Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • معروف رومانوی داستان ہیر رانجھا کے مرکزی کردار رانجھا کا آبائی گاؤں تباہی کی جانب گامزن ہے

    معروف رومانوی داستان ہیر رانجھا کے مرکزی کردار رانجھا کا آبائی گاؤں تباہی کی جانب گامزن ہے

    معروف رومانوی داستان ہیر رانجھا کے مرکزی کردار رانجھا کا آبائی گاؤں تخت ہزارہ حکومتی سرپرستی نہ ہونے پر تباہی کی جانب گامزن ہے
    مشہور رومانوی داستان ہیررانجھا کے مرکزی کردار رانجھا کا آبائی شہر تخت ہزارہ زبوں حالی کا شکار ہے ، صدیوں پرانی تاریخی عمارات منہدم ہونا شروع ہوگئیں ہیں معاشی عدم استحکام اور بیروزگاری سے تنگ آکر لو نقل مکانی کرگئے ہیں اگر حکومت اس قومی ورثے کو ایک تفریحی مقام کا درجہ دیتی تو وطن عزیز کے علاوہ بیرون ملک سے بھی سیاح تخت ہزارہ کا رخ کرسکتے تھے تفصیل کے مطابق مشہور رومانوی داستان ہیر رانجھا کے مرکزی کردار رانجھاکے آبائی قصبہ تخت ہزارہ اپنی ایک الگ شناخت اور تاریخی حیثیت رکھتاہے۔ تاریخی حقائق سے یہ پات ثابت ہوتی ہے کہ جب مغلیہ سلطنت کا زوال شروع ہوا تو پنجاب میں سکھوں کی لوٹ مار کا بازار گرم ہوا۔ اور تخت ہزارہ طوائف الملوکی کا شکارہوگیا۔ سکھوں نے اس عظیم تاریخی شہرکی اینٹ سے اینٹ بجادی،یہاں کے باسی کثیر تعداد میں یہ شہر چھوڑکر محفوظ مقامات پر چلے گئے۔ 1785ء میں لوگ یہاں پر دوبارہ آکر آباد ہونا شروع ہوئے۔اس طرح عروج وزوال کے مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد یہ شہر ایک چھوٹے سے گاؤں کی حیثیت اختیار کرگیا۔ مختلف تاریخی حوالوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ رانجھا کا اصل نام دھیدو تھا۔ اس کے والد کانام موجدین تھا۔ اور وہ کھیتی باڑی کرتا تھا۔ تخت ہزارہ کے شہرت بھی رانجھا کے دم قدم سے ہے۔ اور قصہ ہیررانجھا کو سید وارث شاہ نے بقائے دوام بخشا۔

    سرکاری اعداد وشمار کے مطابق تحت ہزارہ اس پانچ ہزار نفوس کی آبادی پر مشتمل ہے۔ جب کہ صرف بیس سال قبل اس قصبہ کی آبادی پندرہ ہزارنفوس پر مشتمل تھی۔ روزگار کے مواقع اور کاروباری وسائل ختم ہونے کے بعد یہ قصبہ زوال پزیر ہوچکاہے۔ اور یہاں کے مکین تلاش رزق کے لئے نقل مکانی کرکے یہاں سے جاچکے ہیں۔ اور ان میں بتدریج اضافہ ہورہاہے۔

    ضلع سرگودھا کا یہ پرفضا مقام تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ قصبہ ضلع سرگودھا کوٹ مومن سے سے 40 کلومیٹر دور مشرق کی جانب دریائے چناب کے کنارے واقع ہے۔ دریا کے اس پار ضلع حافظ آباد،ضلع گوجرانوالہ اور صرف تین کلومیٹر کے فاصلہ پر ضلع منڈی بہاؤالدین اور ضلع گجرات کی حد شروع ہوتی ہے۔ اس طرح قصبہ تخت ہزارہ چار اضلاع کے سنگم پرواقع ہے۔ قصبہ میں قدیم چھوٹی اینٹوں سے بنائی گئی عالیشان عمارات اورچوبارے دیکھ کر تاریخ وثقافت کے نئے رنگ اجاگر ہوتے ہیں۔ اور یہ عمارتیں عہدرفتہ کی یاد دلاتی ہیں۔ آج معاشی ناہمواریوں کے سبب اس قصبے کے درودیواردکھ بھری داستان بن کر رہ گئے ہیں۔ قصبہ میں درودیوار پر منقش کاریگری عہدرفتہ کی ایک عظیم ورثہ ہے۔ جو وقت کے ساتھ ساتھ صرف ایک یاد گار بن کر رہ جائے گا۔ مقامی ادیب میاں محمد شفیع مرحوم نے اپنی کتاب صدف ریزے میں تخت ہزارہ کے ثقافتی ورثہ کے ساتھ ساتھ یہاں پر موجود 42سالہ قدیم ایک مسجد کا ذکر کیا ہے۔جومسجد میاں رانجھا کے نام سے موسوم تھی، جس کے تاریخی آثار آج بھی موجود ہیں۔ مغل بادشاہ ظہیرالدین بابر کی لکھی گئی کتاب تزک بابری میں بھی تخت ہزارہ کے متعلق بہت کچھ لکھا گیاہے۔

    مغلیہ دور میں ایک بزرگ شاہ شہام الدین نامی گزرے ہیں۔ جن کا مزار تخت ہزارہ میں موجود ہے۔ جہاں ہرسال عرصہ دراز سے بیساکھی کے پہلے اتوار ایک عظیم الشان میلہ کا اہتمام کیا جاتاہے۔ اگرچہ تخت ہزارہ کی دھرتی نہایت زرخیزہے اور اس میں اگائی جانے والی اجناس پنجاب بھر میں سپلائی کی جاتی ہے۔ مگر بڑے شہروں تک آسان رسائی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے کسان بھی پریشان حال ہیں۔ بڑھتی ہوئی نقل مکانی کے سبب خدشہ ہے کہ اس تاریخی حیثیت کے حامل قصبہ کے آثار بہت جلد ختم ہوجائیں گے۔ محکمہ آثار قدیمہ کو چاہیئے کہ اس تاریخی حیثیت کے حامل میاں رانجھے کے آبائی وطن کے تاریخی آثاروں کو محفوظ کرے اگر ایسا ممکن ہو جائے تو ملکی اور غیر ملکی سیاح اس طرف آسکتے ہیں جس کیلئے پنجاب حکومت کی توجہ انتہائی ضروری ے

  • تیسرے الخدمت فاؤنڈیشن بھلوال سستے تندور کا افتتاح

    تیسرے الخدمت فاؤنڈیشن بھلوال سستے تندور کا افتتاح

    تیسرے الخدمت فاؤنڈیشن بھلوال سستے تندور کا افتتاح جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر زُبیر احمد گوندل کے ھمراہ ، طاھر کامران سرور گُجر، اعجاز احمد, ابو بکر علی گُجر، ارشد کمبوہ اور فاونڈیشن کے تمام بھایوں کے ساتھ مل کر تعلیم السلام سکول کے سامنے لالہ زار کالونی میں افتتاح کیا۔
    بھلوال کے ھر علاقے میں اپنے کم آمد ن والے لوگوں کے لیے سستی روٹی فراھم کریں گے۔

  • آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کا فیلڈ افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری

    آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کا فیلڈ افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری

    آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کا فیلڈ افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری گوجرانوالہ:پٹرولنگ پوسٹ نندی پور گوجرانوالہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرا کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب تقسیم انعامات ۔
    گوجرانوالہ: ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کی زیرِ صدارت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پپنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ کے بہترین کارکردگی کا مظاہرا کرنے والے 142 فیلڈ افسران و ملازمان میں کل 550،000 روپے بطور انعام تقسیم کیے گئے ۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ آج میرے آنے کا مقصد پٹرولنگ پولیس کے جوانوں کو کرونا جیسی وبا اور ماہ رمضان میں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کرنے و جانفشانی سے ڈیوٹی ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرنا ہے اور یہ بتانا ہے کہ ان سخت حالات میں مجھ سمیت تمام افسران آپ کے ساتھ ہیں. مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنا مورال بلند رکھیں اور ایسے ہی جوش و خروش سے ڈیوٹی کر تے ہوئے شاہرات کو محفوظ سے محفوظ تر بنائیں.
    بعد ازاں پٹرولنگ پوسٹ نندی پور میں فورس کے لیے افطاری کا انتظام کیا گیا تھا ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ملک ظفراقبال اعوان نے جوانوں کے ساتھ افطاری کی اورگوجرانوالہ ریجن کی مرمت شدہ گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا.

  • سرگودہا  سیکرٹری خوراک پنجاب وقاص علی محمود اور سیکریٹری ریگولیشن گندم پر بریفنگ دی

    سرگودہا سیکرٹری خوراک پنجاب وقاص علی محمود اور سیکریٹری ریگولیشن گندم پر بریفنگ دی

    سرگودہا سیکرٹری خوراک پنجاب وقاص علی محمود اور سیکریٹری ریگولیشن احمد علی کمبوہ کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود سے گندم خریداری مہم پر ہونے والی پیشرفت کے سرگودہا سیکرٹری خوراک پنجاب وقاص علی محمود اور سیکریٹری ریگولیشن۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ارشد وٹو بھی شریک ہیں۔ سیکریٹری خوراک وقاص محمود نے ڈویژن بھر میں عید تک ٹارگٹ کو 80سے 85فیصد حاصل کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کرنےکی ضرورت پرزور دیا۔
    باغی ٹی وی رپورٹر وقاص

  • سرگودھا پولیس کا ایک اور بہادر سپوت اپنے ہموطنوں کے لئے امن کی راہ میں اپنی جان نچھاور کر گیا

    سرگودھا پولیس کا ایک اور بہادر سپوت اپنے ہموطنوں کے لئے امن کی راہ میں اپنی جان نچھاور کر گیا

    سرگودھا پولیس کا ایک اور بہادر سپوت اپنے ہموطنوں کے لئے امن کی راہ میں اپنی جان نچھاور کر گیا ۔
    شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر ممتاز حسین کی نماز جنازہ پولیس لائنز سرگودھا میں اب سے تھوڑی دیر قبل ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں ریجنل پولیس افسر سرگودھا افضال احمد کوثر اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا فیصل گلزار سمیت پولیس افسران اور اہلکاران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو شہید سلامی دی گئی اور درجات کی بلندی کے لئے دعا مغفرت کی گئی ۔شہید نے روزہ کی حالت میں اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔ شہید کے جسد خاکی کو پورے پروٹو کول کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ حویلی نتھوکا روانہ کیا گیا جہاں صبح پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انکی تدفین کی جائے گی ۔
    زمیں کی پیاس اسی کے لہو کو چاٹ گئی
    وہ خوش ہوا تھا سمندر کو آب جو کر کے

    یہ کس نے ہم سے لہو کا خراج پھر مانگا
    ابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخ رو کر کے
    (باغی ٹی وی رپورٹر و قاص)

  • بھلوال پولیس نے موٹر ساٸیکل چوروں کے گینگ کو گرفتار کرلیا

    بھلوال پولیس نے موٹر ساٸیکل چوروں کے گینگ کو گرفتار کرلیا

    بھلوال۔پولیس نے موٹر ساٸیکل چوروں کے گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے موٹر ساٸیکل برامد کرلٸے۔اے اےایس پی ماھم خان کی ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق حسنات کے ھمراہ پریس کانفرنس کی

  • بھیرہ لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتےہی کاروبار زندگی معمول پر آ گیا ہے

    بھیرہ لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتےہی کاروبار زندگی معمول پر آ گیا ہے

    بھیرہ لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی شہر میں کاروبار زندگی معمول پر آ گیا ہے۔ ناجائز تجاوزات کے باعث اندرون شہر عوام خصوصاً خواتین اور بچوں کا چلنا پھرنا دوبھر ہوگیا ہے۔انتظامیہ نے مالی مفادات کی خاطر دکانداروں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔ رکشہ، موٹرسائیکل اور رہڑھیوں کی بھرمار سے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔ محمد اشرف، محمد عثمان، آصف علی، محمد فاروق،غلام احمد اور محمد ریاض نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اندرون شہر تجاوزات کے خاتمہ کے لیے اقدامات اٹھائیں تاکہ خواتین اور بچوں کو آنے جانے میں آسانی ہو۔۔ ناجائز تجاوزات کے باعث اندرون شہر عوام خصوصاً خواتین اور بچوں کا چلنا پھرنا دوبھر ہوگیا ہے۔انتظامیہ نے مالی مفادات کی خاطر دکانداروں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔ رکشہ، موٹرسائیکل اور رہڑھیوں کی بھرمار سے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔ محمد اشرف، محمد عثمان، آصف علی، محمد فاروق،غلام احمد اور محمد ریاض نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اندرون شہر تجاوزات کے خاتمہ کے لیے اقدامات اٹھائیں تاکہ خواتین اور بچوں کو آنے جانے میں آسانی ہو۔

  • ریلیف ٹائیگر فورس تحصیل بھیرہ کا ابھی تک سرکاری طور پر کوئی اجلاس نہیں بلایا جا سکا

    ریلیف ٹائیگر فورس تحصیل بھیرہ کا ابھی تک سرکاری طور پر کوئی اجلاس نہیں بلایا جا سکا

    بھیرہ اداروں کی بہتری اور عوام کے مسائل کے احسن طریقے سے حل کیلئے بنائی گئی وزیراعظم ریلیف ٹائیگر فورس تحصیل بھیرہ کا ابھی تک سرکاری طور پر کوئی اجلاس نہیں بلایا جا سکا۔ ذرائع نے بتایا کہ برسر اقتدار جماعت کے دونوں گروپ اپنے اپنے منظور نظر افراد کو ٹائیگر فورس اسٹیئرنگ کمیٹی میں شامل کرانے میں ناکامی کے بعد ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں اور عوامی مسائل جوں کے توں برقرار ہیں۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹائیگر فورس کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بلا کر اسے فعال کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔۔ ذرائع نے بتایا کہ برسر اقتدار جماعت کے دونوں گروپ اپنے اپنے منظور نظر افراد کو ٹائیگر فورس اسٹیئرنگ کمیٹی میں شامل کرانے میں ناکامی کے بعد ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں اور عوامی مسائل جوں کے توں برقرار ہیں۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹائیگر فورس کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بلا کر اسے فعال کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں

  • بھیرہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کی غفلت اورنااہلی کے باعث  بدبودار پانی پینے پر مجبور

    بھیرہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کی غفلت اورنااہلی کے باعث بدبودار پانی پینے پر مجبور

    بھیرہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کی غفلت اور نااہلی کے باعث شہر کی 60 ہزار سے زائد آبادی گندگی ملا بدبودار پانی پینے پر مجبور ہو گئی۔جس سے بچے،بوڑھے پیٹ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر سپلائی کے پائپ جگہ جگہ سے پھٹنے کے باعث ان میں اکثر مقامات پر گندگی ملا پانی شامل ہو رہا ہے۔ جبکہ چند ایک مقامات پر ان پائپوں سے کتے اور گدھے بھی پانی پیتے دیکھے گئے ہیں۔ جس کی نشاندہی کے باوجود بلدیہ حکام نے چپ سادھ لی ہے جبکہ مخیر شخصیت کے عطیہ کردہ واٹرفلٹریشن پلانٹس نے کام چھوڑ دیا ہے۔ سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل، محمد عظمت اقبال، چوہدری نوید جاوید پرنس، چوہدری محمد اکرم گادی چوہان، عطاء الرحمن اقبال،ظفر اقبال کھوکھر اور مہر محمد بلال طاہری نے کمشنر سرگودھا ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلدیہ حکام کی غفلت کا فوری نوٹس لے کر کرپٹ عملہ کے خلاف کارروائی کریں اور شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

  • ‏اسسٹنٹ کمشنرکوٹ مومن کا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    ‏اسسٹنٹ کمشنرکوٹ مومن کا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    ‏اسسٹنٹ کمشنرکوٹ مومن کا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ اسپیشل رپورٹ پر جلہ مخدوم میں چھاپہ مار کر 1000 بوری گندم برآمد۔گندم ذخیرہ کرنے والے کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی نقل و حمل کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔