بھیرہ ٹائیگر فورس سٹیرنگ کمیٹی کے رکن چوہدری خالد محمود ارائیں جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف تحصیل بھیرہ نے کہا ہے کہ پی پی 72 کے عوام کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب نے تحصیل بھیرہ کے 6 لڑکیوں اور 5 لڑکوں کے ایلیمنٹری مدارس کو ہائی کا درجہ دے دیا ہے۔علاقہ کے عوام اس سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں پر چوہدری ندیم افضل چن اور حسن انعام پراچہ کے شکرگزار ہیں۔ ہائی سکول کا درجہ ملنے پر ان دیہات کے بچے اور بچیوں کو گھر کی دہلیز پر اعلی تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔جن مڈل مدارس کو ہائی کا درجہ دیا گیا ہے ان میں لڑکوں کے کلس شریف،بھیرہ، علی پور سیداں، کوہلیاں، چاوہ اور لڑکیوں کے ودھن، کلیان پور بالا، بولا زریں،سردار پور نون،رکھ چراگاہ اور دھوری کے مڈل مدارس شامل ہیں
Category: سرگودھا
-
اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سات سال قید اور جرمانے کی سزاء
بھیرہ اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سول جج درجہ اول بھیرہ محمد آصف نواز نے سات سال قید اور ایک لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ نبی شاہ بالا کے ملزم وجیہ الحسن نے پانچ سال قبل 27 اگست 2015 کو گندم کی پسائی کی اجرت مانگنے پر مشتعل ہو کر نبی شاہ زریں کے محمد ریاض کو فائرنگ کر کے اس وقت شدید زخمی کر دیا تھا جب وہ اپنی اہلیہ کوثر پروین کے ہمراہ فوتیدگی سے واپس گھر آ رہا تھا۔ عدالت ہائے دیوانی بھیرہ کے جج محمد آصف نواز کے فیصلہ کے بعد ملزم کو شاہ پور جیل بھیج دیا گیا ہے۔
-

بھیرہ سابقہ دور میں ہونے والی میونسپل فنڈز میں خوردبرد اور لوٹ مار کا سلسلہ تھم نہ سکا
بھیرہ سابقہ دور میں ہونے والی میونسپل فنڈز میں خوردبرد اور لوٹ مار کا سلسلہ تبدیلی کے نام پر بھی تھم نہ سکا اور مارچ 2020 میں ترقیاتی کاموں کے لئے جاری بلدیہ کے 60 لاکھ روپیہ کے ترقیاتی فنڈز ضائع ہونے کا شدید خطرہ ہے جبکہ بلدیہ نے نے 21 مئی کو دو کروڑ روپیہ سے زائد کے مزید ٹینڈر بھی جاری کر دیئے ہیں۔مارچ میں جاری ترقیاتی کاموں میں سے ایک دو کے سوا کوئی بھی کام تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔چوک دروازہ چک والا میں ٹف ٹائل اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے جاری 13 لاکھ روپیہ سے سے زائد کے ٹینڈر سے ٹھیکیدار نے صرف ایک پل بنا کر کام ادھورا چھوڑ دیا ہے جس کے باعث سوریج اور بارش کے پانی سے چوک جھیل کو منظر پیش کرتا ہے۔کھڈوں میں تبدیل چوک کو عوام کی سہولت کے لیے دکاندار مہر محمد نذیر نے جیب سے ہزاروں روپے خرچ کر کے گزشتہ روز انہیں پر کرایا۔سماجی رہنماؤں عامر علی، محمد شریف، اختر حسین، ذوالفقار علی، تنویر احمد اور نصیر احمد نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میونسپل فنڈز میں بڑے پیمانے پر ہونے والی خوردبرد کی اعلی سطحی تحقیقات کرا کے ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔
-

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار نے شہید کنسٹیبلان آصف سلطان اور خالد امیر کے ورثا کو ان کے نئے مکانات کی چابیاں حوالے کیں
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار نے شہید کنسٹیبلان آصف سلطان اور خالد امیر کے ورثا کو ان کے نئے مکانات کی چابیاں حوالے کیں۔
سرگودھا:شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، کوئی چیز بھی انسانی جان کا نعم البدل نہیں ہوسکتی لیکن شہدا کی فیملز کو ایک محفوظ چھت فراہم کرنا بھی ضروری ہے حکومت پنجاب کی طرف سے شہدا پیکچ میں شامل شہدا کے لواحقین کے لئے مکان بھی شامل ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے میڈیا نمائندگان کو بتلایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور شعیب دستگیر اور ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر کے احکامات کی روشنی میں آج سرگودھا پولیس کے دو شہدا آصف سلطان اور خالد امیر کے ورثا کو نئے مکانات کی چابیاں حوالے کی گئیں ہیں۔ کنسٹیبل خالدامیرسال2017 میں پولیس چوکی فروکہ کے علاقہ میں ناکہ بندی کے دوران جبکہ کنسٹیبل آصف سلطان سال2018 میں تھانہ شاہ نکڈر کے علاقہ میں اشتہاری مجرمان کی فائرنگ سے شہید ہواتھا۔ شہدا کے لواحقین نے نئے مکان حوالے کرنے پر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور، آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا کا شکریہ اداکیا۔ -

بھیرہ کرونا وائرس سے بھیرہ شہر کے متعدد علاقے متاثر
بھیرہ کرونا وائرس سے بھیرہ شہر کے متعدد علاقے متاثر۔
بھیرہ۔سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے تحت متاثرہ محلہ شاہ نصیب دریائی کو سیل کر دیا گیا ہے ۔ ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسماعیل۔
سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل علاقہ میں لوگوں کی آمد و رفت ممنوع۔بیرئیر لگا دیئے گئے۔
متاثرہ محلہ بوڑھی والا کو سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر سے اجازت طلب ڈاکٹر محمد اسماعیل
بھیرہ علی میڈی کیئر کے سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر زین علی رضا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہوم ائسولیٹ اس وقت کورونا کے 6 مریض ہوم آئسولیٹ ہیں ۔ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسماعیل۔آنے والے دنوں میں وائرس کے مزید بڑھنے کا خطرہ ہے عوام گھروں تک محدود اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ ڈاکٹر اسماعیل۔ -

کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود گندم خریداری مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہی ہیں
کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود گندم خریداری مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہی ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی‘ ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک سردار انجم‘ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد شعیب نسوآنہ اور ڈی ایف سی محمد سفیان بھی شریک ہیں۔ کمشنر نے محکمہ خوراک کو تاحکم ثانی گندم خریداری مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹارگٹ کے قریب پہنچنے تک خریداری کو ہر صورت جاری رکھا جائیگا اور مارکیٹ کو اوپن نہیں چھوڑا جائیگا۔
-

ملک صہیب احمد بھرتھ ایم پی اے نے آج بھلوال اور بھیرہ اسٹڈیم کے متعلق پارلیمانی سیکٹری اور متعلقہ وزیر سے سولات اٹھائے
تحصیل بھلوال تحصیل بھیرہ
ملک صہیب احمد بھرتھ ایم پی اے نے آج بھلوال اور بھیرہ اسٹڈیم کے متعلق پارلیمانی سیکٹری اور متعلقہ وزیر سے سولات اٹھائے جو نوجوان نسل کے واسطے بہت ضروری ہے اور اس بات پر زور دیا تحصیل بھیرہ اور تحصیل بھلوال کی نوجوان نسل کے واسطے زیادہ سے زیاہ فنڈ مہیا کیے جاے بھلوال سٹڈیم سابقہ حکومت ن لیگ کے دور میں منظور ہوا تھا جس پر اب تھوڑا سا کام رہتا ہے اس کو جلد مکمل کیا جاے اور بھیرہ سٹڈیم کا نوٹفکیشن اسمبلی میں دیکھایا جو ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے سابقہ حکومت میں مبظور کروایا تھا ریسکیو 112 سکولوں کی اپ گریڈیشن بھیرہ بھلوال روڈ بھیرہ چک مبارک روڈ یہ سب ہم نے منظور کرائے ہیں اور اللہ پاک کے کرم سے حلقے کی عوام بخوبی جانتی ہے کام کس نے کروائے ہیں -

سرگودھا تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی
سرگودھا تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی فائرنگ کر کے معصوم شہری کو ناحق قتل کرنے والے قاتل گرفتار
سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن مامون علی بوبک نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر محمد اسلم اور کنسٹیبل امتیاز خان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ قتل کے دو ملزمان عمیر احمد اور شان عرف شانی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے چند روز قبل سابقہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے وحید احمد کو قتل کر دیا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ -

سرگودھا:پولیس کے شہید کنسٹیبل آصف سلطان کے ورثا کو نیا مکان خرید کر دے دیا
سرگودھا:پولیس کے شہید کنسٹیبل آصف سلطان کے ورثا کو نیا مکان خرید کر دے دیا ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے خریدے گئے مکان کیلئے ایک کروڑ35لاکھ کا چیک دیا۔
سرگودھا:پولیس نے کچا پھاٹک ہرنوالہ علاقہ تھانہ شاہ نکڈر میں مقابلہ کے دوران شہید ہونے والے کنسٹیبل آصف سلطان کے ورثا کو نیامکان خرید کر دے دیا۔محکمہ پولیس کے قواعد کے مطابق شہید اہلکار کی فیملی مقررہ مالیت کے مطابق نوتعمیر شدہ مکان پسند کرتی ہے جس کے بعد اسے حکومت کی طرف سے رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار نے شہید کنسٹیبل آصف سلطان کے ورثا سے ملاقات کی اور ان کو شاداب ٹاؤن سرگودھا میں خریدے گئے نئے مکان کے لئے 01 کروڑ35لاکھ روپے کا چیک دیا۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکار کے ورثا سے ان کے مسائل دریافت کیے اوران کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ تمام شہدائے پولیس کے ورثا ہمارے اہلخانہ جیسے ہیں شہدا کے ورثا کسی بھی مسئلے کیلئے مجھے براہ راست مل سکتے ہیں۔ -

سرگودہا۔ ڈی پی او فیصل گلزار اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کورونا ایس او پیز کے جائزہ کے لئے
سرگودہا۔ ڈی پی او فیصل گلزار اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کورونا ایس او پیز کے جائزہ کے لئے مختلف بازاروں ‘ مارکیٹوں اور لاری اڈا پہنچ گئے ۔ ضلعی افسران نے رحمان پلازہ میں کورونا ایس او پیز کے جائزہ کے دوران خلاف ورزی پر 20 دکانوں کو سیل کر دیاہے ۔ دونوں افسران نے بازاروں او رمارکیٹوں کے تفصیلی دورہ کے دوران دکانوں پر کام کرنے والے ملازمین او رگاہک کے ماسک استعمال او رہینڈ سینٹی ٹائز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ ہر دکان کے باہر نو ماسک نو سروس جلی حروف سے تحریر کئے جائیں ۔ دکانوں میں داخلے سے قبل ہاتھوں کو سینی ٹائز کیاجائے اورماسک استعمال نہ کرنے والے کسی گاہک کو کوئی چیز فراہم نہ کی جائے ۔ انہوں نے بازاروں
اورمارکیٹوں میں بچوں اوربزرگوں کے داخلہ پر عائد پابندی پر بھی سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی اوربعض مارکیٹوں میں بزرگ دکانداروں کی موجودگی پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کو ایسے بزرگوں کو گھروں کو بھجوانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے مارکیٹوں میں تجاوزات پر برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری تجاوزات ختم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ او رڈی پی او فیصل گلزار اچانک جنرل بس سٹینڈ بھی پہنچ گئے ۔انہوں نے مسافر گاڑیوں میں حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔انہوں نے ٹرانسپورٹروں کو ہدایت کی کہ ماسک کے بغیر کسی مسافر کو سوار نہ ہونے دیا جائے ۔ گاڑیوں میں مسافروں کے مابین بھی سماجی فاصلہ کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے جنرل بس سٹینڈ کی دکانوں کابھی معائنہ کیا اور کورونا ایس او پیز کاجائزہ لیا ۔ دونوں ضلعی افسران نے ویٹنگ روم کے معائنہ کے دوران انسداد کورونا کے حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات کاجائزہ لیا ۔ انہوں نے گاڑیوں او رانتظار گاہ میں سینی ٹائز کی سو فیصد دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
