سرگودھا پولیس کی بروقت کاروائی زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچے کا نامعلوم ملزم اٹھائیس گھنٹے کے اندر گرفتار
سرگودھا: کمسن عباس علی کو نامعلوم ملزم نے اغوا کر کے زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینک دی تھی وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوسرگودھا فیصل گلزار موقع پر پہنچ گئے اور ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیکر ملزم کو ٹریس کرکے گرفتارکرنے کا حکم دیاجس پر ایس ایچ او تھانہ سٹیلائٹ ٹاون انسپکٹر مامون علی اور ان کی ٹیم نے جدید وروائتی طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے اٹھائیس گھنٹوں کے اندرملزم چن ماہی عرف دلاور ولد غلام رسول کو گرفتار کر لیا جس نے معصوم عباس علی کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے مقتول کا پوسٹمارٹم کرایا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کو مقدمہ میرٹ پر یکسو کرکے چالان بروقت داخل عدالت کروانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے کہا کہ اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے دیں۔
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص
Category: سرگودھا
-

سرگودھا: پولیس کی بروقت کاروائی قتل ہونے والے بچے کا نامعلوم ملزم اٹھائیس گھنٹے کے اندر گرفتار
-

سرگودھا: ڈی پی او فیصل گلزار نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوزاور انچارج چوکی فروکہ کو تبدیل کر دیا
سرگودھا: ڈی پی او فیصل گلزار نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوزاور انچارج چوکی فروکہ کو تبدیل کر دیا
سب انسپکٹرعلی نواز شاہ ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر تعینات سب انسپکٹر افضال احمد وڑائچ ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی تعینات سب انسپکٹر ذیشان اسدایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹرمختار احمد انچارج چوکی فروکہ تعینات ڈی پی او نے تمام افسران کو فوری چارج سنبھال کر کام کرنے کی ہدایت دی
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص -

کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود دریائے جہلم میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ
کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود دریائے جہلم میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ ‘ ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں‘ ڈائریکٹر ہیلتھ رانا عبداللہ ‘ ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی ‘ایس ای ایل جے سی چوہدری اعجاز ‘ایس ای ڈرینج خالد اقبال ‘ لائیوسٹاک ‘ ریسکیو 1122 او ردیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود ہیں۔ کمشنر نے خوشاب او رسرگودہا کے انتظامی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ دریائے جہلم میں سیلاب کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں۔ساحلی پٹیوں پر بسنے والے شہریوں ‘ کسانوں ‘مویشیوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں ۔دریائے جہلم میں تاحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں تاہم ارسا کی پیش گوئی کے مطابق دریائے جہلم میں درمیانے درجے کے سیلاب کے خدشات موجود ہیں ۔
-

کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود گندم خریداری مہم پراجلاس کی صدارت کر رہی ہیں
کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود گندم خریداری مہم پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ اجلاس میں آرمی فورکور کے بریگیڈیروقار، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب واجد علی شاہ سمیت ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ ‘ دیگر تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزمسرت جبین ‘ عمر شیر چٹھہ ‘ موسی رضا ‘ ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ارشد وٹو ودیگر متعلقہ افسران شامل ہیں ۔
-

سرگودھا تھانہ ساجد شہید پولیس کی کاروائی
سرگودھا: تھانہ ساجد شہید پولیس کی کاروائی، سنیپ چیکنگ کے دوران کارسوار کے قبضہ سے چرس1.200کلو گرام برآمد
سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید اسد اویس نے سب انسپکٹر محمد شفیع پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ پل 47شمالی سنیپ چیکنگ کے دوران کارنمبریLEA-4580 میں سوار ملزم خرم شہزاد ولد نصراقبال سکنہ چک88جنوبی کے قبضہ سے چرس1.200کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ منشیات فروشی میں استعمال ہونے والی کارکوعلیحدہ قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص -

سرگودھا محافظ اسکواڈ پولیس کی بروقت کاروائی
سرگودھا:محافظ اسکواڈ پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا:تفصیلات کے مطابق محافظ اسکواڈ تھانہ ساجد شہید کو ریسکیو15سے اطلاع ملی کہ مقامی بیکری میں نامعلوم افراد کے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی ہے اور دوکان دار سے نقد رقم لیکر فرار ہوگئے ہیں جس کی اطلاع ملنے پر انچارج محافظ اسکواڈ طاہر عباس نے اپنی ٹیم عاقب جاوید اور محمد وقاص کے ہمراہ ملزمان کا پیچھا کیا جو تنگ گلیوں کا فائد ہ اٹھا کر فرار ہوگئے علاقہ کو مقامی پولیس کے ہمراہ گھیرے میں لے لیا گیا اور جدید اور روائتی طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے ملزمان کو جو ایک بندمکان میں چھپے ہوئے تھے گرفتارکرلیا اور ان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمدکرلیا۔ ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے اچھی کارکردگی پر انچارج محافظ اسکواڈ اور انکی ٹیم کو نقدانعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا
با غی ٹی وی رپورٹر وقاص -

سرگودہا ڈی پی اوفیصل گلزار نے تھانہ جات میں تعینات
سرگودہا:ڈی پی اوفیصل گلزار نے تھانہ جات میں تعینات پولیس قومی رضا کاران کو ٹی اے بل کے چیک تقسیم کردیئے۔
سرگودھا:قومی رضا کارپولیس فورس کا حصہ ہیں پولیس ان قومی رضاکاروں کے ساتھ ملکر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ضلع بھر کے تھانہ جات میں تعینات پولیس قومی رضاکاران کو ٹی اے بل کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان پولیس قومی رضا کاران نے ہر موقع پر سرگودھا پولیس کادیا ہے جہاں بھی کوئی سپیشل ڈیوٹی آئی جیسے کہ الیکشن، محرم الحرام، رمضان المبارک ودیگر ان قومی رضاکاران نے سرگودھا پولیس کا بڑھ چڑھ کا ساتھ دیا ہے۔ ضلع بھر کے تھانوں میں تعینات قومی رضاکاران میں 24لاکھ 69ہزار350روپے ٹی اے بل کے چیک تقسیم کیے گئے ہیں۔
با غی ٹی وی رپورٹر وقاص -

سرگودہا ڈی پی اوفیصل گلزارنے تفتیشی افسران میں انوسٹی گیشن بل کی رقم تقسیم کر دی
سرگودہا:ڈی پی اوفیصل گلزارنے تفتیشی افسران میں انوسٹی گیشن بل کی رقم تقسیم کر دی
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور کرپشن کی روک تھام کیلئے تفتیشی افسران میں انوسٹی گیشن بل کی خطیر رقم تقسیم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا نے اپنے آفس میں تفتیشی افسران کو تفتیش کیلئے 20لاکھ13ہزار 500روپے کی خطیر رقم کے بل تقسیم کئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام افسران واہلکاران خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کام کریں اور لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کی خاطر اپنا سب کچھ نچھاور کردینے سے بھی گریز نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش کے نام پر لوگوں سے پیسے لینے کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تفتیشی افسران عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص -

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا شمالی کے زیر اہتمام
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا شمالی کے زیر اہتمام متاثرین کرونا وائرس کے لیے آج 150 راشن بیگ کا اہتمام کیا گیا. تقریب کے مہمان خصوصی صدر الخدمت فاؤنڈيشن شمالی پنجاب محترم رضوان احمد ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن جعفر حسین تھے. صدر الخدمت فاؤنڈيشن سرگودھا شمالی محترم رانا ندیم علی کی میزبانی میں سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا شمالی محترم عبدالمنعم اعوان جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن سرگودھا شمالی ابوبکر علی گجر، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ شمالی پنجاب میاں یاسر گجر اور دیگر مقامی عہدیداران اور ذمہ داران نے شرکت کی.
-

سرگودھا تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی
سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی، گرفتارملزم سے چرس1.110کلو گرام برآمد
سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ شاہد اقبال نےاسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ارشد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ بھیرہ کے علاقہ ڈھل میں ریڈ کرکے منشیات فروشی میں ملوث ملزم عاطف ولد سعی محمد سکنہ ڈھل کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے چرس1.110کلو گرام برآمد کرلی ہے گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ بھیرہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص