پولٹری شاپس اینڈ سپلائرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سرگودھا میں تیسرے روز بھی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا جبکہ چکن فروشوں نے اپنی بند دوکانوں کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ پولٹری شاپس اینڈ سپلائرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین محمد ندیم عطاری اور صدر عابد ہنجرا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے دوکاندار کسی صورت بھی مہنگے داموں برائلر خرید کر سستے داموں فروخت نہیں کرسکتے۔ پولٹری فارم اور شیڈ سے زندہ مرغی 200 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔ شہر تک پہنچتے ہوئے اس کا ریٹ اڑھائی سو روپے فی کلو تک پہنچ جاتا ہے۔ جبکہ گوشت کا ریٹ 320 روپے فی کلو تک دستیاب ہوتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ پولٹری فارم اور شیڈ والوں کو قانون کے دائرے میں لانے کی بجائے چھوٹے دوکانداروں کو مجبور کر رہی ہے کہ وہ 260 روپے فی کلو برائلر کا گوشت فروخت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں چھوٹا دوکاندار اپنا نقصان کرکے 260 روپے برائلر کا گوشت کیسے فروخت کر سکتا ہے۔ برائلر کا ریٹ طلب اور رسد کے فارمولے پر چلتا ہے۔ پولٹری فارم ایسوسی ایشن کی اپیل پر احتجاج کے دوران شدید نعرے بازی کی گئی اور اعلان کیا گیا کے اگر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے انہیں حراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو وہ مجبورنا ڈی سی آ فس کے باہر دھرنا دے دیں گے۔
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص
Category: سرگودھا
-

پولٹری شاپس اینڈ سپلائرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سرگودھا میں تیسرے روز بھی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا
-

کمشنرسرگودھا ڈاکٹر فرح مسعودسرکاری واجبات کی وصولی اورگندم خریداری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں
کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعودسرکاری واجبات کی وصولی اورگندم خریداری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز عبداللہ نیئر شیخ‘ مسرت جبین‘ عمر شیر چٹھہ‘ سید موسی رضا‘ اے ڈی سی آرز‘ ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی او رڈپٹی ڈائریکٹر خوراک انجم سردار نے شرکت کی۔ کمشنر نے موجودہ کورونا صورتحال کے باوجود صوبہ بھر میں ریونیو واجبات کی وصولی میں سرگودہا ڈویژن کو پہلا نمبر حاصل کرنے پر چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ریونیو عملہ کی کارکردگی کو سراہا ہے او راس امید کا اظہار کیا ہے کہ ریونیو افسران اس معیار کو برقرار رکھیں گے او رجون کے اختتام تک تمام مقرر کردہ اہداف کی سو فیصد وصولی کے علاوہ سابقہ واجبات کی وصولی کو بھی یقینی بنائیں گے۔ کمشنر نے گندم خریداری مہم کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے گھر گھر مہم کو مزید تیز کرنے اور رینجرزکے علاوہ لیڈی پولیس کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ سو فیصد ہدف کو حاصل کرنے تک خریداری مہم جاری رہے گی۔
(باغی ٹی وی رپورٹر وقاص پ) -

میر ج ہالز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ سرگودھا ڈویڑن 150 سے زائد میرج ہالز گزشتہ اڑھائی ماہ سے بند پڑے ہیں
میرج ہالز ایسوسی ایشن سرگودھا کے ڈویڑنل صدر راؤ طارق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر وقاص لطیف، عرفان بٹ اور دیگر عہدیداران نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر شبعوں کی طرح شادی ہالز بھی کھولنے کی اجازت دیں۔ میر ج ہالز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ سرگودھا ڈویڑن 150 سے زائد میرج ہالز گزشتہ اڑھائی ماہ سے بند پڑے ہیں۔ 4 ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ 5 ہزار سے زائد ہوٹلوں میں کام کرنے والے ملازمین بے روزگار ہوکر فاکہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ حکومت نے شاپنگ پلازوں، ریلوے اسٹیشن اور ویگن اڈوں کسیاتھ بازاروں کو تو کھول دیا ہے۔ ان حالات میں میرج ہالز نہ کھولنا ہمارے ساتھ سراسر زیادتی اور نا انصافی ہے۔ ہم حکومت کے بنائے گئے ہر ایس او پیز کے تحت میرج ہالز کھولنے کیلئے تیار ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں اور کروڑوں روپے ریونیو دینے والے میرج ہالز کو کھولنے کے احکامات جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ میرج ہالز بند ہونے سے شادی ہالز سے وابستہ دیگر شبعوں کے لوگ بھی متاثر ہیں جن میں چکن، میٹ بیف فروخت کرنے والوں کیساتھ ساتھ سبزیاں، فروٹس اور ڈیکوریشن کرنے والے لوگ شامل ہیں۔ ہزاروں لوگوں کا روز گار میرج ہالز سے وابستہ ہے حکومت فوری طور پر کورونا وائرس کا ایس او پیز ترتین دیں اور میرج ہالز کھول دیئے جایئے۔
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص ) -

سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزارنے محنت، جراًت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقدانعامات تقسیم
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزارنے محنت، جراًت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقدانعامات تقسیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے محنت، جراًت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعامات تقسیم کیے گئے۔ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعامات حاصل کرنے والوں میں انسپکٹرز قیصر عباس، محمدخالد، محمد ارشد محمود، سب انسپکٹرز خرم شہزاد، سہیل ظفر، ظفر حسین شاہ، ناصر عباس، علی نواز شاہ، حافظ محمد نوید اکرم، فاروق حسنات، ذیشان اقبال، احمد شیر، محمد عمیر حسن،رانا شیر محمد،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز حافظ طاہر اونر، سرفراز احمد، محمد وسیم،محمد نواز اور کنسٹیبلان شعیب منظور، محسن نعیم، محمد افضال، توقیر عباس، اسامہ امین، فضل احمد، محمد وقار اسلم، عرفان محمود،علمدار حسین، ناصر خان، شاہد محمود، جاوید اقبال، محمد امتیاز، فیصل شہزاد اور زبیر اسلم شامل ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ بحیثیت سربراہ پولیس سرگودھا جرائم کا تدارک اور ماتحتان کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے، جراًت اور بہادری ایک بہترین انسانی خوبی ہے سرگودھا پولیس کے افسران وجوان جراًت، بہادری اور بلند حوصلے کی بہترین مثال ہیں ان بہادر جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا انتہائی ضروری ہے پولیس افسر کی محنت کا کریڈٹ اس کو ضرور دینا چاہیے میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی ایسی ہی محنت اور دلیری سے کام کرتے رہیں گے۔
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص ) -

ہمارے بیٹے کو پولیس نے گولی ماری، لواحقین، نوجوان نے خودکشی کی، پولیس ترجمان! معاملہ الجھ گیا
بھیرہ میانی تصور اقبال ولد محمد اشرف قوم مہیڑ رکشہ ڈرائیور جو گولی لگنے سے ہلاک ہوا تھا لواحقین کا کہنا ہے ک گولی پولیس نے ماری لواحقین نے لاش تھانہ میانی کے سامنے رکھ ک احتجاج ریکارڈ بھی کروایا مقتول کے بھائی صفدر کا کہنا تھا ک اس کے بھائی کا کوئی کریمنل ریکارڈ تھانے میں نہیں بے قصور قتل کیا گیا اور اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی جبک ترجمان پولیس تھانہ میانی کا کہنا ہے یہ خودکشی کا معاملہ ہے ، ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے ایس ڈی پی او بھلوال سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی پولیس کی ابتدائی اطلاع کے مطابق تصور اقبال ولد محمد اشرف قوم مہیڑ نے اپنی چھاتی پر اپنی ہی بندوق12بور سے فائر کرکے خودکشی کرلی موضع نانووینس کے نمبردار مختار احمد ولد محمد حیات کی اطلاع پر پولیس نے حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی ہے متوفی تصور کی نعش برائے ڈاکٹری معائنہ آر ایچ سی میانی بھجوائی گئی ہے ہماری اعلی حکام سے گزارش ہے ک لواحقین کے ساتھ انصاف کیا جائے اور میریٹ پر انکوائری کروائی جائے
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص ) -

سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کےعلاقہ ہجن کی یونین کونسل سے دوبار منتخب ہونے والےاو ملک خدا بخشSho کی انتقامی کارروائی
سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کےعلاقہ ہجن کی یونین کونسل سے دوبار منتخب ہونے والے ہردلعزیز شخصیت اور معروف تاجر رانا ذولفقار کے مخالفین کے ساتھ ملی بھگت کرکے ایس ایچ او ملک خدا بخش کی انتقامی کارروائی منشیات کے جھوٹے مقدمات درج
یونین کونسل 41کے چیرمین خالد گوندل جوکہ علاقہ کی ہردلعزیز شخصیت ہے اور دوبار چیرمین کا الیکشن لڑ کر مخالفین سے بھاری بڑی ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اسی علاقہ کے ان کے مخالفین ذوالفقار بھٹی نے نے ایس ایچ او ملک خدا بخش سے سازباز کر کے انتقامی کارروائی شروع کر رکھی ہے اورچیئرمین خالد گوندل اور علاقہ کے معروف تاجررانا ذوالفقار کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کرلیا رانا ذلفقار نے نے علاقہ مکینوں کی دعوت اپنے کھر پر دعوت کر رکھی تھی جہاں پر پر ایس ایچ او ہمراہ پولیس کے کے پہنچ گیا گیا اور وہاں پر جا کر کر چیرمین خالد گوندل کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن علاقہ کے لوگ جمع ہوگئے اور ایس ایچ او کو کو ان کے حق میں صفائی بھی دی لیکن ایس ایچ او نے ایک نہ سنی اور ان کے خلاف من گھڑت مقدمہ درج کر دیا بعدازاں ا یس ایچ او او نے چادروچار دیواری تقدس پامال کرکے گھر میں گھس گیا چیئرمین اور معروف تاجر کے گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں میں ڈال کر لے گئے پولیس کی اس غنڈہ گردی کے خلاف علاقہ کے سینکڑوں لوگوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے پولیس مخالف قطبے اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکاء نے ایس ایچ او کوٹ مومن کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب سے واقع کانوٹس لینے کامطالبہ کیا ریلی کے شرکاء نے مزید کہا اس سے قبل احتجاج کا دائرہ وسیع ہو ایس ایچ او کو فوری طور معطل کر کے انکوئری کروائے جائے
(ادریس نواز باغی ٹی وی رپورٹر سرگودھا ) -

سرگودھا نوجوان نے محبوبہ کو قتل کر نے کے بعد سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
سرگودھا کے نواحی علاقہ بھابڑا میں عشق میں ناکامی پر محبوبہ کو قتل کرنے کے بعد نوجوان نے خودکشی کر لی
نوجوان نے محبوبہ کو قتل کر نے کے بعد سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا نوجوان مقتول لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لڑکی کے گھر والوں نے اس کا رشتہ کہیں اور طے کر دیا تھا پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی ڈ ی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیدیا ھے -

کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کورونا وائرس، انسداد ڈینگی، پولیو اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں
کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کورونا وائرس، انسداد ڈینگی، پولیو، گند م خریداری مہم،پرائس کنٹرول اور ٹائیگرفورس کی رضاکارانہ ذمہ داریوں کے حوالے سے منعقدہ جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر رانا عبداللہ، ڈائریکٹر زراعت توسیع فیض محمد کندی، ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ارشد احمد وٹو، سی ای او ہیلتھ سرگودھا ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہیں۔
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص ) -

ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے اپیل ہے
ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے اپیل ہے کہ بھیرہ شہر میں انجمن تاجران کے باقاعدہ الیکشن کروا کر تنظیم بنائی جائے جوکہ حقیقی معنوں میں تاجروں کی نمائندگی کرے تحصیل بھیرہ میں غیر نمایندہ چند ڈکٹیٹر تاجر سال ہا سال سے مسلط ہیں صحافیوں سے بھی درخواست کہ اس معاملے کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر نمایاں کریں.
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص ) -

اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمردراز گوندل نے صبح سویرے زبح خانہ کا دورہ کیا
اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمردراز گوندل نے صبح سویرے زبح خانہ سرگودھا کا دورہ کیا ڈیوٹی ڈاکٹر کی موجودگی میں گوشت کا معائنہ کیا۔ مزید براں ترقیاتی کام اور نکاسی کے مسئلہ میں سست پیش رفت پر ٹھیکیدار کی سرزنش کی۔
صفائی اور صحت کے معاملات پہ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص )