Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی بڑی کاروائی

    سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی بڑی کاروائی

    سرگودھا:تھانہ کوٹ مومن پولیس کی بڑی کاروائی،گرفتاربارہ ملزمان سے 6 عدد کلا شنکوف 1 عدد رائفل 222 بور اور سینکڑوں گولیاں ناجائز اسلحہ ، چرس3.500کلو گرام برآمد
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی واضح ہدایت پر کہ جرائم پیشہ عناصر کو معاشرے میں کسی صورت نہ تو برداشت کیا جائے گا اور نہ ہی انکو معاشرے کا امن تباہ کرنے کی اجازت دی جائے گی کوتمومن پولیس نے بھرپور کاروائی کی ، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن انسپکٹر خدا بخش نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موضع ہجن میں ریڈ کرکے میانہ گوندل کے رہائشی ملزمان محسن رضا ولد شان محمد سے کلاشنکوف، صدام حسین ولد محمد اقبال سے کلاشنکوف،فرحان الہی ولد محمد امان اللہ سے کلاشنکوف، محمد افضال ولد محمد بخش سے کلاشنکوف، محمد یوسف ولد حاجی احمد سے کلاشنکوف، مدثر علی ولد نصر علی سے کلاشنکوف اور محمد رمضان ولد سرجا خان سے رائفل222بور معہ 860گولیاں برآمد کرلی ہے۔اس سلسلہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی او کوٹ مومن ڈی ایس پی اعجاز حسین شاہ نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قصبہ ہجن ڈسٹرکٹ سرگودھا اور ڈسٹرکٹ منڈی بہاالدین کی سرحد پر واقعہ ہے جس وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن چکا تھا اور منشیات فروش ، بھتہ خور اور دیگر جرائم سے منسلک جرائم پیشہ عناصر اسے محفوظ ٹھکانہ سمجھتے تھے ۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن اور انکی ٹیم نے نہ صرف ناجائزاسلحہ رکھنے والوں ملزمان کو گرفتارکیا ہے بلکہ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان محمد ابراہیم ولد کمال محمد سکنہ مانگی شریف اور شمس الحق ولد عبدالمعسود سکنہ نوشہرہ سے چرس1.370کلو گرام، منیر احمد ولد محمد حیات اور حق نواز ولد احمد خان سکنائے جالپ سے چرس1.640کلو گرام، فخر بلال ولد شبیر احمد سکنہ کوٹ مومن سے چرس450گرام بھی برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن اور انکی ٹیم کو اچھی کاروائی پر شاباش

  • پاکستان میڈیا کونسل سرگودھا میں محکمہ ائی وے کے دفاتر کے باہر دھرنا دے گی

    پاکستان میڈیا کونسل سرگودھا میں محکمہ ائی وے کے دفاتر کے باہر دھرنا دے گی

    پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ پاکستان محکمہ ہائی وے سرگودھا کے کرپٹ افسران کی طرف سے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے کڑانہ ہل (پل گیارہ) پریس کلب کے صحافیوں کیخلاف تھانہ عطاءشہید میں جھوٹے اور بے بنیاد مقدمہ درج کرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، آئی جی پنجاب ڈاکٹر شعیب دستگیر سمیت ارباب اختیار سے مطالبہ کرتی ہے کہ محکمہ ہائی وے سرگودھا کے مقدمہ درج کرانے والے کرپٹ افسران کو فوری طور پر معطل کر کے ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور جھوٹا مقدمہ فوری طور پر خارج کیا جائے، ورنہ پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ پاکستان سرگودھا میں محکمہ ہائی وے کے دفاتر کے باہر دھرنا دے گی، ملک بھر کے تمام اضلاع اور تحصیلوں اور پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرے کرے گی۔
    منجانب: مہر حمید انور مرکزی صدر، اکرم عامر مرکزی کوارڈی نیٹر، مہر عباس صوبائی چیئر مین، ارسلان فاروق صوبائی صدر، افتخار بھٹی سینئر نائب صدر پنجاب، لیاقت علی شام، عطاءاللہ بھٹی، اطہر فاروق اعوان، عہدیداران و ممبران پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ پاکستان

  • سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کا چیمبر آف کامرس کا دورہ

    سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کا چیمبر آف کامرس کا دورہ

    سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کا چیمبر آف کامرس کا دورہ
    سرگودھا ڈی پی او سرگودھا نے تاجر کمیونٹی سے ملاقات کی سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس محمد ندیم نور نے تاجروں کے مسائل سے متعلق آگاہی دی اور کہا کہ تاجر کمیونٹی لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانے میں بھرپور تعاون کرے گی
    سرگودھا ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ سرگودھا پولیس حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروانے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ہم سب نے مل کر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے اور معاشرے کو پر امن بنانا ہےاس موقع پر ڈی پی او سرگودہا نے چیمبر آف کامرس کے دفتر میں پودا لگایا جبکہ چیمبر آف کامرس کی طرف سے انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

  • بھیرہ شہر میں پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر ہے

    بھیرہ شہر میں پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر ہے

    بھیرہ شہر میں پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر ہے۔پتنگ فروشوں کی نشان دہی کے باوجود پولیس بڑے مگر مچھوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے جبکہ خانہ پوری کے لیے پتنگ باز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ عوام نے ڈی پی او سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں پتنگ فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کریں تاکہ عوام قاتل ڈور کی زد سے محفوظ رہ سکیں۔

  • وزیراعظم ٹائیگر فورس میں شامل اکثر نوجوان مقامی انتظامیہ

    وزیراعظم ٹائیگر فورس میں شامل اکثر نوجوان مقامی انتظامیہ

    بھیرہ وزیراعظم ٹائیگر فورس میں شامل اکثر نوجوان مقامی انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور سرد مہری کے باعث اپنی رضاکارانہ خدمات واپس لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ٹائیگر فورس کے لیے منتخب ہونے والے محمد اشرف،ارسلان حیدر، شہزاد احمد، محمد نسیم، محمد اقبال،صابر علی اور شکیل احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کے باوجود مقامی انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو کسی بھی قسم کی ذمہ داری نہ دینے سے نوجوان مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ٹائیگر فورس کے حوالے سے تحریک انصاف کی مقامی تنظیم کے آپس میں الجھاؤ کی سزا نوجوانوں کو دی جا رہی ہے جبکہ انتظامیہ ایک گروپ کا ساتھ دے کر دوسرے کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھاسے اپیل کی ہے کہ ٹائیگر فورس کے معاملات میں فوری مداخلت کر کے حکومتی پالیسی کو ناکام بنانے والوں کا محاسبہ کریں۔

  • بھیرہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مرد مریض مناسب طبی سہولیات سے محروم ہیں

    بھیرہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مرد مریض مناسب طبی سہولیات سے محروم ہیں

    بھیرہ برسرِ اقتدار گروپ کی عدم دلچسپی کے باعث تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مرد مریض مناسب طبی سہولیات سے محروم ہیں۔ ہسپتال میں اس وقت صرف دو مرد ڈاکٹر خدمات انجام دے رہے تھے جن میں سے ایک ڈاکٹر شاہد سیال کرونا وائرس کے باعث ہسپتال کوارٹر میں آئسولیٹ ہوگئے ہیں جبکہ واحد سرجن ڈاکٹر اکرام الحق حادثہ کے باعث چھٹی پر ہیں۔ تحصیل بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ، ناہیدہ محبوب الہی فاؤنڈیشن کے چیئرمین خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ، سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل،بھیرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عطاالرحمن اقبال اور ظفر اقبال کھوکھر نے کہا ہے کہ ہسپتال میں اس وقت صرف لیڈی ڈاکٹرز کام کر رہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی بے حسی اور تحصیل ہیلتھ کونسل کے چیئرمین اور ارکان کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی کے باعث ہسپتال مرد ڈاکٹرز سے محروم چلاآ رہا ہے۔ انہوں نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہیلتھ کونسل کی ہسپتال معاملات میں عدم دلچسپی اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی لا پرواہی کا نوٹس لے کر ہسپتال میں مرد ڈاکٹر ز کا فوری تقرر کریں۔

  • اسسٹنٹ کمشنر بھلوال محمدعثمان گورنمنٹ کے ویژن کو ناکامی کی طرف لے جانے میں کوشاں

    اسسٹنٹ کمشنر بھلوال محمدعثمان جلیس بھلوال میں کوروناکےباعث حکومت پنجاب کیجانب سے اٹھائےگئے اقدامات میں مبینہ طورپرناکامی کے ساتھ ساتھ وزیراعظم پاکستان کیجانب سے ٹائیگرزفورس کے قیام اوراس فورس سے کام لینے کے اقدامات کوبھی سیاسی طورپرخراب کرنے کی طرف گامزن۔حکومت پاکستان کی جانب سے ٹائیگرزفورس سے کوروناکی روک تھام کے لئے اٹھائے جانے اقدامات کی نگرانی کےلئےاسسٹنٹ کمشنرزکی نگرانی میں کمیٹیاں تشکیل دینے کافیصلہ کیا جس میں دیگر افسران وحکومتی جماعت کے عہدیداران کوبھی کمیٹی ممبربنانے کا فیصلہ ہوامگر اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نےگندم کی خریداری،لاک ڈاون کے نفاذ میں مبینہ ناکامی، شہرمیں پیٹرول کی دستیابی کو یقینی بنانے میں ناکامی کےبعداس کمیٹی کوتشکیل دینے کے معاملے میں کسی مصلحت کا شکار ہوتے ہوئے حکومتی جماعت کے صیحیح معنوں میں ذمہ داران کی بجائے دیگر لوگوں کو کمیٹی کا ممبر بنادیااس تشکیل دی گئی کمیٹی میں بھلوال سے حکومتی جماعت کے صرف تحصیل صدر کو شامل کیاگیاجبکہ بھلوال سےحکومتی جماعت کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع سرگودھا،بزرگ سٹی صدر بھلوال،تحصیل و سٹی کےجنرل سیکرٹریزکی بجائے کچھ دیگر افرادکوشامل کیاگیاہے جوکہ اس کمیٹی کے کام و ذمہ داریوں پراچھااثرنہ پڑےگا۔اسسٹنٹ کمشنربھلوال سے درخواست ہے کہ خدارابھلوال شہر کی بہتری کے لئے اپنی پوسٹ کے مطابق فیصلے کریں نہ کہ کسی سیاسی مصلحت کا شکارہوکراسسٹنٹ کمشنر دفترکی اہمیت کوکھودینےکےساتھ ساتھ کےبھلوال شہرکوبھی ایڈمنسٹریشن کی بجائے مکمل طورپرسیاست کےحوالے نہ کریں۔

  • بھیرہ اور گردونواح میں پٹرول نایاب ہو گیا

    بھیرہ اور گردونواح میں پٹرول نایاب ہو گیا

    بھیرہ اور گردونواح میں پٹرول نایاب ہو گیا
    شہری در در کے دھکے کھانے پر مجبور
    بھیرہ روڈ پر صرف اک پٹرول پمپ پر پٹرول دستیاب ہے
    اک پمپ پر پٹرول ہونے کی وجہ سے عوام کا رش پٹرول لینے میں دشواری
    لوگ کا ایس او پیز پر کوئی عمل درآمد نہیں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ

  • سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا تمام برانچز کا اچانک دورہ،

    سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا تمام برانچز کا اچانک دورہ،

    سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا تمام برانچز کا اچانک دورہ،کرونا سے متعلق جاری ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے تمام برانچز کا اچانک دورہ کیا۔ کرونا سے متعلق صحت کے اصول اپنانے اور ماسک پہننے سے متعلق جاری ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔انہوں نے دفتر داخلے سے قبل اپنا ٹمپریچر چیک کروایا اور لوگوں کو گیٹ پر دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آفس سپریٹنڈنٹ کو تمام دفاتر میں ماسک اور سنیٹائزر فراہم کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دفتر ی اوقات میں تمام پولیس افسران وملازمان ماسک اور سنیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں۔اس کے علاوہ آنے والے تمام لوگوں کو بھی سنیٹائزر اور ماسک فراہم کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی صحت مجھے بہت عزیز ہے اپنی اور دوسروں کی صحت کا خیال رکھیں کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

  • سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی

    سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی

    سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، چرس1.660کلو گرام برآمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ سب انسپکٹر شاہد اقبال نے سب انسپکٹر توقیر احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش نصراللہ خان ولد سامرہ خان سکنہ ہاتھی ونڈ بھیرہ کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.660کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔