سرگودھا:پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، مزید پانچ گرفتارملزمان سے کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے بلال یاسین سکنہ سیال شریف سے رائفل223بور، تھانہ بھیرہ پولیس نے محمد وقاص سکنہ بھیرہ سے کلاشنکوف، تھانہ سلانوالی پولیس نے عابد سلطان سکنہ 139شمالی سے بندوق12بور،تھانہ میلہ پولیس نے محمد امیر سکنہ بھابڑہ سے بندوق12بوراور تھانہ میانی پولیس نے غلام یاسین سکنہ ودھن سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ ونمائش اسلحہ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص.
Category: سرگودھا
-

سرگودھا:پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی
-

کمشنرسرگودھا ڈویژن ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر فرح مسعود میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلا س
کمشنرسرگودھا ڈویژن ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر فرح مسعود میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلا س سے خطاب کررہی ہیں ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالحمید ‘ سی او طارق پرویا ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد ‘ میٹروپولیٹن افسران خالد جاوید ‘ نعمان احمد‘ حسن محمود اور زویا مسعودبھی شریک ہیں ۔
عید الفطر کے موقع پر شہر میں صحت وصفائی کے نظام کو مثالی بنانے کیلئے میٹروپولیٹن کارپویشن کے عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ –
شہر میں وال چاکنگ فوری ختم کرنے ‘ سیوریج کانظام بہتر بنانے نیز تما م آبادیوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے-
میٹروپولیٹن کارپوریشن کے جاری ترقیاتی کاموں کی سکیمیں مقرر ہ مدت کے اندر مکمل کی جائیں کمشنر کی افسران کو ہدایت -

کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود گندم خریداری مہم
سرگودہا (20 مئی 2020)-کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود گندم خریداری مہم کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کر رہیں ہیں۔ کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
*حکومت گندم کاخریداری ہدف حاصل ہونے تک مارکیٹ میں رہے گی ۔
*کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ گندم کو ذخیرہ کر کے آنے والے مہینوں میں مہنگی گندم فروخت ہو گی-
فلورملوں کو کوٹہ کے تحت تین دن کی گندم خریدنے کی اجازت ہے80فیصد باردانہ جاری کر کے 56فیصد خریداری ہدف مکمل کر لیاگیاہے میڈیا اور عوام ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کرے سخت ایکشن لیاجائیگا
پریس کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ ‘ ایس ایس پی نجیب الرحمان بگوی ‘ ڈائریکٹر خوراک فیض محمد کندی او رڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ارشد وٹو بھی موجود ہیں -

کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود گندم خریداری مہم
کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود گندم خریداری مہم کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کر رہیں ہیں۔ کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
حکومت گندم کاخریداری ہدف حاصل ہونے تک مارکیٹ میں رہے گی ۔
کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ گندم کو ذخیرہ کر کے آنے والے مہینوں میں مہنگی گندم فروخت ہو گی
فلورملوں کو کوٹہ کے تحت تین دن کی گندم خریدنے کی اجازت ہے
80فیصد باردانہ جاری کر کے 56فیصد خریداری ہدف مکمل کر لیاگیاہے
میڈیا اور عوام ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کرے سخت ایکشن لیاجائیگا
پریس کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ ‘ ایس ایس پی نجیب الرحمان بگوی ‘ ڈائریکٹر خوراک فیض محمد کندی او رڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ارشد وٹو بھی موجود ہیں -

کمشنرسرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سےمنعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہی ہیں
کمشنرسرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سےمنعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہی ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اسد رحمان گیلانی‘ بریگیڈیر احسن وقاص‘ کرنل سرفراز اعوان‘ کرنل ظہور‘ سرگودہا‘میانوالی‘ بھکر‘ خوشاب‘جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈپٹی کمشنرز‘ ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی اوردیگر متعلقہ سول وآرمی افسران بھی موجود ہیں۔
-

کمشنرسرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب
کمشنرسرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اسد رحمان گیلانی کے ہمراہ گندم خریداری مہم کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کررہی ہیں۔ اجلاس میں بریگیڈیر احسن وقاص‘ کرنل سرفراز اعوان‘ کرنل ظہور اور چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت ڈائریکٹر زراعت، ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ، ڈائریکٹر ہیلتھ اوردیگر متعلقہ سول وآرمی افسران بھی موجود ہیں۔
-
بھیرہ جرائم پیشہ عناصر کو قانونی گرفت میں لانے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس مصروف عمل ہے
بھیرہ جرائم پیشہ عناصر کو قانونی گرفت میں لانے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس مصروف عمل ہے عوام کو چاہیے کہ وہ قانون شکنوں کی نشاندی کیلئے پولیس سے تعاون کریں۔انچاج تھانہ مہر شاہداقبال ہرل نے کہا کہ لاک ڈاؤن کھلتے ہی پیدا ہونے والے رش کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کا گشت بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ روز ڈھل کے منشیات فروش عاطف عمران قریشی سے ایک کلو 116 گرام چرس جبکہ بندوق 12 بور پمپ ایکشن، رائفل رپیٹر 12 بور، رائفل 44 بور، 22 ضرب کارتوس اور 8 ضرب گولیاں برآمد کر کے محمدرمضان۔ اختر عباس اور امان اللہ گوندل کو گرفتار کرلیا ہے۔
-

بھیرہ مسلم ہینڈز پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کے 10 شہروں میں اوپن کچن کا اہتمام کیا گیا
بھیرہ مسلم ہینڈز پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کے 10 شہروں میں اوپن کچن کا اہتمام کیا گیا جہاں روزانہ ہزاروں مستحق افراد کو کھانا کھلانے کا سلسلہ جاری ہے۔مسلم ہینڈز نے بھیرہ میں بھی پیر فاروق بہاوالحق شاہ کی ہدایت پر اوپن کچن کا آغاز کردیا ہے۔ جس کا افتتاح سابق وزیر مملکت،سجادہ نشین دربار عالیہ بھیرہ شریف پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کیا۔مسلم ہینڈز کے ایریا منیجر شاہد رفیق کے مطابق روزانہ ایک ہزار افراد میں کھانا پکا کر تقسیم کیاجاے گا اور ترجیحی طور پر لوگوں کے گھروں تک کھانا پہنچانے کا بندوست کیاجارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم ہینڈز پاکستان میں 25 ہزار خاندانوں میں رمضان میں ایک ماہ کا خشک راشن تقسیم اور ڈیڑھ لاکھ حفاظتی کٹس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے کر چکی ہے۔ پیر گروپ کے ترجمان میاں محمد نعیم الدین نے بتایا کہ اوپن کچن دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ میں قائم کیا گیاہے اور یہ سلسلہ 30 رمضان المبارک تک جاری رہے گا.
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص -

بھیرہ بلدیہ کے عملہ کی نااہلی اور غفلت کے باعث روزہ دار پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
بھیرہ بلدیہ کے عملہ کی نااہلی اور غفلت کے باعث شہریوں کو واٹر سپلائی کے پانی کی فراہمی معطل ہونے سے روزہ دار پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔پانی کی عدم فراہمی کی وجہ پوچھنے پر بلدیہ اہلکاروں نے عوام کو تیمم کرنے کی تلقین کر کے مزاق اڑایا۔ شہریوں نے کہا ہے کہ بلدیہ حکام عوامی مسائل سے لاتعلق ہو چکے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھیرہ سے پانی کی فراہمی فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
با غی ٹی وی رپورٹر وقاص -

بھیرہ گندم کی سرکاری مرکز خرید پر فروخت
بھیرہ گندم کی سرکاری مرکز خرید پر فروخت میں کسانوں کی عدم دلچسپی کے باعث مقررہ اہداف پورا ہونا مشکل ہو گیا ہے اور اب تک صرف 42 فیصد گندم خریدی جا سکی ہے اور مقرر ہدف کو پورا کرنے کے لئے محکمہ مال کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور اس نے زمینداروں کے گھروں اور ڈیروں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل کی زیر صدارت محکمہ مال کے اہلکاروں کے اجلاس میں سرکاری ہدف پورا کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا اور ذخیرہ اندوزوں کو تنبیہ کی گئی کہ گندم سرکاری مرکز خرید لے آئیں ورنہ اسے ضبط کر لیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل اور تحصیلدار عبدالوکیل ہمایوں بیگ نے چک صاحب خان کے افضل کے ڈیرہ سے 170 گٹو اور چک 6 ایم ایل کے اڑھتی عبدالغنی سے 226 گٹو گندم برآمد کر لیے ہیں۔
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص