سرگودھا: ڈی پی او فیصل گلزار کا سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل شدہ علاقوں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
سرگودھا: امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھتے ہوئے کرو نا کی وبا ء پر قابو پانے کے لیے حکومتی احکامات پر عملدرآمد اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار نے نیشنل ٹاؤن میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل شدہ ایریا میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔انچارج سکیورٹی انسپکٹر فضل قادر اور ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر مامون علی نے سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈی پی او سرگودہا نے سیکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات پولیس ملازمین کی کرونا سے بچاؤ کے لئے کیے گئے اقدامات میں مزید بہتری کی ہدایت کی۔
Category: سرگودھا
-

سرگودھا: ڈی پی او فیصل گلزار کا سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل شدہ علاقوں کا دورہ،
-

سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی،
سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان سب انسپکٹر عارف حسین نے سب انسپکٹر محمد عاصم وغیرہ کے ہمراہ ریڈ کرکے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم حسنات رسول ولد غلام رسول سکنہ رتوکالا کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے سال 2015میں رتوکالا کے رہائشی حاجی اللہ بخش کے گھر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زور پر عورتوں اور بچوں سے نقدی، زیورات اور موبائل فون چھین کر فرارہوگئے اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ پھلروان اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتارکرکے حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی ہے۔ -

سرگودھا:پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی
سرگودھا:پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،گرفتار دوملزمان سے 24کلو گرام چرس برآمد
سرگودھا:ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر پولیس منشیات کی روک تھام کیلئے بھرپور کردار اداکررہی ہے۔ اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ساہیوال ذیشان اقبال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمداشرف اور کنسٹیبل ناصر خان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دوران سنیپ چیکنگ مزدا نمبری JU-4442میں سوار ملزمان نور شاہ ولد عبدالکریم شاہ قوم پٹھان سکنہ محلہ کل خنائی ضلع پشین اور گل بدین ولد نور شاہ قوم پٹھان خانسی ڈاکخانہ خانوزئی تحصیل کاریزات ضلع پشین کے قبضہ سے 24کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ ڈی پی او سرگودھا نے منشیات فروشوں کے خلاف اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ ساہیوال اور انکی ٹیم کو نقدانعام وتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے -

بھیرہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے حکم پر سیل کیے گئے
بھیرہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے حکم پر سیل کیے گئے محلہ شاہ نصیب دریائی میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ڈیوٹی پر تعینات اہلکار فوٹو سیشن کے بعد غائب ہیں اور وزیراعظم ٹائیگر فورس کے احتجاج پر پولیس اہلکار بدتمیزی کرتے ہوئے ان سے الجھ پڑا۔ سیل شدہ علاقہ میں لوگوں کی آمد و رفت اور متاثر اشخاص کے اہل خانہ کا بیرونی افراد سے کھلے عام میل جول اور تحائف کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسماعیل نے بتایا کہ متاثرہ محلہ کے 20 افراد کے نمونہ جات کرونا ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں جبکہ محلہ نمدگراں کے لیاقت علی کو ہارٹ اٹیک اور سانس کی تکلیف کے باعث جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے اہل محلہ نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقہ میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے مقامی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کریں
-

بھیرہ ایور فریش فارم شیخ دا لوک جانوروں کا فضلہ اور کیمیکل تلف
بھیرہ ایور فریش فارم شیخ دا لوک نے جانوروں کا فضلہ اور کیمیکل تلف کرنے کی بجائے اسے قریبی سیم نالہ میں پھینک دیا ہے جس سے علاقہ کا ہزاروں ایکڑ رقبہ بنجر ہو گیا ہے۔ مواضعات ڈھل،جھادہ،حافظ آباد، نبی شاہ اور طرطی پور کے زمینداروں محمد جالپ، رانا ابرار احمد، مختار احمد، سکندر حیات۔ نذیر احمد اور محمد رفیق وغیرہ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے ایور فریش فارم میں مالکان نے بیس ہزار سے زائد گائیں پال رکھی ہیں جن کا فضلہ اور کیمیکل کسی ایک جگہ اکٹھا کرنے کی بجائے انہوں نے اسے سیم نالہ طرطی پور میں ڈال دیا ہے جس سے نالہ بھر گیا ہے اور علاقہ کی چار ہزار ایکڑ سے زائد اراضی بنجر ہو کر رہ گئی ہے۔ زمیندار 2 سال سے گندم چاول اور دیگر فصلوں سے محروم سانس اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ اگر مالکان نے متبادل انتظام نہ کیا تو زمیندار سیم نالہ بند کر دیں گے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری فارم مالکان پر ہوگی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ایور فریش فارم انتظامیہ نے بتایا کہ انہوں نے محکمہ انہار سے معاہدہ کر رکھا ہے جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے محلہ ایریگیشن نے فارم انتظامیہ کو صرف پانی سیم نالہ میں ڈالنے کی اجازت دے رکھی ہے مگر فارم انتظامیہ کے فضلہ او رکیمیکل سیم نالا طرطی پور میں ڈالنے سے نالہ بند ہو گیا ہے جس سے پیدا ہونے والے تعفن سے ہمارے جانو ر بیما ر فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔
-

بھیرہ میونسپل کمیٹی بھیرہ کی نااہلی
بھیرہ میونسپل کمیٹی بھیرہ کی نااہلی اور اقربا پروری کے باعث شہر گندگی کے بڑے بڑے ڈھیروں میں تبدیل ہوگیا ہے اور نا لیاں گندے پانی سے ابل پڑی ہیں جبکہ ہر چوک اور سرکلر روڈ پر پڑے گندگی کے ڈھیروں سے پیدا ہونے والا تعفن موذی بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بن رہا ہے۔سماجی رہنماؤں محمد الطاف حسین، فضل احمد،صفدر اقبال، محمد رضوان، ارشد علی اور محمد رفیق نے کہا ہے کہ بلدیہ نے برسر اقتدار گروپ کو نوازنے کے لیے ایک سینٹری ورکر کو سپروائزر کا اختیار دے رکھا ہے جس سے شہر کی صفائی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ سماجی راہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صفائی کے نظام کی بہتری کے لیے کسی اہل اور فرض شناس اہلکار کو سپروائزر تعینات کریں۔
-

سرگودھا ایس ڈی او احسن جہانگیر کا چک 54 شمالی میں لٹکتی بجلی کی تاروں پر فوری نوٹس ۔
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) ایس ڈی او احسن جہانگیر کا چک نمبر 54 شمالی میں لٹکتی بجلی کی تاروں پر فوری نوٹس ۔ فوری طور پر واپڈا ملازمین نے مسٸلہ حل کر دیا ۔ اھل علاقہ میں خوشی کی لہر ۔ اھل علاقہ نے ایس ڈی او احسن جہانگیر کے اس اقدام کو سراہتے ہوۓ خراج تحسین پیش کیا ۔
تفصیلات کے مطابق :
چک نمبر 54 شمالی میں بجلی کی مین تاریں عرصہ دراز سے لٹک رہی تھیں ۔ جو انسانی جان کیلیۓ خطرہ بن چکی تھیں ۔ لیکن کسی نے بھی توجہ نہ دی ۔ اھل علاقہ کو کافی مشکلات کا سامنا تھا ۔ آج ادریس نواز نے ایس ڈی او احسن جہانگیر کو مین تاروں کیوجہ سے اہل علاقہ کو درپیش مساٸل سے آگاہ کیا ۔ جس پر ایس ڈی او احسن جہانگیر نے فوری نوٹس لیتے ہوۓ واپڈا ملازمین کو بھیج کر اھل علاقہ کو درپیش مساٸل حل کرنے کے احکامات صادر کیۓ ۔ اور واپڈا ملازمین نے فوری طور پر اھل علاقہ کو لٹکتی مین تاروں کیوجہ سے درپیش مساٸل کو حل کیا ۔ جس پر اھل علاقہ نے ایس ڈی او احسن جہانگیر کے اس اقدام کو سراہتے ہوۓ خراج تحسین پیش کیا ۔ اگر تمام افسران بھی ایس ڈی او احسن جہانگیر کی طرح ایک فون کال یا میسج پہ فوری نوٹس لیں ۔ تو ہمارے معاشرے میں کسی غریب کیساتھ ناانصافی یا حق تلفی نہیں ہو گی ۔
رپورٹ : ادریس نواز چدھڑ سرگودھا -

بجلی کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ، عوام نڈھال
سرگودہا(عمیر ضیاء) آج سرگودہا میں شدید گرمی پڑی گرمی کے زور پکڑتے ہی واپڈا نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا آغاز کر دیا جس سے عوام کو شدید پریشانی کو سامنا کرنا پڑا بھاگٹانوالہ سرکل ، انور آباد فیڈر صبح سے مسلسل لوڈ شیڈنگ کر رہا ہے ہر گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں
-

سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، آر پی او سرگودہا
سرگودہا(عمیر ضیاء)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے ضلع سرگودھا کے پولیس افسران کو کرائم میٹنگ کے دوران زیر تفتیش سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اورمقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے ضلع سرگودھا کے پولیس افسران کے ساتھ آر پی او آفس سرگودھا میں کرائم میٹنگ کی صدارت کی۔اس میٹنگ میں ایس ایس پی آر آئی بی نجیب الرحمن بگوی، ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار،ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا امتیاز احمد،ایس ڈی پی او سٹی،صدر،کوٹ مومن اور بھلوال سرکل نے شرکت کی۔ زیر تفتیش سنگین مقدمات کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے تمام پولیس افسران کوواضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش سنگین مقدمات اغواء،قتل، ڈکیتی،ہاؤس رابری،روڈ رابری کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں۔اپنے اپنے سرکل کے ایس ایچ اوز کے ساتھ مل کران مقدمات کو ٹریس کرنے کی حکمت عملی مرتب کریں۔ان مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاری مجرمان کوگرفتار کریں۔آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ ایک ہفتے کے بعد ان مقدمات پر دوبارہ میٹنگ ہو گی جس میں ان مقدمات کی پراگریس سے متعلق چیک کیا جائے گا۔ان مقدمات کو جلد یکسو کرنے کے لیے تمام وسائل کو برؤئے کار لایا جائے۔ -

اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کا انوکھا کارنامہ، عوام میں کیسے شعور بیدار کیا اور خبردار کیا، جانیے اس خبر میں
سرگودہا،خوشاب (عمیر ضیاء) اسٹنٹ کمشنر خوشاب راشد اقبال صاحب کا ہمراہ ڈی ایس پی صدر لعل محمد کھوکھر۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرآباد محمد اعجاز ٹریفک پولیس کے انسپکٹر اور ٹائیگر فورس جوہرآباد کے جوانوں کے ہمراہ شوگر مل پھاٹک پر موٹرسائیکلز رکشوں اور بڑی گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور ان کے مختلف پیسنجرز کو 3000 کے قریب ماسک تقسیم کیے اور ساتھ میں سخت وارننگ اگلی دفعہ جس گاڑی پر مسافروں نے ماسک نہیں پہنے ہوں گے اس گاڑی کو تھانے میں بند کر دیا جائے گا اور اس گاڑی کے ڈرائیور اور مسافروں کو جرمانے بھی کیے جائیں گے