بھیرہ۔ منگلا سے دریائے جہلم میں 65 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا گیا ہے
وقفہ وقفہ سے مزید پانی کی آمد کی اطلاع ہے۔
پانی آنے سے دریائے جہلم میں بھیرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے انتظامیہ نے ابھی تک نشیبی اور دریا کے کنارے آباد بستیوں کو حفاظتی اقدامات سے آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی دریا کے پشتوں کی مضبوطی کے لئے کوئی قدم اٹھایا ہے۔
موضع ودھن کے مقام پر ہونے والے کٹاؤ سے اب تک سینکڑوں ایکڑ رقبہ اور کھڑی فصلیں دریا برد ہو چکی ہیں اور کٹاؤ کا عمل روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ دریا میں سیلابی صورتحال سے عدم آگاہی پر گا گا،ٹہی، ودھن، سگھ معافی اور دیگر آبادیوں کے عوام نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ دریا کے کٹاؤ کو روکنے اور غیر متوقع سیلاب سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔
Category: سرگودھا
-

بھیرہ منگلا سے دریائے جہلم میں 65 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا گیا ہے
-

تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی
سرگودھا: تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ سمیت تین ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے نقدی واسلحہ اورمنشیات برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی فاروق حسنات نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالمعبود وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ راہزنی کے مقدمہ میں گرفتاردوملزمان حسن بلال ولد ارشداور محمد عرفان ولد اعظم سے وارداتوں کے دوران عوام الناس سے چھینا گیامال مسروقہ لاکھوں روپے نقدی جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔اسی طرح ناکہ بندی چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل نمبری STO-2571 پر سوار ملزم ریاض احمد ولد محمد یار سکنہ ڈیرہ داخلی میانہ گوندل سے چرس1.120کلو گرام اور وٹک رقم 70ہزار روپے بھی برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص -

سرگودہا سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت گندم خریداری کے اہداف ہر صورت حاصل کرے گی
سرگودہا: سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت گندم خریداری کے اہداف ہر صورت حاصل کرے گی تاہم ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ناقص منصوبہ بندی پر انتہائی تشویش ہے جسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔حکومت گندم کی خریداری کی آڑ میں عوام او رکسانوں میں اضطراب اور خوف پیدا کرنے پر یقین نہیں رکھتی تاہم کسان انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے گندم فراہم کریں ۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں ڈویژن بھر کی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے افسران سے اجلاس میں کیا ۔اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود ‘ بریگیڈیر احسن وقاص ‘ ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی ‘ ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی ‘ ڈپٹی کمشنرز عبداللہ نیئر شیخ ‘مسرت جبین ‘ عمر شیر چٹھہ ‘ موسی رضا ‘ ڈپٹی ڈ ائریکٹر فوڈ ارشد وٹو ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میثم عباس او ردیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ حکومت اہداف کے حصول کیلئے جنوبی پنجاب پر بوجھ منتقل کر سکتی ہے جہاں گندم کا بڑا پیداواری سکوپ ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرگودہا ڈویژن میں بھی گندم خریداری اہداف کے حصول تک جار ی رہے گی جس کیلئے نمبرداروں ‘آڑھتیوں اور دیگر زرائع استعمال کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ عید کی چھٹیوں کے ایام میں گندم کی سمگلنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی وضع کی جائے پولیس اور رینجر کی داخلی وخارجی چیک پوسٹوں پر تعیناتی او رسخت چیکنگ یقینی بنائی جائے ۔ ضرورت سے زائد ذخیرہ شدہ گندم کو بازیاب کروایاجائے ۔ ملوں اور سمگلروں پر نظر رکھی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت زمینی حقائق سے بالکل آگاہ ہے اور پیداواری صلاحیت کاادراک رکھتی ہے تمام انتظامی افسران پیداوار کے اعتبار سے گندم کا کھوج لگائیں ۔باردانہ حاصل کرنے والے کسانوں کو باردانہ گندم سمیت واپس کرنے پر مجبور کیا جائے ۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے اب تک خریدی گئی گندم اور مستقبل کی حکمت عملی بارے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ قبل ازیں سیکرٹر ی ٹرانسپورٹ نے سالم انٹر چینج پر قائم چیک پوسٹ گندم خریداری پھلروان ‘ بھلوال اور احساس کفالت پروگرام کے ترسیلی مراکز کابھی دورہ کیا۔
-
سرگودھا گیارہ سٹون کریشنگ مارکیٹ میں ناقص انتظامات،حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا
سرگودھا گیارہ سٹون کریشنگ مارکیٹ میں ناقص انتظامات،حادثات کا سلسلہ نہ تھم سکا،تفصیلات کے مطابق پل گیارہ کے علاقہ چک نمبر 116 جنوبی میں کام کے دوران پہاڑی تودہ گرنے سے چک نمبر 112جنوبی کا رہائشی محمد ارشاد ولد اقبال قوم جٹ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی اسلم،عمران،اور محرم شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا ناقص انتظامات کی وجہ سےسٹون کریشنگ ایریا پل گیارہ پر پہاڑی حادثات معمول بن چکے ہیں جس پر پہاڑی مزدوروں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے
-

صوبائی وزیر نے اجلاس کے دوران محکمانہ کارکردگی کاجائزہ لیا
سرگودھا: انصرمجیدخان نیازی صوبائی وزیرلیبر و انسانی وسائل کی زیرصدارت اپنے دفترمیں اعلی سطحی اجلاس۔ اجلاس میں سیکرٹری لیبرعامرجان، کمشنرپیسی تنویراقبال، ڈی جی لیبرفیصل نثارچوہدری، سیکرٹری ورکرزویلفئیربورڈودیگرافسران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر نے اجلاس کے دوران محکمانہ کارکردگی کاجائزہ لیا۔
ادارہ سوشل سیکورٹی کے تحت اب تک کی پروگراس جس میں ایزا آف ڈوینگ بزنس ، ڈومیسٹک ورکز کی رجسٹریشن ، ادارے کے تحت جاری ترقیاتی پروجیکٹس ، آٹو میشن ، نئے ہسپتالوں کی تعمیر کے حوالے سے کمشنر سوشل سیکورٹی کی تفصیلی بریفنگ۔
ورکرز ویلفیئر فنڈز کے تحت سکولوں میں بچوں کو دی جانے والی ایجوکیشن ، نئے سکولوں کی تعمیر ، بچوں کی سکالرشپ پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ کی تفصیلی بریفنگ
چائلڈ لیبر اور جبر ی مشقت کے خاتمے کے لئے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اقدامات ، فیکٹریوں کی انسپکشن ، فیکٹریوں کی رسک اسسپنٹس اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے تحت مزدوروں کیلئے کئے جانے والے اقدامات بارے ڈی جی لیبر کی بریفنگ
صوبائی وزیر نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈکے تحت دی جانے والی سکالر شپ پر میکانزم بنایا جائے اور مزدوروں کے بچوں کو زیادہ سے زیادہ ایجوکیشن کے دائرے میں لانے کیلئے پالیسی مرتب کی جائے سیکرٹری بورڈ کو ہدایت۔ ادارہ پنجاب سوشل سیکورٹی کے تحت شروع کئے جانے والے تمام پروجیکٹس کی مقررہ ڈیڈ لائن میں تکمیل یقینی بنائی جائے ۔ -

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا مختلف تھانوں کا اچانک دورہ
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کا مختلف تھانوں کا اچانک دورہ
سرگودہا لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے تھانہ جھال چکیاں، جھاوریاں ، شاہ پورسٹی اور تھانہ شاہ پورصدر کے وزٹ کے دوران کیا۔دوران وزٹ انہوں نے تھانہ جات کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، ملازمین کی بیرکیں، فرنٹ ڈیسک روم اور تھانہ کے ریکارڈکا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حوالات میں بند قیدیوں کو چیک کیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ اوز کو سائلین سے عزت واحترام سے پیش آنے اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص. -

بھیرہ ضلعی انتظامیہ نے تحصیل بھیرہ میں 4 مقامات پر کرونا وائرس جراثیم کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے
بھیرہ ضلعی انتظامیہ نے تحصیل بھیرہ میں 4 مقامات پر کرونا وائرس جراثیم کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسماعیل نے بتایا کہ جن مقامات پر کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے ان میں بھیرہ شہر کے محلہ وجانوالا، علی پور سیداں، چھانٹ اور ودھن شامل ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت اور سفر سے پرہیز کریں نیز اس وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیرختیار کریں۔
-

بھیرہ مسلم ہینڈز پاکستان نے سرگودھا ریجن کے 200 یتیم خاندانوں میں عید سے قبل راشن کی تقسیم شروع کر دی ہے
بھیرہ مسلم ہینڈز پاکستان نے سرگودھا ریجن کے 200 یتیم خاندانوں میں عید سے قبل راشن کی تقسیم شروع کر دی ہے۔اس ضمن میں سکول آف ایکسیلینس میں ریجنل کوآرڈینیٹر شاہد رفیق نے گزشتہ روز65 یتیم خاندانوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا جس میں روزمرہ کی اشیاء خوردونوش کے علاوہ آٹا،چاول،چینی، گھی اور دالیں شامل ہیں۔ شاہد رفیق نے بتایا کہ مسلم ہینڈز کے سرپرست سابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ کی خصوصی ہدایت پر اوپن کچن کے ذریعے 2 ہزار نادار اور مستحق افراد میں پکا پکایا کھانا پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے 13 شہروں میں اوپن کیچن مسلم ہینڈز کے تحت چلائے جارہے ہیں۔ اگلے 2 روز میں بھیرہ اور میانی کے یتیم خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔ مسلم ہینڈز اب تک 35 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کر چکی ہے۔
-

ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل ایس ایچ او تھانہ بھیرہ
ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل ایس ایچ او تھانہ بھیرہ شاہد ہرل ASIحق نواز سب انسپکٹر رانا توقیر سب انسپکٹر مظفر خان نون نے شیخ کاشف محمود کے گھر افطار ڈنر میں شرکت کی اس موقع پر سید جوجی شاہ۔شیخ کریم علی۔ پرسنل سیکرٹری ندیم افضل چن مختار حسین باجوہ۔ انجمن تاجران کے صدر رانا بلال اور ملک انتسام بلال نے بھی شرکت کی
-

سرگودھا تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی
سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی کاروائی،ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان پسٹل سمیت گرفتار
سرگودھا ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عمارہ اکرم نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عارف وغیرہ نے 85جھال ریڈ کرکے ملزم مبارک علی ولد محمد وارث سکنہ ریموٹ ڈپو کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے آئیڈیل آئس فیکٹری 85جھال کے سامنے کھڑے ہوکر ناجائزاسلحہ پسٹل کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرکے خوف ہراس پھیلا جبکہ ملزم زاہد عباس ولد محمد الطاف سکنہ رضاٹاؤن اس کے ساتھ کھڑا ہوکر نعرے بازی کررہا تھا جو کہ پولیس پارٹی کو دیکھکر فرارہوگئے جن کا تعاقب کرکے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا اوران کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد کرکے ہوائی فائرنگ اور ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص