بھیرہ ڈرگ انسپکٹر تحصیل بھیرہ محمد فہیم ضیاء نے نور پور نون میں چھاپہ مار کر اتائی محمد سعید اختر کا کلینک سیل کر دیا۔کلینک سے بڑی تعداد میں ممنوعہ ادویات،ٹیکے اور ڈرپس بھی برآمد ہوئیں۔ڈرگ انسپکٹر نے پنجاب ہیلتھ کیئر ایکٹ 2010 کے تحت کلینک سیل کر کے اس کی رپورٹ تھانہ بھیرہ میں جمع کرا دی ہے۔
Category: سرگودھا
-

بھیرہ ترجمان حکومت پنجاب و چیئرمین وزیر اعلی شکایت سیل سرگودھا
بھیرہ ترجمان حکومت پنجاب و چیئرمین وزیر اعلی شکایت سیل سرگودھا ڈویژن حسن انعام پراچہ کی طرف سے حلقہ پی پی 72 کے نادار اور مستحقین میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز تحریک انصاف تحصیل بھیرہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری خالد محمود آرائیں کی رہائش گاہ پر علاقہ کے ڈھول گروپ (ڈھولچی) میں آٹا تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری خالد محمود آرائیں نے کہا کہ ڈھول گروپ ہمارے علاقہ کی ثقافت کا ایک حصہ ہے پراچہ گروپ اپنے حلقہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور متاثرین میں راشن کی بلا تفریق تقسیم جاری رکھے گا اور اب تک ہزاروں خاندانوں کو ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن تقسیم کیا گیا ہے۔
-

میونسپل کمیٹی بھیرہ کی جانب سے 5 ہاوسنگ سکیمز کے پلاٹس کی خرید و فروخت پر پابندی
بھیرہ میونسپل کمیٹی بھیرہ کی جانب سے 5 ہاوسنگ سکیمز کے پلاٹس کی خرید و فروخت پر پابندی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کو چھٹی جاری کرنے کے 6 ماہ بعد اسسٹنٹ کمشنرکی جانب سے سوشل میڈیا پر ان ہاؤسنگ سکیمز پر پابندی کی اطلاع سے خریدار اپنی جمع پونجی لوٹنے کے خطرہ سے پریشان ہوگئے ہیں۔ ان کمرشل، رہائشی سکیمز میں پلاٹس کے خریداروں کا کہنا ہے کہ بلدیہ کی جانب سے چھ ماہ قبل جنوری میں اسسٹنٹ کمشنر اور سب رجسٹرار کو دی گئی اطلاع کے باوجود محکمہ مال نے نے اپنا حصہ وصول کر کے دھڑا دھڑ رجسٹریشن کی اور اب مدت بعد ان پر پابندی کی نوید سنا دی گئی ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والی ان ہاؤسنگ سکیمز کے مالکان اور مالی مفاد اٹھا کر رجسٹریشن کرنے والے محکمہ مال کے افسران کے خلاف سخت کاروائی کرکے غریب عوام کی جمع پونجی کا تحفظ کریں۔
-

بھیرہ حکومت بار ایسوسی ایشنز کے مسائل
بھیرہ حکومت بار ایسوسی ایشنز کے مسائل حل کرنے اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ یہ بات تحریک انصاف کے رہنما،چیئرمین انٹرنیشنل ٹورزم اینڈ ڈیلیگیشن کمیٹی لاہورہائیکورٹ چوہدری نعیم حیدر پنجوتھہ نے وفاقی وزارت قانون کی جانب سے مختلف بار ایسوسی ایشنز میں چیک تقسیم کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا کو 10 لاکھ، تحصیل بار بھلوال کو 5 لاکھ، تحصیل بار ساہیوال کو 5 لاکھ، سمیت پنجاب کی مختلف بارز میں چیک تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت قانون و انصاف مزید مالی امداد کے لیے جلد چیک جاری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت قانون خصوصًا ڈاکٹر فروغ نسیم اور شاہد نسیم گوندل ایڈووکیٹ نے ان پر جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ چوہدری نعیم حیدر پنجوتھہ نے بتایا کہ تحصیل بار بھیرہ کا اکاؤنٹ نہ ہونے کی وجہ سے بار کو چیک جاری نہیں کیا جا سکا۔
-

پھلروان چبہ کا نوجوان خرم ہرل ترکی سے پورپ جاتے ہوےحادثہ
پھلروان چبہ کا نوجوان خرم ہرل ترکی سے پورپ جاتے ہوئے اپنے 2 دوستوں کے ہمراہ ایک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا حادثہ ترکی سے پورپ جانے والی کشتی ⛵ ڈوبنے کے باعث پیش آیا جان بحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق پھلروان چبہ جبکہ کہ باقی کا تعلق ہاتھی ونڈ سے ہے ۔اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
-

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنما اور ممبر ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی قاسم وڑائچ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
سرگودہا(عمیر ضیاء) پی ٹی آئی یوتھ ونگ سرگودہا کے سینئر رہنما اور ممبر ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی قاسم وڑائچ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، قاسم وڑائچ کا تعلق لاہور روڈ پر واقع چک نمبر 87 جنوبی سے ہے ، کرونا وائرس کے باعث شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی جس میں اہلخانہ نے شرکت کی
اس موقع پر سینئر رہنما پی ٹی آئی تحصیل سرگودہا ذیشان فرخ وڑائچ ایڈووکیٹ ، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی سرگودہا چوہدری محمد علی گجر ، صدر کڑانہ ہل پریس کلب اسجد علی چٹھہ ، سینئر صحافی و سکالر عمیر ضیاء وڑائچ ، عالم چنگیزی ، قیصر رؤف جٹ، احمد ملک ، شہزاد خان ، شہزاد گل ، طیب عثمان ، طیب سیال اور بشیر بسانہ نے قاسم وڑائچ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر مبارکباد دی -

بائیو میٹرک حاضری کورونا کے پھیلاؤ کا باعث ہے ، پی ایم اے
سرگودھا(عمیر ضیاء)پی ایم اے سرگودھا اور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن سرگودھا کے مشترکہ اجلاس میں محکمہ صحت کی طرف سے بائیو میٹرک حاضری لگانے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ‘ ڈاکٹر فواد حسین‘ ڈاکٹر غلام حسین فیضی‘ ڈاکٹر محمد آصف چوہدری‘ ڈاکٹر ناصر اقبال میکن‘ ڈاکٹر محمد افضل وڑائچ‘ ڈاکٹر وقار معظم بھٹی اور ڈاکٹر محمد اقبال سمیع نے کہا کہ پوری دنیا سمیت پاکستان کرونا کی وبائی مرض میں مبتلاءہے اور ڈاکٹرز اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کرکے مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ہیں۔ جبکہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری کی طرف سے بائیو میٹرک حاضری لگانے کا مقصد یہ ہے کہ اس وباءکو مزید پھیلایا جائے۔ جو کہ ایک انتہائی ناقابل فہم بات ہے۔ ان رہنماﺅں نے مزید کہا کہ عقل تسلیم نہیں کرتی کہ ایک طرف تو سمارٹ لاک ڈاﺅن‘ سماجی فاصلہ‘ ہاتھوں کو بار بار دھونا‘ جیسی احتیاطی تدابیر کے بارے میں حکومت وقت واویلا کر رہی ہے دوسری طرف ڈاکٹرز‘ نرسز و پیرا میڈیکل سٹاف کو بائیو میٹرک حاضری لگا کر کرونا جیسے موذی مرض کو بڑھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ان رہنماﺅں نے مزید کہا کہ پنجاب کے کسی بھی دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں یہ حاضری ابھی شروع نہیں ہوئی۔ حتیٰ کہ سیکرٹریٹ و دیگر اعلیٰ افسران کے دفاتر میں لوگوں کا داخلہ ممنوع ہے۔ جبکہ ڈاکٹرز‘ نرسز و پیرا میڈیکل سٹاف ہسپتالوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرار داد کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیکرٹری صحت کی طرف سے یہ آرڈرز فوراً واپس لئے جائیں ورنہ سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے ڈاکٹرز احتجاج سمیت ہر قسم کی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
-

سرگودھا محکمہ مال کے کرپٹ اہلکاروں کی ملی بھگت سے موہنی روڈ پر سرکاری زمین پر قبضہ مافیا کا راج ۔
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ ) محکمہ مال کے کرپٹ اہلکاروں کی ملی بھگت سے موہنی روڈ پر سرکاری زمین پر ناجاٸز دکانیں تعمیر کر لی گٸ
ڈپٹی کمشنر سرگودھا، کمشنر سرگودھا ، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس کی اپیل ۔
تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا میں محکمہ مال کے اہلکاران و افسران کا بابا آدم ہی نرالا ۔ محکمہ مال کے کرپٹ اہلکاران جوکہ موہنی روڈ سول ھسپتال کیساتھ ناجاٸز دکانات تعمیر کروا کر نہ تو ان سے کرایہ وصول کر رھے ھیں ۔ اور نہ ہی انکو گرایا جا رہا ھے ۔ جبکہ پہلے وہاں پر زیر دفعہ 32/34 کے آرڈرز بھی ہو چکے ہیں ۔ لیکن آفیسرآبادی کے اہلکاران اور سپرنٹنڈنٹ جوکہ پہلے ہیڈ کلرک آفیسرآبادی/کالونی برانچ تھا ۔ ان لوگوں کو ناجاٸز بٹھا کر گورنمنٹ کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگوا رہا ھے ۔ موہنی روڈ پر اختر ڈینٹر ورکشاپ کیساتھ مسجد کے قریب یہ تمام ناجاٸز دکانیں بنواٸ گٸ ھیں ۔ اور یہ اہلکاران آفیسرآبادی کے لوٹ مار بازار اور حلقہ پٹواری کی ملی بھگت کا نتیجہ ھے ۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا ، کمشنر سرگودھا ، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوۓ رقبہ واگزار کروانے اور کرایہ کی مد میں جرمانہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ -

تحصیل بھلوال کو ہائی سکول کا درجہ دے دیا گزشتہ روز سکول آف ایکسیلینس کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا گیا
مسلم ہینڈز انٹرنیشنل نے پاکستان میں ایجوکیشن پراجیکٹ اسکول آف ایکسیلینس ضلع سرگودھا تحصیل بھلوال کو ہائی سکول کا درجہ دے دیا
گزشتہ روز سکول آف ایکسیلینس کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا گیا
سنگ بنیاد آستانہ عالیہ بھرہ شریف جگر گوشہ حضور ضیاءالامت ٹرسٹی مسلم ہینڈز انٹرنیشنل پیر محمد امین الحسنات نے رکھا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر محمد امین الحسنات نے کہا کہ مسلم ہینڈز پوری دنیا میں بچوں کی تعلیم اور تربیت کے حوالے سے مصروف عمل ہے اور آج کی تقریب میں مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے اس مشن کو جاری رکھتے ہوئے مستحق اور غریب طبقے کے بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت کا انتظام کر سکیں
اس تقریب میں مسلم ہینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور، میرا مان مینیجر ایجوکیشن، ریحان طاہر مینجر فنڈریزنگ، شاہد رفیق ایریا مینیجر، میڈم پاکیزہ فاطمہ پرنسپل اور آرکیٹیکٹ اینڈ انجینئر طارق بھی پیر صاحب کے ہمراہ موجود تھے
اس سکول میں 300 سے زائد بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوں گے اس علاقے میں اس ہائی سکول کی کی اشد ضرورت تھی پیر صاحب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان شاء اللہ ہم اس اسکول کو مستقبل میں کالج اور یونیورسٹی تک کا درجہ دینے کی پوری کوشش کریں گے
مسلم ہینڈز اور جمامع الکرم کا ایجوکیشنل مشن ایک ہی ہے -

آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار کی شہید ایس آئی اسلم گل کے گھر بھیرہ آمد
بھیرہ ملکی امن و سلامتی کیلیئے پولیس کی تاریخ شہادتوں سے رقم ھے۔آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ذولفقار
بھیرہ ایس آئی اسلم گل نے ادائیگی فرض میں شہادت پاکر اسلام آباد پولیس کا سر فخر سے بلند کیا ھے۔آئی جی پولیس
عامر ذوالفقار آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار کی شہید ایس آئی اسلم گل کے گھر بھیرہ آمد،شہید کو خراج عقیدت اور فاتحہ خوانی شہید ایس آئی اسلم گل کے ورثا کو مکمل سرپرستی دی جائیگی۔آئی جی اسلام آباد پولیس کی شہید کے بچوں اور بیوہ کو یقین دہانی۔
بھیرہ ایس آئی اسلم گل اسلام آباد میں کار ڈکیتی کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے شہید ھوا تھا
آئی جی اسلام آباد پولیس عامر ذوالفقار نے شہید اسلم گل کے بچوں کو شہید کی وردی،شیلڈ اور پولیس پرچم پیش کیا شہید اسلم گل کے بچوں سے اسلام آباد پولیس کےڈی آئی جی سرفراز فلکی اور ایس پی ٹریفک فرخ رشید کی تعزیت اور فاتحہ خوانی
