Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • بھیرہ8 کروڑ روپیہ سے زائد میونسپل فنڈز سے شہر میں جاری ترقیاتی سکیموںسکیموں کو ٹھیکیدار نے ادھورا چھوڑ دیا ہے

    بھیرہ8 کروڑ روپیہ سے زائد میونسپل فنڈز سے شہر میں جاری ترقیاتی سکیموںسکیموں کو ٹھیکیدار نے ادھورا چھوڑ دیا ہے

    بھیرہ8 کروڑ روپیہ سے زائد میونسپل فنڈز سے شہر میں جاری ترقیاتی سکیموں میں ناقص اینٹ،بجری، ٹائل اور دیگر مٹیریل کے استعمال سے خطیر رقم ضائع ہونے کا شدید خطرہ ہے۔ اکثر سکیموں کو ٹھیکیدار نے ادھورا چھوڑ دیا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ وہ بلدیہ سے ایڈوانس فنڈز کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ 22 مارچ، 22مئی اور 28 مئی کو جاری ٹینڈر کی کوئی سکیم بھی پایا تکمیل کو نہیں پہنچ سکی اور اکثر ٹھیکیداروں نے انتظامیہ اور بلدیہ کی ملی بھگت سے 8۔8 سے زائد سکیموں کے ٹینڈرز اپنے نام کرا کے اپنا حصہ وصول کر کے ان میں سے اکثر سکیموں کو آگے بیچ دیا ہے۔ اس بہتی گنگا میں حکمران جماعت کے مقامی عہدیدار بھی نہانے میں کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ سماجی رہنماؤں مظہراقبال، رضوان احمد، فرخ عباس،نصیر احمد، محمد ریاض اور عبدالشکور نے کمشنر سرگودھا ڈویژن،ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کروڑوں روپے کی جاری سکیموں کی بندر بانٹ کی تحقیقات کرائیں اور ہونے والے کاموں کا معیار چیک کرنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دیں۔

  • بھلوال میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پہ اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی کی کاروائی۔

    بھلوال میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پہ اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی کی کاروائی۔

    ‏بھلوال میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پہ اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی کی کاروائی۔
    حکومت کیجانب سے مقرر کردہ وقت پہ دوکانیں بند نہ کرنے پہ گیارہ دوکانوں کو سیل کر دیا گیا۔
    دوکانداروں سے درخواست ہے پریشانی سے بچنے کیلئے وقت کی پابندی کریں۔

  • کوٹمومن : ڈکیتی کرکے فرار ہونے والوں کی پولیس پر فائرنگ

    کوٹمومن : ڈکیتی کرکے فرار ہونے والوں کی پولیس پر فائرنگ مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک , تین ڈاکوں نے پرانا بھلوال کے قریب سرفراز گوندل نامی شخص سے موٹر سائیکل چھینا تین ڈاکوں کوٹمومن کی جانب فرار ہوئے ناکہ ہر پولیس نے روکا تو ڈاکوں نے فائرنگ کر دی۔ کوٹمومن پولیس نے تعاقب کیا تو ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکو فرار جبکہ ایک ہلاک ہو گیا۔ ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی، جبکہ دوروز قبل اسی ڈاکو نے پولیس کانسٹیبل حسنین کو شہید کردیا تھا۔ڈاکو کی شناخت عامر شہزاد سکنہ میڑے سے ہوئی ہے

  • سابق ایم پی اے طاہر نوید چوہدری کے بھائی نیئر ندیم کو منشیات کے مقدمہ میں چالان

    سابق ایم پی اے طاہر نوید چوہدری کے بھائی نیئر ندیم کو منشیات کے مقدمہ میں چالان

    سرگودھا تھانہ کینٹ سرگودھا میں سابق ایم پی اے طاہر نوید چوہدری کے بھائی نیئر ندیم کو منشیات کے مقدمہ میں چالان کر کے جیل بھجوانے کے واقعہ کیخلاف مسیح برادری کی بڑی تعداد نے ڈی پی او آفس کے باہر تھانہ کینٹ سرگودھا کی پولیس کے تربیتی اے ایس آئی قیصر اقبال کیخلاف پر امن احتجاج ریکارڈ کروایا جس کی قیادت سابق ممبران ضلع کونسل یعقوب جلال رندھاوا، یوسف چوہان، چوہدری ارشد گل سابق ممبر میٹرو پولیٹین کارپوریشن، جاوید بھٹی، اے حمید گل نے خطاب کیا، احتجاجی مظاہرے میں سابق اقلیتی ممبران ضلع کونسلز، سابق ممبران میونسپل کارپوریشن، سابق کونسلرز، درجنوں پادری اور مسیح مبلغین موجود تھے، مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے نیئر ندیم پر درج ہونے والے مقدمہ کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ارباب اختیار سے مقدمہ فوری طور پر خارج کرنے کا مطالبہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ حکام بالا اس نا انصافی کا نوٹس لے کر جھوٹا مقدمہ درج کرنے والے اے ایس آئی کیخلاف کارروائی کر کے انہیں انصاف فراہم کریں گے۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے سابق ایم پی اے طاہر نوید چوہدری کی درخواست پر ایس پی انویسٹی گیشن ملک امتیاز کو مقدمہ کی انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر ہو گی۔

  • سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار نے شہید کنسٹیبل محمد حسین کی قل خوانی میں شرکت کی

    سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار نے شہید کنسٹیبل محمد حسین کی قل خوانی میں شرکت کی

    سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار نے شہید کنسٹیبل محمد حسین کی قل خوانی میں شرکت کی، بلند درجات کیلئے دعاکی۔
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی شہید کنسٹیبل محمد حسین کے گھر آمد، قل خوانی میں شرکت کی اور شہید کنسٹیبل کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کنسٹیبل کے والد سے ملاقات کی اورکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، شہید کنسٹیبل محمد حسین نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جان قربان کی ہے اسکا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ شہید کنسٹیبل ہمارا بھی بیٹا تھا اسکے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔

  • بجلی کے بندش کے خلاف عوام سراپا احتجاج

    بجلی کے بندش کے خلاف عوام سراپا احتجاج

    بجلی کے بندش کے خلاف عوام سراپا احتجاج
    آج دن میں میانی موضع نئی آبادی کوٹ احمد خان میں گذشتہ تین روز سے بجلی کی فراہمی بند ہونے کے باعث اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں لوگوں روڈ پرجمع ہوگئے جن میں محمد مسکین،محمد ذوالفقار،محمد اسلم،زبیر،فدا حسین،عارف،سجیل،مدثر وغیرہ فیسکو بھیرہ ایس ڈی او علی مر تضی کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کرتے ہوئے روڈ پر دھرنا دیکر ٹائر جلا کر بھیرہ ملکوال روڈ بلاک کردی جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔اہل علاقہ کےلوگوں نے کہا کہ بجلی بند ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہےتین دن سے بجلی بند ہے جس سے ہمارا علاقہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے انہوں نے متنبہ کیا کہ مذکورہ علاقے کی بجلی فوری طور پر بحال کی جائے بصورت دیگر فیسکو افسران کے دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا

  • بھیرہ میں غیر معیاری سٹریٹ لائٹس اتروا دی گئیں

    بھیرہ میں غیر معیاری سٹریٹ لائٹس اتروا دی گئیں

    بھیرہ میں غیر معیاری سٹریٹ لائٹس اتروا دی گئیں
    حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل و ترجمان حکومت پنجاب نے بھیرہ شہر کے لوگوں کی شکایات پر بھیرہ میں غیر معیاری سٹریٹ لگانے کے بارے میں نوٹس لیتے ہوئی فوری طور پر سٹریٹ لائٹس اتارنے کا حکم دینے کے بعد بھیرہ شہر میں ناقص سٹریٹ لائٹس اتار دی گئیں اور معیاری اور اچھی کوالٹی کی سٹریٹ لائٹس نصب کر دی گئیں ۔

  • سرگودہا ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک

    سرگودہا ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈکیتی کرکے فرار ہونے والوں کی پولیس پر فائرنگ مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ۔ تین ڈاکوؤں نے پرانا بھلوال کے قریب سرفراز گوندل نامی شخص سے موٹر سائیکل چھینا
    تین ڈاکوؤں کوٹمومن کی جانب فرار ہوئے ناکہ ہر پولیس نے روکا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی
    کوٹمومن پولیس نے تعاقب کیا تو ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا
    پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکو فرار جبکہ ایک ہلاک ہو گیا
    ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی

  • سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی،

    سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی،

    سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، گرفتارسات ملزمان سے چرس1.150کلو گرام وشراب ا ورکلاشنکوف برآمد
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ذوالفقار علی اور محمد ریاض وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ پھلروان کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان محمد عثمان ولد عبدالغفار سکنہ منڈی بہاوالدین سے چرس1.150کلو گرام،حسنین ولد انور ہیڈفقریاں سے شراب10لیٹر، ممتاز ولد سرور سکنہ ہیڈفقریاں سے شراب8لیٹر، نوید اسلم ولد محمد اسلم سکنہ ہیڈفقریاں سے شراب8لیٹر، شفاقت ولد غلام علی سکنہ ہیڈفقریاں سے شراب8لیٹر، ریاض ولد صدیق سکنہ ہیڈفقریاں سے شراب5لیٹر اور عمران ولد ریاض سکنہ منڈی بہاوالدین سے کلاشنکوف برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بھیرہ محکمہ آثار قدیمہ کی غفلت کے باعث

    بھیرہ محکمہ آثار قدیمہ کی غفلت کے باعث

    بھیرہ محکمہ آثار قدیمہ کی غفلت کے باعث تاریخی ورثہ جامع مسجد شیر شاہ سوری بھیرہ کی تزئین و مرمت کا کام ٹھیکیدار ادھورا چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ جس سے 4 کروڑ 35 لاکھ روپیہ سے زائد رقم کے ضائع ہونے کا شدید خطرہ ہے۔ تعمیراتی کام جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور نقش و نگار مدہم ہو رہے ہیں۔جامع مسجد کے مہتمم صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے بتایا کہ محکمہ آثار قدیمہ کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث حال اور برآمدہ کی فرش بندی نہ ہونے سے مسجد کی صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام نہیں ہو سکتا جس کی وجہ سے زائرین اور سیاحوں کو بھی مشکلات درپیش ہیں ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ اسے محکمہ نے ابھی تک بلوں کی ادائیگی نہ کی ہے۔ صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے سیکرٹری آثار قدیمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈائریکٹر آثار قدیمہ کو ٹھیکے دار کے بلوں کی ادائیگی کی ہدایت کریں تاکہ تعمیراتی کام پایہ تکمیل کو پہنچ سکے۔