بھیرہ آوارہ کتوں ے تمام گلی،محلہ اور قبرستان جانے والے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ انتظامیہ نے ان آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے ابھی تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ ذوالفقار احمد، ندیم علی، فاروق احمد، عمر خطاب، عبدالطیف اور شاہد علی نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ رتوکالا جیسے واقعات سے بچنے کے لیے شہر میں آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔
Category: سرگودھا
-

بھیرہ، پراچہ پٹرول پمپ حکومتی ریٹ پر بلا تفریق سب کو پیٹرول فراہم کر رہا ہے
بھیرہ پٹرولیم پراچہ پٹرول پمپ پر پاکستان اسٹیٹ آئل کی طرف سے فراہم کردہ پٹرول اور ڈیزل علاقہ کے عوام کو بلاتفریق فراہم کیا جارہا ہے۔ منیجر سید تصور حسین شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ پی ایس او کی جانب سے بھیرہ پٹرولیم کو روزانہ پانچ سے دس ہزار لیٹر فراہم کیے جانے والا تیل موجودہ صورتحال میں عوام کی ضروریات کے لئے ناکافی ہے کیونکہ علاقہ میں قائم پرائیویٹ پمپ اور تیل ایجنسیوں کا تمام تر بوجھ پراچہ پٹرول پمپ پر آگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پٹرولیم ایسوسی ایشن اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے سے ایمبولینس کو ترجیحی بنیادوں پر جب کہ موٹرسائیکل، رکشہ، کار کو 5 سو روپیہ تک تیل کی بلا تفریق فراہمی جاری ہے۔ انہوں نے پاکستان اسٹیٹ آئل کے حکام سے اپیل کی کہ وہ بھیرہ کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھیرہ پٹرولیم کو روزانہ 30 ہزار لیٹر تیل فراہم کریں۔
-

غازی علم دین شہید کے نام سے موسوم مسجد کے سامنے کوڑے کے ڈھیر انتظامیہ بے خبر
یہ مسجد جو شہید اسلام غازی علم الدین شہید کے منسوب ھے اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ھے
لیکن مسجد کے ساتھ ملحقہ پلاٹ میں شہر کا سارا گند سٹاک ھے جسکے تعفن بدبو کی وجہ سے مسجد میں نماز پڑھنا محال ھے ڈینگی مچھر اور سانس کی بیماریاں بھی پھیل رھی ھیں محلہ نانگیانوالہ اور مسجد کے نمازی شدید پریشان ھے
کچھ عرصہ پہلے عوامی احتجاج کی وجہ سے گندگی ختم کرنے کیلے مٹی ڈلوائی گی جو کہ چند ٹرالیاں گرا کر روک دی گی. عوام کی اسسٹنٹ کمشنر سے گزارش کہ اس پلاٹ سے گندگی ختم کروا کر یہاں پودے اور گرین بیلٹ بنوائے جاے تاکہ مسجد کا تقدس بحال ھو سکے -

سرگودہا ڈویژن انجم سردار سے گندم خریداری مہم پر ہونے والی پیشرفت
کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک سرگودہا ڈویژن انجم سردار سے گندم خریداری مہم پر ہونے والی پیشرفت ،آئندہ کے لا ئحہ عمل اور آٹے کی قیمت و دستیابی کے حوالے سے بریفنگ لے رہیں ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ریونیومحمد شعیب نسوآنہ بھی موجود ہیں۔
-

سرگودھا: تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی،
سرگودھا: تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، گرفتار دوملزمان سے چرس1.050کلو گرام وپسٹل30بور برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر اقرار عباس نے سب انسپکٹر محمد عثمان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان محمد نواز ولد غلام حسین سکنہ چک86شمالی سے چرس1.050کلو گرام جبکہ محسن سلیم ولد محمد سلیم سکنہ 48شمالی سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ -

سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیے
سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیے
انسپکٹر محمد الیاس کو انویسٹیگیشن برانچ سے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ
سب انسپکٹر خرم شہزاد کو ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ سے ایس ایچ او تھانہ لکسیاں
سب انسپکٹر سجاد احمد کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ میانی تعینات کر دیا ہے
سب انسپکٹر سہیل ظفر کو ایس ایچ او تھانہ میانی سے پولیس لائینز رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ -

سرگودھا:کرپشن کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں
سرگودھا:کرپشن کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا:پولیس کا کام لوگوں کی خدمت اور ان کی جان ومال کی حفاظت ہے کسی بھی ناجائز فائدے کیلئے شریف شہریوں کو تنگ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا کو ناظم علی نے درخواست گذاری جس پر ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر پولیس اہلکاروں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف، کنسٹیبل قمر عباس اور ڈرائیور کنسٹیبل شہزاد کے خلاف حبس بے جا میں رکھنے، قواعد کی خلاف ورزی اور رشوت لینے کی دفعات کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔ -

سرگودھا:ماڈل پولیس اسٹیشن پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے
سرگودھا:ماڈل پولیس اسٹیشن پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کے مطابق ماڈل پولیس اسٹیشنز پر تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ماڈل پولیس اسٹیشنز پر تعینات عملے سے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک فیڈ بیک معیار ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ آپ سے کس حد تک مطمئن ہیں۔ کیومیٹک مشین کے استعمال سے تمام ریکارڈ سسٹم میں محفوظ ہوتا ہے اس سے تھانے میں آنے والے لوگوں کے مسائل اور ان کی تعداد کا پتہ لگایا جاسکتا ہے آپ کا لوگوں سے رویہ مثالی ہونا چاہیے۔ -

سرگودھا تھانہ کوٹ مومن پولیس پارٹی پر فائرنگ کا معاملہ
سرگودھا تھانہ کوٹ مومن پولیس پارٹی پر فائرنگ کا معاملہ ڈی پی او فیصل گلزار نے نوٹس لے لیا ڈی ایس پی کوٹ مومن سے رپورٹ طلب
سرگودھا تھانہ کوٹ مومن پولیس ملزم یاسر کو جو کہ بھتہ خوری اور دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھا کو برآمدگی اسلحہ و مال مسروقہ کے لیے لے جارہی تھی کہ ہجن کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی اور ملزم یاسر کو چھڑا کر لے گئے پولیس کے پیچھا کرنے پر ملزمان یاسر کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کو برائے طبی امداد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ -

سرگودھا تھانہ میانی کے علاقہ ڈیرہ بختاورکا سے 3 ہینڈ گرنیڈ برآمد
سرگودھا تھانہ میانی کے علاقہ ڈیرہ بختاورکا سے 3 ہینڈ گرنیڈ برآمد ڈی پی او فیصل گلزار نے رپورٹ طلب کرلی اے ایس پی بھلوال ماہم خان، ایس ایچ او تھانہ میانی ، سی ٹی ڈی کا عملہ اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔
بم ڈسپوزل سکواڈ نے ھینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنا دیا
مقامی زمیندار کے پانی کی کھال کی صفائی کے دوران ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں
پولیس نے ہینڈ گرنیڈ قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی ہے
