Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا، سلانوالی کے رہائشی کو کرونا کا مریض قرار دے کر دفنادینے کے بعد اس کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا، لواحقین شدت غم سے نڈھال

    سرگودھا، سلانوالی کے رہائشی کو کرونا کا مریض قرار دے کر دفنادینے کے بعد اس کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا، لواحقین شدت غم سے نڈھال

    یہ آخر ہو کیا رہا ہے ؟

    سلانوالی چار بلاک کے رہائشی شیخ طاہر کو 12 جون کو طبعیت خراب ہونے پر ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودہا لے جایا گیا جہاں ان کا کرونا سیمپل لیا گیا لیکن شیخ طاہر کو بغیر رزلٹ آے کرونا مریض قرار دے کر قرنطینہ کر دیا گیا ہسپتال میں ہی 14جون کو شیخ طاہر انتقال کر گئے. اور یوں شیخ طاہر کو کرونا ایس اوپیز کے تحت دفن کیا گیا گھر والوں کو غسل، جنازہ اور تدفین کے عمل میں شرکت سے روک دیا گیا اور چند خاکروبوں نے بدقسمت شیخ طاہر کو دفن کردیا جبکہ اہل خانہ کو میت کے قریب بھی نہ آنے دیا گیا جو ایک والدہ، بیوی اور تین سالہ معصوم بیٹی کے لیے کس قدر دلخراش ہو سکتا ہے اسکا لفظوں میں بیان ناممکن ہے ان حالات میں اہل خانہ پر قیامت اس وقت گری جب کل 18 جون کو انہیں پتہ چلا کہ شیخ طاہر کا کرونا سیمپل رزلٹ منفی آیا ہے اور ان کے پیارے کو بغیر کرونا کے لاوارثوں کی طرح سپرد خاک کر دیا آج اہل علاقہ کو جب کرونا رپورٹ منفی آنے کا علم ہوا تو ان میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوے سڑکوں پر آکر اس کے خلاف احتجاج کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر غمزدہ خاندان سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ چیف جسٹس آف پاکستان سے اس افسوسناک واقعہ کی فوری انکوائری کرانے کے مطالبات درج تھے ان کا مطالبہ تھا کہ واقعہ کے ذمہ داران کے انصاف کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جاے

  • صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کورونا وائرس کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

    صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کورونا وائرس کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

    صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کے ہمراہ کورونا وائرس کی صورتحال، ہسپتالوں میں ضروری ادویات و سامان کی دستیابی، ایس او پیز پر عملدرآمد، سمارٹ لاک ڈاؤن، پرائس کنٹرول، ٹڈی دل، ممکنہ سیلاب کی صورتحال اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں تمام کمشنرز، آرپی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرزبذریعہ ویڈیو لنک شریک ہیں۔

  • محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ انصاف لائرز فورم تحصیل بھیرہ کے صدر ہوں گے

    محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ انصاف لائرز فورم تحصیل بھیرہ کے صدر ہوں گے

    بھیرہ انصاف لائرز فورم پاکستان کی آئینی کمیٹی کے چیئرمین بیرسٹر سید علی ظفر نے انصاف لائرز فورم تحصیل بھیرہ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ انصاف لائرز فورم تحصیل بھیرہ کے صدر ہوں گے۔ اکرام اللہ خان ایڈووکیٹ، عرفان حیدر گوندل ایڈوکیٹ، سینئر نائب صدور،مہر فیصل اعجاز ایڈووکیٹ، ملک محمد عثمان ایڈووکیٹ، رانا طاہر عباس ایڈووکیٹ اور رضوان حیدر گوندل ایڈووکیٹ نائب صدور، حسنات خان بلوچ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری، منوش الطاف گوندل انفارمیشن سیکرٹری اور امجد علی گوندل فنانس سیکرٹری ہوں گے۔

  • تحصیل بار ایسوسی ایشن کی اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے

    تحصیل بار ایسوسی ایشن کی اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے

    بھیرہ چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل محمد عاصم چیمہ نے تحصیل بار ایسوسی ایشن کی اینٹی کرپشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تحصیل بار بھیرہ کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے بتایا کہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق صدر تحصیل بار طارق محمود گوندل ایڈووکیٹ کمیٹی کے صدر ہوں گے جبکہ ارکان میں انیلا نورین مہر ایڈووکیٹ، ملک اشرف عظیم ایڈووکیٹ، حامد علی ناصر ایڈووکیٹ، نصیر احمد ٹاٹری ایڈووکیٹ، جاوید رفیع ایڈووکیٹ اور رانا محمد اکرم ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

  • بھیرہ وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل سرگودھا

    بھیرہ وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل سرگودھا

    بھیرہ وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل سرگودھا ڈویژن کے چیئرمین حسن انعام پراچہ کی طرف سے میونسپل کمیٹی بھیرہ کے عملہ صفائی میں آٹا تقسیم کیا گیا۔ تحریک انصاف تحصیل بھیرہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری خالد محمود آرائیں نے اپنی رہائش گاہ پر عملہ صفائی میں آٹا تقسیم کیا۔ان کے ہمراہ انکروچمنٹ انسپکٹر بلدیہ بھیرہ مظہر اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔چوہدری خالد محمود آرائیں نے کہا کہ پراچہ خاندان کی طرف سے علاقہ کے مستحق اور نادار افراد کی بلاتفریق خدمت کا سلسلہ جاری ہے اور علاقائی سیاست کے سرخیل سابق رکن پنجاب اسمبلی مرحوم انوار الحق پراچہ اور سابق وزیر خزانہ مرحوم احسان الحق پراچہ کا عوامی خدمت کا مشن جاری رکھا جائے گا اور گروپ کے پچاس ہزار سے زائد ووٹروں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔

  • بھیرہ بھلوال بھیرہ جھاوریاں روڈ شیخ دا لوک تا سردار پور نون روڈز

    بھیرہ بھلوال بھیرہ جھاوریاں روڈ شیخ دا لوک تا سردار پور نون روڈز

    بھیرہ بھلوال بھیرہ جھاوریاں روڈ شیخ دا لوک تا سردار پور نون روڈز
    اسلام وعلیکم
    اللہ تعالی کی ذات کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ پورا سال اسمبلی کے فلور پر متعلقہ وزیروں اور پارلیمانی سیکٹریوں سے سوالات جوابات کے بعد اور آپ سب بھائیوں بہنوں اور بزرگوں کی دعاوں سے بھیرہ جھاوریاں روڈ اور بھیرہ بھلوال روڈز شیخ دا لوک تا سردار پور نون کے فنڈ ز جاری ہوگئے ہیں اور اللہ کے کرم سے این اے 88 اور پی پی 72 کے ایشوز کی آواز اسمبلی میں گونجتی رہے گی اور آپ کے مسائل کو حل کروانے کے واسطے اسمبلی کے فلور پر بھرپور کوشش کرتا رہو گا
    اللہ پاک آپکا اور میرا حامی و ناصر ہو
    وسلام ملک صہیب احمد بھرتھmpa

  • نیو سٹی بھیرہ  پھلر وان  روڈ نزد نیشنل بینک اور یوئیلٹی سٹور  پر دن دیہاڑے3 ڈکیتیاں عوام میں خوف ہراس

    نیو سٹی بھیرہ پھلر وان روڈ نزد نیشنل بینک اور یوئیلٹی سٹور پر دن دیہاڑے3 ڈکیتیاں عوام میں خوف ہراس

    بھیرہ دن دہاڑے ڈکیتی کی یکے بعد دیگرے ہونے والی 3 وارداتوں میں نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈکیت لاکھوں روپے کے طلائی زیورات نقدی اور دیگر اشیاء لے کر فرار ہو گئے دو گھنٹے کے دوران ڈکیتی کی ہونے والی مسلسل وارداتوں سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ مقامی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ابتدائی اطلاع کے مطابق نیو سٹی بھیرہ میں ذاکر امداد حسین کے گھر ہونے والی واردات میں کار سوار مسلح نقاب پوش ڈکیت ان کے گھر داخل ہوگئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر/ باندھ کر کمروں میں بند کر دیا اور 5 تولہ طلائی زیورات 4 لاکھ روپیہ پسٹل سمارٹ کارڈ اور دوسری اشیاء لے گئے جبکہ دوران ڈکیتی منڈی بہاوالدین سے آنے والے مہمانوں کو باندھ کر ان کی گاڑی کی چابیاں بھی ساتھ لے گئے نیشنل بینک کے نزدیک ہونے والی واردات میں ڈکیتوں نے ایک نجی بنک کے ٹی بوائے تنویر کے گھر داخل ہو کر اس کی اہلیہ ثمرہ پر پستول تان لیااور اس کی معصوم بچی کا گلہ دبانے کی دھمکی دے کر اس سے زیور اور نقدی چھین لی جبکہ تیسری واردات میں دروازہ چٹی پل کے قریب یوٹیلٹی سٹور سے 60 ہزار روپے نقدی اور شیمپو کی بوتل لے اڑے ڈکیتی کی ان مسلسل وارداتوں سے عوام سہم گئے ڈکیتی کی ان کامیاب وارداتوں کے بعد مقامی پولیس بھی حرکت میں آ گئی اور علاقہ کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

  • ڈاکٹر فرح مسعود پی ایچ اےسرگودھا کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

    ڈاکٹر فرح مسعود پی ایچ اےسرگودھا کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

    ۔ کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود پی ایچ اےسرگودھا کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔اجلا س میں ڈی جی پی ایچ اے رائے یاسر بھٹی ‘ ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی‘ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد شعیب نسوآنہ سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہیں ۔ ڈی جی پی ایچ اے رائے یاسر بھٹی نے کمشنر کو ادارہ کی کارکردگی بارے مفصل بریفنگ دی۔ ڈی جی پی ایچ اے نے بتایاکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شہر کے بند تمام پارکس کو طلوع سورج سے شام سات بجے تک فیملیز کیلئے کھول دیاگیا ہے۔ جہاں پی ایچ اے کا عملہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروارہا ہے تاہم جوئے لینڈ ایریا کو بند رکھا گیاہے۔

  • کمشنرسرگودھامیٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

    کمشنرسرگودھامیٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

    ۔کمشنرسرگودھا ڈویژن ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔اجلا س میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہدعمران‘ ایم او انفراسٹرکچر خالد جاوید‘ ایم او فنانس راؤ نعیم انجم سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہیں۔ کمشنر نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے، میونسپل سروسز پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے، سلائٹر ہاؤس سرگودہا کے جاری ترقیاتی کام کی رفتار، آوارہ کتوں کے مارنے کی مہم ، واٹر فلٹریشن پلانٹس کو بہتر بنانے اورعوام کو پینے کے صاف پانی کی دستیابی کے حوالے سے تمام تر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

  • کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود پنجاب حکومت کی طرف سے مینجمنٹ گروپ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود پنجاب حکومت کی طرف سے مینجمنٹ گروپ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود پنجاب حکومت کی طرف سے مینجمنٹ گروپ کے افسران کوسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کلاس ون کےتفویض کئے جانے والے خصوصی اختیارات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی‘ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شعیب نسوانہ اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر احسان اللہ ٹوانہ شرکت ہیں۔ کمشنر نے افسران کو کلاس ون کے خصوصی مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے جانے کے حکومتی اعلامیہ بارے قانونی آراء فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو ہدایات جاری کیں۔انہوں نے سپیشل مجسٹریٹ کے سماعت کے اختیارات جرمانوں اور سزاﺅ ں کے طریقے بارے وضاحت فراہم کرنے کا حکم دیا تاکہ افسران کو اختیارات استعمال کرنے میں آسانی ہوسکے۔ حکومت پنجاب نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے‘ ذخیرہ اندوزی‘ جنگلات کے بچاؤ‘ معدنیات اور معدنی وسائل کے تحفظ‘خوراک میں ملاوٹ‘فوڈ سیفٹی‘تجاوزات‘ سرکاری زمینوں پر قبضے‘ نہری پانی چوری‘ ڈرینج سسٹم‘ روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی‘ خطرناک ڈرائیونگ‘ عمارات کے نقشے اور ہنگامی حالات میں تحفظ‘صوبائی ووفاقی قوانین کے تحت میونسپل خدمات اور اراضی کے استعمال کے معائنہ او رچھاپے کے علاوہ ایسے مقدمات کی سماعت کے اختیارات تفویض کئے ہیں تاہم یہ اختیارات اپنے نفاذ کیلئے تشریح طلب ہیں۔