سرگودھا:محافظ اسکواڈ پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا:تفصیلات کے مطابق محافظ اسکواڈ تھانہ ساجد شہید کو ریسکیو15سے اطلاع ملی کہ مقامی بیکری میں نامعلوم افراد کے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی ہے اور دوکان دار سے نقد رقم لیکر فرار ہوگئے ہیں جس کی اطلاع ملنے پر انچارج محافظ اسکواڈ طاہر عباس نے اپنی ٹیم عاقب جاوید اور محمد وقاص کے ہمراہ ملزمان کا پیچھا کیا جو تنگ گلیوں کا فائد ہ اٹھا کر فرار ہوگئے علاقہ کو مقامی پولیس کے ہمراہ گھیرے میں لے لیا گیا اور جدید اور روائتی طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے ملزمان کو جو ایک بندمکان میں چھپے ہوئے تھے گرفتارکرلیا اور ان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمدکرلیا۔ ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے اچھی کارکردگی پر انچارج محافظ اسکواڈ اور انکی ٹیم کو نقدانعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا
با غی ٹی وی رپورٹر وقاص
Category: سرگودھا
-

سرگودھا محافظ اسکواڈ پولیس کی بروقت کاروائی
-

سرگودہا ڈی پی اوفیصل گلزار نے تھانہ جات میں تعینات
سرگودہا:ڈی پی اوفیصل گلزار نے تھانہ جات میں تعینات پولیس قومی رضا کاران کو ٹی اے بل کے چیک تقسیم کردیئے۔
سرگودھا:قومی رضا کارپولیس فورس کا حصہ ہیں پولیس ان قومی رضاکاروں کے ساتھ ملکر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ضلع بھر کے تھانہ جات میں تعینات پولیس قومی رضاکاران کو ٹی اے بل کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان پولیس قومی رضا کاران نے ہر موقع پر سرگودھا پولیس کادیا ہے جہاں بھی کوئی سپیشل ڈیوٹی آئی جیسے کہ الیکشن، محرم الحرام، رمضان المبارک ودیگر ان قومی رضاکاران نے سرگودھا پولیس کا بڑھ چڑھ کا ساتھ دیا ہے۔ ضلع بھر کے تھانوں میں تعینات قومی رضاکاران میں 24لاکھ 69ہزار350روپے ٹی اے بل کے چیک تقسیم کیے گئے ہیں۔
با غی ٹی وی رپورٹر وقاص -

سرگودہا ڈی پی اوفیصل گلزارنے تفتیشی افسران میں انوسٹی گیشن بل کی رقم تقسیم کر دی
سرگودہا:ڈی پی اوفیصل گلزارنے تفتیشی افسران میں انوسٹی گیشن بل کی رقم تقسیم کر دی
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور کرپشن کی روک تھام کیلئے تفتیشی افسران میں انوسٹی گیشن بل کی خطیر رقم تقسیم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا نے اپنے آفس میں تفتیشی افسران کو تفتیش کیلئے 20لاکھ13ہزار 500روپے کی خطیر رقم کے بل تقسیم کئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام افسران واہلکاران خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کام کریں اور لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کی خاطر اپنا سب کچھ نچھاور کردینے سے بھی گریز نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش کے نام پر لوگوں سے پیسے لینے کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تفتیشی افسران عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص -

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا شمالی کے زیر اہتمام
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا شمالی کے زیر اہتمام متاثرین کرونا وائرس کے لیے آج 150 راشن بیگ کا اہتمام کیا گیا. تقریب کے مہمان خصوصی صدر الخدمت فاؤنڈيشن شمالی پنجاب محترم رضوان احمد ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن جعفر حسین تھے. صدر الخدمت فاؤنڈيشن سرگودھا شمالی محترم رانا ندیم علی کی میزبانی میں سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا شمالی محترم عبدالمنعم اعوان جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن سرگودھا شمالی ابوبکر علی گجر، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ شمالی پنجاب میاں یاسر گجر اور دیگر مقامی عہدیداران اور ذمہ داران نے شرکت کی.
-

سرگودھا تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی
سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی، گرفتارملزم سے چرس1.110کلو گرام برآمد
سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ شاہد اقبال نےاسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ارشد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ بھیرہ کے علاقہ ڈھل میں ریڈ کرکے منشیات فروشی میں ملوث ملزم عاطف ولد سعی محمد سکنہ ڈھل کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے چرس1.110کلو گرام برآمد کرلی ہے گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ بھیرہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص -

سرگودھا شہر کی بنیاد ایک انگریز خاتون لیڈی ٹروپر نے 1903 میں رکھی
شہر سرگودھا کی تاریخ
سرگودھا شہر کی بنیاد ایک انگریز خاتون لیڈی ٹروپر نے 1903 میں رکھی سرگودھا شہر پاکستان کا پہلا شہر ہے جس کو ماسٹر پلان کے تحت آباد کیا گیا اس کے بعد فیصل آباد اور اسلام آباد دو شہر مزید ماسٹر پلان کے تحت آباد ہوے : 1860 کی بات ہے جہاں آج کل گول مسجد ہے وہاں ایک تالاب ہوتا تھا ، اور تالاب کو فارسی زبان میں سر کہتے ہیں . اس گول تالاب کا مالک ایک ہندو سادھو تھا جس کا نام گودھا تھا اس وجہ سے اس نوآباد شہر کا نام سرگودھا رکھا گیا.پاکستان بننے کے بعد بھی اس جگہ کو گول کھوہ کہا جاتا رہا . اپنی جغرافیائی اہمیت کے پیش_نظر بہت جلد آبادی بڑھتی گئی. اسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوۓ انگریز حکومت نے یہاں پر ایک عسکری سطح کا ایئر پورٹ بنایا ایک فوجی چھاؤنی تعمیر کی 1949 میں اسکو تحصیل کا درجہ دیا گیا جو ترقی کرتے کرتے بعد میں ضلع اور پھر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر بنا تقسیم پاکستان کے وقت قانون ساز اسمبلی کی ایک نشست تھی جو مسلم لیگ کے امیدوار نواب سر محمد حیات قریشی نے جیتی تقسیم کے وقت یہ علاقہ مسلم لیگ کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا 1946 کے انتخابات میں باباۓ قوم نے 2 دفعہ سرگودھا کا دورہ کیا :
اہل_سرگودھا کی آمدنی کا زیادہ انحصار زرعی پیداوار پر ہے کنو . سنگترہ مسمی فروٹر بلڈ مالٹا ریڈ بلڈ مالٹا اور گریپ فروٹ کی پیداوار میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے چاول کی پیداوار میں 11واں جبکہ گنے کی پیداوار میں دنیا میں آٹھویں نمبر پر نے.دیگر زرعی اجناس میں گندم چنا جو باجرہ مکئی سبزیاں امرود جامن آم بھی بکثرت اگاۓ جاتے ہیں مچھلی فارم گاۓ بکریوں اور بھینسوں کے فارم کے علاوہ کبوتر اور موروں کی افزائش نسل کیلئے الگ فارم ہیں دو انڈسٹریل ایریا ہیں سلانوالی میں لکڑی کا بہت عمدہ کام ہوتا ہے جسکو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اپنی زرعی پیداوار کی وجہ سے سرگودھا کو کیلی فورنیا آف پاکستان کہا جاتا نے میڈیا کی دنیا میں سرگودھا سے 9 مقامی اخبار 3 قومی اخبار 2 ریڈیو چینل 93 اور ایف ایم 96 تین ٹی وی چینل انڈس نیوزہ دھوم ٹی وی اور رائل نیوز 5 ماہنامہ رسالے مزید 10 پرائیویٹ ریڈیو چینل بھی کام کرتے ہیں تعلیمی میدان میں ایک یونیورسٹی 1 میڈیکل کالج 1 لاء کالج 1 ٹیوٹا کالج ایک ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ اور عمومی تعلیم کے لیے 16 کالج 5 کامرس کالج ایک پی ایف کالج 31 سے زائد پبلک کالج دارارقم سکول اینڈ کالج کا ہیڈ کوارٹر ہے اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شرح خواندگی 30 فیصد جبکہ سرگودھا کا لٹریسی ریٹ 80 فیصد کے قریب پہنچ چکا ہے صحت کے میدان میں بھی اللہ کے فضل سے کسی سے پیچھے نہیں ہیں سینکڑوں سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتال 2 ٹراما سنٹر شوکت خانم اور آغا خان کے کولیکشن سنٹر بھی کام کر رہے ہیں.
شہر کی بڑی خوبصورتی یہ ہے کہ بازاروں میں ہر چیز کے بازار الگ الگ ہیں مثلا کپڑے کتابیں جوتے برتن زیورات رنگ روغن لکڑی سبزی فروٹ اور لوہے کے سامان کی مارکیٹیں الگ الگ ہیں . دینی تعلیم کیلئے بےشمار مدارس موجود ہیں پاک فوج کی ایک چھاؤنی ایک ٹریننگ سنٹر ایک ریماؤنٹ ڈپو پی ایف کا عالمی شہرت یافتہ مصحف میر بیس کرکٹ کا ایک انٹر نیشنل سٹیڈیم بھی موجود ہے اہل_سرگودھا کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ 1965 کی جنگ میں دشمن کی فضائیہ کے حملوں میں افواج پاکستان کا ساتھ دینے پر نشان استقلال اور صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا پاکستان میں یہ اعزاز سرگودھا سیالکوٹ اور لاہور کے علاوہ کسی شہر کو حاصل نہیں . 1965 کی پاک بھارت جنگ میں شاندار کردار اور پاک فوج سے محبت کا ایک انداز یہ بھی ہے کہ چوکوں کے اکثر نام عسکری ہیں جیسے شاہین چوک غوری چوک بم چوک ٹینک چوک اور توپ چوک وغیرہ. راشد منہاس نشان حیدر کا آبائی وطن بھی سرگودھا ہے کرنل غلام حسین نشان جرات جو 65 کی جنگ میں نماز پڑھتے ہوۓ شہید ہوے تھے اس کے علاوہ 65 کی جنگ کے ہیرو سرفراز رفیقی ایم ایم عالم کا تعلق بھی سرگودھا سے تھا دنیا کا خوفناک جرنیل جس کی قابلیت کو پوری دنیا کے عسکری ماہرین تسلیم کرتے ہیں یعنی جنرل حمید گل کا تعلق بھی سرگودھا سے ہے 65 کی جنگ میں دنیا کا حیرت انگیز معرکہ جس میں پاکستان کے ایک ہوا باز نے صرف 34 سیکنڈ میں انڈیا کے 5 جہازوں کو ٹکڑوں اور شعلوں میں تبدیل کیا وہ تاریخی معرکہ بھی سرگودھا کی سرزمین پر لڑا گیا روس افغان وار کے اہم کردار جنرل غلام محمد کنڈان کا تعلق بھی سرگودھا سے ضلع سرگودھا میں 6 تحصیلیں 59 ٹاؤن کمیٹی 161 یونین کونسلیں ہیں. ضلع سرگودھا کی آبادی 1998 کی مردم شماری کے مطابق 2665979 جبکہ شہر سرگودھا کی آبادی 458440 افراد پہ مشتمل ہے آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا 11واں بڑا شہر ہے جو کہ فیصل آباد سے 94 لاہور سے 172 جبکہ موٹر وے سے 48 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے. کل رقبہ 5884 مربع کلومیٹر ہے . دریاۓ جہلم اور چناب کے درمیان ایک خوبصورت شہر ہے ایک چھوٹا سا پہاڑی سلسلہ کرانہ بار جو اپنے کرش کے معیار کی وجہ سے پنجاب بھر میں مشہور ہے 90% لوگوں کی زبان پنجابی 10% اردو جبکہ ہندکو پشتو پوٹھوہاری کشمیری سرائیکی بولنے والے بھی موجود ہیں یہاں پر ایک زرعی کالج اور بہترین نہری نظام ہے. ضلع میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 10 نشستیں ہیں. موٹر وے کی 5 انٹر چینجز ضلع بھر کو لنک کرتی ہیں.
سرگودھا کی چند اہم شخصیات .
ملنگی
اصل نام احمد خان تھا انگریز حکومت میں حریت پسندوں کی قیادت کی اور لگاتار 26 سال تک انگریز حکومت کا امن حرام کیے رکھا آپکا یہ نعرہ بہت مشہور ہوا تھا کہ "دن نوں راج فرنگی دا تے رات نوں راج ملنگی دا”
فتح خان بلوچ
آپ انگریز حکومت کے دوران شاہپور ساہیوال اور خوشاب کے علاقے پر مشتمل ایک آزاد ریاست کے حکمران تھے آپ کی زندگی میں انگریز اس خطے پر قابض نہیں ہو سکا.
مفتی محمد شفیع صاحب سراج العلوم
آپ سرگودھا کی سرزمین پر آزاد وطن اور مسلم لیگ کی پہلی آواز تھے انتہائی نڈر اور بیباک راہنما تھے
خواجہ ضیاءالدین سیالوی
آپ کی انگریز حکومت کی مخالفت اور آزادی کی جدوجہد تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے آپ انگریز کے باغی تصور کیے جاتے تھے آپ نے تحریک ترک موالات تحریک خلافت میں بھر پور کردار ادا کیا
خواجہ قمرالدین سیالوی
آپ نے تحریک پاکستان میں بہت اہم کردار ادا کیا آپ مسلم لیگ کے صوبائی راہنما تھے آپ نے آزادی کے بعد تحریک ختم نبوت تحریک نظام مصطفی میں قائدانہ کردار ادا کیا
ملک فیروز خان نون. تھے
آپ اپنے دور کے انتہائی اعلی تعلیم یافتہ تھے انگریز وائسراۓ لارڈ ماؤنٹ بیٹن آپ کے تدبر اور سیاست کا معترف تھا آپ متحدہ ہندوستان کے آخری وزیر دفاع تھے آزادی کے کچھ عرصہ بعد آپ پاکستان کے صدر بھی رہے
ملک خضر حیات ٹوانہ
آپ مشہور کانگریسی لیڈر تھے آپ متحدہ پنجاب کے آخری وزیر اعلی تھے
سر نواب محمد حیات قریشی .
آپ تحریک پاکستان کے اہم رہنما تھے آپ کی انتھک محنت سے شاہپور خوشاب اور سرگودھا میں مسلم لیگ کو پذیرائی
محمد حسین مرولوی .
آپ سیال شریف کے مرید اور خلیفہ تھے آپ نے گاؤں گاؤں پھر کر مسلم لیگ کیلئے راہ ہموار کی.
مولانا ظہور حسین بگوی.
آپ خواجہ ضیاءالدین سیالوی کے نامور خلیفہ تھے آپ اپنے دور میں انگریز حکومت کے باغی کہلاتے تھے آپ نے آزادی کیلئے پورے ہندوستان کا دورہ کیا.
مولانا نقشبند صاحب.
آپ مولانا اشرف علی تھانوی کے خلیفہ تھے آپ کی محنت سے شاہپور کے علاقے میں قائد اعظم محمد علی جناح کے جلسے کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا -

سرگودھا میں کل10 سالہ خانہ بدوش بچے کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا چن عرف چنو ملزم درندہ گرفتار کر لیا گیا ہے
سرگودھا میں کل10 سالہ خانہ بدوش بچی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا (چن عرف چنو) ملزم درندہ گرفتار کر لیا گیا ہے
سرگودھا میں نیو سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ لالہ زار کالونی میں 10 سالہ خانہ بدوش بچے کی لاش آمد کر لی تھی ۔ درندہ صفت ملزمان نے 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں اس کی شلوار سے ( آزار بند ) ناڑا نکال کر اس پھندا دیکر قتل کردیا گیا اور لاش کھیتوں سے میں پھینک دی تھی۔ واقعہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا تھا ڈی آئی جی افضال احمد کوثر سے رپورٹ طلب کرلی
تھی ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار جائے وقوعہ پر پہنچ گئےتھے اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی تھی -

کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود گندم خریداری مہم پراجلاس کی صدارت کر رہی ہیں
کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود گندم خریداری مہم پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز عبداللہ نیئر شیخ، مسرت جبیں، عمر شیر چٹھہ، سید موسی رضا ، ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ارشد احمد وٹو، ڈائریکٹر زراعت توسیع اور چاروں اضلاع کے اے ڈی سی آرز بھی شریک ہیں۔ کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے متعلقہ افسران، آڑھتیوں اور کسانوں پر واضح کیا ہے کہ حکومت گندم خریداری کے اہداف کے حصول تک مارکیٹ میں رہے گی اور گندم کا ایک ایک دانہ اکھٹا کیا جا ئیگا گندم خریداری میں تعاون نہ کرنے والے نمبرداروںکا محاسبہ اور آڑھتیوں کے خریداری لائسنس کی تجدید نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ عید سے قبل گندم خریداری کے 80فیصد اہداف مکمل کریں۔
-
بھیرہ شہر اور گردونواح میں تیز آندھی
بھیرہ شہر اور گردونواح میں تیز آندھی
تیز آندھی سے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے شہر اندھیرے میں ڈوب گیا
آندھی کا زور کم ہونے پر بجلی بحال کر دی جائے گی فیسکو ذرائع۔ -

سرگودھا گندم سے بھرے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی نے دس سالہ بچہ کو کچل دیا
سرگودھا
گندم سے بھرے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی نے دس سالہ بچہ کو کچل دیا حادثہ کے باعث بچے کی ٹانگ کٹ گئی
بچے کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا 1122 موقع پر پہنچ گئی