سرگودھا پر غنڈوں کا راج ملٹری فارم روڈ پر ناحق قتل کردیا گیا تھانہ اربن ایریا کی کاروائی مشکوک ایک ماہ میں تھانہ رلیاں میں دو افراد کا قتل کردیے گئےایک ہی گلی کے دو افراد کا ناحق قتل کیا جانا ایس ایچ او ایس گوجر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہےمحمدیہ کالونی میں پہلے سرفراز نامی شخص کو قتل کیا گیا جبکہ آج ملٹری فارم روڈ پر اعجاز کو ناحق قتل کردیا گیا
دونوں ہی واقعات میں مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب
سرگودھا پولیس خاموش تماشائی بن گئی
Category: سرگودھا
-

سرگودھا پر غنڈوں کا راج
-

بھلوال پٹرولنگ پولیس 4چک جنوبی کی ناجائز اسحلے کے خلاف کاروائی
بھلوال : پٹرولنگ پولیس 4چک جنوبی کی ناجائز اسحلے کے خلاف کاروائی
سرگودھا ریج ملک تنویر اور ڈی ایس پی ملک غضنفر نتھوکہ کی خصوصی ہدایت پر شفٹ انچارج سعیداحمد HC نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے محمد شہزاد ولد محمد حبیب سکنہ منظور حیات کالونی سے 30 بور پستول بمعہ پانچ گولیاں ناجائز اسلحہ برآمد کر کے تھانہ سٹی بھلوال میں مقدمہ درج کروا مزید تفشیش جاری ویلڈن محمد سعید HC پٹرولنگ پولیس 4چک جنوبی بھلوال
(رپورٹ باغی ٹی وی وقاص ) -

سرگودھا: تھانہ اربن ایریا پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا: تھانہ اربن ایریا پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا انسپکٹر محمد اویس نے سب انسپکٹر ریحان حفیظ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ TNTچوک میں بذریعہ ناکہ بندی چیکنگ کے دوران تھانہ کینٹ پولیس کو سال2008سے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری محمد طاہر عرف طاہری ولد غلام یسین قوم لوہار سکنہ کوٹ بھائی خان شاہ پور کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری ملزم کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ -

سرگودھا: تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی
سرگودھا: تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی،دہشت گردی کے مقدمہ میں عدالتی شہادت سے منحرف ہونے والے سات اشتہاری مجرمان گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر اقرار عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے سات اشتہاری مجرمان محمد زمان، محمد صدیق پسران غلام قادر سکنائے سکندرآباد میانوالی، ظفر اقبال ولد سلطان محمود سکنہ موچھ میانوالی، رب نواز ولد غلام محمد سکنہ دے والی میانوالی، کرم داد، غلام رزاق اور اللہ داد پسران محمد رمضان سکنائے دارخیل میانوالی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرمان 5مئی2019کو دہشت گردی کے مقدمہ میں عدالتی کاروائی کے دوران اپنی اپنی شہادت سے منحرف ہوگئے تھے اور موقع سے فرار ہوگئے جن کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا اور ان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیے گئے جو کہ گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گئے تھے۔ گرفتارملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ -

سرگودھا: پولیس کی بروقت کاروائی، 48گھنٹوں کے اندر اغواء کاروں کو گرفتار کرلیاگیا
سرگودھا: پولیس کی بروقت کاروائی، 48گھنٹوں کے اندر اغواء کاروں کو گرفتار کرکے کمسن بچی کو بازیاب کروا لیا گیا ہے
تھانہ بھلوال صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزمان چک نمبر7ایم ایل کے رہائشی ملزمان سکندر اور خضر حیات نے چک نمبر13شمالی بھلوال کی رہائشی مسماۃ نادیہ پروین دختر محمد صدیق کی 8سالہ کمسن بچی مہک ناز کو اغواء کرلیا ہے۔ وقوعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر ارباب طفیل اور ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی فاروق حسنات پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کو گرفتارکرکے مغویہ کو بازیاب کروانے کا حکم دیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر بھلوال، ایس ایچ او تھانہ سٹی بھلوال اور انکی ٹیم نے دن رات محنت کر کے ملزمان کے گھروں پر ریڈ کرکے اور دوحقیقی بھائی ملزمان سکندر حیات اور خضر حیات پسران نذیر احمد قوم گوندل سکنائے چک نمبر17ایم ایل کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے اغواء ہونے والی کمسن بچی مہک ناز کو بازیاب کرواکربعدازقانونی کاروائی اسکے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ -

سرگودھا: تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی
سرگودھا: تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی، اشتہاری سمیت سات ملزمان گرفتار، کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان عارف حسین نے سب انسپکٹر مشتاق احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عنایت اللہ اور محمد ریاض وغیرہ پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ پھلروان کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان غلام سجاد ولد نواز سکنہ سالم سے کلاشنکوف، منور اقبال ولد ذوالفقار علی سکنہ سالم سے کلاشنکوف،اختر علی ولد نذیر سکنہ کوٹ مومن سے کلاشنکوف، اصغر علی ولد باطی خان سکنہ سالم سے رائفل7ایم ایم، مشتاق احمد ولد محمد خان سکنہ سالم سے بندوق12بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمان دوحقیقی بھائیوں عمران اور جاوید پسران محمد سرور سکنائے بہاولپور کو بھی گرفتارکرکے حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ -

ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے کہا کہ شہید ہونے والے تھانیدار ممتاز حسین نتھوکہ کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنا
ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے کہا کہ شہید ہونے والے تھانیدار ممتاز حسین نتھوکہ کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنا اور تمام قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنانا محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے شہید ہونیوالے پولیس کے افسران اور اہلکار محکمہ کے لیے فخر وعزت کا باعث ہوتے ہیں ڈی ایس پی اختر وینس،ڈی ایس پی فضل عباس ہرل،ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ عظمت جوئیہ جیسے دلیر،جرات مند،نڈر پولیس افسران محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں شہید تھانیدار کی والدہ اور بیوہ کو ضرور انصاف ملے گا اور اشتہاری ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا وہ ڈی ایس پی ساہیوال کے دفتر میں پریس کانفرنس کر رہے تھے اس موقع پر مقامی ایم پی اے سردار غلام علی اصغر خان لاہڑی نے کہا کہ پولیس نے جرات اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور شہید تھانیدار کے قاتلوں تک محنت اور جرات کے ساتھ پہنچ گئے علاقہ بھر کی عوام ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ کی کارکردگی کو سراہا رہی ہے اس موقع پر پی ٹی آئی کے راہنما آستانہ عالیہ سیال شریف کے چئیرمین شمس وقمر فاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی کے میڈیا کوارڈینیٹر وترجمان ملک عمران علی جوڑا نے ڈی پی او سرگودھا اور پولیس کی چھاپہ مار ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے بعدازاں ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار،ڈی ایس پی اختر وینس،ڈی ایس پی فضل عباس ہرل،ایس ایچ او ترکھانوالہ عظمت جوئیہ شہید ہونیوالے تھانیدار ممتاز حسین نتھوکہ کے گھر گئے شہید کی والدہ اور بیوہ سے ملاقات کی ڈی پی او فیصل گلزار نے بیوہ کو ڈپٹہ سر پر دیتے ہوئے کہا کہ میرا آپ سے وعدہ ہے کہ شہید میری پولیس کا فیملی ممبر تھا اسکے قاتلو کو کیفرکردار تک پہنچانا اور اسکی والدہ اور بیوہ کو انصاف فراہم کرنا میری اولین ذمہ داری ہے انھوں نے پولیس کی قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تشکیل کردہ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ باقی ملزمان کو بھی جلد ازجلد گرفتار کریں
(باغی ٹی وی رپورٹر وقاص) -
بھیرہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول
بھیرہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول سرگودھا زرعی ادویات کے کاروبار کے خواہشمند افراد کے لیے تربیتی کورس شروع کر رہی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سلیم حسین نے بتایا ٹریننگ 8 جون سے شروع ہو کر 22 جون تک جاری رہے گی اور خواہشمند افراد کو 66 سو روپیہ فیس جمع کرانا ہوگی جبکہ ٹریننگ تجدید لائسنس کی فیس 33 سو روپیہ مقرر کی گئی ہے۔
-

بھیرہ لاک ڈاون کھلتے ہی بازاروں اور دوکانوں پر رش بڑھ گیا ہے
بھیرہ لاک ڈاون کھلتے ہی بازاروں اور دوکانوں پر رش بڑھ گیا ہے اور کرونا وائرس سے بچاو کے لیے کوئی حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں اور نہ ہی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں انتظامیہ نے کوئی قدم نہیں اٹھایا جس کے نتیجہ میں علاقہ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھیرہ کے تین مقامات محلہ وجانوالا، علی پور سیداں اور چھانٹ کی نشاندہی کے باوجود عوام حفاظتی تدابیر کی کھلی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور سماجی فاصلوں کا بالکل خیال نہیں رکھا جا رہا۔شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرائے تاکہ موذی وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص ) -

بھیرہ کے لیے سبزی اینڈ فروٹ منڈی بھیرہ کے قیام کی منظوری دے دی ہے
بھیرہ وزیراعظم کے معاون خصوصی چوہدری ندیم افضل چن کی درخواست پر ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹیز پراونشل فنڈ بورڈ نے تحصیل بھیرہ کے لیے سبزی اینڈ فروٹ منڈی بھیرہ کے قیام کی منظوری دے دی ہے چن گروپ کے ترجمان ملک انتسام بلال نے میڈیا کو بتایا کہ یہ منظوری پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نے اپنے تیسرے اجلاس میں دی انہوں نے کہا کہ 2016 میں سابق حکمران جماعت کے نمائندوں نے اپنے کارندوں کو نوازنے کے لئے سبزی منڈی کے قیام کا نوٹیفکیشن منسوخ کرا دیا جو حلقہ کے عوام سے ہونے والی زیادتیوں کا ایک حصہ ہے عوامی مطالبہ پر چوہدری ندیم افضل چن نے سبزی اینڈ فروٹ منڈی بھیرہ کے قیام کی نئے سرے سے منظوری کرا دی ہے یہ سبزی اور فروٹ منڈی 15 کنال 5 مرلہ اراضی پر بنائی جا رہی ہے اس کا تعمیراتی کام جلد شروع ہو جائے گا انتسام بلال نے کہا کہ منڈیوں کے قیام سے کسانوں کو اپنی اجناس کی فروخت میں درپیش مسائل کا خاتمہ ہوگا
(با غی ٹی وی رپورٹر وقاص)