Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا، حوا کی ایک اور بیٹی کو بے آبرو کردیا گیا، چند ہی دنوں میں دوسرا واقعہ

    سرگودھا، حوا کی ایک اور بیٹی کو بے آبرو کردیا گیا، چند ہی دنوں میں دوسرا واقعہ

    سرگودھا شہر کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاون میں گزشتہ شام سوا سات بجے مکان دکھانے کے بہانے لڑکی ک کو لیجاکر بے آبرو کردیا گیا لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ تھانے پہنچ گئی مگر 12 گھنٹے گذر جانے کے باوجود نہ ھی اس وقوعہ کا مقدمہ درج ھوا نہ لڑکی کا تاحال میڈیکل کرویاگیا
    مقامی پولیس ملزم سے ملی بھگت کی وجہ سے زنالجبر کا مقدمہ خراب کرنے پر تل گئی
    سرگودھا۔۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کی پولیس نے مٹھی گرم کر کے زنا لجبر کا وقوعہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔۔۔ تفصیلات کے مطابق ۔۔ عزیز کالونی کے رستم شھزاد نے گزشتہ رات 8 بجے تھانہ پہنچ کر بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ عزیز کالونی میں رھتا ھے کل۔سارا دن عطا محمد اس کی ھمشیرہ ک کو متواتر کالیں کرتا رھا۔۔ کہ تم لوگوں کے لئے کرائے کا مکان ڈھونڈا ھے اور مکان دکھانے کے بہانے شام 7 بجکر 10 منٹ پر عطا محمد ۔ اس کی بہن ک کو موٹر سائیکل پر چار مینار کے پاس لے گیا اور وہاں کھیتوں میں لیجا کر زبردستی بے آبرو کردیا12 گھنٹے پولیس نے تھانے بیٹھائے رکھا ملزم کو پکڑ کر تھانے لائے پھر چند کالیں اور کچھ معززین آ گئے پولیس کا رویہ ہی بدل گیا ملزم کرسی پر اور پھر گھر بھیج دیا گیا اور رات SHO تھانے نہ آیا لڑکی اور اس بھائی مایوس ھو کر DHQ پہنچ گئے تاحال میڈیکل اور مقدمہ درج نہ ھوا ھے۔ لڑکی ک نے بتایاے
    (با غی ٹی وی رپورٹر وقاص )

  • پولیس افسر سرگودھا افضال احمد کوثر ، ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبدالله نیر شیخ ، ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا فیصل گلزار نے عیدالفطر پولیس افسران اور جوانوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سرگودھا میں منائی

    پولیس افسر سرگودھا افضال احمد کوثر ، ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبدالله نیر شیخ ، ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا فیصل گلزار نے عیدالفطر پولیس افسران اور جوانوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سرگودھا میں منائی

    پولیس افسر سرگودھا افضال احمد کوثر ، ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبدالله نیر شیخ ، ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا فیصل گلزار نے عیدالفطر پولیس افسران اور جوانوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سرگودھا میں منائی ۔ اس موقع پر سینئر افسران اپنے ماتحت عملے سے سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے عید ملے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ تقریب میں کھانے کا اہتمام شامل تھا سینئر افسران نے اپنے ماتحت اہلکاروں کے ساتھ مل کر عید کا کھانا کھایا ۔ کھانے کے بعد ریجنل پولیس افسر سرگودھا افضال احمد کوثر فردا فردا تمام پولیس اہلکاروں سے ملے اور رمضان میں اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباش بھی دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا کا کہنا تھا کہ پولیس کی ڈیوٹی جہد مسلسل اور لگاتار جانفشانی سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا نام ہے ۔

  • آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر اور ڈی پی او فیصل گلزار کا شہداء کے گھروں میں عیدی اور عید ملن

    آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر اور ڈی پی او فیصل گلزار کا شہداء کے گھروں میں عیدی اور عید ملن

    ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزارا کے ہمراہ سرگودھا پولیس کے شہداء کے گھر جا کر ان کے لواحقین میں عید الفطرکے سلسلہ میں نقد رقوم،راشن و تحائف تقسیم کیے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کے ہمراہ ضلع سرگودھا کے شہید کنسٹیبل عبد الوحید اور شہید کنسٹیبل علی اصغر کے گھر جا کر ان کی فیملی سے ملاقات کی۔لواحقین سے تعزیت کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ عید الفطر کے سلسلہ میں نقد رقم،راشن و تحائف تقسیم کیے۔آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے کہا کہ سرگودھا ریجن پولیس کے66 شہداء نے عوام کی جان،مال وعزت کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیا اور امر ہو گئے۔یہ شہداء ہمارا قیمتی اثا ثہ ہیں۔ان شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شہداء کی فیملی میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہر وقت ان کے لیے کھلے ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار بھی موجود تھے۔
    آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے شہید کنسٹیبل عبد الوحیدکی بیوہ اور والدہ کو شہید پیکج کے تحت40لاکھ روپے کا چیک تقسیم کیا اور کہا کہ شہید کے بچوں کے لیے ایک کروڑ پینتیس لاکھ روپے کی مالیت کے گھر کی منظوری ہو چکی ہے جو کہ جلد ہی قانونی کاروائی کے بعد انکے حوالے کر دیا جائے گا۔

  • بھیرہ شہر میں ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کے لیے میونسپل فنڈز سے بڑے پیمانے پرخورد برد کرلی گئی

    بھیرہ شہر میں ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کے لیے میونسپل فنڈز سے بڑے پیمانے پرخورد برد کرلی گئی

    بھیرہ(نامہ نگار)شہر میں ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کے لیے میونسپل فنڈز سے بڑے پیمانے پرخورد برد کرلی گئی۔ لاکھوں روپیہ کے فنڈز سے شہر میں لگائی جانے والی ایل ای ڈی لائٹس 10روز بعد ہی چلنا بند ہوگئی ہیں جس پر سخت احتجاج کرتے ہوئے تحصیل بار بھیرہ کے جنرل سیکرٹری رانا محمود ناصر عزیز ایڈووکیٹ، سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل، تحریک انصاف بھیرہ سٹی کے سیکرٹری اطلاعات عادل بلوچ، شیخ توقیر اقبال، عطاء الرحمن اقبال، چوہدری محمد اکرم گادی چوہان اور محمد عظمت اقبال نے کہا ہے کہ انتہائی ناقص مٹیریل کی ایل ای ڈی لائٹس خرید کر میونسپل فنڈز میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری د کی گئی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میونسپل فنڈز میں خرد برد کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں اور شہر میں لائٹس کا مناسب انتظام کیا جائے۔

  • ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو

    ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو

    ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو،چاند رات اور عید کے لیے پلان تیار کر کے اس پر فوری عمل درآمد کرنیکا حکم جاری کیا۔شاپنگ سنٹرز اور زیادہ آمد و رفت والی جگہ کے اردگرد پولیس ڈیوٹی میں اضافہ کریں۔موئثر پولیسنگ کے لیے شہر کے اردگرد ناکہ بندی پوائنٹ بڑھائیں۔تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو مساجد کمیٹیاں متحرک کرنیکی ہدایت کریں۔
    کورونا وائرس کے سبب مساجد میں عبادات کے لیے 20نکاتی اعلامیہ پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔عید کے قریب پولیس فورس کو زیادہ متحرک کریں تاکہ عوام کے اندر احساس تحفظ پیدا ہو۔دوران ڈیوٹی کورونا سے متاثر پولیس اہلکاروں کے ساتھ رابطے میں رہیں اور انکی مالی امداد کو یقینی بنائیں۔تمام تھانوں اور پولیس کی دیگر بلڈنگز کو ڈس انفیکٹ کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثرنے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

  • پانی کے چھینٹے کپڑوں پر پڑنے کی وجہ سے ٹھیلے والے کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

    پانی کے چھینٹے کپڑوں پر پڑنے کی وجہ سے ٹھیلے والے کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

    سرگودھا محمدی کالونی گلی نمبر 11 میں پکوڑے کا ٹھیلہ لگانے والا شخص اپنے ٹھیلے کے آگے پانی کا چھڑکاؤ کر رہا تھا یاسین نامی شخص کے والد کے کپڑوں پر پانی کے چھینٹے پڑے جس پر یاسین نے اپنے ساتھی خرم بلوچ کے ساتھ مل کر ایک غریب شخص کو گولی مار دی جو موقع پر ہی دم توڑ کیا .ٹھیلا لگانے والے شخص کی چھوٹی چھوٹی بیٹیاں ہیں اور اکیلا ہی کمانے والا شریف انسان تھا عوام کی وزیراعظم اور ڈی پی او سے درخواست ہے اسے انصاف دیا جاۓ.

  • کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود گند م خریداری مہم

    کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود گند م خریداری مہم

    کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود گند م خریداری مہم، ٹڈی دل کے خاتمے،عید الفطر کے اجتما عات کی سیکو رٹی اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ اجلا س میں چاروں اضلا ع کے ڈپٹی کمشنرز عبداللہ نیر شیخ، مسرت جبین، عمر شیر چٹھہ اور سید مو سی رضا کے علاوہ اے ڈی سی آرز، ڈائریکٹرزراعت فیض احمد کندی اور ڈپٹی ڈائر یکٹر خوراک ارشد وٹو بھی شریک ہیں۔

  • کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود سے ڈی جی پی ایچ اے رائے یا سر بھٹی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی

    کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود سے ڈی جی پی ایچ اے رائے یا سر بھٹی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی

    کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود سے ڈی جی پی ایچ اے رائے یا سر بھٹی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ کمشنر نے واضح کیا کہ حکومتی ہد ایات کے تحت عید الفطر پر تما م پبلک پا رکس اور سیر گاہیں بند رہیں گی۔ انہو ں نے پی ایچ اے کو گرین بیلٹس کی صفائی ، شہر کے تما م اوورہیڈ بریجز کی خوبصورتی اہم شاہرات پر پھول دار گملے رکھنے اور شہر کی خوبصورتی کےلئے تما م وسائل کو بروئے کا ر لا نے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے پا رکوں میں ڈینگی کے حوالے سے سرویلینس کو مزید بہتر بنا نے کی بھی ہدایت کی۔ انہو ں نے ڈی جی پی ایچ اے سے ڈویلپمنٹ پلا ن بھی طلب کر لیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرسرگودھا عبداللہ نیر شیخ بھی موجود تھے-

  • کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود سے چیف آفیسرمیٹر وپو لیٹن کا رپو ریشن نے ان کے دفترمیں ملا قات کی

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود سے چیف آفیسرمیٹر وپو لیٹن کا رپو ریشن نے ان کے دفترمیں ملا قات کی

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود سے چیف آفیسرمیٹر وپو لیٹن کا رپو ریشن طارق پرویا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل رانا شاہد نے ان کے دفترمیں ملا قات کی۔ کمشنر نے سی او کو عید کے ایا م میں شہر میں صحت و صفائی کو مثالی بنانے ، تما م واٹر سپلا ئز اور فلٹریشن پلا نٹس کوچوبیس گھنٹے چالو رکھنے اور سیوریج کے مسائل کو ترجیجی بنیا دوں پر حل کر نے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عید کے اجتما عات کے مقامات کی نماز سے قبل اور بعد میں کلو ریشن کر نے نیز تما م مساجد ، اما م بارگاہو ں اور عید گاہوں پر صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

  • سرگودھا تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی

    سرگودھا تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی

    سرگودھا تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی عید کے موقع پر فروخت کے لئے لے جائی جانے والی ساڑھے تین سو سے زائد لیٹر شراب برآمد ملزم گرفتار
    سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایا ت کے مطابق معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے سماج دشمن عناصر پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور ان کو مجرمانہ سرگرمیوں سے روکنے کے لیے سرگودھا پولیس پوری طرح متحرک ہے اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ اقرار عباس شاہ نے اے ایس آئی قیصر اقبال اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ ملکر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیرون عارف ولد عارف مسیح کو شراب لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گرفتار ملزم سے شراب ساڑھے تین سو سے زائد لیٹر برآمد ہوئی ملزم یہ شراب عید کے موقع پر فروخت کے لیے لے جا رہا تھا تھا لوگوں سے گزارش ہے کہ عید کی آمد کے پیش نظر ساپنے نوجوان بچوں پر نظر رکھیں اور ایسی کسی سرگرمی میں میں ملوث ہونے پر پولیس کو اطلاع دیں ہیں تاکہ پولیس اور عوام مل کر اپنے آنے والے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔
    (باغی ٹی وی رپورٹر وقاص)