Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا، عباس پیٹرول پمپ کے مالک اور ملازمین کا باغی ٹی وی کے رپورٹر کے ساتھ غنڈہ گردی اور جان سے مار دینے کی دھمکی

    سرگودھا، عباس پیٹرول پمپ کے مالک اور ملازمین کا باغی ٹی وی کے رپورٹر کے ساتھ غنڈہ گردی اور جان سے مار دینے کی دھمکی

    سرگودھا کے علاقہ ماڑی لک میں عباس پٹرولیم کے مالکان کی صحافی کیساتھ سرعام غنڈہ گردی و جان سے مار دینے کی دھمکیاں ۔
    نجی ٹی وی کے صحافی ادریس نواز بوقت 2 بجے دن عباس پٹرولیم کے باالمقابل دوسری طرف اپنے فراٸض کو سرانجام دے رھے تھے ۔ کہ پہلے عباس پٹرولیم کے سٹاف نے آ کر غنڈہ گردی شروع کر دی ۔ صحافی نے اپنا کارڈ دکھایا اور کہا کہ پٹرول کی جو قیمت بڑھی ھے اس پہ کوریج کر رہا ہوں ۔ لیکن سٹاف نے غنڈہ گردی اور دھکے دینا شروع کر دیٸے ۔ جبکہ صحافی کوریج پٹرول پمپ پہ نہیں بلکہ روڈ کی دوسری طرف کر رھا تھا ۔ اس کے باوجود بھی پٹرول پمپ سٹاف نے غنڈہ گردی شروع کر دی ۔ اس کے بعد پمپ کے مالک قیصر ٹاٹڑی کا بیٹا آ گیا ۔ موصوف نے آتے ہی گارڈ کو کہا کہ گولی مار دو اسے ۔ یہ یہاں لینے کیا آیا ھے ۔ یہ سارا ہمارا علاقہ ھے ۔ اور صحافی سے موباٸل چھین لیا ۔ اور اپنے گارڈر اور سٹاف سمیت بمعہ اسلحہ صحافی کو ہراساں کرنے کی کوشش ، گالم گلوچ اور جان سے مار دینے کی سرعام دھمکیاں شروع کر دیں ۔ اور کہا کہ تمہاری یہاں بوٹی بھی کسی کو نہیں ملے گی ۔ پٹرول مافیا نے حکومت سے تو اپنے مطالبات منوا لیٸے ۔ کیا اس مافیا کو سرعام غنڈہ گردی کرنے کا بھی لاٸسنس مل گیا ھے ۔ آخر اس ملک میں انصاف نام کی چیز اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے کب ایسے مافیا کے خلاف کارواٸی کر کے انکو لگام ڈالیں گے ۔ کیا صحافیوں کو صحافت چھوڑ دینی چاہیٸے ۔ آخر ان سوالوں پہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے کب عمل پیرا ہوں گے ۔ اگر ایسا ہی سلوک کسی پولیس اہلکار ، یا کسی حکومتی اہلکار کیساتھ ہوتا ۔ تو نا جانے اب تک کیا ہو چکا ہوتا ۔ چونکہ بے باک صحافی ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیتا ھے ۔ اس لیٸے جب بھی کسی صحافی یا صحافت کی تذلیل ہوتی ھے ۔ تو حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشاٸ بن جاتے ہیں ۔
    کیا مجھے ان بااثر اور پٹرول مافیا جس نے حکومت کو بھی اپنی مانگیں پوری کرنے پر مجبور کر دیا کیخلاف کارواٸی میں انصاف ملے گا ? متاثرہ صحافی ادریس نواز کا ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں عبدالمجید جٹ ، ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار ، آٸی جی پنجاب ، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم عمران خان سے سوال ۔ متاثرہ صحافی کی ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں ، ڈی پی او سرگودھا اور اعلیٰ حکام سے فی الفور نوٹس لیتے ہوٸے ایسے بااثر اور مافیا کیخلاف سخت کارواٸی کرنے کا مطالبہ ۔

  • بھیرہ ڈکیتوں کی فائرنگ سے شہید اسلام آباد پولیس کے ایس آئی اسلم گل کی نماز جنازہ  بھیرہ میں ادا کردی گئی

    بھیرہ ڈکیتوں کی فائرنگ سے شہید اسلام آباد پولیس کے ایس آئی اسلم گل کی نماز جنازہ بھیرہ میں ادا کردی گئی

    بھیرہ ڈکیتوں کی فائرنگ سے شہید اسلام آباد پولیس کے ایس آئی اسلم گل کی نماز جنازہ بھیرہ میں ادا کردی گئی کار چھین کر فرار ھوتے ڈکیتوں پر دلیری کا مظاہرہ کرتے ایس آئی اسلم گل نے فائرنگ کی اسلام آباد پولیس ذرائع
    کار ڈکیتی کرنے والوں کی جوابی فائرنگ سے ایس آئی اسلم گل شہید ھوا۔ اسلام آباد پولیس ذرائع شہید اسلم گل کی نماز جنازہ میں ایس پی چوہدری خالد رشید نے اسلام آباد پولیس کی نمائندگی کی نماز جنازہ میں پنجاب پولیس کی نمائندگی اے ایس پی بھلوال میڈم ماہم نے کی شہید ایس آئی اسلم گل کے ورثا میں دو بیٹے،ایک بیٹی اور ایک بیوہ ہیں شہید ایس آئی اسلم گل بھیرہ کے محلہ پراچگان کچا وہڑہ کا رھائشی تھا۔شہید ایس آئی اسلم گل کے جسد خاکی کو پولیس دستہ نے سلامی دی شہید ایس آئی اسلم گل کو پورے پولیس اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان بھیرہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

  • انصاف لائرز فورم تحصیل بھیرہ کے صدر کو مل گیا بڑا عہدہ

    انصاف لائرز فورم تحصیل بھیرہ کے صدر کو مل گیا بڑا عہدہ

    بھیرہ انصاف لائرز فورم تحصیل بھیرہ کے صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ کو ڈپٹی چیئرمین انٹرنیشنل ٹورزم اینڈ ڈیلیگیشن کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار منتخب کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین انٹرنیشنل ٹورز اینڈ ڈیلیگیشن کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار چوہدری نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ نے نوٹیفیکیشن دے کر نئی ذمہ داریاں ملنے پر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق غریب عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشاں رہیں گے۔ محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پورا کر کے قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

  • بھیرہ میونسپل کمیٹی بھیرہ کی ملکیتی کروڑوں روپیہ مالیت کی 48 مرلہ اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی گئی

    بھیرہ میونسپل کمیٹی بھیرہ کی ملکیتی کروڑوں روپیہ مالیت کی 48 مرلہ اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی گئی

    بھیرہ میونسپل کمیٹی بھیرہ کی ملکیتی کروڑوں روپیہ مالیت کی 48 مرلہ اراضی عدالتی حکم کے تحت قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی گئی۔ سابق حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والا قبضہ مافیا سرکاری سرائے بیرون گنج منڈی بھیرہ پر گزشتہ 30 سال سے قابض چلا رہا تھا اور اس جگہ پختہ تعمیرات کر لی تھیں۔ عدالت کی جانب سے حکم امتناعی کے منسوخ ہونے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے عملہ کے ہمراہ سرکاری جگہ کی واگزاری کے لئے آپریشن کی نگرانی کی اور پختہ تعمیرات گرا کر سرکاری رقبہ کو واگزار کرا لیا۔

  • ندیم افضل چن اور حسن انعام پراچہ نے تو علاقہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے حکومت سے فنڈز جاری کرا دئیے

    ندیم افضل چن اور حسن انعام پراچہ نے تو علاقہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے حکومت سے فنڈز جاری کرا دئیے

    ندیم افضل چن اور حسن انعام پراچہ نے تو علاقہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے حکومت سے فنڈز جاری کرا دئیے ہیں مگر ان فنڈز کو خرچ کرنے کے لیے ترقیاتی سکیموں کے نام پر جو لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے اس کا حساب کون کرے گا کیا ہمارے محترم لیڈران نے اس لئے فنڈز جاری کرائے ہیں سابقہ دور میں ہونے والی لوٹ مار کے زخم ابھی تازہ ہیں اس کا ازالہ کرنے کی بجائے لوٹ مار میں یار دوست ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں مصروف ہیں22 مارچ اور 21 مئی کو بلدیہ کے ہونے والے ٹینڈرز کی سودا بازی ۔13 لاکھ روپیہ سے چوک دروازہ چک والا کی تعمیر ومرمت اور ایل ای ڈی لائٹس سے ہمیں سبق حاصل کرنا چاہئے اور اپنی جیب بھرنے کی بجائے اپنے قابل احترام لیڈران کے لئے سرخروئی کا باعث بننا چاہئےکہ عوام میں جانے کے لئے وقت بہت نزدیک ہےاگر کسی کی دلآزاری ہوئی ہو تو معزرت خواہ ہوں

  • بھیرہ نامعلوم چور گزشتہ روز زین پور روڈ پر واقع گھر کا صفایا کرگے

    بھیرہ نامعلوم چور گزشتہ روز زین پور روڈ پر واقع گھر کا صفایا کرگے

    بھیرہ نامعلوم چور گزشتہ روز زین پور روڈ پر واقع گھر کا صفایا کرکے لاکھوں روپے کے زیورات،نقدی،پرائز بانڈ اور دیگر گھریلو سامان لے اڑے۔ بتایا گیا ہے کہ زین پور نور احمد کالونی کا محمد اشرف اہل خانہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں گیا ہوا تھا کہ واپسی پر مکان کے تالے ٹوٹے اور سامان بکھرا ہوا پایا۔اس نے بتایا کہ نامعلوم چور طلائی زیورات، 70 ہزار روپیہ کے پرائز بانڈ،12 ہزار روپیہ نقد اور دیگر قیمتی گھریلو سامان چرا کر لے گئے ہیں۔ ایک اور واردات میں رات گئے انٹرچینج بھیرہ سے ہوٹل بند کرکے واپس آنے والے محمد یوسف کو راستہ میں نامعلوم اشخاص نے اسلحہ کے زور پر اسے لوٹ لیا۔ عوام نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ہونے والی چوری، ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

  • بھیرہ ملت اسلامیہ صحابہ کرام اور اہل بیت کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی

    بھیرہ ملت اسلامیہ صحابہ کرام اور اہل بیت کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی

    بھیرہ ملت اسلامیہ صحابہ کرام اور اہل بیت کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔حکومت کا فرض ہے کو ایسے اسلام دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔ ان خیالات کا اظہار بھیرہ بھلوال چوک میں مولانا آصف اشرف جلالی کے سیدہ کائنات کی شان میں نازیبا کلمات کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما میاں محمد نعیم الدین، پیر شجاعت الامیر گیلانی، پروفیسر ریاض عامر اور میاں ناصر عقیل نے کیا۔ مقررین نے کہا کہ کہ ملکی قیادت اور ادارے ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں جو ملک میں بدامنی اور بے چینی کی فضا پیدا کر کے فرقہ وارریت کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ عناصر ملکی سلامتی کے لئے خطرناک ثابت ہوں گے۔ حکومت کا فرض ہے کہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ احتجاج میں تحصیل بار بھیرہ کے رکن سید حسن رضا تقوی ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے اور آصف اشرف جلالی کے خلاف نعرہ بازی کی۔

  • سرگودھا ۔ مجھے انصاف نہ ملا تو میں خودکشی پر مجبور ہو جاٶں گی ۔ ساٸلہ نذیراں بی بی

    سرگودھا ۔ مجھے انصاف نہ ملا تو میں خودکشی پر مجبور ہو جاٶں گی ۔ ساٸلہ نذیراں بی بی

    سرگودھا (ادریس نواز چدھڑ سے) ڈپٹی کمشنر سرگودھا آفس کو کرپشن کی وادی بنانیوالا سپرنٹنڈنٹ اقدس علی بسرا ٕ کی ایما پر میرے کیس میں ممبر کا جعلی فیصلہ بنا کرمیری حق تلفی کی جا رہی ھے ۔ موجودہ رجسٹری محرر اقدس شاہ نے تو ذلیل کرنیکی کی حد کر دی ۔ میں درخواستیں دے دے کر تھک گٸ ہوں ۔ مجھے انصاف نہ ملا تو میں خودکشی پر مجبور ہو جاٶں گی ۔ ساٸلہ نذیراں بی بی ۔
    وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم اکستان سے فوری نوٹس کی اپیل ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    20 سال سے ایک ہی سیٹ پر بیٹھا اقدس علی اتنا اپروچ ایبل ھے جو رجسٹری محرر خود لگواتا ھے ۔ مالی ہو یا خاکروب جتنے پیسے اتنی بڑی ترقی دلوانے کا ماہر ۔ ڈی سی کے معطل کیۓ جانیوالے ملازمین بھی خود بحال کر دیتا ھے ۔ حال ہی میں انسپیکشن ٹیم آٸ ۔ اور رپورٹ میں زیادہ پیریڈ والوں کے نام تحریر کیۓ ۔ لیکن سپرنٹنڈنٹ اقدس کا نام رشوت کی نظر ہو گیا ۔ رجسٹری محرر وقار شاہ پر خصوصی نوازشیں ۔ بدعنوان ملازمین اقدس کے اثاثہ جات میں اضافہ کرتے ہیں ۔ رجسٹری محرر ، سپرنٹنڈنٹ ، اکاٶنٹ و رجسٹری برانچ ، اور اسلحہ برانچ کے چپڑاسیوں و اہلکاروں نے نۓ موٹرساٸیکل ، گاڑیاں اور نۓ مکان کیسے اور کہاں سے لیۓ ۔ ان سب کی قبل از تعیناتی انکے اثاثے اور موجودہ دور کے اثاثہ جات اور اس سپرنٹنڈنٹ اقدس علی بسرا ٕ کے بھی اثاثہ جات چیک کیۓ جاٸیں ۔ تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاۓ گا ۔ مزید بہت کچھ بدعنوانیاں باقی ہیں ۔ جو نذیراں بی بی چک 40 نے روتے ہوۓ انصاف کے اعلیٰ حکام سے بھیک مانگتے ہوۓ بیان کیا ۔ ساٸلہ نذیراں بی بی کا کہنا ھے کہ افسران ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور کمشنر سرگودھا کی گرپ اتنی کمزور کیوں ھے ۔ اور 20 سالہ تعینات سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کیوں نہیں کیا جا رہا ۔ اور کہا کہ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں خودکشی پر مجبور ہو جاٶں گی ۔ ساٸلہ سینکڑوں درخواستیں دے چکی ھے ۔ لیکن کسی نے بھی داد درسی نہیں کی ۔ ساٸلہ کی وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے فی الفور نوٹس لیتے ہوۓ انصاف کی اپیل ۔

  • کمشنرسرگودھا ڈویژن ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر فرح مسعود

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر فرح مسعود

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔اجلاس میں چیف میٹروپولیٹن آفیسر طارق پرویا، ایم او انفراسٹرکچر خالد جاوید، ڈپٹی سی او روما فہیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا محمد شاہدعمران، ایم او فنانس راؤ نعیم انجم،ایم او سروسز حسن محمود، ایم او ریگولیشن زویا مسعود اور کونسل آفیسرتہمینہ ظہور نے شرکت کی۔ کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن سے اخراجات‘ ریونیو وصولی‘ خالی آسامیوں اور کنٹینرز سے متعلق تمام تفصیلات طلب کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے عید الاضحی کے جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے شہر سے باہر مقامات قائم کرنے کی مختلف تجاویز، میٹروپولیٹن کے 56 ڈرائیور آسامیوں میں سے 53خالی سیٹوں پر ڈرائیورز کی بھرتی کیلئے فوری سمری تیار کرکے حکومت سے اجازت طلب کرنے ، آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ شہر کے تینوں ٹریفک سنگلز فوری چالوکر کے ٹریفک پولیس کے سپرد کرنے، شہر میں صفائی کی صورتحال و سروس ڈلیوری نظام کو بہتر کرنے‘ جراثیم کش سپرے کرنے‘ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی‘ تجاوزات آپریشن‘ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اورغیر منظورشدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

  • سرگودھا:محافظ اسکواڈ پولیس کی بروقت کاروائی،کمسن بچی ورثا  کے حوالے

    سرگودھا:محافظ اسکواڈ پولیس کی بروقت کاروائی،کمسن بچی ورثا کے حوالے

    سرگودھا:محافظ اسکواڈ پولیس کی بروقت کاروائی،کمسن بچی ورثا کے حوالے
    سرگودھا:تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک کمسن بچی چوک ایس ٹاون میں موجود ہے جساس اطلاع پر محافظ اسکواڈ تھانہ ساجد شہید کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیااور اسکے ورثا کی تلاش شروع کر دی ۔ تھوڑی دیر گزار نے بعد کمسن بچی کے والدین کوتلاش کر لیا گیا ۔کمسن بچی کے والد محمد اقبال نے بتایا کہ ہم ہسپتال میڈیسن لینے آئے تھے جہاں پر رش ہونے کی وجہ سے بچی گم ہوگئی تھی ۔ کمسن بچی کو بعدازقانونی کاروائی اسکے والد کے حوالے کر دیا ہے۔