Baaghi TV

Category: سیالکوٹ

  • سیالکوٹ: ٹریفک مسائل کے حل کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل

    سیالکوٹ: ٹریفک مسائل کے حل کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض) شہرمیں ٹریفک کی روانی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے جامع لائحہ عمل تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن، اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے اشتراک سے خصوصی اسکواڈ بنایا جائے گا۔

    یہ فیصلہ اراکین پنجاب اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ، فیصل اکرام چودھری، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال، اور ڈی پی او رانا عمر فاروق کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں کے افسران اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر ذوالقرنین لنگڑیال نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پانچ اہم شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک کیا جائے گا، جبکہ مسلم بازار اور لہائی بازار میں واکنگ اسٹریٹس کے منصوبے شروع کیے جائیں گے، جن میں دن کے اوقات میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

    ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کہا کہ رانگ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی، اور سیف سٹی پراجیکٹ سے مدد لی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 200 سے زائد ٹریفک وارڈنز بھرتی کیے گئے ہیں، جو جلد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    مزید یہ کہ ریلوے اسٹیشن پر پارکنگ پلازہ کی تعمیر اور کشمیر روڈ پر روڈ انجینئرنگ میں بہتری کے منصوبے زیر غور ہیں۔ شیل پیٹرول پمپ چوک پر ٹریفک سگنلز کی تنصیب جاری ہے، اور دیگر اہم چوکوں پر بھی سگنلز نصب کیے جائیں گے۔

    اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک مسائل کا مؤثر حل ممکن ہو سکے۔

  • سیالکوٹ میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کورٹ کا انعقاد

    سیالکوٹ میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کورٹ کا انعقاد

    سیالکوٹ(باغی ٹی وی ،بیوروچیف شاہدریاض) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال کی زیر نگرانی ریسٹ ہاؤس پٹواریاں کے ہال میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کورٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر، تحصیلدار، نائب تحصیلدار اور دیگر ریونیو افسران شریک ہوئے۔

    ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال کے حکام کو ہدایت دی کہ ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ ڈیز میں چاروں تحصیل ہیڈکوارٹرز پر ریونیو عوامی خدمت کورٹ کا انعقاد کیا جائے، تاکہ شہریوں کی شکایات کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شکایات کی رجسٹریشن کے بعد ان کے حل کے اقدامات سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو رپورٹ کیے جائیں گے۔

    اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات صادر کیے۔ عوامی ریونیو کورٹ کے انعقاد کا مقصد محکمہ مال سے متعلق مسائل کا فوری اور شفاف حل فراہم کرنا ہے۔

  • ڈسکہ: نیو جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح، جسٹس فاروق حیدر کی وکلاء سے ملاقات

    ڈسکہ: نیو جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح، جسٹس فاروق حیدر کی وکلاء سے ملاقات

    ڈسکہ (نامہ نگار ملک عمران) جسٹس لاہور ہائیکورٹ فاروق حیدر نے ڈسکہ کے نیو جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا اور ججز لائبریری اور ریکارڈ روم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    تقریب میں سیالکوٹ کے سیشن جج ندیم طاہر سید اور ایڈیشنل سیشن ججز سمیت مقامی وکلاء نے شرکت کی۔ جسٹس فاروق حیدر نے وکلاء سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

    افتتاحی تقریب کے بعد جسٹس فاروق حیدر نے نیو جوڈیشل کمپلیکس میں شجرکاری مہم کے تحت ایک پودا بھی لگایا، جسے ماحول کے تحفظ کی علامت قرار دیا گیا۔

    ان کی آمد پر وکلاء برادری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس کے قیام کو انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل قرار دیا۔

  • سیالکوٹ: 8 سالہ بچے سے بدفعلی،کینٹ پولیس درندگی کرنے والے گرفتار نہ کرسکی

    سیالکوٹ: 8 سالہ بچے سے بدفعلی،کینٹ پولیس درندگی کرنے والے گرفتار نہ کرسکی

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہدریاض) سیالکوٹ کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع گاؤں کجلے وال میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں 8 سالہ معصوم بچے اذان سے بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محنت کش افضال احمد کا 8 سالہ بیٹا اذان شام 6 بجے کے قریب گھر سے اکیلا دوکان پر کھانے کی کوئی چیز لینے گیا۔ اس دوران ملزم قاسم ولد منور حسین نے اکیلے بچے کو دیکھ کر ورغلا کر قریبی زیر تعمیر ایک مکان کے اندر لے گیا اور وہاں اس معصوم بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کر ڈالی۔ اس سفاکانہ فعل کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

    بچہ ازان روتا ہوا اپنے گھر واپس گیا اور گھر والوں کو واقعے سے آگاہ کیا۔ گھر والوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی اور ملزم قاسم کے خلاف تھانہ کینٹ سیالکوٹ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

    بچے کے والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر تو درج کر لی ہے لیکن ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

  • سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کی تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ہدایات

    سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کی تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ہدایات

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے تعلیمی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ بچوں کی رسمی تعلیم کے ساتھ فنون لطیفہ، تحقیق، اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات بچوں کی صلاحیتوں میں بہتری، شخصیت نکھار، اور اعتماد میں اضافے کا باعث بنیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول فار اسپیشل پرسنز اور سنٹر آف ایکسیلنس لیڈی اینڈریسن گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا۔ سنٹر آف ایکسیلنس کی لائبریری کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ طالبات میں کتب بینی کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے ٹائم ٹیبل میں لائبریری کا وقت شامل کیا جائے۔

    انہوں نے اسپیشل ایجوکیشن کے گورنمنٹ ہائی سیکنڈری اسکول، نیکاپورہ کا بھی دورہ کیا، جہاں سماعت سے محروم بچوں کی تدریس کا جائزہ لیا اور بچوں کے ساتھ سوال و جواب کے ذریعے تدریسی معیار کو جانچا۔

    اس موقع پر انہوں نے خواجہ صفدر روڈ سمیت دیگر گرین بیلٹس کا معائنہ کیا اور پی ایچ اے حکام کو صفائی، گھاس کی کٹائی، اور دیگر انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

  • سیالکوٹ: جعلی ویزوں پر سفر کی کوشش، 3 مسافر گرفتار

    سیالکوٹ: جعلی ویزوں پر سفر کی کوشش، 3 مسافر گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی،بیوروچیف شاہد ریاض) ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے تین مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں محمد توصیف شہزاد، ظفر اقبال، اور سرفراز علی شامل ہیں، جنہیں امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا۔

    ملزمان نے دبئی کے ذریعے سعودی عرب جانے کے بجائے جعلی وزٹ ویزوں پر ساؤتھ افریقہ کا بورڈنگ پاس حاصل کرنے کی کوشش کی۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ویزوں کی تاریخ تنسیخ اور دیگر تفصیلات میں جعل سازی کی گئی تھی۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان متعدد سال ساؤتھ افریقہ میں مقیم رہے اور مختلف ایجنٹوں کی مدد سے ویزوں میں ٹمپرنگ کروائی۔ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • سیالکوٹ: جامعہ مسجد رحمت اللعالمین کا شاندار افتتاح، معززین کی شرکت

    سیالکوٹ: جامعہ مسجد رحمت اللعالمین کا شاندار افتتاح، معززین کی شرکت

    سیالکوٹ (بیوروچیف شاہدریاض) محال مگراء میں جامعہ مسجد رحمت اللعالمین کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ ملک بابر علی، پیر سید عون رضا شاہ، حافظ سعید انچارج سیکیورٹی، چوہدری اکرم شہباز (ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ)، اور حافظ محمد اصغر چیمہ (چیئرمین امن کمیٹی سیالکوٹ) سمیت علاقہ کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

    تقریب کے دوران چوہدری قیصر واہلہ اور ان کے بھائی چوہدری منصور کی خدمات کو سراہا گیا، جنہوں نے اس عظیم الشان مسجد کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کیا۔ چوہدری قیصر واہلہ نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مسجد کی تعمیر کو علاقے کے لیے ایک نعمت قرار دیا۔

  • ڈسکہ: سیوریج اپ گریڈیشن اور ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

    ڈسکہ: سیوریج اپ گریڈیشن اور ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

    ڈسکہ (نامہ نگار ملک عمران) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ ڈسکہ سٹی میں سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 77 کروڑ روپے کی لاگت سے بارش کے پانی کے نکاس کے لیے ڈرین کی تعمیر کا 45 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، جو فروری 2025 تک مکمل ہوگا۔

    انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ماہم مشتاق، سی او ایم سی الفت شہزاد، اور ایکسین سروسز موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈسکہ کا دورہ کرکے طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں، انہوں نے قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول جیسروالہ کا دورہ کرکے تعلیمی سرگرمیوں اور زیر تعمیر بلاکس کی پراگریس کا بھی معائنہ کیا۔

  • ڈسکہ: کرین حادثہ، 18 سالہ نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

    ڈسکہ: کرین حادثہ، 18 سالہ نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

    ڈسکہ (باغی ٹی وی،نامہ نگار ملک عمران) گھوئینکی اڈہ کے قریب ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں کرین اور موٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان عمر جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کا دوست علی حیدر شدید زخمی ہوگیا۔

    حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں نوجوان سیالکوٹ سے ڈسکہ کی طرف سفر کر رہے تھے۔ ایک کرین غلط سمت سے آتے ہوئے ان کی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں عمر موقع پر ہی دم توڑ گیا اور علی حیدر کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔

    حادثے کے بعد کرین کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق چونگ ہیڈمرالہ روڈ سے تھا۔

  • سیالکوٹ: جماعت اسلامی کے نئے امراء زونز کا تقرر کردیا گیا

    سیالکوٹ: جماعت اسلامی کے نئے امراء زونز کا تقرر کردیا گیا

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض سے) جماعت اسلامی حلقہ وسطی پنجاب کے قائم مقام امیر ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے ضلع سیالکوٹ کی صوبائی نشستوں کے لئے تنظیمی زونز کے امراء کا تقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرر ارکان جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ سے استصواب اور امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ چوہدری امتیاز احمد بریار کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

    سیشن 2024-2026 کے لئے مقرر ہونے والے امراء زونز درج ذیل ہیں:
    زون پی پی 44: حافظ محمد اکرم،زون پی پی 45: محمد یونس شیراز،زون پی پی 46: ملک منیر حسین،زون پی پی 47: سید مشہود الحق شاہ،زون پی پی 48: ماسٹر خادم حسین،زون پی پی 49: محمد ارشد خان سلہری،زون پی پی 50: محمد ندیم انور،زون پی پی 51: عامر صدیق چیمہ ایڈووکیٹ،زون پی پی 52: چوہدری اشتیاق احمد چیمہ،زون پی پی 53: انصر فاروق بھٹی شامل ہیں

    نئے امراء زونز کو تنظیمی امور کے حوالے سے مکمل اعتماد حاصل ہے اور ان کی تقرری جماعت اسلامی کی تنظیمی ترقی کے لئے اہم قدم ہے۔