Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعودگندم خریداری اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعودگندم خریداری اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعودگندم خریداری مہم، ٹڈی دل، کورونا وائرس، پرائس کنٹرول اور ٹائیگر فورس کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز عبداللہ نیئر شیخ‘ مسرت جبین‘ عمر شیر چٹھہ‘ سید موسی رضا‘ اے ڈی سی آرز‘ ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی‘ ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک انجم سردار‘ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہیں۔

  • سرگودھا، کب اور کہاں کہاں بجلی بند رہے گی فیسکو نے پریس ریلیز جاری کردی

    سرگودھا، کب اور کہاں کہاں بجلی بند رہے گی فیسکو نے پریس ریلیز جاری کردی

    سرگودھا فیسکو شعبہ تعلقات عامہ کی پریس ریلیز کے مطابق 132کے وی بھلول گرڈسٹیشن کے کوٹ مومن فیڈر کو منقسم (Bifurcation)کرنے کے کام کے باعث2جون سے 13جون تک (روزانہ)صبح نو سے دوپہر ایک بجے تک132کے وی بھلوال گرڈسٹیشن کے چناب بازارفیڈرجبکہ 4جون سے 9جون تک (روزانہ)صبح نو سے دوپہر ایک بجے تک132کے وی بھلوال گرڈسٹیشن کے کوٹ مومن فیڈرسے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔علاوہ ازیں زم زم سنٹر سرگودھا کی تکمیل کے کام کے باعث 3اور 4جون کو شام پانچ سے رات سات بجے تک132کے وی سرگودھا سٹی گرڈسٹیشن کے سرکٹ ہاؤس فیڈرجبکہ ڈیرہ جٹ میاں سلیم کی الیکٹریفکیشن کیلئے 4جون کو صبح آٹھ سے دن بارہ بجے تک 132کے وی لڈے والا گرڈسٹیشن کے گل والا اور اجنالا روڈ فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

  • نواحی گاوں دھوری اور ہیڈ فقیریا ں کے درمیان گجرات روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر

    ا
    تھانہ پھلروان نواحی گاوں دھوری اور ہیڈ فقیریا ں کے درمیان گجرات روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میا ں بیوی حادثے کا شکار خاتون آمنہ بی بی موقع پر جاں بحق اور خاوند شدید زخمی، لاہور منتقل آمنہ بی بی اور احمد نواز ولد عمر حیات قوم گوندل سکن 2چک موٹر سائیکل پر جا رہے تھے
    کار سوارمحمد ایوب ولد شمس الدین رکھ بلوچ منڈی بہاولدین سے سالم آنٹرچینج کی طرف آرہے تھے حادثہ کنال ویو پٹرول پمپ کے سامنے پیش آیاحادثہ کار سواروں کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا. پولیس

  • بھیرہ: منوویس میں  قتل ہونے والا عرفان وینس ایک ڈیڑھ ماہ پہلے بیرون ملک سے آیا تھا

    بھیرہ: منوویس میں قتل ہونے والا عرفان وینس ایک ڈیڑھ ماہ پہلے بیرون ملک سے آیا تھا

    بھیرہ: منوویس میں قتل ہونے والا عرفان وینس ایک ڈیڑھ ماہ پہلے بیرون ملک سے آیا تھا۔ اس کے بھائی کا اعظم وینس نامی لڑکے سے جھگڑا چل رہا تھا۔ گزستہ رات دونوں طرف سے فائرنگ سے عرفان جان بحق جبکہ اسکے دو ساتھی زخمی ہوئے جبکہ دوسرے گروپ اعظم وینس کا بھی ایک ساتھی شدید زخمی ہے۔ جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ دونوں گروپ آپس میں رشتہ دار ہیں۔
    زخمیوں میں ایک کا تعلق حضور پور اور ایک کا تعلق پنڈی حطار سے ہے۔

  • اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نے وزیراعظم کرونا ریلیف ٹائیگرز فورس کا اجلاس بلانے سے انکار، رضاکار مایوس ہوکر لوٹ گئے

    اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نے وزیراعظم کرونا ریلیف ٹائیگرز فورس کا اجلاس بلانے سے انکار، رضاکار مایوس ہوکر لوٹ گئے

    بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نے وزیراعظم کرونا ریلیف ٹائیگرز فورس کا اجلاس آج بھی بلانے سے انکار کر دیا اور حکومتی ہدایات پر اس شدید موسم میں اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کے دفتر آئے درجنوں ٹائیگرز مایوس ہو کر واپس چلے گئے ٹائیگر فورس کے رضا کار میسج پر ملنے والی حکومتی ہدایات پر صبح 10 بجے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ واثق عباس ہرل کے دفتر میں اجلاس کے لیے آئے تو اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ان کو حکومت کی طرف سے ٹائیگر فورس کا اجلاس بلانے کے لیے کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی اس کے ٹائیگرز اسسٹنٹ کمشنر بھلوال سے رابطہ کریں میلوں دور سے آئے ہوئے ٹائیگرز فورس رضاکاروں کے شدید اصرار پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ واثق عباس ہرل نے 2 جون کو صبح 11 بجے اجلاس بلانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے

  • بھیرہ، چیف جسٹس کے احکامات پر عدالت ہائے دیوانی نے کام شروع کردیا

    بھیرہ، چیف جسٹس کے احکامات پر عدالت ہائے دیوانی نے کام شروع کردیا

    بھیرہ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کے احکامات پر عدالت ہائے دیوانی بھیرہ نے آج سے کام دوبارہ شروع کر دیا ہے سول جج درجہ اول مجسٹریٹ دفعہ 30 محمد آصف نواز اور سول جج درجہ اول مجسٹریٹ دفعہ 30 سعدیہ سلطانہ نے آج عدالتی امور نمبٹاۓ عدالت میں داخلہ کے لئے وکلا اور سائلین نے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ماسک اور سینیٹرز وغیرہ استعمال کیے قبل ازیں لاک ڈاؤن کے دوران سول جج محمد آصف نواز عدالت ہائے دیوانی بھیرہ میں ڈیوٹی جج کے فرائض انجام دیتے رہے

  • کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود  میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی، گندم خریداری مہم، ٹڈی دل کے خاتمے، سرکاری واجبات کی وصولی، ممکنہ سیلاب کی صورتحال اور ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ اجلاس میں چیف کارپوریشن آفیسرمیٹروپولیٹن کارپوریشن طارق پرویا‘ ڈائریکٹر زراعت توسیع فیض محمد کندی‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نعمان شکیل‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمدشعیب نسوانہ بھی موجود ہیں۔

  • سرگودھا: حکومتی ہدایات کے تحت ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا

    سرگودھا: حکومتی ہدایات کے تحت ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا

    سرگودھا: حکومتی ہدایات کے تحت ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا
    سرگودھا: حکومت پنجاب کیطرف سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعدا نسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کے احکامات کی روشنی میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایس او پیز جاری کر دی گئی ہے ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود نے ڈی پی او فیصل گلزار کو لائسنس کے اجراء کے سلسلہ میں جاری ایس او پی سے متعلق بریفنگ دی جس کے مطابق ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے آنے والے امیدواروں کو بیس سیکنڈ تک ہاتھ مکمل صابن سے دھونے اور سینیٹائزر کے استعمال کے بعد گراونڈ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔امیدواروں کو فیس ماسک اور دستانے پہن کر ٹیسٹ میں شامل ہونا ضروری قرار دے دیا گیاجبکہ آنے والے تمام امیدواران اور تعینات عملہ کا جسمانی درجہ حرارت بھی چیک کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے کہا کہ لائسنس کا اجراء حکومتی ہدایات کے تحت شروع کر دیا گیا ہے اور امیدواروں کوخود بھی اور ٹریفک سٹاف سے بھی سماجی فاصلہ رکھنے کے عمل پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا شیخ کاشف محمود کو حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔

  • سرگودھا، چینی اور آٹا مافیا کے بعد پٹرول مافیا بھی حکومت کو ناکوں چنے چبانے کیلئے میدان میں آگیا

    سرگودھا، چینی اور آٹا مافیا کے بعد پٹرول مافیا بھی حکومت کو ناکوں چنے چبانے کیلئے میدان میں آگیا

    سرگودھا، چینی اور آٹا مافیا کے بعد پٹرول مافیا بھی حکومت کو ناکوں چنے چبانے کیلئے میدان میں آگیا۔
    حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے کمی کرنے کے باعث، پٹرول پمپ مالکان نے قیمتیں کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ۔ پیٹرول کی فروخت روک دی۔ جس کی وجہ سے سرگودھا شہر میں پٹرول نایاب ھو گیا ھے اور شہری پٹرول کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھا رھے ہیں ۔
    عوامی حلقوں نے کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ پٹرول بحران پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں ۔

  • سرگودھا نے قبضہ مافیا کیخلاف ہیوی مشینری سے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں کا رقبہ واگزار کرا لیا

    سرگودھا نے قبضہ مافیا کیخلاف ہیوی مشینری سے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں کا رقبہ واگزار کرا لیا

    سرگودھا نے قبضہ مافیا کیخلاف ہیوی مشینری سے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا رقبہ واگزار کروا لیا، محکمہ انہار کے ایکسین وقاص جاوید، ایس ڈی او طاہر مسعود، سب انجینئر ابرار احمد نے پولیس کے ہمراہ نہر لوئر جہلم سدرن برانچ گھلا پور اور دیگر علاقوں میں ہیوی مشینری کے ذریعے محکمہ نہر کی جگہ پر واقع ہوٹل، دکانیں، گودام، مکانات مسمار کر کے رقبہ واگزار کروا لیا، واگزار کروائے گئے رقبہ کی مالیت کروڑوں روپے ہے، جس پر قبضہ مافیا ایک طویل عرصہ سے قابض تھا، اور انہیں با اثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل تھی۔ ایکسین وقاص جاوید نے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کو کسی بھی صورت محکمہ انہار کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کروائیں گے۔