بھلوال شہر میں
بھلوال انتظامیہ کا مین بازار میں کی جانے والی کاروائی
غریب عوام پر تشدد اور انتقامی کاروائی غریب افراد پربدترہن تشدد کیا گیا ہے عوام کا کہنا تھا کہ ھم ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس غریب انسان کو انصاف فراہم کیا جائےاور جو بھی شخص ملوث ھے اسکے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے.
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص
Category: سرگودھا
-

بھلوال شہر میں غریب عوام پر تشدد اور انتقامی کاروائی
-

بھیرہ دریائے جہلم میں متوقع سیلاب کے پیش نظر
بھیرہ دریائے جہلم میں متوقع سیلاب کے پیش نظر دریا کے کنارے آباد بستیوں کو حفاظتی اقدامات سے ابھی تک آگاہ نہیں کیا گیا. منگلا سے دریا ئے جہلم میں اگلے 2 روز تک ایک لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور بھیرہ کے مقام پر دریا سے 70 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرنے سے دریا میں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورت پیدا ہو سکتی ہے جس سے نشیبی علاقوں میں ایک سے ڈیڑھ فٹ تک پانی کھڑا ہونے سے کھڑی فصلیں اور آبادی متاثر ہوگی۔ دریا کنارے آباد متاثر ہونے والے دیہات گاگا، اتمان سیدپور، کوٹلی علی احمد، ٹہی، دھیلا،سنگھ معافی، ہطار معافی، اچراں وغیرہ کے عوام نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ متوقع سیلاب سے بچاؤ کے لیے فوری حفاظتی اقدامات اٹھائے جاے اور بھیرہ اسٹنٹ کمشنر کو وارننگ جاری کی جائے
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص -

سرگودھا پٹرولنگ پوسٹ پل جہلم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرا کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب تقسیم انعامات
آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کا فیلڈ افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری سرگودھا:پٹرولنگ پوسٹ پل جہلم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرا کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب تقسیم انعامات ۔
سرگودھا: ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کی زیرِ صدارت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پپنجاب ہائی وے پٹرول ریجن سرگودھا کے بہترین کارکردگی کا مظاہرا کرنے والے 13 فیلڈ افسران و ملازمان میں کل 66000 روپے بطور انعام تقسیم کیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے سرگودھا ریجن کی چوکی پل جہلم کا دورہ کیا جہاں ریجنل افیسر سرگودھا اور ریجن کے تمام ضلعی افسران سے کرائم میٹنگ کی. میٹنگ کے بعد تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جہاں سال 2019 میں بہترین کاکردگی دکھانے والے جوانوں میں کیش انعام اور اسناد تقسیم کی گئ. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ آج میرے آنے کا مقصد پٹرولنگ پولیس کے جوانوں کو کرونا جیسی وبا اور ماہ رمضان میں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کرنے و جانفشانی سے ڈیوٹی ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرنا ہے اور یہ بتانا ہے کہ ان سخت حالات میں مجھ سمیت تمام افسران آپ کے ساتھ ہیں. مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنا مورال بلند رکھیں اور ایسے ہی جوش و خروش سے ڈیوٹی کر تے ہوئے شاہرات کو محفوظ سے محفوظ تر بنائیں. تقریب کے اختتام پر پٹرولنگ پولیس کو حکومت کی جانب سے 50 نئی گاڑیاں دینے کی خوشخبری سنائی.
بعد ازاں پٹرولنگ پوسٹ پل جہلم میں فورس کے لیے افطاری کا انتظام کیا گیا تھا ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ملک ظفراقبال اعوان نے جوانوں کے ساتھ افطاری کی اور اختتام پر چوکی کی بلڈنگ کا معائعنہ بھی کیا.
با غی ٹی وی رپورٹر وقاص -

بھیرہ علاقہ میں گندم نایاب ہوگئی ہے
بھیرہ علاقہ میں گندم نایاب ہوگئی ہے اور شہر میں آٹا مہنگے داموں فروخت ہونے لگا ہے۔ سماجی رہنماؤں محمد انور، طارق محمود،محمد نواز، انوار احمد، نثار علی اور محمد یوسف نے کہا ہے کہ شہر میں 20 کلو آٹا کا تھیلا اس وقت 9 سو سے ایک ہزار روپیہ میں فروخت ہو رہا ہے جب کہ کسان مڈل مین کے ذریعہ گندم 16 سو سے 17 سو روپیہ فی 40 کلو گرام فروخت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹا کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔
-

سرگودھا: تھانہ کینٹ پولیس کی بدنا م زمانہ منشیات فروش کے خلاف کاروائی،
سرگودھا تھانہ کینٹ پولیس کی بدنا م زمانہ منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے چرس1.080کلو گرام برآمد
سرگودھا:ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اقرار عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز قیصر اقبال اور مختار احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ پل 47شمالی پر ناکہ بندی چیکنگ کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش کامران حسن ولد منیر حسین سکنہ چک نمبر46شمالی کوگرفتارکرکے اسکے قبضہ سے چرس1.080کلو گرام برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ -

سرگودھا: تھانہ کینٹ پولیس کی بدنا م زمانہ منشیات فروش کے خلاف کاروائی
سرگودھا: تھانہ کینٹ پولیس کی بدنا م زمانہ منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے چرس1.080کلو گرام برآمد
سرگودھا:ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ اقرار عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز قیصر اقبال اور مختار احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ پل 47شمالی پر ناکہ بندی چیکنگ کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش کامران حسن ولد منیر حسین سکنہ چک نمبر46شمالی کوگرفتارکرکے اسکے قبضہ سے چرس1.080کلو گرام برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ -

سرگودھا بچے کے قتل کا معاملہ ڈی پی او فیصل گلزار نے نوٹس لے لیا
سرگودھا بچے کے قتل کا معاملہ ڈی پی او فیصل گلزار نے نوٹس لے لیا
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری موقعہ پر پہنچ گئے
سرگودھا جائے وقوعہ کا ملاحظہ کیا انچارج فورینزک کو تمام شواہد اکٹھا کرنے کی ہدایت۔
متوفی عباس علی کے اغوا کا مقدمہ گزشتہ روز اس کے والد کی مدعیت میں تھانہ سٹیلائٹ ٹاون میں فوری درج کیا گیا تھا
قتل کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے۔
اے ایس پی سٹی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا گیا ہے
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص -

سرگودھا بچے کے قتل کا معاملہ ڈی پی او فیصل گلزار نے نوٹس لے لیا
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری موقعہ پر پہنچ گئے
سرگودھا جائے وقوعہ کا ملاحظہ کیا انچارج فورینزک کو تمام شواہد اکٹھا کرنے کی ہدایت۔
متوفی عباس علی کے اغوا کا مقدمہ گزشتہ روز اس کے والد کی مدعیت میں تھانہ سٹیلائٹ ٹاون میں فوری درج کیا گیا تھا
قتل کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے۔
اے ایس پی سٹی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا گیا ہے
باغی ٹی وی رپورٹر وقاص -

بھیرہ حضورپور نہر کے ساتھ ملحقہ نالہ
بھیرہ حضورپور نہر کے ساتھ ملحقہ نالہ جس سے پانی حضورپور کی زمینوں کو سیراب کرتا ہے۔۔۔
نالہ میں جڑی بوٹیوں اور گندگی کی وجہ سے پانی نہ ہونے کے برابر ہے۔جسکی وجہ سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ہر بار اپنی مدد آپ کے تحت نالے کی صفائ ہوتی ہے۔لیکن متعلقہ اداروں اور اعلی حکام سے سوال ہے کہ زرعی ٹیکس ۔ماملے وغیرہ لینا تو بڑا یاد ہوتا ہے آپکو۔اس کے نوٹس اور بروقت کاروای عمل میں لائ جاتی ہے لیکن ادھر دھیان کیوں نہی آتا اپکو۔۔مہنگی کھادیں ۔مہنگے بیچ سپرے کے ساتھ ساتھ یہ پانی بھی نہ دے کے خداراہ ان کسانوں کا استحصال نہ کریں۔اور متعلقہ ادارے بروقت اقدام کرے نالے کی صفائ کو یقینی بنائیں۔اور مستقبل کیلئے اس کو پکا کیا جاے تاکہ ہرسال اسکی پریشانی سے بچا جا سکے۔۔ -

کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس تحصیل کوٹ مومن کا پہلا اجلاس
کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس تحصیل کوٹ مومن کا پہلا اجلاس آج اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوٹ مومن کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں میڈیکل فیلڈ سے وابستہ افراد کو مدعو کیا گیا اور انہیں ذمہ داریاں سونپی گئیں تاکہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اس مقصد کو حاصل کیا جاسکے۔