Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • مساجد کے علاوہ کہی بھی لوگوں کے درمیان فاصلہ نظر نہیں آ رہا

    مساجد کے علاوہ کہی بھی لوگوں کے درمیان فاصلہ نظر نہیں آ رہا
    ایک موٹر سائکل پر جو تین لوگ جڑ کر بیٹھے ہوتے ہیں مسجد داخل ہو کر وہ بھی نماز کے دوران بڑے فاصلے پر کھڑے ہو جاتے
    وہ لوگ بھی جن کو مختلف دکانوں میں پر لوگوں کے ساتھ جڑ کر کھڑے ہوئے دیکھا ہے مسجد میں آ کر وہ بھی دوسروں کو فاصلہ رکھنے کی نصیحت کر رہے ہوتے ہیں یہ فاصلہ بھی صرف صف بندی کے دوران ہی ہوتا ہے مسجد سے نکلتے ہوئے اور باہر کھڑے ہو کر گپ لگاتے ہوئے یہ فاصلہ نظر نہیں آتا

  • کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود دریائے جہلم میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود دریائے جہلم میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود دریائے جہلم میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ، ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں،ایس ای لوئیر جہلم کینال چوہدری اعجاز سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہیں۔ کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مزید گنجائش نہیں ہے اور اگلے چاردنوں میں منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں ایک لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے کی وارننگ دی گئی ہے۔جس سے سرگودہا کی حدود میں دریائے جہلم میں 70سے 75ہزار کیوسک کا ریلا گزرنے کا خدشہ ہے اور سرگودہا اور خوشاب دونوں اضلاع کے دریا کنارے آباد 40کے قریب دیہاتوں میں ایک سے ڈیڑھ فٹ تک پانی داخل ہو سکتا ہے۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنروں کو حفاظتی اقدامات اور ریلیف آپریشن کیلئے تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ممکنہ متاثرہ دیہاتوں کے عوام کو آگاہ کرنے ،ان کے مال مویشی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور گندم کی فصل کی فوری کٹائی کر کے ٹھکانے لگانے کی ہدایت ہے۔
    باغی ٹی وی رپورٹر وقاص

  • کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود گندم خریداری مہم

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود گندم خریداری مہم

    ۔ کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود گندم خریداری مہم پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرسرگودھا عبداللہ نیر شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ارشد احمد وٹو شریک ہیں۔

  • سرگودہاSHOتھانہ بھلوال صدراور ان کی ٹیم کی کاروائی سے کارچورگرفتار

    سرگودہاSHOتھانہ بھلوال صدراور ان کی ٹیم کی کاروائی سے کارچورگرفتار

    سرگودہا SHOتھانہ بھلوال صدراوران کی ٹیم کی کاروائی سے بین الاضلاعی کارچورگرفتار
    گرفتارملزم سےساڑھےنولاکھ روپے مالیت کی 2عددگاڑیاں برآمدجبکہ دیگرملزمان سےدولاکھ روپےمالیت کی2عددگائےاورموٹرسائیکل برآمد
    پریس کانفرنس کے اختتام پربرآمد شدہ گاڑیاں اورموٹر سائیکل مالکان کے حوالے کر دیاگئے۔۔۔
    تفصیلات کے مطابق آجSHOتھانہ صدربھلوال انسپکٹرارباب طفیل نے ایک پریس بریفنگ میں صحافیوں کوآگاہ کیاکہDPOسرگودھافیصل گلزارکےاحکامات کی روشنی میں SDPOسرکل بھلوالASPمحترمہ ماہم خان کی زیرنگرانی بھلوال پولیس جرائم پیشہ عناصرکےخلاف دن رات کاروائیوں میں مصروف ہے جس کےتحت تھانہ صدرپولیس نےبدنام زمانہ بین الاضلاعی کارچور محمداعجازولداللہ دین قوم لوہار لوہارسکنہ18چک شمالی کومخبری پرمیں نےاورمیری ٹیم کےاہلکاران علی رضاشاہ اورتصورپڑھار کی خصوصی محنت سےگرفتار کیاہے جس سے2عددگاڑیاں سوزوکی آلٹومالیت450000روپے،سوزوکی مہران مالیتی500000روپےبرآمد کرلیں جوملزم نےایک گاڑی چارماہ قبل غالب مارکیٹ لاہوراوردوسری گاڑی سرگودھاسےچوری کی تھی۔SHOصدرنےمزیدبتایاکہ دیگرگرفتار ملزمان سے200000روپےمالیت کی دوعددگائےاورایک عددموٹرسائیکل بھی برآمدکیاہے۔پریس کانفرنس کے اختتام پربرآمد شدہ گاڑیاں اورموٹر سائیکل متاثرہ مالکان کےحوالےکئے گئےاس موقع اپنامال مسروقہ ملنے پر مالکان کی جانب سےSDPOسرکل بھلوالASPماہم خان،SHOتھانہ صدربھلوال اوران کی ٹیم کاشکریہ اداکیاگیا۔
    باغی ٹی وی رپورٹر وقاص

  • تحصیل بھیرہ کے زیر اہتمام الخدمت سستی روٹی تندور کا افتتاح کردیا گیا

    تحصیل بھیرہ کے زیر اہتمام الخدمت سستی روٹی تندور کا افتتاح کردیا گیا

    الخدمت فاونڈیشن تحصیل بھیرہ کے زیر اہتمام بھیرہ کے سفید پوش افراد کے لیے الخدمت سستی روٹی تندور کا افتتاح کردیا گیا
    سرپرست الخدمت فاؤنڈيشن سرگودھا محترم عبدالمنعم اعوان نے خصوصی شرکت کی. ان کے ہمراہ نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن سرگودھا محترم عمران حسن اعوان، جنرل سیکرٹری ابوبکر علی گجر، محترم اصغر طور، محترم شریف شاہین، محترم عبدالرحمان جامی اور دیگر معزز مقامی ذمہ داران نے شرکت کی
    باغی ٹی وی رپورٹر وقاص

  • کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود گندم خریداری مہم پرصدارت کر رہی ہیں

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود گندم خریداری مہم پرصدارت کر رہی ہیں

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود گندم خریداری مہم پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، اے ڈی سی آرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز شریک ہیں۔ انہوں نے چاروں اضلاع کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ روزانہ مقرر کردہ ہدف پانچ فیصد حاصل کر کے ہی ہدف مکمل کر سکتے ہیں۔

  • کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود وزیر اعظم پیکج

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود وزیر اعظم پیکج

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود وزیر اعظم پیکج کے تحت ضلع میانوالی میں جاری ترقیاتی سکیموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میانوالی سمیت ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایس ای پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

  • سرگودھا تھانہ ساجد شہید پولیس کی منشیات فروش کی خلاف کاروائی

    سرگودھا تھانہ ساجد شہید پولیس کی منشیات فروش کی خلاف کاروائی

    سرگودھا: تھانہ ساجد شہید پولیس کی منشیات فروش کی خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے چرس1.100کلو گرام برآمد
    سرگودھا:ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید اسد اویس نے سب انسپکٹر محمد شفیع پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ بلاک اے سیٹلائٹ ٹاؤن ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد شمشاد ولد عبدالرزاق سکنہ چک نمبر43شمالی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.100کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ہوٹل ریسٹورنٹ شادی ہالز اور مارکز 14 مارچ سے لاک ڈوان میں ہیں اپیل بنام

    ہوٹل ریسٹورنٹ شادی ہالز اور مارکز 14 مارچ سے لاک ڈوان میں ہیں اپیل بنام

    ہوٹل ریسٹورنٹ شادی ہالز اور مارکز 14 مارچ سے لاک ڈوان میں ہیں سب سے پہلے بند کیے گئے کاروبار بھی دوسرے کاروبار کی طرح SOP’s کے مطابق فوری کھولنے کی اجازت دی جائے- میرج ہالز – مارکز – ہوٹل اور ریسٹورنٹ سے وابستہ افراد کا معاشی قتل نہ کیا جائے- اعلی احباب اپنے فیصلے پر فوری نظر ثانی کرے-یہ واحد انڈسٹری ہے جسکا کوئی پرسانے حال نہیں اور نہ ہی حکمرانوں کوکوئی خیال ہے ہوٹل شادی ہال اور مارکز سے وابستہ لوگوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے- فوری طور پر کھولنے کا انتظام کیا جائے اور مزید فاقوں کی نوبت نہ آئے- کسی قسم کا کوئی رلیف نہیں دیا گیا سب باتیں ہی بنائی گئی خیالی پلاؤ پکایا گیا کہ بجلی سوئی گیس کے بل معاف کر دے گے لیکن سب ڈرامہ رجایا گیا- حکمرانوں سے التماس ہے 62 دنوں سے بند شادی ہال مارکز کو فوری طور پر کھولا جائے- اس انڈسٹری سے سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کیا جائے- اللہ تعالی سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق دے-
    باغی ٹی وی رپورٹر وقاص

  • الخدمت فاؤنڈيشن کے زیر اہتمام پھلروان الخدمت تندور کا افتتاح کردیا گیا ہے

    الخدمت فاؤنڈيشن کے زیر اہتمام پھلروان الخدمت تندور کا افتتاح کردیا گیا ہے

    الخدمت فاؤنڈيشن کے زیر اہتمام پھلروان کے سفید پوش افراد کےلیے الخدمت تندور کا افتتاح کردیا گیا ہے.
    افتتاحی تقریب میں صدر جماعت اسلامی یوتھ پاکستان زبیر احمد گوندل نے خصوصی شرکت کی.جنرل سیکرٹری محترم ابوبکر علی گجر، امیر جماعت اسلامی تحصیل بھلوال محترم شریف شاہین، صدر پھلروان پریس کلب اختر محمود معراج ,منیجر الفلاح بینک محترم عابد بھٹی، سرفراز احمد، محمد شفیق، محمد عمران، عمرفاروق اور دیگر رفقاء نے شرکت کی.