Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا:تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی کاروائی

    سرگودھا:تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی کاروائی

    سرگودھا:تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر مامون علی نے کنسٹیبل امتیاز خان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم حیدر علی ولد لالہ قوم ڈھونڈا سکنہ چک نمبر43شمالی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتار اشتہاری مجرم نے 23اگست 2018کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکررشتہ کے تنازعہ پر رکشہ ڈرائیور محمد اعظم کو ناحق قتل کردیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے دوسرے ضلع میں روپوش ہوگیا تھا اور نام بدل کر سکونت اختیار کرلی تھی جس کو ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور انکی ٹیم نے دن رات محنت کر کے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی کاروائی

    سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی کاروائی

    سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی کاروائی، گرفتارپانچ ملزمان سے منشیات وناجائزاسلحہ برآمد
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر خدا بخش نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز منظور احمد، مقبول احمد اور اعجاز حسین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کوٹ مومن کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان مظہر اقبال ولد فتح محمد سکنہ مٹیلہ سے چرس380گرام، محمد اکرام ولد اللہ رکھا سکنہ مٹیلہ سے چرس420گرام، محمد اقبال ولد سعید سکنہ کوٹ مومن سے پسٹل30بور، محمد عدیل ولد محمد اکرم سکنہ کوٹ مومن سے پسٹل30بور اور فرمان عادل ولد عادل انور سکنہ پھلروان سے 50گولیاں برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بھیرہ منشیات اور اسلحہ کی برآمدگی کے لیے پولیس کوشاں ہے ایس ایچ او مہر شاہد اقبال ہرل

    بھیرہ منشیات اور اسلحہ کی برآمدگی کے لیے پولیس کوشاں ہے ایس ایچ او مہر شاہد اقبال ہرل

    بھیرہ وجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے محفوظ رکھنے اور سماج دشمن عناصر سے منشیات اور اسلحہ کی برآمدگی کے لیے پولیس کوشاں ہے۔ ایس ایچ او مہر شاہد اقبال ہرل نے میڈیا کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر بھیرہ پولیس نے دوران گشت 2 کلو ہیروئن،2 کلو افیون،4 پستول 30 بور اور رائفل 44 بور برآمد کر لیے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ انہیں معاشرتی برائیوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ پشاور سے کار نمبر ایس اے سی 1222 میں فروخت کے لئے لائی جانے والی 2 کلو ہیروئن اور 2 کلو افیون برآمد کر کے مطیع اللہ پختون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہیڈ محرر محمد ظفر اور نعمان قادر نے بتایا کہ ارسلان گوندل،نبیل عباس، غلام عباس اور شاہد مسلم شیخ سے 4 پسٹل 30 بور، الفت عباس سے رائفل 44 بور اور مجموعی 19 ضرب گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

  • بھیرہ ترکی سے یونان جاتے ہوئےجاں بحق ہونے والوں میں سے 4 افراد کا تعلق ہاتھی ونڈ بھیرہ سے ہے

    بھیرہ ترکی سے یونان جاتے ہوئےجاں بحق ہونے والوں میں سے 4 افراد کا تعلق ہاتھی ونڈ بھیرہ سے ہے

    بھیرہ ترکی سے یونان جاتے ہوئے لانچ سمندر میں ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والوں میں سے 4 افراد کا تعلق ہاتھی ونڈ بھیرہ سے ہے۔بتایا گیا ہے کہ ہاتھی ونڈ کا عدنان حیدر گوندل اپنے چچا زاد نقیب عباس گوندل، وفا عباس گوندل اور پھوپھی زاد خرم ہرل کے ہمراہ ترکی سے لانچ پر یونان جا رہے تھے کہ لانچ سمندر میں ڈوب گئی جس سے یہ چاروں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ان کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ہاتھی ونڈ میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔متوفی عدنان حیدر تحصیل بار بھیرہ کے عرفان حیدر گوندل ایڈووکیٹ اور رضوان حیدر گوندل ایڈووکیٹ کا بھائی ہے۔انصاف لائرز فورم تحصیل بھیرہ کے صدر شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ، بھیرہ بار کے صدرنصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ، تحصیل بار کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ،وزارت اطلاعات ڈیجیٹل میڈیا کے تحصیل کنوینئر شکیل عباس جنجوعہ، محمود منور خان ایڈوکیٹ، امتیاز احمد گوندل ایڈووکیٹ و دیگر نے ان 4 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان سے ہمدردی کیا ہے۔

  • بھیرہ پشاور سے مزدوری کے لیے آنے والے 24 سالہ مرتضیٰ کی لاش دریائے جہلم سے نکال لی گئی

    بھیرہ پشاور سے مزدوری کے لیے آنے والے 24 سالہ مرتضیٰ کی لاش دریائے جہلم سے نکال لی گئی

    بھیرہ پشاور سے مزدوری کے لیے آنے والے 24 سالہ مرتضیٰ کی لاش دریائے جہلم سے 40 گھنٹے بعد نکال لی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ متوفی مرتضیٰ اپنے ساتھیوں گل نور،جان عالم اور شبیر جان کے ہمراہ دریائے جہلم کے چک مبارک پتن پر مچھلی کا شکار کرتے ہوئے نہا رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں چلے جانے سے ڈوب گیا اس کی لاش 40 گھنٹے بعد دریا سے نکال لی گئی ہے۔ متوفی کے والد رحمت گل کے کاروائی سے انکار پر بھیرہ پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

  • سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی،

    سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی،

    سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی،ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ سب انسپکٹر شاہد اقبال نے سب انسپکٹر توقیر عباس وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری اسامہ ولد نیاز علی قوم پٹھان سکنہ نوشہرہ کو بھی گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے فروری2019کو اپنے دیگر پانچ ساتھیوں کے ہمراہ خان محمد والا کے رہائشی ذوالفقار علی کے ڈیرہ پر اسلحہ کے زور پر واردات کی اور اسکے مال مویشی مزدا ٹرک پر لوڈ کرکے فرار ہوگئے تھے۔ اشتہاری ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا جس کو جدیداور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے گرفتارکیاگیا ہے جبکہ قبل ازیں گرفتارملزم کے بقایا ساتھیوں کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • اینٹی کرپشن سرگودھا پٹرول پمپ مافیا کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں

    اینٹی کرپشن سرگودھا پٹرول پمپ مافیا کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں

    اینٹی کرپشن سرگودھا پٹرول پمپ مافیا کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں

    پٹرول مافیا ہو یا کوئی اور حکومتی احکامات پر عملدرامد کرتے ہوئے ہر مافیا کا پیچھا کریں گے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نے ڈی او انڈسٹریز کے ہمراء سرگودھا بھلوال روڈ اور معظم روڈ پر پٹرول پمپ کا اچانک دورہ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے پٹرول پمپ مشینوں کی مقدار اور معیار کا معائنہ کیا اور سرکاری ریٹ چیک کیے اس دوران پٹرول پمپ مشینوں کی مقدار اور معیار میں کمی بیشی ثابت ہو نے پر سیف الملوک پٹرول پمپ اور سی این جی سرگودھا , وسنال پٹرولیم , بسم اللہ پٹرولیم , آدم فلنگ سٹیشن اورعمیر پٹرولیم معظم آباد کو موقع پر سیل کر دیا گیا ہےاور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئ ہے اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نےبتایا کے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا بابر رحمان کی ہدایات پر پٹرول مافیا کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے جو جاری رہیں گی ایسی کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہےاور پٹرول پمپ پر سرکاری ریٹ کی مطابق پٹرول کے معیار اور مقدار کو یقینی بنایا جائے گا اور پمپوں کو مکمل قانون کے دائرے میں لائیں گے

  • سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی،

    سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی،

    سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 2کلو گرام ہیروئن اور2کلو گرام افیون برآمد
    سرگودھا: ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پرضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ سب انسپکٹر شاہد اقبال نے سب انسپکٹر توقیر عباس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر فدامحمدوغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ بھیرہ انٹرچینج پر چیکنگ کے دوران ملزم مطیع اللہ ولد صفیع اللہ قوم پٹھان سکنہ پشاور کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے 2کلو گرام ہیروئن اور2کلو گرام افیون برآمدکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری

  • سرگودھا: تھانہ میانی پولیس کی بڑی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

    سرگودھا: تھانہ میانی پولیس کی بڑی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

    سرگودھا: تھانہ میانی پولیس کی بڑی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میانی سجاد احمد نے سب انسپکٹر مظہر علی وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد ندیم ولد محمد اشرف سکنہ اسلام پورہ موڑ سرگودھا کو گرفتارکرلیا گرفتاراشتہاری مجرم نے جون2019کو سابقہ رنجش کی بناپر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر نور محمد ولد لعل خان کو ناحق قتل کیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ میانی اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ قبل ازیں گرفتارملزم کے بقیہ ساتھیوں کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے

  • سرگودھا: تھانہ کوٹ مومن پولیس کی بڑی کاروائی

    سرگودھا: تھانہ کوٹ مومن پولیس کی بڑی کاروائی

    سرگودھا: تھانہ کوٹ مومن پولیس کی بڑی کاروائی، راہزنی کے مقدمات میں مطلوب دواشتہاری گرفتار
    سرگودھا: ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر خدا بخش نے سب انسپکٹر محمد حیات اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر منظور احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان صفدر علی ولد احمد خان قوم رانجھا سکنہ چک نمبر19جنوبی سرگودھا اور محمد ارشد ولد محمد اکرم سکنہ محلہ خواجہ آباد کوٹ مومن سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان نے گذشتہ سال تھانہ کوٹ مومن کے علاقہ میں مختلف وارداتوں کے دوران اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکراسلحہ کے زورپر مٹیلہ کے رہائشی فرخ جاوید ولد اللہ یار سے موبائل فون اور نقدی جبکہ محسن رضا ولد غلام مصطفی سے بھی موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن اور انکی ٹیم نے جدید اور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔