Baaghi TV

Category: سائنس و ٹیکنالوجی

  • واٹس ایپ میں نئی سیکیورٹی خامی کی نشاندہی ،لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹس نشانے پر

    واٹس ایپ میں نئی سیکیورٹی خامی کی نشاندہی ،لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹس نشانے پر

    انٹرنیٹ سیکیوریٹی کے ماہرین نے واٹس ایپ میں ایک نئی سیکیورٹی خامی کی نشاندہی کر دی ہے، واٹس ایپ میں موجود اس خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی بھی فرد آپ کے علم میں لائے بنا آپ کا اکاؤنٹ بند کراسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : بزنس جریدے فاربس میں میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ریسرچر لوئیس مارکوئز کارپنٹیرو اوور ارنیسوٹو کینالیز کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فرد متعدد مرتبہ 2FA( ٹو فیکٹر آتھینٹیکیشن کوڈ) غلط ڈال کر واٹس ایپ کے کسی بھی استعمال کنندہ کو آسانی سے لاک آؤٹ کرسکتا ہے۔

    واٹس ایپ کی اس نئی خامی کو استعمال میں لانے کے لیے ہیکرز دو مختلف ویکٹرزکا استعمال کرتاہے، نئی ڈیوائس پر واٹس ایپ انسٹال کرنے کے بعد چیٹ سروس فعال کرنے لیے ہیکر آپ کا نمبر ڈالتا ہے تاہم ٹو-فیکٹر اتھینٹیکیشن سسٹم کے سبب وہ اس کی تصدیق نہیں کرپاتا۔

    کیونکہ واٹس ایپ اپنے صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے ایپ پر لاگ ان کے لیے ٹو-فیکٹر اتھینٹیکیشن کا طریقہ کار فراہم کرتا ہے اور یہ ایک 6 ہندسوں کا کوڈ ہے جو ہیکر کو موصول نہیں ہوپاتا۔

    متعدد بار 2FA کوڈ ڈالنے پر واٹس ایپ آپ کا اکاؤنٹ 12 گھنٹے کے لیے لاک کردیتا ہے۔ اس کے بعد ہیکر واٹس ایپ اکاؤنٹ کے ساتھ ایک نیا ای میل ایڈریس بنا کر واٹس ایپ سپورٹ ٹیم کو بذریعہ ای میل صارف کا نمبر اپنا ہونے کا دعویٰ کرسکتا ہے اور کہہ سکتا ہے کہ آپ کا فون گم گیا ہے یا پھر چوری ہوگیا ہے لہٰذا اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے کی ضرورت ہے۔

    کہہ کر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کرتے ہیں اور واٹس ایپ سپورٹ ٹیم کسی تصدیقی عمل کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر سکتی ہے جب کہ ہیکر اس عمل کو دوبارہ یقینی بنائے گا تاکہ مکمل طور پر آپ کا اکاؤنٹ غیر فعال کروایا جاسکے۔یہ سب کرنے کے لیے ہیکر کو صرف آپ کا موبائل فون نمبر اور زیرو’ ہیکنگ اسکلز‘ درکار ہوں گی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرکے ہیکرز کو آپ کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی تو حاصل نہیں ہوگی، لیکن آپ ڈیٹا کے ساتھ ساتھ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے ہمیشہ کے یے محروم ہوسکتے ہیں اور پھر آپ کو واٹس ایپ استمال کرنے کے لیے نیا اکاؤنٹ کھولنا ہوگا۔

    یاد رہے کہ واٹس ایپ نے اکاؤنٹ ہیکنگ اور کسی صارف کے علم میں لائے بنا استمال کرنے کی خامی کی وجہ سے 2FA ویری فیکیشن متعارف کروائی تھی، تاہم اس سیکیورٹی فیچر سے ہیکر آپ کے ڈیٹا تک تو رسائی حاصل نہیں کرسکتے لیکن آپ کو ہمیشہ کے لیے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے محروم کرسکتے ہیں-

    دوسری جانب واٹس ایپ انتظامیہ اس مسئلے کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے لیکن فی الحال اس مسئلہ کا کوئی حل موجود نہیں ہے۔

    واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو خوشخبری سنا دی

    واٹس ایپ ایک اور نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کے لئے تیار

    واٹس ایپ کا وائس میسج کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

    پاکستانی طالب علم نے واٹس ایپ طرز کی ایپ بنالی

  • تجربہ گاہ میں انسان اور بندر کا ہائبرڈ بنانے کی تیاری

    تجربہ گاہ میں انسان اور بندر کا ہائبرڈ بنانے کی تیاری

    چینی اور امریکی سائنسدانوں نے ایک مشترکہ تجربے کے دوران انسان اور بندر کے انتہائی بنیادی خلیوں پر مشتمل زندہ ایمبریو تیار کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ انسانوں اور حیوانوں کے خلیات میں ملاپ کی کوششیں کم از کم پچھلے بیس سال سے جاری ہیں جن میں سؤر اور بھیڑ کے خلیوں کو انسانی خلیات سے ملایا جاچکا ہے یہ کوششیں ’’زینو ٹرانسپلانٹیشن‘‘ (Xenotransplantation) کا حصہ ہیں، جس کا مقصد کسی جانور کے جسم میں انسانی اعضاء ’’اُگا کر‘‘ دوبارہ اسی شخص میں پیوند کرنا ہے۔

    زینوٹرانسپلانٹیشن میں کامیابی کی بدولت یہ ممکن ہوجائے گا کہ ایک انسان کے جسمانی خلیات کسی جانور میں داخل کرکے مطلوبہ عضو کی ہوبہو اور جیتی جاگتی نقل اس جانور میں ’’کاشت‘‘ کرلی جائے، جسے واپس اسی انسان کے جسم میں پیوند کردیا جائے۔

    اس طرح متاثرہ افراد کےلیے عطیہ کردہ اعضاء اور ان سے وابستہ دیگر مسائل بھی ختم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

    بھیڑ اور سؤر کے مقابلے میں انسان اور بندر میں مماثلت خاصی زیادہ ہے اسی بناء پر سائنسدانوں کے سامنے سوال تھا کہ اگر انسان اور بندر کے انتہائی بنیادی خلیے آپس میں ملادیئے جائیں تو کیا وہ ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ رہتے ہوئے نشوونما حاصل کر پائیں گے؟

    ایکسپریس نے آن لائن ریسرچ جرنل ’’سیل‘‘ کے تازہ ترین شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چینی صوبے ینان کی کنمنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سالک انسٹی ٹیوٹ فار بایولاجیکل اسٹڈیز کے ماہرین نے یہ اہم تحقیق مشترکہ طور پر انجام دی ہے۔

    انسان اور بندر کا ہائبرڈ بنانے کےلیے مکاک بندروں کے ایمبریو لیے گئے جو ’’بلاسٹوسسٹ‘‘ مرحلے پر تھے، یعنی وہ مرحلہ کہ جس میں جنین صرف چند خلیوں والی ایک کھوکھلی گیند کی شکل میں ہوتا ہے۔

    مکاک بندر کے بلاسٹوسسٹ میں انتہائی بنیادی اور ’’ہر فن مولا‘‘ قسم کے انسانی خلیاتِ ساق (stem cells) داخل کیے گئے، جو تقسیم در تقسیم اور تفریق در تفریق کے مرحلوں سے گزر کر کسی بھی عضو کے خلیات میں بدلنے کی قدرتی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق، ان تجربات میں بندر کے ہر بلاسٹوسسٹ میں 25 انسانی خلیاتِ ساق (hEPSCs) داخل کیے گئے۔

    فلوریسنٹ ٹیگنگ کی مدد سے سائنسدانوں نے بندر اور انسان کے خلیوں میں ملاپ کے بعد ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھی۔ انہیں معلوم ہوا کہ ابتدائی طور پر بندر کے 132 جنین اور انسانی خلیات بڑی کامیابی سے آپس میں مربوط ہوگئے ان میں سے 103 مخلوط جنین دس دن بعد تک زندہ رہے اور نشوونما کے مراحل طے کرتے رہے۔

    البتہ، اس مرحلے کے بعد یہ مخلوط جنین زیادہ تیزی سے ختم ہونے لگے، یہاں تک کہ 19ویں روز تک صرف 3 مخلوط جنین ہی زندہ بچ پائے تاہم، تجربے کی حدود/ تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے، یہ جنین بھی تلف کردیئے گئے۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس تحقیق پر تبصرہ کرتے ہوئے ، یونیورسٹی آف ایسٹ اینجلیہ کے نوروچ میڈیکل اسکول میں بائیو میڈیکل اخلاقیات کی لیکچرر اور محقق ، ڈاکٹر انا سمجاڈور نے کہا کہ اس کے "اہم اخلاقی اور قانونی چیلینجز” ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا: "اس تحقیق کے پیچھے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ چیمریک جنین نئے مواقع پیش کرتے ہیں ، کیوں کہ ‘ہم انسانوں میں کچھ خاص قسم کے تجربات کرنے سے قاصر ہیں’۔ لیکن یہ جنین انسانی ہیں یا نہیں ، یہ تجربات سوالات کے جوابات جاننے کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہے۔”

    آکسفورڈ اوہیرو سینٹر برائے عملی اخلاقیات کے ڈائریکٹر اور یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے سنٹر برائے اخلاقیات اور انسانیت کے شریک ڈائریکٹر پروفیسر جولین سیوولسکو نے کہا کہ تحقیق کی بدولت یہ ممکن ہوجائے گا کہ ایک انسان کے جسمانی خلیات کسی جانور میں داخل کرکے مطلوبہ عضو کی ہوبہو اور جیتی جاگتی نقل اس جانور میں ’’کاشت‘‘ کرلی جائے، جسے واپس اسی انسان کے جسم میں پیوند کردیا جائے۔

    پروگریسو ایجوکیشنل ٹرسٹ کی ڈائریکٹر ، سارہ نورکراس نے کہا کہ جبکہ بران اور اسٹیم سیل ریسرچ میں "خاطر خواہ ترقی” کی جارہی ہے ، جو اتنے ہی کافی فائدہ اٹھاسکتی ہے ، "اخلاقی اور ضابطہ کار کے بارے میں عوامی بحث و مباحثے کی واضح ضرورت ہے۔ اسی لئے ان چیلنجوں کوقبول کیا گیا "۔

    جینیاتی تجزیوں کی تکنیکوں سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نشوونما پاتے دوران اس مخلوط جنین میں خلیوں کے مابین رابطے کے انداز بھی بدل چکے تھے۔

  • اوپو نے اپنی اے سیریز کا نیا اسمارٹ فون متعارف کرادیا

    اوپو نے اپنی اے سیریز کا نیا اسمارٹ فون متعارف کرادیا

    سمارٹ فون کمپنی اوپو نے اپنی اے سیریز کا نیا اسمارٹ فون اوپو اے 35 متعارف کرادیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اوپو اے 35 نامی یہ اسمارٹ فون پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور یہ 3 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

    اوپو اے 35 فون میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 35 پراسیسر دیا جارہا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 7.2 سے کیا گیا ہے۔

    فون کے اندر 4 جی بی ریم ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

    فون کی ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے 6.5 انچ ہو گی جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

    فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے فون کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

    فون میں 4230 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے فی الحال ڈیوائس کی دستیابی کی تاریخ اور قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا-

  • سام سنگ اپنی فلیگ شپ گلیکسی ایس 21 سیریز کا سستا اسمارٹ فون متعارف کرانے کے لیے تیار

    سام سنگ اپنی فلیگ شپ گلیکسی ایس 21 سیریز کا سستا اسمارٹ فون متعارف کرانے کے لیے تیار

    سام سنگ اپنی فلیگ شپ گلیکسی ایس 21 سیریز کا ایک نیا اور سستا اسمارٹ فون متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

    باغی ٹی وی : گلیکسی ایس 21 ایف ای (فین ایڈیشن) کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے تصاویر سے گلیکسی ایس 21 جیساکیمرا سیٹ اپ بیک پر دیکھا جاسکتا ہے تاہم رئیر کیمرا پینل بیک کور کی رنگت جیسا ہے۔

    فوٹو بشکریہ آنلیکس
    درحقیقت پہلی نظر میں تو یہ نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایس 21 جیسا ہی نظر آتا ہے، مگر یہ کچھ بڑا اور چوڑا ہوگا کیونکہ گلیکسی ایس 21 میں 6.2 انچ اسکرین دی گئی ہے کیونکہ گلیکسی ایس 21 ایف ای میں 6.4 انچ کا فلیٹ پینل امولیڈ ڈسپلے موجود ہوسکتا ہے۔

    فون میں فرنٹ پر ایک کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں ہوگا جبکہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا بیک کیمرا سیٹ اپ 12 میگا پکسل مین، 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمروں پر مشتمل ہوگا جیسا گلیکسی ایس 21 میں موجود ہے۔

    فوٹو بشکریہ آنلیکس
    اس سے قبل گزشتہ سال گلیکسی ایس 20 ایف ای کوایس 20 کے مقابلے میں زیادہ سستا ہونے کے باوجود فلیگ شپ فیچرز کی موجودگی کی وجہ سے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا-

    اس بار بھی سام سنگ کی جانب سے اس فارمولے کو ایف 21 ایف ای پر بھی آزمایا جائے گا جس کی قیمت 700 ڈالرز (ایک لاکھ 6 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہونے کا امکان ہے۔

  • غیر ملکی ڈیجیٹل اتھارٹی نے مفت وائی فائی استعمال کرنے والوں کو خبر دار کر دیا

    غیر ملکی ڈیجیٹل اتھارٹی نے مفت وائی فائی استعمال کرنے والوں کو خبر دار کر دیا

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابوظبی کی انتظامیہ نے شہریوں کو مفت وائی فائی سروس کے استعمال سے خبردار کردیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی کی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ عوامی مقامات پر مفت وائی فائی انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے سے صارفین ہیکرز کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ کی سروس یوں تو باآسانی میسر ہوتی ہے مگر اس کے بے حد نقصانات ہوتے ہیں۔


    ابوظبی کی ڈیجیٹل اتھارٹی (اے ڈی ڈی اے) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ صارفین مفت وائی فائی کے استعمال سے قبل وی پی این کا استعمال کریں تاکہ ان کا ڈیٹا محفوظ رہ سکے۔

    انہوں نے بتایا کہ سائبر کرائم کرنے والے افراد بھی اکثر ایسے ہی وائی فائی کا استعمال کررہے ہوتے ہیں تاکہ لوگوں کو دھوکا دے سکیں۔


    انہوں نے کہا کہ احتیاط ہی سائبر خطرات سے آپ کو محفوظ رکھ سکتی ہے محتاط رہیں ، محفوظ رہیں۔

  • انسانی بالوں سے مضبوط سولر سیلوں کی تیاری

    انسانی بالوں سے مضبوط سولر سیلوں کی تیاری

    ماہرین کے مطابق انسانی بال میں موجود قدرتی اجزا کی بنا پر اب ایسے سولرسیلوں کو مضبوط اور بہتر بنایا جاسکتا ہے-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ شمسی سیل روایتی سلیکان سیل کے مقابلے میں زیادہ بجلی خارج کرتے ہیں انہیں پرووسکائٹ شمسی سیل کہا جاتا ہے۔

    گزشتہ عشرے سے روایتی مونوکرسٹلائن سلیکان شمسی سیل کی بجائے پرووسکائٹ شمسی سیلوں کی افادیت سامنے آئی ہے لیکن پرووسکائٹ شمسی سیل بہت نازک اور غیرپائیدار ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اب تک پرووسکائٹ شمسی سیل تجارتی پیمانے پر تیار نہیں کیے جاسکے ہیں۔ لیکن اب انسانی بالوں میں اس کا حل سامنےآیا ہے۔

    اس سے قبل یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے سائنسدان انسانی بال سے اخذ کردہ اجزا سے اوایل ای ڈی بناتے رہے ہیں اب پرووسکائٹ شمسی سیلوں میں انہیں استعمال کیا جارہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی بال میں کاربن اور نائٹروجن کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو روشنی خارج کرنے والے انجینیئرنگ نظاموں کےلیے بہت ضروری ہوتی ہے۔

    اس کے لئے پہلے انسانی بالوں کو 240 درجے سینٹی گریڈ پر جلایا گیا تاکہ وہ مزید سادہ اجزا میں تقسیم ہوجائیں اور ان سے نائٹروجن اور کاربن کو الگ کرلیا جائے۔

    اب کوئنز یونیورسٹی کی ٹیم نے انسانی بالوں سے کاربن نینو ڈاٹس حاصل کیے ہیں اور انہیں شمسی سیلوں پر لگایا ہے انہوں نے شمسی سیلوں پر اس کی باریک تہہ چڑھائی جو ایک لہردار صورت اختیار کرگئی لیکن اسی پرت نے سولر سیل کو مضبوطی اور تحفظ فراہم کیا۔

    پروفیسر ہونگشیا وینگ نے کہا کہ اس طرح کی پرت ایک حفاظتی دیوار کی طرح کام کرتی ہے جو پرووسکائٹ کو نمی اور دیگر ماحولیاتی اثر سے بچا کر اس کی ٹوٹ پھوٹ کو روکتی ہے۔

    سائنسدانوں نے دیکھا کہ انسانی بال سے بنے کاربن نینوڈاٹس سے نہ صرف پرووسکائٹ شمسی سیل مضبوط ہوئے بلکہ دھوپ سے بجلی بنانے میں ان کی افادیت بھی بڑھ گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 20 برس سے پرووسکائٹ شمسی سیلوں کی تیاری میں ان کی نزاکت ہی مرکزی رکاوٹ تھی توقع ہے کہ اگر یہ تدبیر کارگر رہتی ہے تو نہایت مؤثر پرووسکائٹ شمسی سیلوں کی تجارتی پیمانے پر تیاری کی راہ ہموار ہوسکے گی۔

  • واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ خود کونسی ایپ استعمال کرتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ خود کونسی ایپ استعمال کرتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    ایک سیکیورٹی محقق ڈیو والکر نے دعویٰ کیا ہے کہ مارک زکربرگ فیس بک کی زیرملکیت واٹس ایپ کی مخالف میسجنگ ایپ سگنل کا استعمال کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ 50 کروڑ سے زیادہ فیس بک صارفین کا ذاتی ڈیٹا ایک ہیکنگ فورم پر دستیاب ہےاس وقت یہ بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی ذاتی تفصیلات بھی اس ڈیٹا میں شامل ہے۔

    یہ ڈیٹا 2019 میں ایک سیکیورٹی خامی کے نتیجے میں ہیکرز کے ہاتھ لگا تھا اور اب ایک سیکیورٹی محقق ڈیو والکر نے دعویٰ کیا ہے کہ مارک زکربرگ فیس بک کی زیرملکیت واٹس ایپ کی مخالف میسجنگ ایپ سگنل کا استعمال کرتے ہیں۔


    ٹوئٹ میں ڈیوڈ واکر کا کہنا تھا کہ مارک زکر برگ بھی اپنی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہیں اس لیے وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن والی ایپ استعمال کرتے ہیں جو کہ فیس بک کی ملکیت نہیں ہے۔

    ڈیو والکر نے یہ دعویٰ ڈیوڈ واکر نے ٹوئٹ میں مارک زکر برگ کے سگنل ایپ کے اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ بھی پوسٹ کیا ہے۔

    ڈیو والکر نے یہ بھی بتایا کہ مارک زکربرگ کا مبینہ اکاؤنٹ 5 اپریل سے بند ہے۔

    انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ مارک زکربرگ بظاہر ٹیلی گرام پر نہیں تاہم اس میسجنگ ایپ میں صارف کو یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہاں فون نمبر سے صارف کو تلاش نہ کیا جاسکے۔

    قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ یہ ممکن ہے کہ فیس بک کے بانی کی جانب سے سگنل کو اس لیے استعمال کیا جاتا ہو تاکہ وہ مخالف ایپ کو چیک کرسکیں گےیہ بھی امکان ہے کہ مارک زکربرگ کی جانب سے واٹس ایپ کی مخالف ایپ کا استعمال اس کے محفوظ ہونے کی وجہ سے کیا جاتا ہو۔

    یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ سگنل کے ڈیٹا کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جاتی ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی، فیچرز اور دیگر پہلوؤں کو ڈیزائن کیا گیا۔

    دوسری جانب سگنل ایپ کی جانب سے بھی اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر مارک زکر برگ کے سگنل ایپ استمعال کرنے کی خبر ٹوئٹ کی گئی ہے۔https://twitter.com/signalapp/status/1379284279163686913?s=20
    سگنل کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا واٹس ایپ کے ٹرمز آف سروس قبول کرنے کی 15 مئی کی ڈیڈلائن قریب آگی ہے، تو مارک زکربرگ مثال قائم کرنے میں سبقت لے گئے ہیں۔

    یاد ہےکہ اس ٹوئٹ میں واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کا حوالہ دیا گیا ہے جس کا اطلاق پہلے فروری میں ہونا تھا مگر صارفین کے شدید ردعمل کے بعد اسے 15 مئی تک ملتوی کردیا گیا۔

    دوسری جانب اینڈرائیڈ اتھارٹی کی جانب سے رابطہ کرنے پر فیس بک کے ایک نمائندے نے اس پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

    خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں جب واٹس ایپ نے اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کی تو ایسے میں اسے سگنل ایپ کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا ہے اور دنیا بھر میں بڑی تعداد میں سگنل کو ڈاؤنلوڈ کیا جارہا ہے۔

    فیس بک کے بانی سمیت 50 کروڑ صارفین کی تفصیلات آن لائن لیک

  • اوپو نے اے سیریز کے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے

    اوپو نے اے سیریز کے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے

    سمارٹ فونز کمپنی اوپو نے 2 نئے اسمارٹ فونز اے 74 فور جی اور اے 74 فائیو جی متعارف کرادیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اوپو اے 74(4 جی) کو فلپائن اور کمبوڈیا جبکہ اے 74(5 جی) کو تھائی لینڈ میں متعارف کرایا گیا۔

    اوپو اے 74 میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔

    فوٹو بشکریہ اوپو
    اے 74 فور جی میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

    فوٹو بشکریہ اوپو
    اس فون میں اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

    فوٹو بشکریہ اوپو
    اے 74 فور جی میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں فون کے فرنٹ رپ 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

    فوٹو بشکریہ اوپو
    دوسری جانب 5 جی ورژن میں اسنیپ ڈراگون 480 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

    5 جی کا ڈسپلے سائز بھی 4 جی ورژن جتنا ہی ہے تاہم اس میں ریفریش ریٹ 90 ہرٹز ہے، تاہم فنگرپرنٹ اسکینر ڈسپلے کے اندر نصب کرنے کی بجائے سائیڈ پر رکھا گیا ہے۔

    فوٹو بشکریہ اوپو
    5 جی ماڈل میں بھی 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ صرف 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

    کمپنی کے مطابق یہ بیٹری لگ بھگ 18 گھنٹے مسلسل یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے یا 10 گھنٹے گیمز کھیلنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

    اے 74 فائیو جی کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں 3 کیمرے تو 4 جی ماڈل جیسے ہی ہیں تاہم ایک 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا اضافی ہے۔

    فوٹو بشکریہ اوپو
    اوپو اے 74 فورجی کی قیمت 255 ڈالرز (39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ اے 74 فائیو جی کی قیمت 285 ڈالرز (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

  • ٹوئٹر کی ایک نئے اور حیرت انگیز فیچر کی آزمائش

    ٹوئٹر کی ایک نئے اور حیرت انگیز فیچر کی آزمائش

    سماجی رابطے کی معروف ترین ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنی ایپ میں ایک نئے اور حیرت انگیز فیچر کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کے اس نئےفیچر کے ذریعے صارفین اپنی ٹائم لائن پر یوٹیوب ویڈیوز دیکھ سکیں گے یعنی نیا فیچر آنے کے بعد ، یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کے لیے صارفین کو الگ سے یوٹیوب ایپ پر ری ڈائریکٹ نہیں کرنا پڑے گا –

    کمپنی کا اس فیچر کے حوالے سے خیال ہے کہ اس سے صارفین کے لیے ٹوئٹر پر ویڈیو دیکھنا بہت آسان ہوگا۔

    ٹوئٹر کے اس نئے فیچر کا تجربہ ابھی امریکا ، جاپان ، کینیڈا اور سعودی عرب میں کیا جارہا ہے۔

    ٹویٹر کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ہم چار ہفتوں کے لیے نئے فیچر کی جانچ کریں گے اور نتائج کی بنیاد پر اس کو لانچ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ٹوئٹر نےگزشتہ دنوں بھی دو نئے فیچرز کا اعلان کیا تھا جو ابھی جانچ کے مرحلے میں ہیں اعلان کیا گیا تھا کہ ٹوئٹر اگلے چند ہفتوں کے دوران دو فیچرز کی آزمائش کرنے جارہا ہے جس کے بعد ٹوئٹر ٹائم لائن پر تصویروں کا آدھے کے بجائے مکمل ویو نظر آئے گا اس فیچر تک رسائی کے بعد صارفین ٹوئٹر ٹائم لائن پر تصویروں کا مکمل ویو دیکھ سکیں گے۔

    جبکہ صارفین ہائی کوالٹی کی تصاویر یعنی 4k امیج کو بھی ٹوئٹر پر اپ لوڈ کرسکیں گے جب کہ اس فیچر تک رسائی بھی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ہی ہوگی۔

    ٹوئٹر نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

  • خبردار! آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ چوری ہو سکتا ہے ، واٹس ایپ کے ٹیکنیکل گروپ ویب بیٹا انفو کی ٹوئٹ

    خبردار! آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ چوری ہو سکتا ہے ، واٹس ایپ کے ٹیکنیکل گروپ ویب بیٹا انفو کی ٹوئٹ

    دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو اکاؤنٹ چوری ہونے سے متعلق خبردار کردیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب بیٹا انفو نے اپنی ٹوئٹ میں واٹس ایپ صارفین کو اکاؤنٹ چوری ہونے سے متعلق خبردار کیا ہے ۔

    ویب بیٹا انفو نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ صارفین کو واٹس ایپ کی جانب سے کچھ ایسے پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں انہیں تصدیق کے لیے ایک مخصوص کوڈ بھیجنا ہوتا ہے ۔


    ویب بیٹا انفو نے بتایا کہ اس کوشش کے دوران صارف کو ایک پیغام موصول ہوتا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے بھیجے گئے کوڈ کے ذریعے ثابت کیجیے یا پھر آپ کا اکاؤنٹ کل غیر فعال کردیا جائے گا۔

    تاہم واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ ایسا کوئی میسیج صارفین کو نہیں بھیج رہا اس لیے برائے مہربانی صارفین اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے ‘ٹو اسٹیپ ویری فکیشن’ کے فیچر کو فعال کریں۔


    ویب بیٹا نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ واٹس ایسا کوئی کوڈ‌یا میسج نہیں بھیجتا تاہمخبرادار 6 ہندسوں کا کوڈ طلب کرنے والے اکاؤنٹس کو بلاک اور رپورٹ کریں۔

    ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ واٹس ایپ اور واٹس ایپ سپورٹ کی جانب سے آپ سے کبھی بھی 6 ہندسوں کوڈ طلب نہیں کیا جائے گا۔