Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

    سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں

    کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 7 سکیموں کے تخمینہ میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے ۔ ان سکیموں میں سرگودہا او ربھکر کی ایک ایک جبکہ میانوالی کی پانچ سکیمیں شامل ہیں ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ ‘ ڈپٹی کمشنر میانوالی عمر شیر چٹھہ ‘ ڈپٹی کمشنر بھکر سید موسیٰ ‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نعمان شکیل کے علاوہ ایس ایز ہائی ویز، بلڈنگ، پبلک ہیلتھ اور انہار نے شرکت کی۔ کمشنر نے تعمیراتی محکموں کو تمام سکیمیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے او رکوالٹی پر کوئی کمپرومائیز نہ کرنے کی ہدایت کی

  • کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود چاروں اضلاع کی انتظامیہ سے ممکنہ سیلابی صورتحال

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود چاروں اضلاع کی انتظامیہ سے ممکنہ سیلابی صورتحال

    کمشنرسرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود چاروں اضلاع کی انتظامیہ سے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں ۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز عبداللہ نیئر شیخ ‘ مسرت جبین ‘ عمر شیر چٹھہ ‘ سید موسیٰ ‘ ایس ای لوئر جہلم کینال چوہدری اعجاز کے علاوہ صحت ‘ تعلیم ‘ لائیو سٹاک ‘ ریسکیو 1122او رسول ڈیفنس کے افسران نے شرکت کی ۔ کمشنر نے دریائی پشتوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام جاری کام جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے سول ڈیفنس او رریسکیو کو کشتیوں سمیت دیگر ریسکیو سامان کو تیار رکھنے او رریسکیویئر کی مشقوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

  • بھلوال پٹرولنگ پولیس نے دوران گشت ایک شخص کو گرفتار کرکے چرس برآمد کرلی

    بھلوال پٹرولنگ پولیس نے دوران گشت ایک شخص کو گرفتار کرکے چرس برآمد کرلی

    بھلوال : پٹرولنگ پولیس نے دوران گشت ایک شخص کو گرفتار کرکے چرس برآمد کرلی
    تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پولیس چوکی چک4 جنوبی کے اسسٹنٹ سب انپکٹر محمد اشرف اپنی ٹیم کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے کہ غلام عباس سکنہ چک 7 سیداں والا کو مشکوک حالت میں دیکھ کر روک کر تلاشی لی دوران تلاشی
    اس کے قبضہ سے 525 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتارکرکے تھانہ بھلوال صدر میں مقدمہ درج کر دیا ۓ

  • ندیم افضل چن نے بھلوال تحصیل کونسل کے زیر انتظام

    ندیم افضل چن نے بھلوال تحصیل کونسل کے زیر انتظام

    ندیم افضل چن نے بھلوال تحصیل کونسل کے زیر انتظام 1 کروڑ 72 لاکھ 53 ہزار روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کروا دی ہے۔NA-88 کے علاقے پھلروان،چبہ پرانا،چک نمبر 3 شمالی،چک نمبر 7 ایم ایل،پرانا بھلوال،وڑائچ ٹاؤن پھلروان،ڈیرہ عمر حیات آ ہلی ٹھٹھی نور،سالم ، دئیووال ، فاروق آباد سمیت پورے علاقے کے لیے ترقیاتی کاموں پر بہت جلد آغاز ہوجائے گا ۔
    PP72
    میں شامل علاقوں کے لیے 48 لاکھ 50 ہزار روپے کی منظور شدہ گرانٹ سے دھوری ، رتوکالا،میانی سمیت متعدد علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر بہت جلد آغاز ہوجائے گا۔

  • اے ایس پی سٹی افضال احمد کوثرنے سرکل ضلع سرگودھا

    اے ایس پی سٹی افضال احمد کوثرنے سرکل ضلع سرگودھا

    ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثرنے اے ایس پی سٹی سرکل ضلع سرگودھا کی ماہ مئی2020کی انفارمل انسپکشن کی۔انسپکشن کے دوران اے ایس پی سٹی سرکل کو ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد یکسو کریں۔پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ اور 8787پر موصول ہونے والی شکایات کو خود سنیں۔سپیشل لاء کی تحت درج ہونے والے مقدمات کی مانیٹرنگ کریں اور روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ کو چیک کرکے مکمل رکھیں۔زیر التواء روڈ سرٹفکیٹ کو جلد مکمل کر کے داخل عدالت کرائیں۔ ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا افضال احمد کوثر نے اے ایس پی سٹی سرکل ضلع سرگودھا کی انفارمل انسپکشن کی۔ انسپکشن کے دوران آر پی او سرگودھانے ایس ڈی پی او سٹی سرکل کو ہدایت کی کہ اب تک ماہ مئی میں 290مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ان تمام مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں۔پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ اور 8787پر موصول ہونے والی شکایات کو اے ایس پی خود سنیں۔آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے کرائم رجسٹر کو بھی چیک کیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان رجسٹرز میں روزانہ کی بنیاد پر اندراج کو یقینی بنائیں اور ریکارڈ کو مکمل رکھیں۔اس سرکل میں سپیشل لاء کے تحت درج ہونے والے مقدمات کو خود مانیٹر کریں۔زیر التواء روڈ سرٹفکیٹ کو جلدمکمل کر کے داخل عدالت کرایا جائے۔ پولیس ملازمین کی ویلفئیر کا خاص خیال رکھا جو سرگودھا نے مزید ہدایت کی کہ عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر میرٹ پر حل کریں۔

  • ضلع سرگودہا کی تحصیل ساہیوال میں اشتہاری ملزمان اور  پولیس میں مقابلہ

    ضلع سرگودہا کی تحصیل ساہیوال میں اشتہاری ملزمان اور پولیس میں مقابلہ

    ضلع سرگودہا کی تحصیل ساہیوال میں
    اشتہاری ملزمان اور پولیس میں مقابلہ
    تھانہ ترکھانوالہ کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر
    ملک ممتازنتھوکہ روزے کی حالت میں شہید ہو گیا
    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ترکھانوالہ کو اطلاع ملی کہ دہشت کی علامت تھانہ ساہیوال،تھانہ ترکھانوالہ اور جھنگ پولیس کو قتل،ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم المعروف جنوں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ علاقہ تھانہ ترکھانوالہ میں موجود ہے جس اطلاع پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک محمد ممتاز نتھوکہ،سب انسپکٹر طاہر عباس اور پولیس کانسٹیبلان سرکاری گاڑی اور موٹر سائیکلوں پر اشتہاریوں کی مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا اشتہاری ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی قصبہ دھپ سڑی کے قریب اشتہاریوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک ممتاز نتھوکہ شہید ہو گیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ طارق عرفان،ڈی ایس پی ساہیوال فضل عباس موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ بھر کی ناکہ بندی کروا دی جنو ں اور اظہر بلوچ اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیےٹیمیں روانہ
    ڈی پی او سرگودہا ان ایکشن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اشتہاریوں کے تعاقب میں ئے.

  • بھیرہ کی عوام کی سہولت کے لیے گورنمنٹ کی ہدایت کے مطابق ماڈل مارٹ

    بھیرہ کی عوام کی سہولت کے لیے گورنمنٹ کی ہدایت کے مطابق ماڈل مارٹ

    بھیرہ کی عوام کی سہولت کے لیے گورنمنٹ کی ہدایت کے مطابق ماڈل مارٹ بھیرہ ہفتہ میں چار دن(سوموار۔ منگل۔بدھ۔جمعرات) صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا کرے گا۔ بازار میں پہلے کی طرح کل مورخہء 2020-05-12 سستا بازار بھی لگے گا۔ تمام دوکانداد ،
    اڈہ ہولڈر ز اور کسٹمرز خفاظتی تدابیر اختیار کر کے بازار میں تشریف لائیں ۔ تا کہ کرونا سے مخفوظ ماحول میں رمضان اور عید کی شاپنگ کی جا سکے۔

  • بھیرہ  مرکزی جامع مسجد بگوی میں معتکفین کی خدمت سے معذرت

    بھیرہ مرکزی جامع مسجد بگوی میں معتکفین کی خدمت سے معذرت

    بھیرہ مرکزی جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں معتکفین کی خدمت سے معذرت کرلی ہے مجلس کے امیر ابرار احمد بگوی نے بتایا کہ گزشتہ سال 42 اجتماعی معتکفین کی خدمت کا فریضہ انجام دیا گیا مگر اس مرتبہ وبائی امراض کے خدشہ کے پیش نظر مرکزی جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں اجتماعی اعتکاف پر پابندی لگا دی گئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں لوگ اپنے گھروں میں معتکف رہیں اور ملک کی سلامتی ترقی اور وبائی امراض کے خاتمہ کے لیے دعا کریں

  • سرگودھا تھانہ پھلروان کی بڑی کاروائی بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

    سرگودھا تھانہ پھلروان کی بڑی کاروائی بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

    سرگودھا تھانہ پھلروان کی بڑی کاروائی بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد
    سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے ایس ایچ او. تھانہ پھلروان عارف حسین چیمہ نے اپنی ٹیم سب انسپکٹرمحمد آصف ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرزریاض حسین ، حق نواز، ذوالفقار علی ، محمد نواز ، عنایت اللہ و دیگر ملازمان کے دوران سرچ آپریشن بد نام زمانہ منشیات فروش غلام رسول عرف بُندو ولد محمد حفیظ اور محمد عزیز ولد محمد حفیظ اقوام راجپوت سکنائے سالم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بالترتیب 1.460 کلوگرام چرس اور 1.100 کلوگرام ہیروئین جبکہ ملزمان محمد سہیل ولد محمد افضل قوم جلپانہ کے قبضہ سے رائفل 8mm، جواد اکمل ولد نزیر احمد کے قبضہ سے رائفل 44 بور، عمیر حسن ولد محمد افضل قوم جلپانہ کے قبضہ سے کلاشنکوف اور نزیر احمد ولد غلام رسول قوم جسپال کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد ہوئے جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے

  • سرگودھا:کرائم کو روکنا اولین ترجیح ہےڈی پی او فیصل گلزار

    سرگودھا:کرائم کو روکنا اولین ترجیح ہےڈی پی او فیصل گلزار

    سرگودھا:کرائم کو روکنا اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او فیصل گلزار
    سرگودھا:لوگوں کے جان ومال کی حفاظت سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم کو روکنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارنے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیلئے منعقد کی گئی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے والا ہے لوگوں کی آمدورفت میں اضافہ ہوجاتا ہے بڑی شاہراہوں کے ساتھ ملحقہ سڑکوں پر ناکہ بندی اور موثر گشت کو یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلہ میں پنجاب ہائی پٹرولنگ پوسٹ کے ساتھ ملکر مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے۔ تمام ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے علاقہ میں موثر گشت اور ناکہ بندی کے ذمہ دارہونگے۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ملک امتیاز محمود، انچارج سی آئی اے،جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز موجود تھے۔