Baaghi TV

شردھا کپور اور راہول مودی کی قربت پھر موضوعِ بحث، ڈیٹنگ کی تصاویر وائرل

بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی اسکرین رائٹر و پروڈیوسر راہول مودی کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور اپنی نجی زندگی کو زیادہ تر میڈیا اور سوشل میڈیا کی نظروں سے دور رکھتی ہیں اور شاذ و نادر ہی اپنی ذاتی زندگی سے جڑے خاص لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

تاہم حال ہی میں اداکارہ بیرون ملک چھٹیاں گزارنے گئیں، جہاں سے انہوں نے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ شردھا کپور کی ان تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کی، تاہم ان کے وائرل ہونے کی اصل وجہ ان کی چھٹیاں نہیں بلکہ ان کے ساتھ نظر آنے والے راہول مودی ہیں۔

شردھا کپور کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں راہول مودی کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں ایک ساتھ کھانا کھاتے، کتابیں پڑھتے اور مختلف مقامات پر گھومتے نظر آئے۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شردھا کپور اور راہول مودی کے تعلقات ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’’چھوٹی سی چھٹی تو بنتی ہے ناں‘‘۔

واضح رہے کہ شردھا کپور اور اسکرین رائٹر و پروڈیوسر راہول مودی کے درمیان تعلقات کی خبریں پہلی بار 2024 میں سامنے آئی تھیں۔ تاہم دونوں نے اپنی نجی زندگی اور تعلقات کے حوالے سے عمومی طور پر خاموشی اختیار کیے رکھی ہے۔ حالیہ تصاویر کے بعد دونوں کی ایک ساتھ موجودگی نے مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔

More posts