سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ایک نوجوان جانبحق ، قاتل بھی گولیوں کی زد میں آ گیا زرائع کے مطابق
تھانہ اگوکی کے قصبہ اگوکی میں افتخار احمد کا اپنی چچا زاد بھائی محمد اشرف سے زمین کا تنازعہ پر جھگڑا ہوا تو دونوں نے اپنے اپنے پستول نکال لئے اعر ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی ،،،،
افتخار نے اشرف کو 10 سے زائد گولیاں ماریں جبکہ اشرف نے افتخار کو پانچ سے زائد گولیاں ماریں دونوں شدید زخمی ہو گئے تاہم محمد اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ قاتل افتخار کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا
Category: سیالکوٹ
زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ایک نوجوان جانبحق ، قاتل بھی گولیوں کی زد میں آ گیا
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) گیپکو نے ماہ جون کے بلز میں عوام کی چیخیں نکلوا دیں ہیں بل جمع کروانے کی آخری تاریخ سے ایک روز قبل بلز کی ترسیل کروا کر صارفین کی نیندیں حرام کر دیں باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کی عوام کا شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے شہریوں نے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو واپڈا سمیت ایسے تمام اداروں کیخلاف شدید احتجاج کی کال دی جائے گی لہذا حکومت کو ادارے کی اس حرکت پر سختی سے ایکشن لینا چاہیے تاکہ عوام کے ساتھ ایسا ناروا سلوک نہ کیا جاسکے
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے باقاعدہ افتتاح کے باوجود روڈ کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی۔جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی افضل سلہری
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) پسرو سیالکوٹ روڈ کی خستہ حالی اور عدم تعمیر پر شہری سراپا احتجاج.تفصیلات کے مطابق اہلِ علاقہ نے اعوان چوک پرٹائر جلاکر پسرور سیالکوٹ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا.سیالکوٹ. سینکڑوں شہریوں نے پسرور روڈ احتجاج میں شرکت کی۔جس پر ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی افضل سلہری ایڈووکیٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کے ساتھ مذاق بنا رکھا ہے پسرور روڈ کئ عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے آے روز حادثات ہونا معمول بن چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے باقاعدہ افتتاح کے باوجود روڈ کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی۔ ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی افضل سلہری ایڈووکیٹ نے کہا کہ جلد از جلد حکومت اپنے کیے ہوے وعدے پورے کرے وگرنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوے پنجاب اسمبلی کے سامنے کیا جاے گا۔
جس پر عثمان منظور گوندل صدر جے آئ یوتھ زون پی پی 38 نے کہا کہ حکومت وقت کو چاہئے کہ وہ اس خونی کھیل کو بند کرے سیالکوٹ تا پسرور روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے ہزاروں حادثات میں سینکڑوں لوگ جان بحق اور معذور ہو چکے ہیں ۔جبکہ یہاں کہ سیاستدان پسرور روڈ کی تعمیر کی بجائے اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیںمریم نواز کا میثاق معشیت پر اختلافات اس بات کی شہادت ہے کہ ہمارے باہر بھی اور اندر پارٹی میں بھی جمہوریت ہے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ محمد آصف
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہےکہ میثاق معشیت پر میاں شہباز شریف نے ایک تجویز دی تھی حکومت میثاق معشیت پر بات کرنے سے پہلے عوام دشمن بجٹ پر بات کرے بجٹ پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شدید اختلافات ہیں ہماری معشیت کی تباہی کے تکمیل کےحکومت نے اقدامات اٹھا چکی ہے ہماری بجٹ تجاویز پر غور کر کے بزنس اور غریب عوام کو ریلیف دیا جائے
موجودہ ماحول میں حکومت نے جو غریب عوام پر ظلم ڈھانا تھی وہ ڈھا چکی ہے جب تک یہ ماحول ٹھیک نہیں ہو گا تب تک میثاق معشیت پر بات نہیں ہو سکتی میاں نواز شریف میاں کو شہباز شریف پر مکمل اعتماد ہے مریم نواز کا اپنا ایک سیاسی مستقبل ہے مریم نواز کا میثاق معشیت پر اختلافات اس بات کی شہادت ہے کہ ہمارے باہر بھی اور اندر پارٹی میں بھی جمہوریت ہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان کے سوال پر خواجہ آصف نے غیر منتخب نمائندوں کی بات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا میں صرف منتخب نمائندوں کی بات کاجواب دوں گاخواجہ محمد آصف نے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے 1500 ارب روپے سود دیا تھا اس حکومت نے 2900 ارب سود دیا ہے
خواجہ آصف نے کہا کہ دو روز قبل بجٹ پر تقریر کی تھی ہماری پارٹی بجٹ کی بحث میں بھرپور حصہ لے رہی ہے یہ بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے یہ اکانومی اور بزنس کے لئے مثبت ثابت نہیں ہو گا خواجہ آصف نے کہا کہ چار ہزار ٹیکس اس حکومت سے اکٹھا نہیں ہوا اب اسکا ٹارگٹ بڑھا دیا گیا ہے جو عوام پر اثر انداز ہو گا۔ یہ بجٹ معاشی بدحالی کا سبب بنے گاایسے تجربات سے معاشی حالات بہتر نظر نہیں آ رہے خواجہ آصف نے کہا کہ اللہ کرے میرا تجزیہ غلط ثابت ہو لیکن حکومت ناکام دکھائی دے رہی ہے حکومت معشیت کو بہتر کرنے کے لئے باہر سے ڈاکٹر منگوانے کی بجائے ملک میں موجود افراد سے رائے لے انہوں نے کہا کہ مشرف دور حکومت میں بھی ایسے افراد آئے تھے جو پھر واپس چلے جاتے ہی۔ آنے والے وقت میں مہنگائی آسمان کو چھوئے گیتھانہ سمبڑیال کے علاقہ ڈھلم بلگن میں طلاق کے تنازعہ پر خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ڈھلم بلگن میں طلاق کے تنازعہ پر خاوند نے فائرنگ کر دی بیوی جانبحق ہو گئی جبکہ مقتولہ صدف کی بہن مقدس اور اسکا منگیتر عباس شدید زخمی ہو گئے ہیں زرائع کے مطابق ملزم عدنان فائرنگ کرتے ہی موقع سے فرار ہو گیا ہے تھانہ سمبڑیال میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے مگر پولیس ملزم کو گرفتار میں تاحال کامیاب نہیں ہوسکی ہے
سیالکوٹ کی معروف لیدر فیکٹری کے سینکڑوں ورکرز کو تنخواہ نہ ملنے پر فیکٹری مالکان کے خلاف روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) سیالکوٹ کی معروف لیدر فیکٹری کے سینکڑوں ورکرز کا فیکٹری مالکان کے خلاف روڈ بلاک کر شدید احتجاج مظاہرین کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے انکو تنخواہیں نہیں دی گئی فیکٹری میں کام کرنے والے سینکڑوں ورکرز نے کہا کہ گزشتہ 3 سے 4 ماہ سے تنخواہوں کا سلسلہ بند کردیا گیا ہے لیکن کام کروانے میں کسی بھی صورت کمی واقع نہیں ہوئی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ہمارے مسئلے پر نظرثانی کی جائے وگرنہ جب تک ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوگا ہم یہ روڈ بلاک رکھیں گے زرائع کے مطابق
فیکٹری مالکان کا تعلق پاکستان تحریک رہنما سے ہے
ساہووالہ روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت بند ہو گئیسکیورٹی کے پیش نظر پولیس لائن میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کو فی الفور ختم کیا جائے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسویس ایشن شاہد میر
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسویس ایشن شاہد میر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ضلع میں پولیس لائن کو حساس ترین مقام تصور کیا جاتا ہے اور وہاں پر پولیس کی اضافی نفری سمیت سرکاری اسلحہ و دیگر قیمتی سامان ہوتا ہے شاہد میر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ چند روز قبل پولیس لائن میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے روزانہ درجنوں افراد ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے گاڑیوں پر آتے ہیں جس سے غیر متعلقہ افراد کا پولیس لائن میں آنے سے پولیس لائن غیر محفوظ تصور کی جانے لگی ہے شاہد میر کا کہنا ہے کہ سابق ڈی پی او ڈاکٹر عابد خان نے پولیس لائن میں واقع مسجد کا پاکپورہ میں کھلنے والا گیٹ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بند کروا دیا تھا اور نماز کی ادائیگی کے لئے آنے والے افراد پولیس لائن کے مرکزی گیٹ سے اندر داخل ہوتے تھے اب روزانہ غیرمتعلقہ افراد کے آنے سے پولیس لائن میں کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس لائن میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کو فی الفور ختم کیا جائے اور اسکے لئے کوئی اور جگہ مختص کی جائے
سیالکوٹ :پٹرولنگ پولیس کھوئی سٹاپ کی گنہ کے قریب کاروائی مشکوک گاڑی سے ناجائز اسلحہ برآمد
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) پٹرولنگ پولیس کھوئی سٹاپ کی گنہ کے قریب کاروائی مشکوک گاڑی سے ناجائز اسلحہ برآمد باغی ٹی وی کے رپورٹ کےمطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ ملک نوید نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس نے پسرور روڈ گنہ سٹاپ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے مشکوک گاڑی کو روکا اور اس میں سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا تفتیش پر معلوم ہوا کہ گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ بھی جعلی ہے جس پر انچارج پٹرولنگ کھوئی سٹاپ جاوید یعقوب ناگرہ کو ملزمان کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی گئی اور تھانہ صدر میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے
سیالکوٹ محکمہ زراعت کی جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے سٹورز کے خلاف کاروئی
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ زراعت کی جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والے سٹورز کے خلاف کاروئی
ڈسکہ میں دو مختلف زرعی ادویات کی دوکانوں پر چھاپہ مار کر جعلی ادویات فروخت کرنے والے دو دکانداروں اور ڈیلروں سے جعلی ادویات پرامد کر لیں دو لاکھ 75 ہزار کی دوائی قبضے میں لے کہ تلف کر دی گئی ملزمان کی جانب سے فروخت کی جانے والی ادویات میں وزن میں کمی کا بھی انکشاف ہوا ہے ملزمان یاسر علی اور شاہد محمود سمیت کمپنی مالکان بھی ایف آئی آر میں نامزدسیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گردونواح کے علاقوں میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج قائم
سیالکوٹ باغی ٹی وی کی رپورٹ مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گردونواح کے علاقوں میں چوروں اور ڈاکوؤں کا راج قائم گزشتہ 3 ماہ سے ڈسکہ اور گردونواح کے علاقہ میں 150 سے اوپر چوری اور راہگیر مسافروں کو لوٹنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں لیکن ڈسکہ پولیس اور گردونواح کی پولیس چوکیاں چوروں اور ڈاکوؤں پر قابو پانے پر تاحال کامیاب نظرنہیں آرہی اسی سلسلے کی کڑی میں تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ میں تین مسلح ڈاکو عبدالروف کے گھر داخل ہوئے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر پانچ لاکھ نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے-تھانہ موترہ کے علاقہ ڈھولن میں تین مسلح ڈاکوئوں نے کار سوار فیملی کو روک کر ایک لاکھ چالیس ہزار روپے طلائی زیورات لوٹ لئے موترہ پولیس نے محسن سلیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا