سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر اقرار عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ 47پل پر دوران چیکنگ ملزم عبدالروف ولد اللہ دتہ سکنہ سلانوالی کو گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم سال2012سے فراڈ کے مقدمہ میں تھانہ ساجد شہید پولیس کو مطلوب تھا ایس ایچ او تھانہ کینٹ نے گرفتاراشتہاری ملزم کو تھانہ ساجد شہید پولیس کے حوالے کر دیا ہے مزید تفتیش جار ی ہے۔
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص )
Category: سرگودھا
-

سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
-

سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی
سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی، بذریعہ تاش جواء کھیلتے 21ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی 12لاکھ روپے سے زائد رقم، کاریں وتاش برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر اقرار عباس نے سب انسپکٹر حافظ عبدالصمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلا ع پر تھانہ کینٹ کے علاقہ پیر محمد کالونی میں ریڈ کرکے ملزمان محمد رضوان ولد حسن محمد، قیصر عباس ولد ریاض حسین، شہزاد احمد ولد نعمت علی، طاہر محمد ولد اکبر علی، کامران ولد عبدالحق، جمیل حسین ولد محمد اقبال، عمران ولد بشیر احمد، محمد ریاض ولد محمد یار، ظفر اللہ خان ولد مدد خان، اسحاق ولد عنایت مسیح، شاہین اختر ولد امانت علی، راشد ولد رفیق، تنویر ولد یسین، علی اصغر ولد محمد جمیل، محمد معین ولد محمد اسلم، گلفام ولد اکرم، میر زمان ولد فضل الرحمن، صداقت علی ولد لیاقت علی، محمد جاوید ولد محمدامیر،محمد کاشف ولد عبدالعزیز اور قیصر رحمان ولد محمد اکرم کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 12لاکھ10ہزار روپے، چار عدد کاریں اور 8ڈبیاں تاش برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص ) -

سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی
سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، گرفتار دوملزمان سے چرس برآمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عمارہ اکرم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عارف اور منور مسیح پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ استقلال آباد ریڈ کرکے ملزمان عدنان احمد ولد منظور حسین سکنہ استقلال آباد سے چرس540گرام، عبدالوحید ولد رشید احمد سکنہ استقلال آباد سے چرس 280 گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص ) -

سرگودھا تھانہ ساجد شہید کی بروقت کاروائی،
سرگودھا:تھانہ ساجد شہید کی بروقت کاروائی، کمسن بچی کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ساجد شہید پولیس کو اطلاع ملی کہ کمسن بچی اقرار بعمر12سال جو کہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا سے لاپتہ ہو گئی ہے ۔ وقوعہ کی اس اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزارنے نوٹس لیا اور ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید کو فوری مقدمہ درج کرکے کمسن بچی کو تلاش کرنے کا حکم دیا۔جس پر ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید اسد اویس نے سب انسپکٹر شبیر حسین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کمسن بچی کی تلاش شروع کر دی ، گمشدگی کے بارہ میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر اشتہارات شائع کروائے گئے۔اسی دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ بچی نیشنل ٹاؤن میں موجود ہے جس پر فوری موقع پر پہنچ کر حفاظتی تحویل میں لیا گیا کمسن اقرا بچوں کے ساتھ کھیلتے کھیلتے گھر سے دور چلی گئی اور راستہ بھول بیٹھی۔ ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید سب انسپکٹر اسد اویس اور انکی ٹیم نے بعدازقانونی کاروائی اسکے والدین کے حوالے کر دیا ہے۔لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گھر سے بلا ضرورت باہر نہ نکلنے دیں ۔
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص ) -

سرگودھا، دونوں دونوں ٹانگوں سے معذور میاں بیوی حکومتی امداد کے منتظر
سرگودھا کے نواحی علاقہ دھریمہ۔کے رہائشی محمد سلیم جو محنت مزدوری کرتا تھا جو بغیر کسی پریشانی سے اپنی زندگی بسر کر رہا تھا ایک دن مستریوں کے کام کے دوران ایک انیٹ۔سیلم۔کی ٹانگ پر لگی اور یہ اس کی زندگی میں ڈھیروں پریشانیہ۔لے کر آئے گی کبھی سوچا بھی نہیں ہوں گا جبکہ اس واقعہ کے بعد محمد سلیم دونوں ٹانگوں سے محروم ہو گیا جو اپنے پاوں پر چل کر زندگی بسر کرتا تھا اب وئیل۔چئیر۔کے بغیر نہیں چل سکتا گھر میں افاقوں۔ کے ڈیڑے۔کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے بعد تو مزید مشکلات کا سامنا محمد سلیم اور اس کی بیوی بھی آپریشن کے بعد ٹانگوں سے چلنے پھرنے سے راہ گئ اب واحد ان کا سہارا چھوٹا۔سا معصوم بچہ ہیں محمد سلیم کا کہنا ہیں کہ حکومت پاکستان سے اپیل ہیں میری مدد کری ماہنا میرا وظیفہ لگایا جائے تاکہ میں اور میرا گھرانہ چل سکے مکان بھی کرایہ کا مخیر حضرات سے بھی مدد کی اپیل کی ہیں
-

سرگودھا:پولیس مقابلہ، دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سرگودھا:پولیس مقابلہ، دہشت گردی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سرگودھا: مورخہ28/29کی درمیانی شب پولیس کو اطلاع ملی کہ قصبہ بوڑالدھیال کے قریب دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب چند ملزمان واردات کی نیت سے کھڑے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ نے اپنی بھاری نفری کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا توملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کرسیدھی فائرنگ شروع کر دی پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی ہوائی فائرکئے جبکہ ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مزید پولیس نفری طلب کی۔جس پر ڈی ایس پی ساہیوال،ڈی ایس پی صدر،ایس ایچ اوز تھانہ ساہیوال، شاہ پورصدراور سلانوالی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ملزمان فصلوں کی اوٹ لیکر پولیس پر فائرنگ کرتے رہے تھوڑی دیر فائرنگ ہوتی رہی اورملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا تو ایک کس نعش کھیتوں میں سے ملی جس کی شناخت نجیب اللہ عرف نجو بلوچ ولد محمد سعید سکنہ لغاری حال شبیر کالونی جوہرآباد کے نام سے ہوئی جو کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔ ملزم پولیس کو دہشت گردی،پولیس مقابلہ اوردیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔جس نے مورخہ 12مئی 2020کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اے ایس آئی ممتاز حسین نتھوکہ کو دوران ڈیوٹی یونیفارم میں فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا ملزم نجیب اللہ اس مقدمہ کا مرکزی ملزم تھا جبکہ دیگرفرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص ) -

بھیرہ شہر میں سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ قانون شکن عناصر کے خلاف موثر کاروائی
بھیرہ شہر میں سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ قانون شکن عناصر کے خلاف موثر کاروائی کر کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس سرگرم عمل ہے۔ انچارج تھانہ بھیرہ مہر شاہد اقبال ہرل نے بتایا کہ عید کے موقع پر شہر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری رہا اور پولیس نے تقریبا ساڑھے 3 کلو چرس، کلاشنکوف،رپیٹر، بندوق 12 بور اور پسٹل30 بور برآمد کیے۔ہیڈ محرر محمد ظفر نے بتایا کہ محلہ حاجی گلاب بھیرہ کے رضوان حیدر سے ایک کلو 400 گرام چرس،ہجکہ کے توقیرعباس سے ایک کلو 375 گرام چرس،محلہ کوہلیانوالا کے عاقب بلوچ سے 650 گرام چرس،وقاص سندرانہ سے کلاشنکوف،احمد خان پنجتوتھہ سے بندوق 12 بور یکنالی، ریاض اعوان سے بندوق 12 بور رپیٹر اور احسان لوہار سے پسٹل 30 بور اور مجموعی 23 ضرب گولیاں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص ) -

سرگودھا: تھانہ شاہ پورصدر پولیس کی کاروائی
سرگودھا: تھانہ شاہ پورصدر پولیس کی کاروائی، گرفتارچھ ملزمان سے چالوبھٹی سمیت شراب وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پور صدر علی نواز شاہ نے سب انسپکٹر زوہیب حسن وغیرہ پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ شاہ پورصدر کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان سیف اللہ ولد نواز سکنہ شاہ پورصدر سے شراب20لیٹر، صدیق ولد فیروز سکنہ شاہ پورصدر سے چالوبھٹی سمیت شراب120لیٹر، سلیمان ولد رفیق سکنہ شاہ پورصدر سے چالوبھٹی اور شراب18لیٹر، محمد پرویز ولد سلامت سکنہ بنگلہ حسین شاہ سے بندوق12بور، رمضان ولد دوست سکنہ بنگلہ حسین شاہ سے پسٹل30بور اور علی ولد پرویز سکنہ شاہ پورصدر سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ -

۔سرگودھا صوبائی وزیرصنعت تجارت و سرمایہ کاری پنجاب میاں اسلم اقبال
۔سرگودھا صوبائی وزیرصنعت تجارت و سرمایہ کاری پنجاب میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کے ہمراہ پرائس کنٹرول،چینی و پولٹری کی قیمتوں میں استحکام اور گندم خریداری مہم کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔اجلاس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہیں۔۔
-
سرگودھا سیٹلائیٹ ٹاٶن بلاک A کے علاقے میں فوڑپانڈا ڈلیوری بواۓ کو کھانا ٹھنڈا ہونے کی شکایت پر گالیاں دی گئی
سرگودھا سیٹلائیٹ ٹاٶن بلاک A کے علاقے میں فوڑپانڈا ڈلیوری بواۓ کو کھانا ٹھنڈا ہونے کی شکایت پر گالیاں دی گئی اور اینٹ مار کر ذخمی کر دیا اور وہ روتا ہوا واپس گیا ڈلیوری بواۓ نے احتجاج کرتے ہوے اپنے جوتے سر پے رکھتے ہوے کہا ” یہ عزت ہے غریب آدمی کی۔ میں مِرگی کا مریض ہوں محنت کر کے کماتا ہوں جیسے ہی آدڈر آیا میں نکل پڑا تھا“ لوگوں سے گزارش ہے کہ ڈلیوری بوائز سے نرمی سے پیش آئیں وہ صرف 70روپے کی خاطر آپ کو کھانا پہنچاتا ہے اگر کبھی غلطی ہو بھی جاۓ تو اللہ کی راضا کے لیے معاف کر دیں۔ فوڑ پانڈا سے بھی گزارش ہے کہ اپنے ورکرز کو تحفظ فراہم کرے۔
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص )