سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی طرف سے جراًت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی طرف سے محنت، جراًت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں ڈی پی اوآفس میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران وملازمان کونقدانعام وتعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ پولیس افسران وجوانوں میں تعریفی اسناد اور نقدانعامات تقسیم کرنے کا یہ دوسرا مرحلہ ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔لوگوں سے رویہ مثالی ہونا چاہیے عوام الناس کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اپنی ڈیوٹی اسی طرح ایمانداری سے سرانجام دیں۔
Category: سرگودھا
-

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی طرف سے جراًت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
-

سرگودہا: فرضی مشقوں کا انعقادجوانوں کا حوصلہ بلند رکھنے کیلئے ضروری ہیں ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودہا: فرضی مشقوں کا انعقادجوانوں کا حوصلہ بلند رکھنے کیلئے ضروری ہیں۔ ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودہا:پولیس کے افسران وجوانوں کو جدید سائنسی طریقوں سے روشناس کروانے اور ان کا حوصلہ بلند رکھنے کیلئے فرضی مشقوں کا انعقاد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزار نے فرضی مشقوں کے انعقاد کے بارہ میں خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مشقوں کے انعقاد سے اداروں میں ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ کی زیرنگرانی فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ فرضی مشق میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ اقرار عباس، ایلیٹ فورس،سیپشل برانچ، سیکیورٹی برانچ، سی ٹی ڈی،سول ڈیفنس اور ریسکیو1122کے عملہ نے حصہ لیا۔ فرضی مشق موک ایکسرسائز میں کسی بھی ناگہانی صورت میں قیدیوں کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ فرضی دہشت گردوں کو گرفتارکرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ -

بھیرہ انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کا اجلاس تحصیل صدر ملک انصراعوان کے دفتر میں منعقد ہوا
بھیرہ انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن تحصیل بھیرہ کا اجلاس تحصیل صدر ملک انصراعوان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں ڈویژنل صدر راجہ عبدالوہاب، جنرل سیکرٹری بلال خان بلوچ، ضلعی صدر مرزا وسیم،جنرل سیکرٹری ملک تصور اعوان، سینئر نائب صدر حسنات خان بلوچ ایڈووکیٹ، نائب صدر ظہیر سندرانہ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اور تنظیمی معاملات کے ساتھ ساتھ علاقے کے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک عنصر اعوان نے کہا کہ علاقہ کے نوجوانوں میں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی اور کھیلوں کے میدان آباد کئے جائیں گے۔
-

بھیرہ ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ نے کہا ہے
بھیرہ ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 72اور این اے 88میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کی پائی پائی ان کی فلاح پر خرچ ہو گی۔ تحریک انصاف تحصیل بھیرہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری خالد محمو دآرائیں نے اس سلسلہ میں بلدیہ بھیرہ کے میونسپل آفیسر انفراسٹریکچر فرخ عباس سے ملاقات کر کے انہیں بتایا کہ پی پی 72 اور این اے 88میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن اور ترجمان حکومت پنجاب حسن انعام پراچہ کی 8کروڑ کی گرانٹ سے شروع ہونے والے ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی بلیک میلنگ اور کمیشن مافیا کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور جو ٹھیکیدار قومی خزانہ کا غلط استعمال کرے گا اسے بلیک لسٹ کر دیا جائے تاکہ عوام کو سابقہ اور موجودہ دور میں واضح فرق محسوس ہو۔
-

بھیرہ تحصیل بار بھیرہ کے صدر نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ،
بھیرہ تحصیل بار بھیرہ کے صدر نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ، میڈیا کمیٹی تحصیل بھیرہ کے کنونیئر شکیل عباس جنجوعہ ایڈووکیٹ، تحفظ حقوق انسانی کے صدر ڈاکٹر محمد نواز ناصر قذافی اور سابق وائس چیئر مین ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ بھیرہ بھلوال روڈ کا نصف حصہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ اور گڑھوں میں تبدیل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھیرہ بھلوال روڈ کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لے کر سڑک کی تعمیر مرمت کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔
-

بھیرہ نواحی چک 6ایم ایل کے موگہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنےسے باغات تباہ ہو گئے ہیں
بھیرہ نواحی چک 6ایم ایل کے موگہ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے گاؤں کی 150ایکڑ سے زائد زرعی اراضی بنجر جبکہ کینو ترشاوا پھل کے باغات تباہ ہو گئے ہیں۔ تحصیل بار بھیرہ کے رکن محمود منور خان ایڈووکیٹ نے علاقہ کے زمینداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے بتایا کہ موگہ کے دو حصوں میں تقسیم کرنے سے نہری پانی کھیتوں تک نہیں پہنچ پا رہا جبکہ زیر زمین پانی نا قابل استعمال ہے جس سے زمین بنجر ہو رہی ہے۔ محکمہ انہار کے حکام بار بار توجہ دلانے کے باجود ٹس سے مس نہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب، صوبائی وزیر آبپاشی اور کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ موگہ کی تقسیم منسوخ کر کے علاقہ کے زمینداروں کو معاشی قتل سے بچائیں۔
-

بھیر ہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے محمد ایوب مارتھ نے عدالت ہائے دیوانی بھیرہ کا اچانک دورہ
بھیر ہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے محمد ایوب مارتھ نے عدالت ہائے دیوانی بھیرہ کا اچانک دورہ کر کے عدالتی امور اور ایس او پیز کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ا نہوں نے عدالت ہائے دیوانی بھیرہ کے جج درجہ اول محمد آصف نواز مجسٹریٹ دفعہ 30کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تحصیل بار بھیرہ کے صدر نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری رانا محمود ناصر عزیز ایڈووکیٹ نے انہیں بھیرہ بار کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے عدالت ہائے دیوانی بھیرہ کے لیے بخشی خانہ اور جنریٹر کی فراہمی کی گزارش کی۔ بار کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے درخواست کی ہے کہ وہ عدالت ہائے دیوانی میں مزید ایک سول جج اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا تقرر عمل میں لائیں۔ تاکہ موجودہ ججز کا مقدمات کا بوجھ کم ہو اور عوام کو جلد از جلد حصول انصاف ممکن ہو سکے۔
-

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کے لیے متحرک
سرگودہا()نجی ہائوسنگ سوسائٹی خیابان نوید کی انتظامیہ کاروائی سے بچنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کے تبادلہ کے لیے متحرک تفصیلات کے مطابق نجی ہائوسنگ سوسائٹی خیابان نوید انتظامیہ کے خلاف سرکاری واٹر کورس کی زمین واگزار کروانے کے لیے درخواست گزارنے پر انکشاف ہوا کہ برطرف شدہ پٹواری اسلم’سابق ن لیگی میئر و سی ای او خیابان نوید ملک اسلم نوید اور عرصہ دراز سے ہوم ڈسٹرکٹ میں تعینات انچارج ریجنل پاسپورٹ آفیسر فواد طارق چیمہ اپنے خلاف ہونے والی کاروائی کے خوف اور رکوانے کے لیے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کا تبادلہ کروانا چاہتے ہیں جس کا ذکر انھوں نے سرکاری رقبہ کو واگزار کروانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل کو کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سابق برطرف شدہ پٹواری اسلم صوبائی وزیر کے ہمراہ ملکر میرا تبادلہ کروانا چاہتا ہے۔
نجی ہائوسنگ سوسائٹی خیابان نوید کی انتظامیہ سے کروڑوں روپے مالیت کا غیر ممکن واٹر کورس کا سرکاری رقبہ واگزار کروانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست’ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر’اسسٹنٹ کمشنر’نائب تحصیلدار اور حلقہ پٹواری سے سرکاری رقبہ جات کی بابت تفصیلی رپورٹ طلب’نائب تحصیلدار کی طرف سے کی گئی رپورٹ میں غیر ممکن واٹر کورس کے علاوہ دیگر سرکاری رقبہ جات بھی ہائوسنگ سوسائٹی میں شامل کرنے کا انکشاف’حلقہ پٹواری ریکارڈ سمیت غائب’ ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب’چیف سیکرٹری پنجاب’وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے فی الفور نوٹس لیتے ہوئے سرکاری رقبہ جات واگزار کروائے جانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مہر عامر شہزاد لک ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست گزارتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی خیابان نوید کے مالکان سابق ن لیگی میئر و سی ای او خیابان نوید ملک اسلم نوید اور بے شمار ہائوسنگ سوسائیٹیوں میں ان کے شراکت دار انچارج ریجنل پاسپورٹ آفیسر فواد طارق چیمہ نے سابق برطرف شدہ پٹواری اسلم کے ساتھ ساز باز کر کے غیر ممکن واٹر کورس کا رقبہ اپنی ہائوسنگ سوسائٹی میں شامل کر رکھا ہے اور پچھلے چھ سال سے سرکاری رقبہ کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا جارہا ہے جس کو واگزار کروایا جانا بہت ضروری ہے لہذا سوسائٹی مالکان کے خلاف زیر دفعہ 32/34کی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سرکاری رقبہ کو واگزار کروایا جائے جس پر ڈپٹی کمشنر نے رقبہ واگزار کروانے کے لیے ماتحت عملہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی جبکہ نائب تحصیلدار راجہ لیاقت نے اپنی رپورٹ میں خوفناک انکشافات کرتے ہوئے تحریر کیاہے کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی خیابان نوید کی انتظامیہ نے غیر ممکن واٹر کورس کے علاوہ دیگر سرکاری رقبہ جات بھی اپنی ہائوسنگ سوسائٹی میں شامل کر رکھے ہیں جنکو حلقہ پٹواری کی طرف سے عیاں نہ کیا گیا ہے جبکہ پٹواری حلقہ نہ ملتا ہے اور نہ ہی ریکارڈ فراہم کرتا ہے لہزا حلقہ پٹواری کو طلب کر کے ریکارڈ کا بغور ملاحظہ کیا جانا بہت ضروری ہے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
-

سرگودھا : آج شہر میں شادی ہال ایسوسی ایشن کے ملازمین کا احتجاج
سرگودھا : آج شہر میں شادی ہال ایسوسی ایشن کے ملازمین پریس کلب کے سامنے بھینس کے آگے بین بجا کر انوکھا احتجاج کر رہے ہیں، ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ فاقہ کشی کا شکار ہو گئے ہیں اور معاشی مسائل بڑھ گئے ہیں جس کی بنیاد پر یہ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔
-

بھیرہ۔شہر اور گردونواح کے علاقوں میں سورج گرہن شروع ہوچکاہے
بھیرہ۔شہر اور گردونواح کے علاقوں میں سورج گرہن شروع ہوچکاجس سے سورج کی روشنی کم ہوگئی۔
بھیرہ۔شہریوں نے اپنے بچوں کو گھر تک محدودکرنا شروع کر دیا۔لوگ توبہ استغفار کاورد کرنےلگے۔