Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا عید کا رش لاک ڈاؤن کے 3 دنوں میں لوگوں نے ریکارڈ خریداری

    سرگودھا عید کا رش لاک ڈاؤن کے 3 دنوں میں لوگوں نے ریکارڈ خریداری

    سرگودھا : عید کا رش لاک ڈاؤن کے 3 دنوں میں لوگوں نے ریکارڈ خریداری کی صبح لاک ڈاؤن کا آخری دن ہے جس کے بعد تین دن جمعہ‘ ہفتہ اور اتوار کاروباری مراکز بند رہیں گے تاہم دودھ‘ دہی کریانہ اور میڈیکل سٹورز کے علاوہ سبزی‘ چکن اور گوشت وغیرہ کی دکانیں کھلیں گی عید کی خریداری کے پیش نظر بازاروں میں بے پناہ رش ایس او پیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دکانداروں اور خریداری نے ماسک وغیرہ کا استعمال کرنا ترک کردیا ہے جس سے حکومت کو تشویش ہے اور حکومت کا کہنا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن میں احتیاط نہ کی تو دوبارہ پابندی کی طرف جاسکتے ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری:
    شہری اپنا فرض نبھائیں ایسے عوام دشمن عناصر کی اطلاع ہیلپ لائن 080002345 پر دیں۔
    اطلاع دینے والے کو ضبط کیے گئے سامان کی مالیت کا 10 فیصد بطور انعام دیا جائے گا۔

  • سرگودھا:بس ہوسٹس خواتین سمیت ڈرائیور اور کنڈیکٹرفاقہ کشی پر مجبور ہیں

    سرگودھا:بس ہوسٹس خواتین سمیت ڈرائیور اور کنڈیکٹر حضرات 45 روز سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہیں ڈرائیور اور کنڈیکٹرز نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دیں تاکہ ہمارے اہل خانہ فاقہ کشی سے محفوظ رہ سکیں ڈرائیور اور کنڈیکٹر حضرات کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹر مالکان نے جو ہمیں روزانہ کی بنیاد پر اجرت دیتے تھے وہ بھی روک لی ہے جس کی وجہ سے ہمارے مالی حالات انتہائی ابتر ہیں۔

  • سرگودھا لاہور روڈ پر ڈکیتی کی واردات

    سرگودھا لاہور روڈ پر ڈکیتی کی واردات ڈاکو دو تاجروں سے ایک کروڑ 75 لاکھ کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تاجر شدید زخمی طبعی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

  • سرگودھا تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی چرس1.550کلو گرام واسلحہ برآمد

    سرگودھا تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی چرس1.550کلو گرام واسلحہ برآمد

    سرگودھا: تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے چرس1.550کلو گرام واسلحہ برآمد
    ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر فواد شیرازی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز محمد اقبال اور محمد جاوید وغیرہ پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ سٹی کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان سیف اللہ ولد نور محمد سکنہ مقام حیات سے چرس1150گرام، محمد شہزاد ولد محمد رفیع سکنہ بلاک29سرگودھا سے چرس400گرام اور عاصم منیر ولد منیر حسین سکنہ مقام حیات سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے
    باغی ٹی وی رپورٹر وقاص

  • سرگودھا کے اکثر پٹرول پمپ پر مل ہی نہیں رہا سیل بند ھے

    سرگودھا کے اکثر پٹرول پمپ پر مل ہی نہیں رہا سیل بند ھے

    سرگودھا شہر و گردونواح ساہیوال ،شاہپور ۔نہنگ بھاگٹانوالہ سلانوالی میں پٹرولیم مصنوعات بلخصوص تیل نایاب ہو چکا ھے,اور تو اور سرگودھا کے اکثر پٹرول پمپ پر مل ہی نہیں رہا سیل بند ھے
    جبکہ جہاں پر ھے وہاں پر بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہو رہا ھے کہا ھے ضلع سرگودھا کی ضلعی انتظامیہ
    ہوش کے ناخن لیں دفاتر سے باہر نکل کر کچھ آس پاس مجودہ ضلع کے حالات و واقعات پر بھی نظر ڈالیں غریب آدمی کسان ددبدد ٹھوکریں اور دھکے کھانے پر مجبور گندم اور چنے کی فصل کٹھائی کے بعد پسائی گہائی کا عمل شروع ہوچکا ھے مگر ڈویژن بھر میں تیل نہیں ھے
    خدارا تیل کی فراہمی یقینی بنائیں اور بلیک مافیا کو لگام ڈالیں

  • بھیرہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش

    بھیرہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش
    بارش کے ساتھ ژالہ باری
    بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا
    بارش اور ژالہ باری سے گندم کی فصل کو نقصان کا خدشہ

  • سرگودھا: تھانہ کوٹ مومن پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

    سرگودھا: تھانہ کوٹ مومن پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

    سرگودھا: تھانہ کوٹ مومن پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ کوٹ مومن انسپکٹر خدا بخش نے سب انسپکٹر احمد حیات پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد اعجاز ولد غلام احمد عرف گاماں قوم ہرل سکنہ میانہ کھوہ کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے مارچ2016 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر مٹیلہ روڈ پر مدعی مقدمہ شہزاد گل سے اسلحہ کے زور پر نقدی30ہزار روپے اور موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے تھے۔قبل ازیں اشتہاری مجرم کے بقیہ ساتھیوں کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا تھا جبکہ محمد اعجاز گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا جس پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے چھینا گیامال مسروقہ 30ہزار روپے نقدی اور موبائل فون برآمدکرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کر دیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
    باغی ٹی وی رپورٹر وقاص

  • سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی زیر قیادت پولیس اور حساس اداروں کاملکر فلیگ مارچ

    سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی زیر قیادت پولیس اور حساس اداروں کاملکر فلیگ مارچ

    سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی زیر قیادت پولیس اور حساس اداروں کاملکر فلیگ مارچ
    سرگودہا:یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ، وبائی مرض کورونا وائرس کی آگاہی مہم اور لاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی زیر قیادت فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔فلیگ مارچ ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سے شروع ہوکرزرعی ترقیاتی بنک چوک، ڈی پی او ہاؤس چوک سے خیام سینما چوک براستہ اوور ہیڈ برج، ہسپتال چوک سٹی روڈ، نوری گیٹ، ڈیری روڈ، کوکاکولا چوک، رفیقہ ہسپتال، چوک12بلاک،شربت چوک، کلیار ہوٹل، شاہین چوک، کچہری بازار، گول چوک،میاں خان روڈ سے ٹی چوک جھال چکیاں ہوٹل سے براستہ نوری گیٹ اوورہیڈبرج کے ساتھ ساتھ بم چوک سے آزادی چوک سے ISIچوک سے جیل روڈ پولیس لائن سرگودھا پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔جس میں اے ایس پی سٹی سرکل احمد شاہ، اے سی سرگودھا، ڈی ایس پی ٹریفک، سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، سٹی ایریا محافظ اسکواڈ،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور پاک فوج کے دستوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ اس فلیگ مارچ کا مقصد عوام کے اندر احساس تحفظ اور کرونا وائرس سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

  • سرگودھا پل گیارہ میں خطرناک ایکسیڈنٹ ہوا ہے

    سرگودھا پل گیارہ میں خطرناک ایکسیڈنٹ ہوا ہے

    سرگودھا پل گیارہ سرگودھا فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا ،حادثہ کے نتیجہ میں 42 جنوبی کا رہائشی محمد زاہد موٹر سائیکل سوار موقع پر جان کی بازی ہارگیا یہ وفات پانے والے شخص کے موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کی تصویر ہے ۔ چہرے کی شناخت نہیں ہو رہی۔ اگر کوئی جانتا ہے تو اس کے لواحقین کو خبر کر دیں ۔