بھیرہاسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کو دوبارہ سب رجسٹرار کے اختیارات ملنے سے شہر کے قبضہ مافیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 29 جون کو سب رجسٹرار بھیرہ عبدالوکیل ہمایوں بیگ کی خدمات پنجاب ریونیو بورڈ کو دیے جانے کے بعد ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے نائب تحصیلدار بھیرہ چودھری ظفر انجم کو تحصیلدار بھیرہ کے دفتر کا انتظام سنبھالنے کے ساتھ ساتھ سب رجسٹرار بھیرہ کے اختیارات بھی دے دیئے۔ مگر 3 دن بعد ان سے یہ اختیارات واپس لے کر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کو دوبارہ دے دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ شہر کے انتظامی معاملات میں موثر کنٹرول نہ ہونے اور بطور سب رجسٹرار جائیداد کی خرید و فروخت کی رجسٹریشن پر 6 ماہ تک دستخط نہ کرنے پر ان سے یہ اختیارات واپس لے کر ہمایوں بیگ کو دیے گئے تھے جبکہ ضلع سرگودھا کی کسی تحصیل میں بھی اسسٹنٹ کمشنر کے پاس سب رجسٹرار کے اختیارات نہ ہیں۔عوام نے کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ بھیرہ میں تحصیلدار کا تقرر کر کے اسے سب رجسٹرار کے اختیارات دیے جائیں
Category: سرگودھا
-

بھیرہ ڈی سی شیڈول ریٹ نافذالعمل نہ ہونے سےلاکھوں روپے نقصان ہو رہا ہے
بھیرہ ڈی سی شیڈول ریٹ نافذالعمل نہ ہونے سے حکومت کو ریونیو کی مد میں روزانہ لاکھوں روپے نقصان ہو رہا ہےسرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل،چوہدری محمد اکرم گادی چوہان اور ظفر اقبال کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت ہر نئے مالی سال کے آغاز میں نیا ڈی سی شیڈول ریٹ جاری کرتی ہے تاکہ رجسٹریشن اور دیگر سرکاری واجبات کی مد میں ادائیگیاں نئے ریٹس پر ہو سکیں ضلع سرگودھا کی سات تحصیلوں کے لئے جاری ہونے والا ڈی سی شیڈول ریٹ دستخطوں کے لئے ابھی تک ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے دفتر میں پڑا ہے انہوں نے کمشنر سرگودھا ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈی سی شیڈول ریٹ پر دستخطوں کے لئے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو احکامات جاری کریں تاکہ عوام کو ریلیف کے ساتھ ساتھ حکومت کے ریونیو میں بھی اضافہ ہو سکے
-

حکومت نے مزیدچھ ماہ کارکردگی نہ دکھائی تو آنے والاآجائے گا، مولاناطاہراشرفی
سرگودھا( نیوزروم سے)سرگودھاپریس کلب میں مولاناطاہر اشرفی نے کہاہے کہ حکومت کے پاس چھ ماہ ہیں،کچھ کرکے دکھاناہوگا،حکمرانوں نے قبلہ درست نہ کیاتوکوئی آنے والاآجائے گا،بھارت راکے ذریعے پاکستان میں فرقہ واریت پھیلاناچاہتاہے لیکن اسے منہ کی کھاناپڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق علمائے کرام اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولاناطاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے اتحادمسلم بہت ضروری ہے، مسلکی اختلافات کوفراموش کرکےنبی آخری الزماں کاغلام بننے کی ضرورت ہے،ہمیں اپنے اندرچھپے دشمن کوتلاش کرناہوگا،مندر بنانے کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے سپرد کر دیا گیا ہے، فرقہ واریت پھیلانے والوں کاسب مل کرمحاسبہ کریں گے،حکومت کے پاس چھ ماہ ہیں اگر کارکردگی نہ دکھائی تو کوئی بھی آنے والا آ جائے گا۔سرگودھاپریس کلب میں آمدکے موقع پرصدرپریس کلب عبدالحنان چوہدری۔ جنرل سیکرٹری راناساجداقبال، ممبرایگزیکٹوباڈی شاہین فاروقی،ملک محمداصغر، امجدپرویزچوہدری، عمیر ضیاء اوردیگرنے معززمہمان کوخوش آمدیدکہا۔
-

کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کے منعقدہ اجلاس
کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ اجلاس میں آر پی او سرگودھا ریجن افضال احمد کوثر، ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور حساس اداروں کے افسران بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں محرم الحرام وعیدالاضحیٰ کے انتظامات اور لاء اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
-

بھیرہ کیلئے ایک اور اعزاز
بھیرہ کیلئے ایک اور اعزاز.
بھیرہ کی عوام میں مقبول ترین ڈاکٹر حافظ نور الامین وفاقی وزیر محترمہ یاسمین راشد سے پیشہ ورانہ مہارت کا سرٹیفکیٹ وصول کرتے ہوئے
-

پری میڈیکل سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو کالج بلوا کر بے آبرو کردیا
سرگودھا میں نجی کالج کے استاد نے جعلی خاتون پرنسپل کے ذریعے کلاسسز کے اجراء کا جواز بنا کر پری میڈیکل سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو کالج بلوا کر بے آبرو کردیا ۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی مزید تفتیش کر رہے ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے گاؤں 46 جنوبی کے رہائشی محمد ارشد نے سرگودھا کے تھانہ ساجد شہید میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کے موبائل ٹیلی فون پر کسی خاتون کی کال آئی جس نے خود کو کالج کی پرنسپل مسسز عاصمہ بتایا کہا کہ آپ اپنی بیٹی رمشاء کو کالج بھیجنا شروع کردیں کلاسسز کا اجراء ہوچکا ہے ۔ محمد ارشد کے مطابق اس نے اپنے بیٹے عبداللہ ارشد کو کہا کہ بہن رمشا کو کالج چھوڑ آئے ۔ عبداللہ ارشد بہن کو کالج کے گیٹ ہر چھوڑ آیا ۔ رمشاء کے مطابق اس وقت کالج میں کوئی موجود نہ تھا چوکیدار گیٹ پر ڈیوٹی کر رہا تھا ۔ میں واپس جانے لگی تو بائیو کے ٹیچر عادل حیات نے مجھے بتایا کہ میں ضروری کام سے کالج آیا تھا واپس جارہا ہوں تمھیں قینچی موڑ پر چھوڑ دو گا تم وہاں سے گھر چلی جانا ۔ بائیو ٹیچر عادل حیات رمشاء کو بہانے سے اپنے فلیٹ پر لے گیا جہاں پر 4 گھنٹے تک اسے اپنی حوس کا نشانہ بنایا اس دوران ملزم رمشا کی ویڈیو فلم بھی بناتا رہا اور دھمکی دی کہ کسی سے بات کی تو تمھیں نہیں چھوڑوں گا اور تمھیں اور تمھارے خاندان کو بدنام کردوں گا ۔ حالت خراب ہونے پر رمشاء کو کالج کے گیٹ پر پھینک کر فرار ہوگیا ۔ پولیس نے رمشا کے والد کی مدعیت میں اغواء زیادتی سمیت دیگر دفعات کے تحت واقعہ کے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ میڈیکل اور ڈی این اے کیلئے بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جس خاتون کو جعلی پرنسپل بنا کر طالبہ کے گھر پر فون کروایا اس کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مار رہے ہیں ۔
-

دھوری میں کسی بھی موبائل کمپنی کے سگنل نہ ہونے کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار
سرگودھا کے علاقے تھانہ پھلروان کے نواحی گاؤں، چکیاں ، دھوری میں کسی بھی موبائل کمپنی کے سگنل نہ ہونے کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار اس جدید دور میں نیٹ تو دور کی بات لوگ کسی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ اداروں یا اپنے خاندان کے فرد سے رابطے سے بھی محروم پی ٹی اے اور متعلقہ اداروں سے گزارش ہے اس مسلہ کو حل کریں ہم یوسی دھوری کے لوگ آپکے شکر گزار ہوں گے ۔
-

بھیرہ شہر میں اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی اور مہنگے داموں فروخت
بھیرہ شہر میں اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی اور مہنگے داموں فروخت کی روک تھام میں انتظامیہ ناکام ہو گئی ہے مٹی کا تیل ایک سو روپیہ فی لیٹر سرعام فروخت ہو رہا ہےچینی، آٹا اور پھل بھی غریب عوام کی دسترس سے باہر ہیں سماجی راہنماؤں محمد اشرف، محمد اکرم،محمد علی،محمد اقبال، ظہیر احمد اور احمد علی نے کہا ہے کہ بار بار کی نشاندہی کے باوجود انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کاروائی کریں۔
-

بھیرہ 5 لاکھ روپے کی گرانٹ/سکیم سے اقرا سکول تا مکان ٹف ٹائل ناہموار اور کناروں کو ادھورا چھوڑ دیا
بھیرہ 5 لاکھ روپے کی گرانٹ/سکیم سے اقرا سکول تا مکان قاری عبدالجبار لگائی جانے والی ٹف ٹائل ناہموار اور کناروں کو ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے۔ سماجی رہنماؤں محمد شریف، محمد الیاس اور محمد آصف نے کہا ہے کہ ٹف ٹائل نا ہموار ہونے سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے اور ٹائل کی ٹوٹ پھوٹ کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ محلہ بوڑھی والا میں صفائی کا انتظام نہ ہونے کے باعث گلیاں ہروقت تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں اور عوام خصوصاً نمازیوں کو مسجد آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ لگائی جانے والی ٹف ٹائلز کے نقائص دور کرنے اور پانی کی نکاسی کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔
-

سرگودھا:تھانہ میں آنے والے سائلین سے محبت اور شفقت سے پیش آئیں ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا:تھانہ میں آنے والے سائلین سے محبت اور شفقت سے پیش آئیں۔ ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا:تھانہ کلچر میں تبدیلی فرنٹ ڈیسک کا مثالی کردار ہے پولیس اور عوام رابطہ میں دن بدن بہتری آرہی ہے اپنے رویہ میں مزید بہتری لائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار نے ضلع بھر کے تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملہ سے میٹنگ کے دوران کیا۔ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین سے محبت اور شفقت سے پیش آنے کے ساتھ ساتھ تھانہ کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنا آپ کی ذمہ داری ہے آپ کو تمام دستیاب وسائل مہیا کیے گئے ہیں ان وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا کام دیانتداری اور لگن سے سرانجام دیں۔ اس موقع پر انچارج فرنٹ ڈیسک محمد دانش نے ڈی پی او سرگودھا کو پول کام سے متعلق بریفنگ دی۔
