گریمی اور آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا اور ان کے منگیتر مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق لیڈی گاگا اور مائیکل پولانسکی کو حال ہی میں شمالی کیلیفورنیا میں اپنے نومولود بچے کے ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی خبر سامنے آئی۔
40 سالہ لیڈی گاگا نے رواں سال تقریباً 9 ماہ تک جاری رہنے والا ’مےہیم بال‘ ورلڈ ٹور اپریل میں مکمل کیا تھا۔ اس عالمی دورے کے دوران انہوں نے دنیا بھر میں 86 شوز کیے۔
لیڈی گاگا نے مارچ 2025 میں ’دی نیویارک ٹائمز‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں خاندان شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے ماں بننے کی خواہش کو اپنی حتمی خواہش قرار دیا تھا۔
