Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا :ضلع بھر کے 14 علاقوں کو 14 روز کے لئے سیل کرنے کا فیصلہ

    سرگودھا :ضلع بھر کے 14 علاقوں کو 14 روز کے لئے سیل کرنے کا فیصلہ

    سرگودھا :ضلع بھر کے 14 علاقوں کو 14 روز کے لئے سیل کرنے کا فیصلہ آج رات بارہ بجے سے 28 جون تک ان علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن رہے گا
    سرگودھا شہر کے 5 مقامات جن میں نیشنل ٹاؤن ، استقلال آباد کالونی ، نور کالونی ُ عزیر کالونی ، شریف ٹاون شامل ہیں تحصیل شاہ پور کے 2 مقام جن میں گلی مسعود آرٹس والی ڈیرہ شیر محمد گوندل سے مینر کریانہ دوکان تک ، محلہ صیدو والا وارڈ نمبر 3 شامل ہے
    تحیصل کوٹ مومن کا مسلم بازار شامل ہے
    تحیصل بھیرہ میں محلہ نصیب دریائے والا شامل ہے تحصیل ساہیوال میں فروکہ مین بازار مسجد ترکھان والی مین روڑ فاروقہ شامل ہے
    تحصیل بھلوال کے 3 مقامات جن میں گلی عالشہ مسجد والی ، ریلوئے اسیٹشن کے سامنے اور فضل ٹاون شامل ہے
    تحصیل سلانوالی کا بلاک نمبر 4 کو سمارٹ لاک ڈاؤن شامل ہے

  • سرگودھا:تھانہ صدرپولیس کی کاروائی،

    سرگودھا:تھانہ صدرپولیس کی کاروائی،

    سرگودھا:تھانہ صدرپولیس کی کاروائی،گرفتاردوملزمان سے ایک کلو گرام سے زائد چرس و400کپی شراب برآمد
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر ظفر عباس شاہ نے سب انسپکٹرزاختر حسین اور امیر جنان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر109شمالی میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد شہباز ولد ریاض حسین کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.100 کلو گرام اورملزم چاند مسیح ولد بشیر مسیح سکنہ چک106شمالی سے شراب 400کپی برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودہا۔ پیٹرول کی مہنگے داموں فروخت، اسسٹنٹ کمشنر نے ایک پمپ اور کئی ایجنسیاں سیل کردیں

    سرگودہا۔ پیٹرول کی مہنگے داموں فروخت، اسسٹنٹ کمشنر نے ایک پمپ اور کئی ایجنسیاں سیل کردیں

    سرگودہا۔ اسسٹنٹ کمشنر عمردرازگوند ل نے پابندی کے باوجود کین میں پٹرول فروخت کرنے پر اٹک پٹرولیم ضلع کچہری دوڈ کو سیل کر دیا۔
    کین میں فروخت کردہ پٹرول عوام الناس کو مہنگے داموں فروخت کیا جانا تھا۔
    منیجر موقع پر گرفتار تھانہ کینٹ منتقل۔
    غیر قانونی طور مہنگے داموں پٹرول فروخت کرنے 4 ایجنسیاں بھی سیل کر دی گئیں۔
    اے سی سرگودہا کا شہر بھر کے مختلف پٹرول پمپس کا معائینہ ، مقررکردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت۔

  • بھیرہ کے اپگریڈ ہونے والے دس اسکول

    بھیرہ کے اپگریڈ ہونے والے دس اسکول

    وزیر اعلی پنجاب نے حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل و ترجمان حکومت پنجاب اور ندیم افضل چن معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان کی
    کوشیشوں اور سفارشات پرحلقہ پی پی 72, میں 10 الیمنٹری سکولوں کو آپ گریڈ کر کے ہائی سکول کی منظوری دے دی۔
    ۱-گورنمنٹ الیمنٹری سکول بھیرہ
    ۲-گورنمنٹ الیمنٹری سکول علی پور سیداں
    ۳-گورنمنٹ الیمنٹری سکول کوہلیاں
    ۴-گورنمنٹ الیمنٹری سکول چاوہ
    ۵-گورنمنٹ الیمنٹری سکول ودھن
    ۶-گورنمنٹ الیمنٹری سکول کلیان پور بالا
    ۷-گورنمنٹ الیمنٹری سکول بولا زریں
    ۸-گورنمنٹ الیمنٹری سکول رکھ چرگاہ
    ۹-گورنمنٹ الیمنٹری سکول سردار پور نون
    ۱۰-گورنمنٹ الیمنٹری سکول چک نمبر 2 NB,دھوری

  • بھیرہ پریس کلب کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات

    بھیرہ پریس کلب کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات

    بھیرہ پریس کلب کے ایک وفد نے صدر کلب شاہین فاروقی کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل سے ملاقات کی اور ان کے چچا چوہدری نصیر احمد ہرل کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں چوہدری طارق امیر، خواجہ کامران نسیم، محمد عظمت اقبال، نوید جاوید پرنس،چوہدری محمد اکرم گادی چوہان و دیگر شامل تھے۔

  • دریائے جہلم میں بھیرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 50ہزار کیوسک ہے

    دریائے جہلم میں بھیرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 50ہزار کیوسک ہے

    بھیرہ دریائے جہلم میں بھیرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 50ہزار کیوسک ہے اور پانی اکثر مقامات پر کناروں سے باہر نکل کر کھڑی فصلوں میں داخل ہو گیا ہے۔ فلڈ وارننگ سنٹر کی جانب سے دریائے جہلم میں پانی کی آمد سے متوقع سیلاب کی اطلاع کے باوجود انتظامیہ نے دریا کے کنارے آباد کسی بھی بستی میں فلڈ ریلیف کیمپ یا دیگر حفاظتی اقدامات نہیں کیے۔ دریا کنارے قصبات ودھن،دھیلا،ہطار معافی، سنگھ معافی، اچراں،چک مبارک، جھمٹ، رانجھیانوالا، اتمان سید پور اور دیگر مواضعات کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیلابی پانی سے عوام کے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔

  • بھیرہ شہر میں سپرے اور کیمیکل سے تیار کردہ سبزیوں کی فروخت جاری ہے

    بھیرہ شہر میں سپرے اور کیمیکل سے تیار کردہ سبزیوں کی فروخت جاری ہے جس سے عوام مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کیمیکلز اور سپرے سے پاک سبزیوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

  • بھیرہ وزیراعظم ٹائیگر فورس تحصیل بھیرہ کا اجلاس

    بھیرہ وزیراعظم ٹائیگر فورس تحصیل بھیرہ کا اجلاس

    بھیرہ وزیراعظم ٹائیگر فورس تحصیل بھیرہ کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت ہوا جس میں ٹائیگر فورس اسٹیرنگ کمیٹی کے رکن چوہدری خالد محمود آرائیں اور فورس کے ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحصیل بار بھیرہ کے صدر نصیر احمد ثاقب بھٹی بھی موجود تھے۔ٹائیگر فورس کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ڈیڑھ ماہ بعد بلائے گئے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ فورس میں شامل نوجوان اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر انجام دیں گے۔ چوہدری خالد محمود آرائیں نے کہا کہ ٹائیگر فورس اپنے قائد عمران خان کے مشن کو پورا کرنے کے لئے بھر پور جدوجہد کرے گی اور ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور دیگر برائیوں کے خاتمے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کرے گی۔ ارکان مساجد، ہسپتال، جنرل بس اسٹینڈ، تھانہ اور دیگر پبلک مقامات پر عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ماسک اور سینیٹائزر کا لازمی استعمال کریں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

  • پنجاب اسمبلی تحصیل بھلوال تحصیل بھیرہ  ملک صہیب احمد بھرتھ ایم پی  اے نے وزیر زراعت سے اورنج کنو کے فصل کے متعلق سوال کیے

    پنجاب اسمبلی تحصیل بھلوال تحصیل بھیرہ ملک صہیب احمد بھرتھ ایم پی اے نے وزیر زراعت سے اورنج کنو کے فصل کے متعلق سوال کیے

    پنجاب اسمبلی تحصیل بھلوال تحصیل بھیرہ
    ملک صہیب احمد بھرتھ ایم پی اے نے وزیر زراعت سے اورنج کنو کے فصل کے متعلق سوال کیے کہ 2017 کے بعد بیج کی کون سی نئی اقسام دریافت کی اور معزز ایوان کو بتایاکہ ان دونوں تحصلیوں سے حکومت کو اس اورنج کی فصل سے بہت زرمبادلہ حاصل ہوتاہے اور کہا محکمہ زراعت والے کسانوں سے بلاتفریق تعاون کرے اور ان کو ہر قسم کی مراعات دے جس سے ہمارے کسان بھی خوشحال ہو گا اور حکومت پاکستان کو بھی زرمبادلہ حاصل ہو گا

  • ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار نے کہا ہےکہ کورونا وائرس کی وبا پاکستان سمیت پوری دنیا میں پھیلاو کا باعث بن رہی ہے

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار نے کہا ہےکہ کورونا وائرس کی وبا پاکستان سمیت پوری دنیا میں پھیلاو کا باعث بن رہی ہے

    سرگودھاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار نے کہا ہےکہ کورونا وائرس کی وباء پاکستان سمیت پوری دنیا میں پھیلاو کا باعث بن رہی ہےاس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کو اپنانا ہو گا جس میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا جب ہم خود پر ایس او پیز کا نفاذ کریں گے تو پھر اس بیماری کو شکست دینا آسان تر ہوتا جائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سرگودھا پریس کلب میں کورونا کے خلاف آگہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس ہو یا مشکل کی کوئی بھی گھڑی پولیس اور پریس کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔انہوں نے صحافیوں کو درپیش مشکلات اور ان کے مسائل کے لئے بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔سیمینار سے صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری،جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال،سینئیر نائب صدر محمد اکرم عامر،شاہین فاروقی، ملک محمد اصغر، راو اسلم فراز اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف بھر پور آگاہی مہم کی ضرورت پر زور دیااورکہاکہ  پولیس کی تاریخ شہادتوں سے بھری پڑی ہے تو میڈیا ورکرز کی شہادتیں ،قربانیاں، جہدمسلسل اورباطل قوتوں سے ٹکرا جانے کے واقعات بھی صفحہ قرطاس پر مہتاب کی مانند روشن ہیں۔آج قوم کورونا جیسی وباء میں گھری ہے اور معاشرتی بے احتیاطیوں کے باعث کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ نئے آنے والے خطرات کی گھنٹی بجا رہا ہے۔ایسے میں ہم اپنے آپ اور اپنوں کو اس موذی وبا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے اوربے جا سختیوں سے بھی ہم اسے پھیلنے سے نہیں روک پائیں گے۔اس سے بچنے اور اسے شکست دینے کا واحد حل اپنے لوگوں میں شعور و آگہی کی فراہمی ہے۔ انشاء اللہ تعالی میڈیا اور پولیس مل کر اپنے لوگوں کو شعور و آگہی فراہم کرتے رہیں گے۔اس موقع پر ڈاکٹرز،نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف اور اسپتالوں میں فرائض سرانجام دینے والےعملہ کوخراج تحسین کیاگیا اورکوروناسے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اوروباء میں مبتلاہونے والے مریضوں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔