سرگودھا ضلع میں کورونا، پولیو وائرس اور ڈینگی سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ سرگرم ہے۔
آج منعقدہ اجلاس میں سی او ہیلتھ اتھارٹی، اےڈی سی جی اور ڈی ایچ او سمیت دیگر نے شرکت کی۔ گھروں پر مریضوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی۔
ضلع کی 13 یونین کونسلوں کے ہائی رسک علاقوں میں 1400 سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ کچھ رپورٹس کی روشنی میں پولیو مہم کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا۔
ڈینگی کے حوالے سے محکمہ صحت سمیت تمام ادارے انسداد ڈینگی مہم میں مصروف عمل ہیں
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص )
Category: سرگودھا
-

سرگودھا ضلع میں کورونا، پولیو وائرس اور ڈینگی سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ سرگرم ہے
-

سرگودھا تھانہ صدر پولیس کی کاروائی
سرگودھا: تھانہ صدر پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش 1.200کلو گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر ظفر عباس نے سب انسپکٹراختر حسین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش بلال احمد ولد شہباز سکنہ چک نمبر75جنوبی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس 1.200 کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
با غی ٹی وی رپورٹر وقاص -

سرگودھا، بھیرہ کا وہ گاؤں جو دوسرے دیہات کے لیے مثال بن گیا
تحصیل بھیرہ کے نواحی گاوٗں ٹھٹھی ولانہ جس کی تقریبا آبادی چار ہزار نفوس پر مشتمل ہے. یہ گاوٗ ں موٹروے سروس ایریا بھیرہ کے شمال مغرب میں واقع ہے –گاوٗ ں کی کل اراضی پچاس مربع ہے اور تقریبابچاس ڈیرہ جات ہیں جو گاوٗں کے جنوب کی طرف تین میل کی مسافت پر واقع ہیں ۔ گاوٗں کے چاروں اطراف سڑکیں تو موجود ہیں لیکن خستہ حال ہیں. اگر بارش ہو جائے تو لوگوں کاگزرنا محال ہو جاتا ہے. تقریباَ آدھے گاوٗں کے پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے پانی جب باہر روڑ پہ آجاتا ہے تو ہر آنے جانے والےکو کافی مشکلات کا سامنا کرتا پڑتاہے- ہمارے گاوٗں میں بہت سے اہم کام ہیں جو ابھی کرنا باقی ہیں- جن میں سے مین روڑ جو قبرستان سے مسجد صدیق اکبرتک ہے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے گاوٗں کے مرد ہو یا عورتیں، طالبعلم ہوں یا مسافر، بوڑھے ہوں یا جوان، کسان ہوں یا مہمان ہر کسی کو بہت سے مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا تھا. لیکن اللہ کے فضل و کرم سے ہماری نوجوان قیادت اور مخیرحضرات نے اپنی مدد آپ کے تحت اس روڈ کی ریپئرنگ کروا رہے ہیں – اور ان شااللہ یہ کا م بہت جلد پائے تکمیل تک پہنچ جائے گا –ہم اپنے گاوٗں کے ترقیاتی کام تقریبا تیس سال سے اپنے زور بازو پہ کررہیے ہیں اور ان شااللہ اسی طرح اللہ تعالی نے ہمیں آپس میں حسن اتفاق دیا تو دوسرے کام بھی مل جل کر بہت جلد مکمل کر لیں گے –اور کوئی کام ادھورا نہیں رہے گا – ہم اپنے گاوٗں کے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے اس کارخیر میں (فلاحی کاموں ) میں حصہٰ ڈالا –
رپورٹ: چوہدری زیشان ریاض ولانہ سکنہ ٹھٹھی ولانہ، تحصیل بھیرہ، ضلع سرگودھا -

سرگودھا کے علاقےمڈھ رانجھا کے قریب موجود، یہ برگد کا درخت پاکستان کا سب سے بڑا،اور دنیا کا دوسرا بڑا اور قدیم درخت ہے کہ جس کی تاریخ ہزاروں سال پر محیط ہے
سرگودھا کے علاقےمڈھ رانجھا کے قریب موجود، یہ برگد کا درخت پاکستان کا سب سے بڑا،اور دنیا کا دوسرا بڑا اور قدیم درخت ہے کہ جس کی تاریخ ہزاروں سال پر محیط ہے۔ کچھ عشروں قبل یہ برگد تکریبن 4 ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا تھا جو حالات اور انسانوں کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کی وجہ سے 3 ایکڑ سے بھی کم رقبے تک محدود رہ گیا ہے۔
دریائے چناب کے کنارے واقع اس کرشماتی درخت کے اوپر اور نیچے ایک الگ ہی دنیا آباد ہے۔ انواع و اقسام کے پرندوں نے گھونسلے بنارکھے ہیں۔ ان کی نت نئی بولیاں کانوں میں رس گھولتی رہتی ہیں۔ امید نو سے بھری صبح، سایہ دار ٹھنڈی دوپہر میں بہت ہی نرالا پن ہے جبکہ اسرار بھری شام کی تو بات ہی الگ ہے؛ اور رات کو تو بس اس درخت پر الوؤں کی راجدھانی ہوتی ہے کیونکہ توہم پرستی، خوف اور ہیبت کی وجہ سے لوگ رات کو اس کے قریب جانے سے کتراتے ہیں۔اس درخت کی سحری انگیزی کا اندازہ وہی لگاسکتے ہیں جو یہاں وقت گزارتے ہیں۔
پاکستان میں پایا جانے والا یہ سب سے بڑا برگد دن بھر چہل پہل اور رونقوں کا مرکز بنا رہتا ہے۔ اس کی بے پناہ خوبصورتی لوگوں کو دور دراز سے یہاں کھینچ لاتی ہے اور جو لوگ یہاں آجائیں، وہ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے۔ لوگ یہاں آتے ہیں اور برگد کی شاخوں پر کھدائی کرکے اپنا نام اور مختلف فقرے لکھ جاتے ہیں جس سے اس درخت کو نقصان پہنچتا ہے۔
برگد کے اس درخت کی خوبصورتی کے چرچے صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں، بھارت سمیت بہت سے ایشیائی و مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی اس کی شہرت سن کر یہاں سیاحت کےلیے آئے۔ مگر اس قدرتی شاہکار کے تحفظ کےلیے کوئی حکومتی اقدامات نظر نہ آئے تو انہیں بہت افسوس ہوا۔ دیگر ممالک سے آنے والے لوگ اس بات پر کڑھتے ہیں کہ غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیوں کیا جارہا ہے؟ کیا اتنا قیمتی ورثہ حکومت کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں رکھتا؟ وہ بوجھل دل سے یہ سوچتے ہیں کہ کاش قدرت ہمیں اس تحفے سے نوازتی اور ہم اسے بے توقیری سے بچالیتے۔
قدرت کا یہ حسین شاہکار جہاں حکومتی عدم توجہی کا شکار ہے وہیں مقامی بااثر لوگوں نے اسے مفت کا مال سمجھ رکھا ہے۔ اس جگہ کو جانوروں کے باڑے میں بدل دیا گیا ہے۔ مخصوص سوچ کے حامل بعض لوگوں نے اس جگہ پر اپنا تسلط جمایا ہوا ہے جن کا جب جی چاہتا ہے، اس درخت کے تنوں کو کاٹ ڈالتے ہیں جبکہ علاقے کے دیگر لوگ بھی اس معاملہ میں شریک جرم ہیں۔ رہی سہی کسر گزشتہ چند سال میں دریائے چناب کے سیلابی پانی نے پوری کردی جس کی وجہ سے اس کا ایک حصہ جڑ سے ہی اکھڑ گیا۔ یہ علاقے کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کا قیمتی ورثہ ہے، دیگر ممالک کے لوگ اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہمیں اس کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے۔ حکومت کو چاہیے کہ اس جگہ کو قبضہ مافیا سے آزاد کروا کر اپنی تحویل میں لے؛ اور اسے قومی ورثہ کا درجہ دے کر تفریحی مقام میں بدل دیا جائے تاہم اب تک حکومتی ذمہ داران کی جانب سے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔
دنیا میں سب سے بڑا برگد کا درخت سری لنکا میں ہے جس کے 350 بڑے اور 3000 چھوٹے تنے ہیں۔ تاہم مڈھ رانجھا اور سری لنکا میں پائے جانے والے برگد کی ایک بات مشترک ہے کہ دونوں کے اصل تنے کی شناخت ممکن نہیں۔
دنیا کا تیسرا بڑا درخت انڈیا میں موجود ہے اور امید ہے کہ وہ کچھ عرصہ بعد دوسرے نمبر پر اجاے گا کونکہ ہم بےحس قوم ہیں۔
ہمیں اس چیز کا احساس ہی نہیں کی کارخانہ قدرت سے کسی بھی چیز کی ایک بھی نسل کا ختم ہو جانا اس علاقے کے دیگر تمام جانداروں کے لیے کس حد تک خطرناک ہوتا ہے درختوں کی نسل میں سے پیپل کی نسل ختم ہونے کی لسٹ میں پہلے نمبر پر جب کہ بوہڑ دوسرے نمبر پر ہے ۔
اگر کوکوئی صدیوں کی عمر پانے والے ان درختوں کو لگانا چاہے تو نرسریوں سے انکے پودے مل جاتے ہیں ۔ -

سرگودھا تھانہ اربن ایریا میں فائرنگ
سرگودھا تھانہ اربن ایریا میں فائرنگ
اسلام پورہ میں تین افراد نے نوجوان کو پکڑ کر ٹانگوں میں فائر۔کر دئیے
فائرنگ بعد ملزمان موقع سے فرار پولیس کو اطلاع دینے پر موقع پر پہنچ گئی
ملزمان کی شناخت
کاشی ڈھونڈا گروپ سے ہوئی
کاشان ڈھونڈا زوہیب ڈھونڈااکمل لودھی نے فائرنگ کی ملزمان سوزوکی کار میں آئے تھے وقوع ڈسپوزل والی گلی اسلام پورہ میں پیش آیا نوجوان کو 7 فائر کئے
فائر سے زخمی ہونے والا کام نام سلیمان خان
عمر تقریباً
24سال -

سرگودھا یونیورسٹی روڈ چن ون ٹاور کے سامنے دو کار رات کو ریس لگاتے ہوئے بے قابو ہوگئی
سرگودھا یونیورسٹی روڈ چن ون ٹاور کے سامنے دو کار رات کو ریس لگاتے ہوئے بے قابو ہوگئی ایک کار میں تین لڑکیاں تھیں جن کی کار کو آگ لگی ہوئی ہے جب یہ ریس لگارہے تھے تو یہ وائٹ کار جس میں 3 لڑکی تھی ان کو یونیورسٹی روڈ پر پولیس کے بیریئر نظر نہیں آئے اور ان کی کار نے اسکو ہیٹ کیا اور کار جا کے ٹرانسفارمر سے ٹکرا گئ جس کی وجہ سے کار کو آگ لگ گئی اور دوسری کار والے لڑکے بھاگ گئے تینوں لڑکیوں کی حالت کافی خراب تھی وہاں پر جو لوگ موجود تھے انہوں نے ان کو نکالا اور پھر ریسکیو 1122 میں ڈال کر ہاسپٹل منتقل کردیا گیا اللہ رحم کرے
-

سرگودھا ڈی پی اوفیصل گلزار کی زیر صدارت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ
سرگودھا:ڈی پی اوفیصل گلزار کی زیر صدارت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ
سرگودھا زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں، چالان بروقت عدالتوں میں بھجوائے جائیں قتل کے مقدمات میں حسب ضابطہ چالان برقت بھجوائے جائیں ۔ مقتول کے لواحقین کی تشفی اور مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ثبوت او رنمونہ جات محفوظ کرکے برائے تجزیہ فرنزاک لیبارٹری اور کیمیکل ایگزامینر بھجوائے جائیں ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے خصوصی تحرک کریں ان کی جائیداد کی قرقی اور ان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بمطابق قانون کاروائی کریں مجرمان اشتہاریوں کے ریڈ ورانٹ حاصل کیے جائیں ،پرانی دشمنیوں کو ختم کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے جرائم کی روک تھام سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے رابطہ رکھیں، بغیر ثبوت کسی کو گرفتارنہ کیا جائے عادی اور جھوٹے درخواست بازوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ملک امیتاز محموداور تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔(باغی ٹی وی رپورٹر وقاص )
-

پرا چہ ھاؤس بھیرہ میں گلوالا کےدو فریقین میں صلح کروائی
پرا چہ ھاؤس ںھیرہ میں مرحوم شیخ انوار الحق پراچہ کی رویت کو برقرار رکھتے ھوےگلوالا کےدو فریقین ریاض گروپ انیڈ بشیر گروپ کے درمیان صلح کروائی عزیزالحق پراچہ احتشام الحق پراچہ اسد الحق پراچہ چک مبارک کے سابقہ ناظم حسن ظہیر اور علاقے کے کافی معززین بھی موجودتھے پراچہ خاندان انوار کے منشور کو لے کے حسن انعام پراچہ کی نمائندگی میں انشاللہ اس نیک روایت کو برقرار رکھے گی
-

چیئرمین وزیر اعلی شکایت سیل حسن انعام پراچہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے
بھیرہ ترجمان حکومت پنجاب و چیئرمین وزیر اعلی شکایت سیل سرگودھا ڈویژن حسن انعام پراچہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس موذی وبا سے متاثرہ افراد کے مسائل خصوصا” معاشی دباؤ کو کم سے کم کرنے کیلیئے عملا” کوشاں ہے۔حکومتی امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی قیادت بھی اپنے اپنے حلقوں میں ضرورت مندوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلیئے گھر گھر راشن تقسیم کر رہی ہے۔ اس موقع پر سابق سٹی ناظم بھیرہ عزیز الحق پراچہ، سابق ناظمین چوہدری ناصر وڑائچ،چوہدری حسن ظہیر اور پی ٹی آئی تحصیل بھیرہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری خالد محمود آرائیں بھی موجود تھے۔حسن انعام پراچہ نے کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر حلقہ پی پی 72 میں ہزاروں افراد میں راشن تقسیم کیاہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ہم حلقہ کے عوام کو موجودہ مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انکی عزت نفس کو محفوظ رکھتے ہوئے ان کو ریلیف فراہم کی جاتی رہے گی۔اس موقع پرجنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل بھیرہ چوہدری خالد محمود آرائیں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان حسن انعام پراچہ نے اپنے حلقہ پی پی 72 میں رمضان المبارک کے دوران ذاتی طور پر 14سو گھرانوں کو ایک ماہ کا راشن اور گیارہ سو خاندانوں میں آٹا تقسیم کیا جو انکی حلقہ عوام سے محبت اور مشکل گھڑی میں تعاون کی باعث تقلید مثال ہے۔ چوہدری خالد محمود آرائیں نے بتایا کہ حسن انعام پراچہ نے حلقہ پی پی 72 کے حقیقی ضرورت مندوں میں بلا امتیاز راشن تقسیم کیا ہے۔
-

بھیرہ چیئرمین وزیر اعلی شکایت سیل سرگودھا حسن انعام پراچہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے
بھیرہ ترجمان حکومت پنجاب و چیئرمین وزیر اعلی شکایت سیل سرگودھا ڈویژن حسن انعام پراچہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس موذی وبا سے متاثرہ افراد کے مسائل خصوصا” معاشی دباؤ کو کم سے کم کرنے کیلیئے عملا” کوشاں ہے۔حکومتی امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی قیادت بھی اپنے اپنے حلقوں میں ضرورت مندوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلیئے گھر گھر راشن تقسیم کر رہی ہے۔ اس موقع پر سابق سٹی ناظم بھیرہ عزیز الحق پراچہ، سابق ناظمین چوہدری ناصر وڑائچ،چوہدری حسن ظہیر اور پی ٹی آئی تحصیل بھیرہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری خالد محمود آرائیں بھی موجود تھے۔حسن انعام پراچہ نے کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر حلقہ پی پی 72 میں ہزاروں افراد میں راشن تقسیم کیاہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ہم حلقہ کے عوام کو موجودہ مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انکی عزت نفس کو محفوظ رکھتے ہوئے ان کو ریلیف فراہم کی جاتی رہے گی۔اس موقع پرجنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل بھیرہ چوہدری خالد محمود آرائیں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان حسن انعام پراچہ نے اپنے حلقہ پی پی 72 میں رمضان المبارک کے دوران ذاتی طور پر 14سو گھرانوں کو ایک ماہ کا راشن اور گیارہ سو خاندانوں میں آٹا تقسیم کیا جو انکی حلقہ عوام سے محبت اور مشکل گھڑی میں تعاون کی باعث تقلید مثال ہے۔ چوہدری خالد محمود آرائیں نے بتایا کہ حسن انعام پراچہ نے حلقہ پی پی 72 کے حقیقی ضرورت مندوں میں بلا امتیاز راشن تقسیم کیا ہے۔