جناب ڈپٹی کمشنر صاحب ا سٹنٹ کمشنر صاحب سے گزارش ہے محلہ علی بھٹہ نزد اقبال پبلک سکول میں صفائی کی صورتحال انتہا ئی خراب ہے جسکی وجہ سے بماریاں ملیرا ڈینگی کی وبا جنم لے رہی ہے مزید گلیوں میں صفای نہ ہونے کی وجہ سے اہل محلہ کو نمازیوں کو شدید مشکالات کا سامنا ہے لوگوں کے مکان پانی لگنے کی وجہ سے خراب ہو رہے ہیں متعدد بار انتظمایہ سے گزارش کرنے کے باوجود کسی کے کانوں پہ جوں تک نہیں رینگی.حکام بالا سے انتہائی عرض ہے کے محلہ علی بھٹہ میں صفائی کی حالت کو بہتر کیا جائے اہل محلہ آپ کے ممنون و مشکور اور انتہائی شکر گزار ہوں گے
فقط اہلیان محلہ علی بھٹہ نزد اقبال پبلک سکول بھیرہ شریف
Category: سرگودھا
-

سرگودھا، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے شہریوں کی اپیل
-

سیاست کے میدان سے ابھر کر علم و ادب میں اپنا جھنڈا گاڑنے والی شخصیت
سیاست کے میدان سے ابھر کر علم و ادب میں اپنا جھنڈا گاڑنے والی شخصیت بیرسٹر پیر فاروق بہاوالحق شاہ آجکل قومی اخبارات میں اپنے قلم کے جوہر دکھا رہے ہیں۔بین الاقوامی حالات ہوں یا ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال ان پر بے لاگ تجزیہ کے ساتھ ساتھ آجکل نباض عصر ضیاءالامت پیر محمد کرم شاہ الازہری کی تصنیف کردہ تفسیر ضیاء القرآن کی تلخیص کر کے اسے عام قاری تک پہنچانے کا فریضہ بھی انجام دے رہے ہیں۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انہیں بین الاقوامی امور اور حالات حاضرہ کے ساتھ ساتھ علوم دینیہ پر بھی مکمل دسترس حاصل ہے تحریر میں بلا کی روانی انتہائی سادہ اور عام آدمی کے دل پر اثر کرتی ہے سیاست کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی خاندانی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے علوم دینیہ کو بھی اپنا موضوع تحریر بنایا ہے اور یہ اہل بھیرہ کیلئے یقینا اعزاز کی بات ہے کہ اس کی مٹی کی خوشبو قلم کی صورت میں قومی اخبارات کے سفر اول کی زینت بن رہی ہے جسے پڑھنے میں قاری کو تشنگی محسوس نہیں ہوتی قرآنی تعلیمات کو عام آدمی تک پہنچانے کا جو بیڑہ آپ نے اٹھایا ہے اللہ تعالی اس کو قبول فرمائے اور خانوادہ ضیاءالامت کی علمی فکری شمع کو اجاگر کیا ہے
-

شیر شاہ سوری مسجد بھیرہ کا فضائی منظر
شیر شاہ سوری مسجد بھیرہ کا فضائی منظر
شیر شاہ سوری (1486 – 1545) ایسا فرماں روا تھا جس نے عوامی فلاح و بہبود کی جانب بھرپور توجہ دی. ایک کھلے میدان میں واقع جامع مسجد کو 1540 عیسوی میں شیر شاہ سوری نے بنوایا تھا. سکھا شاہی دور میں یہ مسجد اصطبل بن گئی. سکھوں نے مسجد کے دو گنبد شہید کر دیئے. اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت کے سبب شاہی مسجد لاہور کے خطیب قاضی احمد دین بگوی رحمہ اللہ کی مخلصانہ کوششوں سے یہ کھنڈرات پھر اللہ کا گھر بنے اور مسجد 1859 ء میں واگزار ہوئی. مسجد کا کل رقبہ 45 کنال ہے. مسجد کے صحن میں وضو کرنے کے لیے حوض ہے. جامع مسجد کی تعمیر میں سرخ مٹی، چونا، لوہا، دیار کی لکڑی اور پٹ سن کا ریشے دار مرکب استعمال کیا گیا ہے. مسجد کے مرکزی ہال میں خوش نما اور دلکش رنگوں سے نقش نگاری کی گئی ہے. اس مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ دیکھنے والے کے دل و دماغ پر اس کی عظمت و ہیبت طاری ہو جاتی ہے اور اپنی خوبصورتی اور طرزِ تعمیر کے اعتبار سے منفرد اور یکتا ہے. مسجد کے دائیں طرف تاریخی مدرسہ دارالعلوم عزیزیہ اور بگویہ لائبریری واقع ہے. لائبریری میں قیمتی کتابوں کے علاوہ نادر مخطوطات، بیاضات اور تصاویر موجود ہیں. مسجد کے بائیں جانب خانقاہ بگویہ ہے جس میں نہ فانوس ہیں اور نہ ہی جھالریں. مزارات کے الواح بالکل سادہ ہیں بس شناخت کے لئے نام اور تاریخ وفات درج ہے. مسجد کے دو بلند و بالا مینار بھی ہیں. مسجد کے خطیب اور دارالعلوم عزیزیہ کے مہتمم مولانا ابرار احمد بگوی صاحب ہیں. یاد رہے کہ ماہنامہ شمس الاسلام 1925 ء سے یہیں سے شایع ہو رہا ہے.
-
بھیرہ کے علاقہ میانی میں مرغی کا گوشت نایاب
بھیرہ کے علاقہ میانی میں مرغی کا گوشت نایاب
گوشت نہ ملنے کی وجہ سے لوگ پریشان
دوکانداروں کی ریٹ کی وجہ سے ہڑتال
گورنمنٹ کا ریٹ 260 روپے ہے اور دوکانداروں کا کہنا ہے کہ 280 سے کم سیل نہیں کر سکتا -
بھیرہ کے نواحی علاقہ میانی میں ممنوعہ ادویات اور ٹیکے برآمد
بھیرہ کے نواحی علاقہ میانی میں ممنوعہ ادویات اور ٹیکے برآمد ہونے پر سیل کیے جانے والے میڈیکل سٹور کی سیلیں مالک نے توڑ کر دوبارہ پریکٹس شروع کر دی تحصیل ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیاء نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہدایت پر باباجی سلطان میڈیکیر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں ممنوعہ ادویات استعمال شدہ سرنجز اور ٹیکے برآمد ہونے پر میڈیکل سٹور کو سیل کر کے رپورٹ تھانہ میں جمع کرا دی لیکن سٹور کے مالک آتائی احمد علی نے چند روز بعد ہی میڈیکل سٹور کی سیلیں توڑ کر دوبارہ کام شروع کر دیا اطلاع ملنے پر ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیاء جب موقع پر آئے تو اتائی احمد علی ان سے الجھ پڑا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں ڈرگ انسپکٹر کی رپورٹ پر پولیس نے احمد علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے
-

سرگودھا سے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید
سرگودھا سے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نہیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر کہاہے کہ حکومت مسابقتی کمیشن میں قادیانیوں کو شامل کرنے والو کے نام منظر عام پر لائے اور ختم نبوت قانون میں چھیڑ چھاڑ کا سلسلہ بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا قانون کروڑوں مسلمانوں کےلیے حساس مسئلہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حج فارم میں قادیانیوں کی شناخت کےلیے حکومت نظام قائم کرے انہوں کہاکہ قادیانیوں کو نوازنے کی کسی پالیسی کو قبول نہیں کیاجائے گا انہوں مزید کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے متضاد پالیسیاں وضع کی جن کے اثرات مسلمانوں کےلئے کسی صورت قبول نہیں ہوپارہے ممبر قومی اسمبلی کی ایوان میں تقریر کو سرگودھا کے مذہبی حلقوں نے سراہا ہے اور کہاہے کہ چوہدری حامد حمید نےکہا مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے حکومت فی الفور ان کے مطالبات پر عملدرآمد کرے اس موقع پر ساہیوال سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عمران شاہ سمیت چارارکان اسمبلی نوٹس کی تائید کی
-

سرگودھا، فائنل ائر کی طالبہ کے ساتھ چار سال مبینہ جنسی زیادتی
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) میں نشہ آور چیز کھلا کر زنا کر کے وڈیو بنا کر لاء کرنے والی فاٸنل ایٸر کی سٹوڈنٹ کو بلیک میل کر کے عرصہ چار سال تک جنسی زیادتی کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ۔ متاثرہ حوّا کی بیٹی کی ڈی پی او سرگودھا ، آٸ جی پنجاب ، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم عمران خان سے فوری نوٹس اور انصاف کی اپیل ۔
تفصیلات کے مطابق :
تھانہ کڑانہ کے علاقہ چکنمبر 102 جنوبی کی رہاٸشی نسرین مصطفیٰ دختر غلام مصطفیٰ جو قاٸداعظم لاء کالج میں فاٸنل ایٸر کی سٹوڈنٹ ھے نے تھانہ کڑانہ میں درخواست دیتے ہوۓ الزام لگایا کہ چک نمبر 104 شمالی کے رہاٸشی مظاہر ولد اشرف کلیار جو میرے والد کا دوست ھے ۔ اس نے مجھے بہانے سے چکنمبر 89 جنوبی میں کنٹرول شیڈ دکھانے کے بہانے وہاں لے جا کر نشہ آور چیز کھلا کر اپنے ساتھیوں شوکت بلوچ ، جاوید اقبال اور سب انسپکٹر رانا انور کیساتھ ملکر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ اور برہنہ وڈیوز اور تصاویر بنا کر مجھے بلیک میل کرتے رھے ۔ اور عرصہ چار سال تک مجھے بلیک میل کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رھے ۔ اسی دوران ملزمان نے مجھے بلیک میل کر کے میری ایک عدد سونے کی بریسلٹ ، ایک لاکھ 80 ہزار روپے نقدی ، ایک عدد قیمتی گاۓ ، کار ، لیب ٹاپ اور موباٸل بھی ہتھیا لیا ۔ اور اب راز کھولنے پر مجھے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رھے ھیں ۔ جس پر پولیس تھانہ کڑانہ نے ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 376/292 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ اور ملزمان کی گرفتاری کےلیۓ چھاپے مارے جا رھے ھیں ۔ متاثرہ حوّا کی بیٹی نسرین مصطفیٰ کا کہنا ھے کہ ملزمان بااثر ہیں ۔ اس لیۓ میری ڈی پی او سرگودھا ، آٸ جی پنجاب اور حکومت سے اپیل ھے کہ مجھے جلدازجلد انصاف اور تحفظ فراہم کیا جاۓ اور ملزمان کو انکے کیفر کردار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں ۔ -

بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل نے ریلوے اسٹیشن
بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل نے ریلوے اسٹیشن بھیرہ، علی پور سیداں اور چک قاضی میں مختلف گوداموں پر چھاپے مار کر 9سو بیگز گندم برآمد کر کے اسے مرکز خرید گندم میانی پہنچا دیا ہے۔ ان کے ہمراہ تحصیلدار عبدالوکیل ہمایوں بیگ بھی تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ کسی شخص کو گندم زخیرہ کرنے کی اجازت نہیں اور کوئی بھی شخص 25من سے زیادہ گندم سٹاک نہیں کر سکتا۔ گندم کی خرید میں مڈل مین کا کردار ختم کر دیا گیا ہے اور سرکاری طور پر 1400روپیہ فی من کے حساب سے گندم کی خرید جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم خرید کا ہدف پورا کر لیا جائے گا۔
-

بھیرہ نادرا افس میں انگوٹھوں کی تصدیق کیلے عوام کا جم غفير
بھیرہ نادرا افس میں انگوٹھوں کی تصدیق کیلے عوام کا جم غفير
نادرا والوں کی طرف سے سائلین کو کوئی سہولت نہ دی گی نہ ھی کوئی احتیاطی تدبير اختیار کی گی
مرد خصوصا بچوں کے ساتھ آئى عورتیں گرمی سے نڈھال
سائبان کا انتظام نہ ھونے سے سائلین دیواروں کےساےئے اور تپتیی زمین پر بیٹھنے پہ مجبور
جلد باری کیلے سائلین کی اپس میں تلخ کلامی بھی ھوتی ر ھی
نادرا ملازمین کی طرف سے تصدیق کےعمل میں بھی سست روی کا مظائرہ کیا گیا
تحصیل بھیرہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ سائلین خصوصآ عورتوں بچوں کیلے سائبان اور بیھٹنے کی جگہ کا خصوصی انتظام کیا جاے اور احتیاطی تدابير اختیار کی جائیں -

سرگودھا:پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی
سرگودھا:پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، گرفتار دوملزمان سے 75کلو گرام چرس اور 3کلو گرام افیون برآمد
سرگودھا: منشیات کا استعمال انسان کے جسم، اخلاق کے علاوہ اجتماعی معاشرتی زندگی کو بھی اپنے بُرے اثرات کی بدولت تباہ وبرباد کردیتا ہے۔ منشیات فروش نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنارہے ہیں یہ موذی مرض بہت ساری دوسرے جرائم کا باعث بنتی ہے۔منشیات کے عادی افراد اپنے نشے کو پورا کرنے کیلئے بہت سے دوسرے جرائم کا مرتکب ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ساہیوال سرکل فضل عباس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر پولیس منشیات کی روک تھام کیلئے بھرپور کردار اداکررہی ہے۔ اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ساہیوال ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر محمد عمیر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمداشرف وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ ازان رانا شوکت پر ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش دوبھائیوں عبدالواجد اور عبدالواحد پسران عبدالحمید کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے ڈیرہ پر چھپائی گئی 75کلو گرام چرس جبکہ3کلو گرام افیون برآمد کرلی۔ملزمان نے یہ منشیات مختلف علاقوں میں سمگل کرنا تھی۔گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی جبکہ رانا شوکت کے خلاف منشیات فروشوں کاسہولت کارہونے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل میں نشہ آور اشیاء کے استعمال کا رجحان انتہائی دولت یا انتہائی غربت، بُری صحبت، بے چینی اور والدین کی بچوں کی طرف سے بے اعتناہی جیسے اسباب کی وجہ سے ہے۔ منشیات کسی ایک قوم، زبان یا مذہب کا دشمن نہیں بلکہ یہ پورے معاشرے کا مشترکہ دشمن ہے اس کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا چاہیے۔معاشرے کے ہر فرد کوچاہیے کہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف پولیس کا ساتھ دے۔ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن سرگودھا افضال احمد کوثر نے منشیات فروشوں کے خلاف اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ ساہیوال اور انکی ٹیم کو نقدانعام وتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔