Baaghi TV

Category: سرگودھا

  • حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب

    حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور
    ۔حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب و ترجمان حکومت پنجاب گورنر پنجاب چوہدری سرور،وزیر جنگلات سبطین خان اور رین بو کمپنی کے مالک محمد عمران سلیمی کے ہمراہ

  • حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب و ترجمان

    حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب و ترجمان

    حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ پنجاب و ترجمان حکومت پنجاب کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات۔
    ملاقات میں حسن انعام پراچہ نے سرگودھا ڈویژن میں عوامی شکایات کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ پیش کی،
    وزیر اعلیٰ نے عوام کی سہولیات اور شکایات کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔
    عوامی شکایات کے فوری حل نہ ہونے پر متعلقہ محکموں کے افسران کے بارے میں کمشنر سرگودھا کو فوری ہدایات جاری کر دی گئیں۔

  • نئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ مہر شاہد ہرل تعینات

    نئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ مہر شاہد ہرل تعینات

    سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار نے گیارہ تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔
    سرگودھا: انسپکٹر فواد شیرازی تھانہ سٹی، انسپکٹرمحمد اویس تھانہ اربن ایریا، انسپکٹر مامون علی تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن ایس ایچ او تعینات
    سرگودھا: سب انسپکٹر اقرار عباس تھانہ کینٹ، سب انسپکٹر ظفر حسین شاہ تھانہ صدر، سب انسپکٹر امیر احمد خان تھانہ عطاء شہید ایس ایچ او تعینات
    سرگودھا: سب انسپکٹر فاروق حسنات تھانہ بھلوال سٹی، سب انسپکٹر شاہد اقبال تھانہ بھیرہ، سب انسپکٹر عارف حسین تھانہ پھلروان ایس ایچ او تعینات
    سرگودھا: سب انسپکٹر محمد عظمت خان تھانہ مڈھ رانجھا، سب انسپکٹر طارق عرفان ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ ایس ایچ او تعینات کر دیا ہے۔
    انسپکٹر راؤعارف جاوید انچارج سی آئی اے، انسپکٹر مہدی حسن ریزور انسپکٹر پولیس لائن، انسپکٹر قیصر عباس انچارج آئی ٹی تعینات
    انسپکٹر خطیب الرحمن، انسپکٹر صاحب خان، سب انسپکٹر محمد امین اور سب انسپکٹر مظفر خان کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔
    ڈی پی او نے تمام افسران کو فوری چارج سنبھال کر کام کرنے کے ہدایات جاری کیں۔

  • بھیرہ پریس کلب کے تعاون سے لائن مطلوب

    بھیرہ پریس کلب کے تعاون سے لائن مطلوب

    بھیرہ دکھی اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کرنے والے دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں۔ یہ بات بھیرہ پریس کلب کے تعاون سے لائن مطلوب پراچہ اور حافظ صفوت شہزاد کی کوششوں سے صاحبزادہ ضیاء المصطفی کی طرف سے بھیرہ کے 200 غریب خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کرتے ہوئے لیگل ایڈوائزر پودا خواجہ زاہد نسیم،بھیرہ پریس کلب کے صدر شاہین فاروقی، ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں اور سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل نے کہی۔ انہوں نے صاحبزادہ ضیاء المصطفی کے جذبہ خدمت کو دوسروں کے لیے باعث تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد سے بھیرہ پریس کلب پہنچائے گئے 200 راشن بیگز مستحقین کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے انہیں پہنچائے گئے ہیں۔ جس کی نگرانی لائن مطلوب پراچہ اور انتظامیہ بھیرہ پریس کلب نے کی۔راشن تقسیم کے دوران تمام حفاظتی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لائن مطلوب پراچہ بھیرہ اور گرد و نواح کے محروم طبقوں کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں اور ان کی نگرانی علاقہ متعدد فری آئی کیمپ لگائے جاچکے ہیں۔

  • سرگودھا  ڈی پی او فیصل گلزار کی شہید کانسٹیبل ظہیر ملک کی قبر پر فاتحہ خوانی

    سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی شہید کانسٹیبل ظہیر ملک کی قبر پر فاتحہ خوانی

    سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی شہید کانسٹیبل ظہیر ملک کی قبر پر فاتحہ خوانی شہید کے گھر آمد شہید کے والد اور بچیوں سے ملاقات کی اور شہید کے بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اس دکھ کے موقع پر آپ کو اکیلا نہیں چھوڑے گی شہید کھبی نہی مرتا وہ ھمیشہ زندہ رہتا ہے ظہیر ایک فرض شناس پولیس ملازم تھا وہ ایک خوش اخلاق نوجوان تھا پولیس شہید کے بچوں کی تعلیم اور دیگر تمام اخراجات برداشت کرے گی اس کے علاوہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق شہید پیکج بھی دیا جائے گا ظہیر ملک کی شہادت علاقے اور پولیس کے لیے باعثِ فخر کی ہے اس موقع پر ایس ڈی پی او بھلوال ماہم خان بھی موجود تھیں۔

  • سرگودھا تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی

    سرگودھا تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی

    سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی، گرفتاردوملزمان سے کیمیکل ڈوریں وپتنگیں برآمد
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر پتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا عمارہ اکرم نے سب انسپکٹر شعیب سکندر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر منور مسیح پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ نوری گیٹ ریڈ کرکے ملزمان محمد نواز ولد غلام رسول قوم ودھن سکنہ سبھروال کالونی سے 160کیمیکل ڈوریں اور10پتنگیں اور محمد وقار ولد محمد ریاض قوم گوندل سکنہ محمدی کالونی سے 3کیمیکل ڈوریں اور100پتنگیں برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودھا نجی ہسپتال کی نرس کے قتل کا معمہ حل، خاوند ہی قاتل نکلا

    سرگودھا نجی ہسپتال کی نرس کے قتل کا معمہ حل، خاوند ہی قاتل نکلا

    سرگودھا:نجی ہسپتال کی نرس کے قتل کا معمہ حل، خاوند ہی قاتل نکلا
    سرگودھا:مورخہ23.04.20کو نجی ہسپتال سرگودھا میں ملازمت کرنے والی نرس مسماۃ (ف)کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلہ دبا کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ اور ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کو فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن طارق عرفان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کرکے سی سی ٹی فوٹچ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مقتولہ کے خاوند عامر عباس کو حراست میں لیکر انٹروگیشن کی جس نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنی بیوی کوبدچلنی کے شبہ میں گلہ دبا کر قتل کیا تھا۔ گرفتارملزم کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودھا تھانہ ساجد شہید پولیس کی کاروائی، فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار

    سرگودھا تھانہ ساجد شہید پولیس کی کاروائی، فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار

    سرگودھا:تھانہ ساجد شہید پولیس کی کاروائی، فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید اسد اویس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مجاہد خورشید پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ سال 2018سے فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب ملزم محمد رمضان ولد محمد صدیق سکنہ چک نمبر75جنوبی کو گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودھا:تھانہ کلچر میں تبدیلی فرنٹ ڈیسک کا مثالی کردار ہے

    سرگودھا:تھانہ کلچر میں تبدیلی فرنٹ ڈیسک کا مثالی کردار ہے

    سرگودھا:تھانہ کلچر میں تبدیلی فرنٹ ڈیسک کا مثالی کردار ہے، پولیس اور عوام رابطہ میں دن بدن بہتری آرہی ہے۔ ڈی پی او فیصل گلزار
    سرگودھا:تھانہ کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنا آپ کی ذمہ داری ہے آپ کو تمام دستیاب وسائل مہیا کیے گئے ہیں ان وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا کام دیانتداری اور لگن سے سرانجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار نے ضلع بھر کے تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک پر تعینات عملہ سے میٹنگ کے دوران کیا۔ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی فرنٹ ڈیسک کا مثالی کردار ہے پولیس اور عوام میں دن بدن بہتری آرہی ہے اپنے رویہ میں مزید بہتری لائیں۔ اس موقع پر انچارج فرنٹ ڈیسک محمد دانش نے ڈی پی او سرگودھا کو پول کام جبکہ انچارج کنٹرول روم نجم الحسن نے آپریشنل امور سے متعلق بریفنگ دی۔

  • سرگودہا ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایت

    سرگودہا ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایت

    سرگودہا۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عمردراز گوندل نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2150تھیلے چاول ‘300تھیلے گھی ‘ 100 بوری چینی ‘ 30 بوری دالیں قبضہ میں لے لیں او راسے عام مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ذخیرہ اندوزوں کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کر دیاہے ۔