بھیرہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے مویشی منڈیوں کے خصوصی انعقاد اور قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت بغیر ہجوم کرنے کی غرض سے بنائی پالیسی بھیرہ میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھیرہ کی عدم دلچسپی کی بدولت ناکام ہوگئی ہے اور بھیرہ زین پور روڈ پر ٹینٹ لگا کر بنائی گئی مویشی منڈی میں کوئی بھی جانور لے جانے کیلئے بیو پاری تیار نہیں اور نہ ہی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھیرہ نے اس ضمن میں کوئی اقدامات اٹھائے ہیں مویشی فروخت کرنے والے بیوپاری مویشیوں جن میں بڑے چھوٹے جانور شامل ہیں لے کر شہر کے تنگ بازاروں اور مین شاہراؤں پر کھلے عام فروخت کر رہے ہیں اس صورتحال سے جہاں کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہو رہا وہاں عوام میں حکومت کے خلاف منفی جذبات بھی ابھر رہے ہیں عوام نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
Category: سرگودھا
موٹروے انٹرچینج بھیرہ کے قریبآوارہ بچھڑے سے ٹکڑا کر حادثہ کا شکار ہوگئی
بھیرہ موٹروے انٹرچینج بھیرہ کے قریب لاہور سے اسلام آبادنماز جنازہ میں شرکت کیلئے جانے والی فیملی کی کار موٹروے پر پھرتے آوارہ بچھڑے سے ٹکڑا کر حادثہ کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجہ میں کار سوار چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں پمز ہسپتال اسلام آباد میں داخل کرا دیا گیا ہے حادثہ کا شکار فیملی کے سربراہ سید کلیم نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنے سسر کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے اپنی کار نمبری ایل ای بی 7267میں اسلام آباد جا رہے تھے کہ موٹروے انٹرچینج بھیرہ کے قریب ایک آوارہ بچھڑا اچانک انکی کار کے سامنے آگیا جس سے کار ٹکڑانے کے باعث حادثہ ہوگیا اور انکی فیملی کے چار افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعدازاں انہیں پمز ہسپتال اسلام آباد میں داخل کرا دیا گیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر کہ موٹروے پر آوارہ جانوروں کے آزادانہ پھرنے کی شکایات عام ہیں اور اسی سبب متعدد حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں عوام خصوصاً مسافروں نے موٹروے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور موٹروے پر پھرنے والے آوارہ جانوروں کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

تھانہ بھیرہ کے علاقہ کوٹ حاکم خان نون میں فائرنگ
تھانہ بھیرہ کے علاقہ کوٹ حاکم خان نون میں فائرنگ ، ڈی پی او فیصل گلزار کا نوٹس
اے ایس پی بھلوال سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب
اے ایس پی ماہم خان ، ایس ایچ او تھانہ بھیرہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے
فائرنگ کے وقوعہ میں راسب ولد سلطان جاں بحق جبکہ الفت زخمی ہوگیا نعش برائے پوسٹمارٹم جبکہ زخمی کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔میانی۔ مڈھ موڑ پلاٹ پر قبضہ کرنے پر مقدمہ درج
میانی۔ مڈھ موڑ پلاٹ پر قبضہ کرنے پر مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق میانی کے نواحی گاؤں مڈھ پرگنہ میں محمد نواز ولد جان محمد اپنے مالکیتی پلاٹ واقع مڈھ پرگنہ تعمیراتی کام کروارہا تھا کہ اچانک خالد محمود، ذوالفقار احمد، مختاراحمد،قیصر اور پانچ کس نامعلوم افراد جو کہ اسلحہ سے لیس تھے انھوں نے مجھ پرا سلحہ تان لیا اور تعمیراتی کام رکوانے کوشش کی اور کام کرنے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکیاں دیں شور واویلا کرنے پر ہمسایوں نے آکر ملزمان کی منت سماجت کر کے سائل جان بخشی کروائی میانی پولیس نے محمد نوازولد جان محمد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

میانی حکومت پنچاب کی طرف سے لاک ڈاؤن
میانی حکومت پنچاب کی طرف سے لاک ڈاؤن پر میانی پولیس کی طرف سے عملدرآمد کرانے پر تاجران کی طرف سے صدر انجمن تاجران میانی چوہدری گلزار احمد اور سابق ناظم چوہدری محمد یونس کے ڈیرے پر احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ غربت کے اس دور میں یہ پابندی تاجران کا معاشی قتل ہے ۔ جس کو ہم مسترد کر تے ہیں اور حکومت پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کو ختم کیا جائے

بھیرہ ماڈل بازار کو بھی بند کروا دیا گیا
بھیرہ انتظامیہ نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے
بھیرہ ماڈل بازار کو بھی بند کروا دیا گیا
نائب تحصیلدار بھیرہ چوہدری احسان الہی نے پولیس نفری کے ہمراہ ماڈل مارٹ بھیرہ میں لگنے والے منگل بازار کو مکمل طور پر بند کر وا دیا۔
سرگودھا:پولیس ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد استعدادکاربڑھاتے ہوئے
سرگودھا:پولیس ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد استعدادکاربڑھاتے ہوئے سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لانا ہے ۔ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا: حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً قوانین میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے جن پر عملدرآمد کیلئے افسران کی طرف سے ایس او پیز جاری کی جاتی ہیں۔ تمام تفتیشی افسران کو ان ایس اوپیز سے روشناس کروانے کیلئے ضلعی سطح پر مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور شعیب دستگیر، ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا افضال احمد کوثرکے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر رواں سال پولیس کے شعبہ تفتیش میں مزید بہتری لانے اور تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے جری کی گئی ایس او پیز سے متعلق ذکاء اللہ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن سرگودھا میں ہفتہ وار ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ تفتیشی عمل میں آسانی اور مزید بہتری لانے کیلئے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں آپ کو دی جانے والی ٹریننگ کا مقصد پولیس کے کام میں مزید بہتری لانے کی طرف ایک اور قدم آگے بڑھانا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ ان قوانین کو سمجھیں اور اپنی تفتیش میں بہتری اورعوام کی خدمت کے سلسلہ میں بروئے کارلائیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن خالد محمود، محمد اقبال، انسپکٹر لیگل قاسم علی رانجھا نے شرکاء کو جاری کردہ ایس او پیز کے بارہ بریفنگ دی۔
بلدیہ بھیرہ کے سب انجنیئر کی بدمعاشی کے خلاف احتجاج
بلدیہ بھیرہ کے سب انجنیئر کی بدمعاشی کے خلاف احتجاج کرتے ھوے رانا بلڈرز نے فتح گڑھ میں تعمیراتی کام بند کر دیا بلدیہ افسران نے عرصہ ساڑھے تین ماہ سے بلاجواز پے منٹ روک رکھی تھی وجہ عناد 47ھزار رشوت لی تھی مزید 60ھزار کی ڈیمانڈ تھی جو کہ میں دینے سے انکاری تھااس ظالمانہ اقدام پر میں نے انسانی حقوق اور اینٹی کریشن میں رجوع کیا تھا جسکا افسر مجاز کو رنج تھا
جس بناء پر آج سب انجنیئر موقع پر آیا لیبر سے بد اخلاقی اور بد تمیزی کی اور دھمکیاں دیں
جس وجہ سے میں نے لیبر کو کام کرنے سے روک دیا تقریبا عرصہ دراز سے موجودہ سب انجنیئر سابقہ میونسپل آفیسر ظہیر اور کلرک احسن بلدیہ میں تعینات ھیں انکے دورانیہ کا سپیشل آڈٹ کروایا جاے تو بہت بڑی کرپشن سامنے آگیا انشاءاللہ اعلی حکام سے رابطہ کیا جا رھا ھے
بھیرہ شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی نا گفتہ بہ ہو چکی ہے
بھیرہ شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی نا گفتہ بہ ہو چکی ہے۔ گلی محلوں میں پڑے گندگی کے بڑے بڑے ڈھیروں نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ سماجی رہنماؤں محمد عظمت اقبال، عطاء الرحمن۔ محمد اختر،محمد رفیق، محمد شعیب اور عدیل احمد نے کہا ہے کہ محلہ بوڑھی والا میں تاریخی جامع مسجد اور تعلیمی اداروں کے اس پاس پڑے گندگی کے بڑے بڑے ڈھیروں سے نمازیوں کو مسجد آنے جانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہی صورتحال محلہ باوا شاہ لطیف اور سرکلر روڈ کی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں ورنہ آنے والے بارش کے موسم میں موذی بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کا شدید خطرہ ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا نے بھلوال سرکل کے افسران سے کرائم میٹنگ
ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا نے بھلوال سرکل کے افسران سے کرائم میٹنگ کی ۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا فیصل گلزار نے بھلوال سرکل کے SHO,s سے کرائم میٹنگ کی اور انکی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ھدایت کی اور میرٹ کے مطابق مقدمات کو یکسو کرنے کا حکم دیا ۔اس موقع پر ASP بھلوال ماہم خان کو سرکل کی لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو مزید بہتر بنانے کی ھدایت بھی کی ۔







