Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹوروں کے خلاف ڈرگ انسپکٹر کا کریک ڈاون،، متعدد سٹورز سیل

    سرگودھا میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹوروں کے خلاف ڈرگ انسپکٹر کا کریک ڈاون،، متعدد سٹورز سیل

    سرگودھا( عمیر ضیاء ) ڈرگ انسپکٹر سرگودھا ثاقب کا بلا لائسنس چلنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے متعد سٹورز کو سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اندرون شہر عرصہ دراز سے خان میڈیکل سٹور بلاک 18 عیدگاہ روڈ اور دیگر میڈیکل سٹور غیر قانونی طور پر کام کر رہے تھے۔جس کے باعث سرکاری خزانے کو نقصان کے ساتھ ساتھ عطائیت کو فروغ مل رہا تھا۔ کریک ڈاون کے خوف سے متعدد میڈیکل سٹورز از خود بند ہوگئے۔ ڈرگ انسپکٹر ثاقب نے میڈیکل سٹوروں کو سیل کرنے کے ساتھ ہزاروں روپے کے جرمانے بھی کردیئے۔

  • ضلع سرگودھا کے 14 مقامات کو مکمل سمارٹ لاک  ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

    ضلع سرگودھا کے 14 مقامات کو مکمل سمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

    سرگودھا(عمیرضیاء)ضلع سرگودھا کے 14 مقامات کو مکمل سمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ
    تحصیل سرگودھا 5 مقامات جن میں نیشنل ٹاؤن ، استقلال آباد کانونی ، نور کالونی ُ عزیر کانونی ، شریف ٹاون شامل ہیں ،تحصیل شاہ پور کے 2 مقام جن میں گلی مسعود آرٹس والی ( ڈیرہ شیر محمد گوندل سے مینر کریانہ دوکان تک ) ، محلہ صیدو والا وارڈ نمبر 3 شامل ہے
    تحیصل کوٹ مومن کا مسلم بازار شامل ہے
    تحیصل بھیرہ میں محلہ نصیب دریائے والا شامل ہے
    تحصیل ساہیوال کا میں بازار مسجد شیر خان والی مین روڑ فاروقہ شامل ہے
    تحصیل بھلوال کے 3 مقامات جن میں گلی عالشہ مسجد والی ، ریلوئے اسیٹشن کے سامنے اور فضل ٹاون شامل ہے
    تحصیل سلانوالی کا بلاک نمبر 4 کو سمارٹ لاک ڈاؤن شامل ہے

  • کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ڈویژنل زرعی مشاورتی کمیٹی وٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کررہی ہیں

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ڈویژنل زرعی مشاورتی کمیٹی وٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کررہی ہیں

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ڈویژنل زرعی مشاورتی کمیٹی وٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کررہی ہیں۔اجلا س میں ڈپٹی کمشنرزعبداللہ نیئر شیخ‘ مسرت جبین‘موسی رضا‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو میانوالی‘ ڈائریکٹر زراعت توسیع فیض محمد کندی‘ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ افتخار چغتائی‘ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سرگودہا ہاشم رضا‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ چوہدری اکرم کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود ہیں۔کمشنر نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو واٹر یوزر کمیٹیوں سے ریکوری کے علاوہ پانی چوروں‘ کھاد و زرعی ادویات کے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور انہیں جیلوں میں بند کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسانوں او رزمینداروں کو پیداواری نقصانات سے بچایا جاسکے۔

  • بھیرہ ہلال احمر ہسپتال بھیرہ کی بندش سے شہری طبی سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں

    بھیرہ ہلال احمر ہسپتال بھیرہ کی بندش سے شہری طبی سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں

    بھیرہ ہلال احمر ہسپتال بھیرہ کی بندش سے شہری طبی سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں۔ سماجی رہنماؤں محمدالیاس،شاہد محمود،محمد عمر، منور حسین، محمد بلال، تنویر احمد اور محمدشریف نے کہا ہے سول ڈسپنسری کی بندش کے بعد شہری مریض ہلال احمر ہسپتال سے فائدہ اٹھا رہے تھے اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر مریضوں کا دباؤ کسی حد تک کام تھا مگر ہلال احمر سرگودھا کی انتظامیہ نے بھیرہ میں اچانک اپنا ہسپتال بند کر دیا ہے۔سماجی رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کی بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

  • جج سرگودھا کی مشاورت سے عدالت ہائے دیوانی بھیرہ میں ڈیوٹی جج تعینات کرنے کا فیصلہ

    بھیرہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سینئر سول جج سرگودھا کی مشاورت سے عدالت ہائے دیوانی بھیرہ میں ڈیوٹی جج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحصیل بار بھیرہ کے صدر نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری رانا محمود ناصر عزیز ایڈووکیٹ، محمد علی حسنین ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء نے ڈیوٹی ججز کے تقرر پر ڈسٹرکٹ جوڈیشری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تحصیل بھیرہ کی عوام کو بھلوال جانے کی بجائے انصاف کی سہولت گھر کی دہلیز پر ہی میسر رہے گی۔

  • سرگودھا:تھانہ میانی پولیس کی کاروائی

    سرگودھا:تھانہ میانی پولیس کی کاروائی

    سرگودھا:تھانہ میانی پولیس کی کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے ناجائزاسلحہ برآمد
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میانی سب انسپکٹر سجاد احمد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اعظم اورارسلان احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ میانی کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان ظفر ولد مختار سکنہ کوٹ گل نوازخان سے بندوق12بور، نوید ولد ذوالفقار سکنہ کوٹ گل نواز خان سے پسٹل30بور اور عاقب ولد ذوالفقار سکنہ منڈی بہاوالدین سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودھا:کرونا وباکے پیش نظر گیارہ مقامات سمارٹ لاک ڈاؤن

    سرگودھا:کرونا وباکے پیش نظر گیارہ مقامات سمارٹ لاک ڈاؤن

    سرگودھا:کرونا وباکے پیش نظر گیارہ مقامات سمارٹ لاک ڈاؤن سیل، سوسے زائد پولیس اہلکاران ڈیوٹی پر تعینات
    سرگودھا: حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے گیارہ مقامات کو بذریعہ سمارٹ لاک ڈاؤن سیل کردیا ہے۔ جن میں تحصیل سرگودھا کے پانچ مقامات جبکہ تحصیل شاہپور، کوٹ مومن، بھیرہ، ساہیوال، بھلوال اور سلانوالی کا 1/1مقام شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پران مقامات پر سو سے زائد پولیس ملازمین کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے تاکہ ضلع میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کی جاسکے۔ اس سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد عوام الناس کو اس وبائی مرض سے آگاہی اور بچانے کیلئے اقدامات کرنا، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات پر عملدرآمد کروانا اور پولیس فورس کو اس وبائی مرض سے بچاتے ہوئے اس کے خاتمہ کیلئے کرداراداکرنا ہے۔

  • سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی

    سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی

    سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزمہ گرفتار
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او
    تھانہ بھیرہ سب انسپکٹر شاہد اقبال نے سب انسپکٹر توقیر عباس وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چیکنگ کرتے ہوئے تھانہ شاہ نکڈر پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزمہ رانی بیگم دختر بہار علی سکنہ مچی رستم تحصیل وضلع مردان کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتار ملزمہ نے جولائی 2018میں نامعلوم وجوہات کی بناپر اپنے دیگر ساتھیوں بہارعلی،مسماۃ لعل زری عرف مسرت اورمسماۃ راجمین کے ساتھ ملکر عشرت بی بی کوناحق قتل کردیا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئی جبکہ اس کے دیگرساتھیوں کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا جاچکاہے۔ ایس ایچ او تھانہ بھیرہ اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرکے تھانہ شاہ نکڈر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی

    سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی

    سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی،راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ بھلوال سٹی سب انسپکٹر فاروق حسنات نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمر حیات پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم محمد جاوید ولد محمد اعظم سکنہ نبی شاہ بالا کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے جولائی 2019میں اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ ملکر پرانا بھلوال کے قریب چک15شمالی کے رہائشی ثاقب اقبال سے اسلحہ کے زور پر واردات کرکے موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ وقوعہ میں دیگر ملزمان کو قبل ازیں گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا جاچکاہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودھا:تھانہ میانی پولیس کی کاروائی

    سرگودھا:تھانہ میانی پولیس کی کاروائی

    سرگودھا:تھانہ میانی پولیس کی کاروائی، گرفتارچار ملزمان سے ناجائزاسلحہ برآمد
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میانی سب انسپکٹر سجاد احمد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اعظم اور محمد امیر وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ میانی کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان عدنان ولد عبدالغفور سکنہ اسلام پورہ سے رائفل444بور، لیاقت ولد ظفر اقبال سکنہ اسلام پورہ سے رائفل444بور،احمد علی ولد برکت علی سکنہ اسلام پورہ موڑ سے پسٹل9ایم ایم اور سلطان احمد ولد نذیر احمد سکنہ جناح کالونی سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔