میانہ گوندل : قتل
میانہ گوندل کے نواحی گاوں مظفروالی پل کے رہائشی غلام عباس ولد صفدرعباس کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا
لاش کو بانس کے کھیت میں پھینک کر فرار ہو گئے مقتول5پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا
پولیس تھانہ میانہ گوندل مصروف تفتیش ہے
Category: سرگودھا
-

میانہ گوندل قتل
-

صوبائی وزیرصنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال
صوبائی وزیرصنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کے ہمراہ کورونا وائرس کی روک تھام، ایس او پیز پر عملدرآمد، پرائس کنٹرول اور ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔اجلاس میں تمام کمشنرز اور آرپی اوز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہیں۔
-

ڈاکٹر فرح مسعود کا ڈپٹی کمشنرسرگودھا عبداللہ نیئر شیخ کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ کا دورہ
کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کا ڈپٹی کمشنرسرگودھا عبداللہ نیئر شیخ کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ کا دورہ :
انسداد کرونا احتیاطی تدابیر کاجائزہ- مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچائیں۔ سماجی دوری کو یقینی بنایاجائے۔ بیمار افراد کو سفر کی اجازت نہ دی جائے- کمشنر کی ہدایت
اس موقع پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز‘ اے سی سرگودہا عمر دراز گوندل‘فوکل پرسن ڈویژنل امن کمیٹی شاہین احسان مغل‘صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ملک رب نواز کچھیلا‘ صدر جنرل بس سٹینڈ ٹریڈ ایسوسی ایشن راجہ محمد یعقوب‘جنرل سیکرٹری ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن سردار محمد اعجاز بلوچ‘ میاں شوکت پرویز‘ ایڈمنسٹریٹر غوث خان‘ ٹرانسپورٹر او ردیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔ -

سرگودھا: تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی،
سرگودھا: تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے چرس1.970کلو گرام وکلاشنکوف برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین نے سب انسپکٹر محمد آصف اور محمد عاصم پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ پھلروان کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان اعجاز احمد ولد خان محمد سکنہ سالم سے چرس1.300کلو گرام، اظہر علی ولد محمد خان سکنہ سالم سے چرس670گرام اور اسد اللہ ولد شکور سکنہ ٹھٹھی نور سے کلاشنکوف برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ -

سرگودھا:اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کی حفاظت کو مقدم رکھیں
سرگودھا:اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کی حفاظت کو مقدم رکھیں۔ ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا:ملک میں کرونا وائرس کا شکار افرادمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔اسکی وجہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزارنے دفتری سٹاف، ریزور انسپکٹر اور سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز سے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ہم سب کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے حکومت کی طرف سے احتیاطی تدابیر پہلے سے جاری کی جاچکی ہیں ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے آپ کی اور آپ کی فیملی کی صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے۔ اپنے آپ کو انتہائی ضروری کاموں تک محدود کریں۔ بے جا گھومنے پھرنے سے اجتناب کریں خود کو کرونا سے بچاتے ہوئے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت اور ان میں کرونا سے متعلق آگاہی دینا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔اس موقع پر انہوں نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور جملہ ایس ڈی پی اوز کو تمام پولیس دفاتر اور تھانوں میں تعینات عملے کو سنیٹائزر اور ماسک دینے اور اس کے استعمال کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔ -

سرگودھا:تھانہ سٹی بھلوال پولیس کی بڑی کاروائی،
سرگودھا:تھانہ سٹی بھلوال پولیس کی بڑی کاروائی، راہزنی کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی بھلوال فاروق حسنات نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمر حیات وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان محمد بلال ولد فضل حسین سکنہ چک نمبر10شمالی اور محمد ندیم شہزاد عرف کمانڈو ولد محمد صدیق سکنہ چک نمبر116شمالی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرمان نے گذشتہ سال اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مختلف وارداتوں میں بھیرہ کے رہائشی طاہر محمود ولد محمدنواز اور چک18شمالی کے رہائشی محمد ارشد ولد محمد اسلم سے اسلحہ کے زور پر واردات کی اور موبائل فون ونقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور روائتی طریقہ کار تفتیش کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے چھینا گیا مال مسروقہ بھی برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکا ن کے حوالے کر دیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ -

سرگودھا:پکار15پر موصول ہونے والی ہر کال کویکساں اہمیت دی جائے
سرگودھا:پکار15پر موصول ہونے والی ہر کال کویکساں اہمیت دی جائے۔ ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودہا:پکار15پر موصول ہونے والی تمام کالز کو یکساں اہمیت حاصل ہے پبلک سروس ہونے کے ناطے تمام شہریوں کو برابر حقوق حاصل ہیں۔ شہریوں کی خدمت بجا لانے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے پکار15کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھاکو کمیونیکشن افسر پکار15سنٹر الائزڈ سسٹم محمد مدثر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ مئی 2020کے دوران ٹوٹل72ہزار 554کالز موصول ہوئیں جن میں سے 46ہزار 652کالز بوگس تھیں جبکہ7ہزار9سو 24کالز درست تھیں جنکو ان کی نوعیت کے مطابق پولیس سروس فراہم کی گئی جبکہ پولیس رسپانس میں بھی کافی بہتری آئی ہے۔ڈی پی او سرگودھا نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ آپ کو تمام جدید سہولیات مہیا کی گئی ہیں ان کو لوگوں کی خدمت اور عوامی مسائل حل کرنے کے لئے استعمال میں لانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ لوگوں سے آپ کا رویہ مثالی ہونا چاہیے۔ -

بھیرہ انتظامیہ کی عدم توجہی اور عوام کی لاپرواہی
بھیرہ انتظامیہ کی عدم توجہی اور عوام کی لاپرواہی سے شہر میں کرونا وائرس پوری طرح پھیل رہا ہے۔مساجد، بازار اور سرکاری دفاتر میں سماجی فاصلوں، ماسک، سینیٹائزر اور دیگر ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزی جاری ہے۔ یو بی ایل بھیرہ میں کرونا وائرس کی افواہ سے بینک میں موجود صارفین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بینک کے کیشیئر اور محلہ شیش محل کی ایک پوری فیملی کے کرونا میں ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محلہ بوڑھی والا کی خاتون اور اس کے دو جوان بیٹوں کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگئے ہیں اور انہیں ان کے گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔سماجی رہنماؤں محمد عظمت اقبال، مہر محمد بلال طاہری،چوہدری محمد اکرم گا دی، عطا الرحمن،تحریک انصاف کے شہزاد محمود، عرفان شیخ و دیگر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی ایس پیز پر عملدرآمد کرانے میں انتظامیہ مکمل ناکام ہو گئی ہے جس کے اثرات وائرس کے پھیلاؤ کی صورت میں انتہائی خطرناک ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے انتظامیہ کو سختی سے احکامات جاری کریں۔
-

میونسپل کمیٹی بھیرہ کی جانب سے 12 لاکھ روپے کی رقم سے شہر میں لگائی گئی
بھیرہ میونسپل کمیٹی بھیرہ کی جانب سے 12 لاکھ روپے کی رقم سے شہر میں لگائی جانے والی ایل ای ڈی لائٹس کی ایک ہی ہفتہ بعد بندش پر عوامی حلقوں کی جانب سے نشاندہی کے باوجود حکام نے چپ سادھ لی ہے۔ سماجی کارکن شیخ توقیر اقبال اور دیگر کی جانب سے ان لائٹس کی خرابی اور 12 لاکھ روپیہ کی خرد برد کی انکوائری کے لئے باقاعدہ دی گئی درخواستوں پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی لائٹس کی بحالی کے لئے کوئی اقدام اٹھایا گیا ہے۔ عوام نے ڑ پٹی کمشنر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میونسپل فنڈذ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی خورد برد کا نوٹس لیں۔
-

سرگودھا اپنی سروس پوری کر کے باعزت ریٹائرمنٹ باعثِ فخر ہے
سرگودھا اپنی سروس پوری کر کے باعزت ریٹائرمنٹ باعثِ فخر ہے اور یہ اعزاز بہت کم لوگوں کے حصے میں آتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر اختر علی وینس نے سی آئ اے سرگودھا سے ریٹائر ہونے والے کانسٹیبل امیر علی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محمد امیر نے ایک انتہائی شاندار سروس گذاری ہے اور ھمیں خوشی کہ اس نے کبھی کسی شکایت کا موقع نہیں دیا اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور محنت سے سر انجام دی ہے کنسٹیبل محمد امیر مورخہ 31.01.1981 کو محکمہ پولیس میں بطور کنسٹیبل بھرتی ہوا اور قریباً 39 سال سے زائد مختلف جگہوں پر ڈیوٹی سر انجام دی۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک شاندار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی ایس پی انویسٹیگیشن محمد اقبال، خالد محمود خان انچارج سی آئی اے اور سٹاف نے شرکت کی کنسٹیبل محمد امیر کو سی آئی اے سٹاف کی طرف سے اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں