Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا:پرامن معاشرہ شہدا کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے

    سرگودھا:پرامن معاشرہ شہدا کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے

    سرگودھا:پرامن معاشرہ شہدا کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ڈی پی او فیصل گلزار
    سرگودھا:شہدائے پولیس نے اپنے خون سے معاشرے میں امن قائم کیا ہے آج ہم جس امن کی فضاء میں رہ رہے ہیں وہ شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے شہدائے پولیس کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے لواحقین ہماری فیملی کا حصہ ہیں ان کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا،آپ کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ کسی بھی پریشانی کی صورت میں آپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے فوکل پرسن انسپکٹر حیدر علی ٹیپو کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہدا کے لواحقین سے مسلسل رابطہ میں رہنا آپ کی ذمہ داری ہے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے

  • سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار نے اچھی کارکردگی پر انسپکٹر حیدر علی ٹیپو کو نقدانعام سے نوازا

    سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار نے اچھی کارکردگی پر انسپکٹر حیدر علی ٹیپو کو نقدانعام سے نوازا

    سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار نے اچھی کارکردگی پر انسپکٹر حیدر علی ٹیپو کو نقدانعام سے نوازا
    سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار نے فوکل پرسن شہدا ڈیسک انسپکٹر حیدر علی ٹیپوکو انکی اچھی کارکردگی پر نقدانعام سے نوازا انہوں نے کہا کہ انسپکٹر حیدرعلی ٹیپو خود بھی شہید فیملی کا حصہ ہیں جو شہدا سے متعلق جملہ امور نہایت دنتداری اور لگن سے سرانجام دے رہے ہیں

  • کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود سے بریگیڈیرتیمور بیگ الوداعی ملاقات  کر رہے ہیں

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود سے بریگیڈیرتیمور بیگ الوداعی ملاقات کر رہے ہیں

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود سے بریگیڈیرتیمور بیگ الوداعی ملاقات کر رہے ہیں وہ پاک آرمی کی طرف سےسرگودھا ڈویژن میں ٹڈی دل آپریشن کی سربراہی کر رہے تھے۔ملاقات میں کیپٹن عدنان بھی موجود تھے۔کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے ٹڈی دل کے خلاف بروقت اور کامیاب آپریشن پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا ۔ بریگیڈیئر تیموربیگ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر آئندہ بھی ٹڈی دل سمیت کسی بھی مشکل کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تو پاک فوج ہمیشہ کی طرح اپنے سول اداروں اور عوام کی مدد کو تیار ہے۔

  • اسسٹنٹ کمشنروں کو سب رجسٹرار کے اختیارات استعمال کرنے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے

    اسسٹنٹ کمشنروں کو سب رجسٹرار کے اختیارات استعمال کرنے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے

    بھیرہ(نامہ نگار)بورڈ آف ریونیو پنجاب نے صوبہ بھر میں اسسٹنٹ کمشنروں کو سب رجسٹرار کے اختیارات استعمال کرنے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب کی طرف سے کسی اسسٹنٹ کمشنر کو سب رجسٹرار کے اختیارات استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سب رجسٹرار کے اختیارات استعمال کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف ڈسپلن اینڈ اکاؤنٹبلٹی ایکٹ 2006 کا استعمال کرتے ہوئے ای اینڈ ڈی رولز 2011 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

  • سرگودہا پرانی دشمنی پر تہرے قتل کا واقعہ

    سرگودہا پرانی دشمنی پر تہرے قتل کا واقعہ

    سرگودہا پرانی دشمنی پر تہرے قتل کا واقعہ

    ڈی پی او فیصل گلزار ایس پی انویسٹیگیشن ملک امتیاز محمود فوری موقعہ پر پہنچ گئے
    انہوں ملاحظہ موقعہ کیا اور لواحقین سے تعزیت کی ملزمان کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گاایس ایچ او پھلروان نے وقوعہ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیاسابقہ دشمنی کی بنا پر تین باپ بیٹوں کو قتل کیا گیا۔مقدمہ درج کر کے روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت سے آگاہ کرنے کا حکم
    ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینےکا حکم
    مقتول۔1 بشیر احمد ولد پاندا خان قوم اعوان ساکن سدووال بعمر 55/56 سال
    2:محمد عارف ولد بشیر احمد بعمر 17 سال
    3:محمد مظہر ولد بشیر احمد بعمر 25 سال
    مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بھیرہ علاقہ کو دریائے جہلم کے سیلابی پانی

    بھیرہ علاقہ کو دریائے جہلم کے سیلابی پانی

    بھیرہ علاقہ کو دریائے جہلم کے سیلابی پانی سے بچاؤ کے لیے قائم بھیرہ پروٹیکشن بند اور کلیان پور بند جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ انتظامیہ نے شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی متوقع سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری ہونے کے باوجود بند میں پڑنے والے بڑے بڑے شگاف پر کرنے کے لئے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں اٹھائے۔ محمد الیاس، اختر حسین، انتظار احمد، فتح محمد، محمد بشیر، محمد رفیق اور حافظ محمد عمران نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتظامیہ کی نااہلی کا نوٹس لیتے ہوئے پڑنے والے شگافوں کو پر کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں میں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں سیلابی پانی شہری علاقوں میں داخل نہ ہو سکے۔

  • بھیرہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں چٹان کی طرح مضبوط ہے

    بھیرہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں چٹان کی طرح مضبوط ہے

    بھیرہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں چٹان کی طرح مضبوط ہے اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام کی طاقت سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ یہ بات بھرتھ ہاؤس بھیرہ میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدر چوہدری نصراللہ کہوٹ،سٹی صدر ظفر اقبال بھٹی، زاہد عمران وجھی و دیگر نے کیا۔اجلاس میں مرکزی صدر میاں شہباز شریف،صوبائی صدر رانا ثناء اللہ اور ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پی پی 72 میں تنظیم سازی پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق کر کے تمام ذیلی ونگ بحال کیے جائیں گے۔ اجلاس میں نیب کی طرف سے چوہدری محسن شاہ نواز رانجھا پر لگائے گئے گئے الزامات گٹھ جوڑ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی گئی کہ عدلیہ جلدہی سچ کا بول بالا کرے گی۔ اجلاس میں صوفی محمد اسلم، حبیب الرحمن انصاری،توفیق خان اور ثقلین پنجوتھہ سمیت پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

  • بھیرہ کے قریب کار حادثہ 5 افراد زخمی

    بھیرہ کے قریب کار حادثہ 5 افراد زخمی

    بھیرہ موٹروے
    بھیرہ کے قریب کار حادثہ 5 افراد زخمی 2 جانبق
    آج دن مہران کار میں سوار خاندان موٹروے بھیرہ پر سفر کر تھے کے ڈرائیور کو نیند آ گئی اور بھیرہ سروس ایریا کے نزدیک کار حادثے کا شکار ہو گئی جس سے 2 خواتین موت کے منہ میں چلی گئیں اور بچوں سمیت 5 فرد زخمی ہو گئے
    1.خوش نصیب ولد وحید اکبر (فوت)
    2.پروین اختر ولد محمد بخش (فوت)
    3. خوشی 4. سبحان ولد وحید اکبر (زخمی) 5.وحید اکبر ولد اکبر خان (زخمی) 6.حنا وحید زوجہ وحید اکبر (زخمی) 7. صباپروین ولد احسن (زخمی) سکناے دیرہ غازی خان
    زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل ۔

  • بھیرہ گزشتہ ہفتہ سے جاری وقفہ وقفہ سے موسلادھار بارش

    بھیرہ گزشتہ ہفتہ سے جاری وقفہ وقفہ سے موسلادھار بارش

    بھیرہ گزشتہ ہفتہ سے جاری وقفہ وقفہ سے موسلادھار بارش نے شہر کے نشیبی علاقے اور گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں جن کی نکاسی کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ کچرے کے ڈھیر میں پہلے سے تبدیل شہر میں بارشی پانی نے دکانوں اور گھروں میں داخل ہوکر تباہی مچا دی اور اب تک لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ پنڈی کوٹ میں گھر کی دیوار گرنے سے 60 سالہ نذیراں ملبے تلے دبنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔محلہ خواجگان میں مستری محمد یوسف کے خستہ حال مکان کی دیواریں پڑوسی دانیال فاروق کے مکان پر جا گریں جس سے مکان میں دراڑیں پڑ گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دانیال فاروق نے بتایا کہ انہوں نے خستہ حال مکان کی بلدیہ بھیرہ کو متعدد بار اطلاع دی مگر کوئی کاروائی نہیں کی گئی جس سے اس کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خستہ حال مکان کا باقی حصہ کسی بھی وقت ہمارے مکان پر گر سکتا ہے جس سے شدید مالی و جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں کسی ناگہانی سے بچانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

  • بھیرہ شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی آڑ میں سرکاری خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان

    بھیرہ شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی آڑ میں سرکاری خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان

    بھیرہ شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی آڑ میں سرکاری خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ اعوان کالونی اور مہر کالونی بھیرہ کے رہائشیوں ملک خالد اعجاز ایڈووکیٹ، ملک محمد اعجاز، احمد شیر، توقیر افضال، محمد اسلم۔اظہر اقبال اور محمد ریاض نے کہا ہے کہ کالونی کی نکاسی آب کے لئے لاکھوں روپے کی گرانٹ سے نالہ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کر کے لاکھوں روپے کی گرانٹ ضائع کر دی گئی ہے اور بغیر لیول نالہ کی تعمیر سے نکاسی کی بجائے پانی واپس آکر گھروں میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ محلہ بوڑھی والا میں ٹھیکیدار کچرے کے اوپر بجری ڈال کر گلی کو کنکریٹ کر رہا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ہونے والے ناقص تعمیراتی کاموں کا فوری نوٹس لے کر سرکاری خزانہ کو لوٹ مار سے بچائیں۔