Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی،

    سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی،

    سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے ہیروئن1.500کلوگرام، چرس1.200کلو گرام ورائفل223بور برآمد
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ شاہد اقبال نے سب انسپکٹر محمد اسلم اوراسسٹنٹ سب انسپکٹر منوراقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے منشیات فروش غلام عباس ولد محمد مرزا سکنہ ٹھٹھی والا کو منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ہیروئن1.500کلو گرام،شاہد حسن ولد محمد حسن سکنہ محلہ حاجی گلاب بھیرہ سے چرس1.200کلو گرام جبکہ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران ملزم مجاہد حسین ولد محمد حسین سکنہ ٹھٹھی ولانہ سے رائفل223بوربرآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے ڈرائیوران کو کرونا سے متعلق آگاہی دی

    سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے ڈرائیوران کو کرونا سے متعلق آگاہی دی

    سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے ڈرائیوران کو کرونا سے متعلق آگاہی دی
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ محمد سجاد نے کرونا آگاہی مہم کے تحت مختلف ٹرانسپورٹ کے اڈوں پر جاکر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والے ڈرائیوران کو کروناکی حفاظتی تدابیر سے متعلق آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈرائیوران اپنی اور مسافروں کی صحت کی حفاظت کے سلسلہ میں حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تمام گاڑیوں کو سنیٹائز کیا جائے بغیر ماسک کوئی سواری نہ بٹھائی جائے اور دوران سفر مسافروں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھا جائے۔

  • سرگودھا:تھانہ میانی پولیس کی بڑی کاروائی

    سرگودھا:تھانہ میانی پولیس کی بڑی کاروائی

    سرگودھا:تھانہ میانی پولیس کی بڑی کاروائی، گرفتارچھ ملزمان سے کلاشنکوف سمیت اسلحہ برآمد
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میانی سجاد احمد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد ارسلان، محمد طفیل اور محمد شفیع وغیرہ پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ میانی کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان اظہر ولد محمد اقبال سکنہ پکھووال سے کلاشنکوف، محمد شعبان ولد فتح محمد سکنہ سگھ بالا سے رائفل444 بور، محمد وسیم ولد احمد یار سکنہ سگھ بالا سے رائفل7ایم ایم، عمر حیات ولد محمد عنایت سکنہ پکھووال سے بندوق12بور،شاہد محمود ولد نذیر سکنہ کوٹ احمد خان سے بندوق12بور اور زین علی ولد غلام اصغر سکنہ وجھی سے پسٹل30بور برآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی طرف سے پولیس افسران کے اعزاز میں  پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

    سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی طرف سے پولیس افسران کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

    سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی طرف سے پولیس افسران کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
    ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر مہمان خصوصی تھےایس ایس پی آر آئی بی نجیب الرحمن بگوی ایس پی انویسٹیگیشن ملک امتیاز محمود سمیت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی شرکت افسران سے بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افسر فیصل گلزار نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کرنا ہے
    آر پی او سرگودھا کی قدم قدم پر رہنمائی اور حوصلہ افزائی پر ان کے مشکور ہیں ریجنل پولیس افسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے کہا کہ ھم سب ایک خاندان ہیں اور ھماری عزت سانجھی ہے آپ بلحاظ عہدہ میرے لیے بچوں کی طرح ہیں ہر ایس ایچ او ایس ڈی پی او اپنی جگہ پر لیڈر ہے اور اس کے لیے بہت محنت کرنا پڑتی ہے
    سرگودھا آپ کے کردار سے آپ کی عزت ہے
    ھمیں اپنی ٹیم کی ویلفیر کا خیال رکھنا چاہیے پولیس کی کارکردگی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تسلی بخش ہے مشکلات چاہے جیسی بھی ہوں ھمارے جذبے بلند ہیں ڈی پی او فیصل گلزار اور ان کی ٹیم کو جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کاروائیوں پر مبارک باد دیتا ہوں اور امید ہے کہ آپ اسی طرح محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔

  • سرگودھا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی کاروائی،

    سرگودھا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی کاروائی،

    سرگودھا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے اسلحہ برآمد
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا انسپکٹر قیصر عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز مظہر حسین، شہزاد منور اور محمد حسنین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان اظہر عباس ولد ظفر عباس سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے رائفل8ایم ایم، محمد اقبال ولد مظہر حسین سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے پسٹل30بوراور محمد رمضان ولد مظہر حسین سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز اور سی آئی اے سٹاف سے میٹنگ

    سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز اور سی آئی اے سٹاف سے میٹنگ

    سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز اور سی آئی اے سٹاف سے میٹنگ
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی زیر صدارت سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سٹی سرکل میں ہونے والے کرائم کا جائزہ لیا گیا۔ اے ایس پی سٹی سرکل احمد شاہ نے کرائم سے متعلق ہونے والی پیش رفت کے بارہ بریفنگ دی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں، تمام ایس ایچ اوز گشت پر خود آوٹ ہوں اوربلا نمبر موٹرسائیکلوں،کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کریں،ایک ہی جگہ پر باربارہونے والے جرائم کی نشاہدہی کی جائے اوران کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں ان کی جائیداد قرقی اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف موثر کاروائی کریں۔اس موقع پرڈی ایس پی انوسٹی گیشن محمد اقبال بھی موجود تھے

  • تحصیل بار بھیرہ کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے گورمے سوئیٹس اینڈ بیکر بھیرہ کو قانونی کارروائی کے لیے نوٹس دے دیا ہے

    بھیرہ(نامہ نگار)زائدالمیعاد اشیاء خورد و نوش کی فروخت پر تحصیل بار بھیرہ کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے گورمے سوئیٹس اینڈ بیکر بھیرہ کو قانونی کارروائی کے لیے نوٹس دے دیا ہے۔الوکیل لا ایسوسی ایٹس کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ زائدالمیعاد اشیاء فروخت کر کے عوام کی صحت سے کھیل رہے ہیں جس سے آپ کو متعدد بار آگاہ بھی کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خریدی گئی اشیاء کے زائدالمیعاد ہونے کی نشاندہی پر عملہ نے مہر محمد نواز ایڈووکیٹ سے غیر شائستہ رویہ اختیار کیا نوٹس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ افسران سے کہا گیا ہے زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت پر گورمے بیکرز کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

  • بھیرہ شدید بارشوں سے دریائے جہلم میں متوقع سیلاب کے خطرہ کی اطلاع

    بھیرہ شدید بارشوں سے دریائے جہلم میں متوقع سیلاب کے خطرہ کی اطلاع کے باوجود مقامی انتظامیہ نے دریا کنارے آباد لوگوں کو ابھی تک کسی حفاظتی اقدام سے آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی فلڈ ریلیف کیمپ بنایا گیا ہے۔ دریا کے کنارے آباد بعد مواضعات دھیلا، اچراں، ودھن، اتمان سید پور، جھمٹ رانجھیانوالا،سنگھ معافی، ہطار معافی، کوہلیاں اور دیگر مواضعات کے عوام نے انتظامیہ کی لا پرواہی پر احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ کہ دریا کنارے آباد مواضعات کو متوقع سیلابی پانی سے بچاو کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں اور عوام کو پانی آمد کی بروقت اطلاع کے لئے انتظامات کریں تاکہ مال مویشیوں کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔

  • بھیرہ شہر میں صفائی کے ناقص ترین انتظامات

    بھیرہ شہر میں صفائی کے ناقص ترین انتظامات

    بھیرہ شہر میں صفائی کے ناقص ترین انتظامات اور نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی سے گلی محلوں میں تعفن پھیل گیا ہے۔ سماجی رہنماؤں محمدالیاس، انتظار حمد، محمد رمضان، محمد علی شیخ اور فاروق علی نے کہا ہے گلی محلوں کی صفائی نہ ہونے سے گلیاں نالیاں گندگی سے بھری پڑی ہیں اور گندا پانی ابل کر نالیوں سے باہر نکل آیاہے رہی سہی کسر ترقیاتی کاموں کے نام پر ہونے والی اکھاڑ بچھاڑ نے پوری کر دی ہے اور ٹھیکیدار کام ادھورا ترقیاتی فنڈز کے حصول میں لگ گئے ہیں۔ سماجی رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر کے انتظامی معاملات پر توجہ دے کر ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسر بلدیہ کو ہدایت کریں کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔

  • انتظامیہ کی نااہلی اور لاپرواہی کے باعث تحصیل بھیرہ

    انتظامیہ کی نااہلی اور لاپرواہی کے باعث تحصیل بھیرہ

    بھیرہ انتظامیہ کی نااہلی اور لاپرواہی کے باعث تحصیل بھیرہ میں عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹا اور چینی کی فراہمی کے لیے کوئی کاؤنٹر قائم نہیں کیا جا سکا۔ شہر میں اس وقت 20 کلو آٹا کا گٹو ایک ہزار سے 11 سو روپیہ اور چینی 83سے 85 روپیہ فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ سماجی رہنماؤں محمد ارشد، شہزاد احمد،افتخار محمود اور فتح محمد نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے عوام کو آٹا اور چینی کی سرکاری نرخوں پر فروخت کے لیے پوائنٹ قائم کرنے کی بجائے مقامی انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں اور اسٹاکسثوں کو ریلیف دے رہی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھیرہ کے لئے چینی کا مبینہ سرکاری کوٹہ غائب کرنے کی تحقیقات کرائیں اور عوام کو آٹا چینی کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے سرکاری کاؤنٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کریں۔