سرگودھا:پولیس ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد استعدادکاربڑھاتے ہوئے سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لانا ہے ۔ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا: حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً قوانین میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے جن پر عملدرآمد کیلئے افسران کی طرف سے ایس او پیز جاری کی جاتی ہیں۔ تمام تفتیشی افسران کو ان ایس اوپیز سے روشناس کروانے کیلئے ضلعی سطح پر مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور شعیب دستگیر، ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا افضال احمد کوثرکے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر رواں سال پولیس کے شعبہ تفتیش میں مزید بہتری لانے اور تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے جری کی گئی ایس او پیز سے متعلق ذکاء اللہ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن سرگودھا میں ہفتہ وار ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ تفتیشی عمل میں آسانی اور مزید بہتری لانے کیلئے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں آپ کو دی جانے والی ٹریننگ کا مقصد پولیس کے کام میں مزید بہتری لانے کی طرف ایک اور قدم آگے بڑھانا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ ان قوانین کو سمجھیں اور اپنی تفتیش میں بہتری اورعوام کی خدمت کے سلسلہ میں بروئے کارلائیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن خالد محمود، محمد اقبال، انسپکٹر لیگل قاسم علی رانجھا نے شرکاء کو جاری کردہ ایس او پیز کے بارہ بریفنگ دی۔
Category: سرگودھا
-

سرگودھا:پولیس ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد استعدادکاربڑھاتے ہوئے
-

بلدیہ بھیرہ کے سب انجنیئر کی بدمعاشی کے خلاف احتجاج
بلدیہ بھیرہ کے سب انجنیئر کی بدمعاشی کے خلاف احتجاج کرتے ھوے رانا بلڈرز نے فتح گڑھ میں تعمیراتی کام بند کر دیا بلدیہ افسران نے عرصہ ساڑھے تین ماہ سے بلاجواز پے منٹ روک رکھی تھی وجہ عناد 47ھزار رشوت لی تھی مزید 60ھزار کی ڈیمانڈ تھی جو کہ میں دینے سے انکاری تھااس ظالمانہ اقدام پر میں نے انسانی حقوق اور اینٹی کریشن میں رجوع کیا تھا جسکا افسر مجاز کو رنج تھا
جس بناء پر آج سب انجنیئر موقع پر آیا لیبر سے بد اخلاقی اور بد تمیزی کی اور دھمکیاں دیں
جس وجہ سے میں نے لیبر کو کام کرنے سے روک دیا تقریبا عرصہ دراز سے موجودہ سب انجنیئر سابقہ میونسپل آفیسر ظہیر اور کلرک احسن بلدیہ میں تعینات ھیں انکے دورانیہ کا سپیشل آڈٹ کروایا جاے تو بہت بڑی کرپشن سامنے آگیا انشاءاللہ اعلی حکام سے رابطہ کیا جا رھا ھے -

بھیرہ شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی نا گفتہ بہ ہو چکی ہے
بھیرہ شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی نا گفتہ بہ ہو چکی ہے۔ گلی محلوں میں پڑے گندگی کے بڑے بڑے ڈھیروں نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ سماجی رہنماؤں محمد عظمت اقبال، عطاء الرحمن۔ محمد اختر،محمد رفیق، محمد شعیب اور عدیل احمد نے کہا ہے کہ محلہ بوڑھی والا میں تاریخی جامع مسجد اور تعلیمی اداروں کے اس پاس پڑے گندگی کے بڑے بڑے ڈھیروں سے نمازیوں کو مسجد آنے جانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہی صورتحال محلہ باوا شاہ لطیف اور سرکلر روڈ کی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں ورنہ آنے والے بارش کے موسم میں موذی بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کا شدید خطرہ ہے۔
-

ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا نے بھلوال سرکل کے افسران سے کرائم میٹنگ
ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا نے بھلوال سرکل کے افسران سے کرائم میٹنگ کی ۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا فیصل گلزار نے بھلوال سرکل کے SHO,s سے کرائم میٹنگ کی اور انکی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ھدایت کی اور میرٹ کے مطابق مقدمات کو یکسو کرنے کا حکم دیا ۔اس موقع پر ASP بھلوال ماہم خان کو سرکل کی لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کی ھدایت بھی کی ۔ -

بھیرہ۔ میانی کے نواحی گاؤں رکھ بھیڑ پور میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ
بھیرہ۔ میانی کے نواحی گاؤں رکھ بھیڑ پور میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق میانی کے نواحی گاؤں رکھ بھیڑ پور میں معمولی تلخ کلامی پر اجمل،اکمل پسران اکبر اقوام میانہ ابراہیم،اصف پسران محمد دین قوم کھیوا سکنہ حضور پور چار افراد نے محمد انار ولد محمد ملک جو اپنے ڈیرے پر اپنے جانوروں کے پاس تھا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا مقتول کے تین بچے تھے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے رورل ھیلتھ سنٹر میانی شفٹ کر دیا گیا میانی پولیس نے ابتدائی کاروائی شروع کردی -

کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ڈپٹی عبداللہ نیئر شیخ کے ہمراہ ڈی ایچ کیولیبارٹری کا دورہ کر رہی ہیں
کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ڈپٹی عبداللہ نیئر شیخ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سے ملحقہ زیر تعمیر کرونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ کر رہی ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر رانا محمد ریاض، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سمیع اللہ اور ایکٹنگ ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر بتایاگیا کہ لیبارٹری کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ لیبارٹری اگلے ہفتہ تک ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کے حوالے کر دی جائے گی۔لیبارٹری اگست کے پہلے ہفتہ تک کام شروع کر دے گی۔
-
سرگودھا:اپنے شیرخوار بیٹے کو قتل کرنے والی سنگدل ماں گرفتار
سرگودھا:اپنے شیرخوار بیٹے کو قتل کرنے والی سنگدل ماں گرفتار۔مقدمہ درج
سرگودھا:تھانہ شاہ پورصدر کے نواح میں مبینہ طور پر شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے گیارہ ماہ کا شیر خوار بیٹے شاہ زیب کونہر میں پھینک دیا۔ جس کی اطلاع پر ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے ملزمان کے خلاف فوری کاروائی اور بچے کی نعش کو تلاش کرنے کا حکم دیا۔ جس پر ایس ڈی پی او شاہ پورسرکل ڈی ایس پی غلام جعفر اورایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر علی نواز شاہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ریسکیو1122کی مدد سے معصوم شاہ زیب کی نعش نہر میں سے ڈھونڈ لی جس کو بعداز قانونی کاروائی لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ مقتول شاہ زیب کے والد محمد ظہور کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمہ عنبرین کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔ -

سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی
سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،گرفتارملزمان سے چرس 12.890 کلو گرام اور افیون 8.090کلوگرام برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے ایس ڈی پی او بھلوال سرکل اے ایس پی ماہم خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بھیرہ سب انسپکٹر شاہد اقبال کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد عمیر وغیرہ پر مشتمل ٹیم نے چوکی چک مبارک کے قریب دوران سنیپ چیکنگ کارنمبریLEA-8016میں سوار ملزمان عتیق الرحمان ولد بہادر خان قوم پٹھان سکنہ بازگڑھ ضلع خیبر ایجنسی اور شیر محمد ولد بھائی جان سکنہ کندے مغل خیل ضلع خیبر ایجنسی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے 12.890کلو گرام اور افیون8.090کلو گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کارمتذکرہ بالا کو علیحدہ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ گرفتارملزمان نے یہ منشیات پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کرنا تھی۔مزید تفتیش جاری ہے۔ -
پھلروان کے نواحی گاؤں رتوکالا میں مخالفین نے زخمی کر دیا
پھلروان کے نواحی گاؤں رتوکالا میں مخالفین کے 8 افراد نے ٹوکوں اور سوٹوں سے وار کر کے اشرف ، ندیم ، آمنہ بی بی کو اہلخانہ سمیت زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق پھلروان کے نواحی علاقے رتوکالا میں معمولی تلخ کلامی پر ظہیر شاہ ، ضامن شاہ ،ملازم شاہ ، سبطین شاہ وغیرہ نے ٹوکوں اور سوٹوں کے وار کر کے اشرف ، ندیم اور آمنہ بی بی کو اہلخانہ سمیت زخمی کردیا جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر پھلروان منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا ریفر کیا جارہا ہے۔ تھانہ پھلروان پولیس مصروف تفتیش ہے۔
-

سرگودھا:پرامن معاشرہ شہدا کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے
سرگودھا:پرامن معاشرہ شہدا کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا:شہدائے پولیس نے اپنے خون سے معاشرے میں امن قائم کیا ہے آج ہم جس امن کی فضاء میں رہ رہے ہیں وہ شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے شہدائے پولیس کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے لواحقین ہماری فیملی کا حصہ ہیں ان کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا،آپ کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ کسی بھی پریشانی کی صورت میں آپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے فوکل پرسن انسپکٹر حیدر علی ٹیپو کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہدا کے لواحقین سے مسلسل رابطہ میں رہنا آپ کی ذمہ داری ہے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے