Baaghi TV

Category: شوبز

  • فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،جوانی پھر نہیں آنی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی حمزہ علی عباسی کا دعویٰ

    فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،جوانی پھر نہیں آنی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی حمزہ علی عباسی کا دعویٰ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی نئی آنے والی فلم کے بارے میں دعوی کیا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پاکستانی فلم ’فلم جوانی پھر نہیں آنی‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی۔

    باغی ٹی وی :حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں لندن سے تعلق رکھنے والے پاکستانی چینل کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنی آنے والی فلم اور ڈرامہ ارطغرل سمیت شوبز کے کئی موضوعات پر باتیں کی ہیں –

    فلموں میں آئٹم نمبرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا آئٹم نمبرز مذہبی نقطہ نظر اور سیکیولر نقطہ نظر سے صحیح نہیں ہیں۔ انہوں نے آئٹم نمبرز سے متعلق اپنے خیالات بتاتے ہوئے کہا آپ عورت کی اسکرین پر توہین نہیں کرسکتے اور آپ اسے آرٹ کہتے ہیں۔

    میزبان نے ان سے پوچھا کہ لوگ کہتے ہیں آپ نے ٹوئٹر پر فالوورز خریدے ہیں کیا یہ سچ ہے جس کے جواب میں حمزہ علی عباسی نے ہنستے ہوئے کہا اگر میں فالوورز خریدتا تو مجھے ٹوئٹر پر 31 لاکھ فالوورز کرنے میں سات سال کا عرصہ نہیں لگتا۔ کیونکہ آپ خرید کر 6 ماہ میں 10 ملین تک فالوورز بڑھاسکتے ہیں اور اگر میں واقعی فالووورز خریدتا تو کم از کم 10 ملین تو خریدتا۔

    حمزہ علی عباسی نے اپنی آنے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس فلم کولے کر بہت پرجوش ہوں کیونکہ یہ فلم بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بنی ہے اس کے علاوہ اس فلم کی عمدہ کہانی اور عمدہ اسکرین پلے ہے اس لیے مجھے لگتا ہے یہ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کو بھی پیچھے چھوڑد ے گی۔

    انٹرویو کے دوران حمزہ علی عباسی نے ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس بات سے خوش ہوں کہ کچھ ایسا بھی آیا جس نے بغیر آئٹم نمبر کے زبردست کامیابی حاصل کی۔

    واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کی ریلیز تنازعات کے باعث مسلسل تاخیر کا شکار رہی۔ پروڈیوسرز اس فلم کو رواں سال عیدالفطر پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن کورونا کے باعث اس کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی کردی گئی۔

    یاد رہے کہ 2015 میں ریلیز ہونے والی واسع چوہدری ،احمد علی بٹ ،ہمایوں سعید اور حمزہ علی عباسی کی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ اس وقت کی کامیاب ترین فلم تھی جس نے بزنس کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے تھے۔ اس فلم نے دنیا بھر میں 50 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

  • چودھویں کا چاند ہو یا آفتاب ہو، جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو

    چودھویں کا چاند ہو یا آفتاب ہو، جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو

    ماضی کے معروف اداکار، فلمساز، ہدایت کار گورودت کی 56 ویں برسی آج منائی جارہی ہے وہ 10 اکتوبر 1964 کو ممبئی کے پیڈر روڈ پر اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں اپنے بستر پر مردہ پائے گئے۔ گورودت کے ذکر کے بغیر ہندوستانی سنیما پر کوئی بات مکمل نہیں ہوتی ہے۔ ان کی ایک یادگار ترین فلم ، پیاسا ، ٹائم میگزین کی آل ٹائم 100 بہترین فلموں کی فہرست میں شامل ہے۔
    گورودت 9جولائی 1925 کو بھارتی ریاست کرناٹک میں چتر پور سرسوت برہمن خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا اصل نام وسنت کمار شیواشنکر پڈوکون تھا لیکن بچپن کے ایک ناخوشگوار واقعہ کے بعد ان کا نام گورودت رکھ دیا گیا. ابتدامیں گورودت کوکلکتہ کی ایک فیکٹری میں ٹیلیفون آپریٹرکی نوکری ملی لیکن جلد ہی وہ ملازمت سے مایوس ہو گئے اورانہوں نے نوکری چھوڑ دی۔ان کے چچاکی بدولت انہیں 1944میں پربھات فلم کمپنی کے ساتھ تین سال کے معاہدے کے تحت ملازمت مل گئی۔پربھات فلم کمپنی میں گورودت کی دو افراد سے ملاقات ہوئی جوفلمی زندگی میں ان کے اچھے دوست ثابت ہوئے۔ ان کے نام تھےاداکار رحمان اور دیو آنند۔ گورودت نے1944 میں فلم چاند میں ایک چھوٹاسا کردار ادا کیا تھا۔1946میں انہوں نے دیوآنند کی پہلی فلم ہم ایک ہیں کےلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کیا۔ 1947 میں گورودت بمبئی منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے فلم گرلز اسکول میں امیہ چکرورتی کے ساتھ اور بمبئی ٹاکیزکی فلم سنگرام میں گیان مکھرجی کے ساتھ کام کیا۔ دیو آنند نے پہلی فلم فلاپ ہونے کے باوجود گورودت کو اپنی نئی کمپنی نوکیتن میں بطور ہدایت کار نوکری کی پیش کش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ 1951 میں اس کمپنی کے تحت پہلی فلم بازی ریلیز ہوئی تھی۔ گورو دت کی دیگر فلموں میں1954 کی بلاک بسٹر آرپار 1955 میں مسٹر اینڈ مسز ’55اور سی۔آئی۔ڈی، سیلاب اور 1957 میں پیاساشامل ہیں۔ 1959 میں بننے والی فلم کاغذکے پھول میں گورودت شدید مایوسی کا شکار تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر ناکام ہوئی تاہم چودھویں کا چاند باکس آفس پر بےحد کامیاب ہوئی۔ یہ گورودت کی پہلی رنگین فلم تھی۔ صاحب بی بی اور غلام کی ہدایتکاری کی وجہ سے انہیں فلم فیئر کا بہترین ہدایت کار ایوارڈ دیا گیا۔ 10 اکتوبر 1964 کو گورو دت ممبئی میں کرائے کے مکان میں اپنے بستر پر مردہ پائے گئے۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے شراب میں نیند کی گولیاں ملاکرپی جس کی وجہ سے ان کی موت خودکشی بھی قرار دی جاتی ہے۔

  • ریا چکرورتی جیل میں ساتھی قیدیوں کو یوگا کروایا کرتی تھیں

    ریا چکرورتی جیل میں ساتھی قیدیوں کو یوگا کروایا کرتی تھیں

    آنجہانی بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس سے منسلک منشیات معاملے میں ضمانت پانے والی اداکارہ ریا چکرورتی جیل میں ساتھی قیدیوں کو یوگا کروایا کرتی تھیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً ایک ماہ جیل میں قید رہنے والی اداکارہ ریا چکرورتی کے وکیل ستیش منیشندے کا کہنا ہے کہ اداکارہ صورتحال میں ثابت قدم رہیں انصاف غالب آکر رہے گا۔

    اداکارہ کے وکیل نے جیل میں گزارے گئے ایام کے حوالے سے انکشاف کیا کہ وہ ذاتی طور پر کسی بھی موکل سے ملنے جیل نہیں گئے تاہم طویل مدت بعد انہوں نے ریا کا حال احوال دیکھنے کیلئے جیل کا دورہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ریا کے کیس کو سنگین کردیا گیا تھا اور میں دیکھنا چاہتا تھا کہ ریا ان حالات کا مقابلہ کیسے کررہی ہے ریا کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے اداکارہ کو اس صورتحال میں ثابت قدم پایا اور یہ دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی کہ جیل میں ریا اپنی اچھی دیکھ بھال کررہی ہے۔

    اداکارہ ریا چکرورتی کے وکیل نے بتایا کہ اداکارہ نے جیل کے ماحول میں خود کو ڈھال لیا تھا وہ وہاں ساتھی قیدیوں کیلیے یوگا کلاسز کرواتی تھیں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ریا کو گھر کا کھانا میسر نہیں تھا تاہم ریا نے ساتھی قیدیوں کے ساتھ عام سی لڑکیوں کی طرح رہتے ہوئے حالات کا مقابلہ ثابت قدمی سے کیا

    انہوں نے بتایا کہ ریا اپنے اوپر لگائے گئے بےبنیاد الزامات کو رد کرنے اور ذاتی مفادات کی خاطر اُن کی ساکھ کو خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس سے منسلک منشیات معاملے میں گرفتار اداکارہ ریا چکرورتی کو ضمانت مل گئی

    دپیکا پڈوکون سے تفتیش کرنے والے این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    سوشانت کی موت کے متعلق لیک ویڈیو پر سوشانت کے وکیل اور خاندان کا نئی فرانزک رپورٹ…

    اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو قتل نہیں کیا گیا یہ خودکشی کا معاملہ ہے

    سوشانت کی موت کا کیس حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے، بہن شویتا سنگھ کیرتی کا انکشاف

    میں منشیات کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی منشیات کے استعمال کو فروغ…

    بالی وڈ مشیات کیس: سارہ علی خان اور شردھا کپور نے کے تمام الزامات کی تردید کر دی

    بالی وڈ منشیات کیس:دیپیکا پڈوکون نے دوران تفتیش اعتراف جُرم کر لیا

    بالی وڈ منشیات کیس: سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کے موبائل فونز ضبط

    بالی وڈ منشیات کیس: دوران تفتیش دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سے پوچھے گئے سخت…

    سوشانت سنگھ راجپوت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کے شواہد نہیں ملے

    بالی وڈ منشیات کیس: ہر فلم سٹار کو اس تنازعے میں نہ گھسیٹیں اکشے کمار کی مداحوں…

    کنگنا رناوت خبروں میں رہنے کے لیے اشتعال انگیز بیانات دیتی ہیں شبانہ اعظمی

  • ارجن کپور نے بھی کورونا وائرس کو شکست دے دی

    ارجن کپور نے بھی کورونا وائرس کو شکست دے دی

    با لی وڈ اداکار ارجن کپور نے بھی عالمگیر وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی ۔

    باغی ٹی وی :اداکار ارجن کپور نے گذشتہ برس ستمبر میں کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی اور کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا اور اب انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کردہ اپنی ایک پوسٹ میں ارجن کپور نے بتایا کہ وہ چند روز قبل کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے۔
    https://www.instagram.com/p/CGB9YalJJoM/
    انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے بعد میں بہتر محسوس کررہا ہوں اور کام پر واپس لوٹنے کے لیے پُرجوش ہوں۔

    ارجن کپور نے اپنے لیے نیک خواہشات اظہار کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    ارجن کپور نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ جوان ہو یا بوڑھا کورونا وائرس سب کو متاثر کرتا ہے لہذا ماسک پہنیں۔

    انہوں نے تمام فرنٹ لائن ورکرز کو بھی سلام پیش کیا جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر سب کا خیال رکھ رہے ہیں۔

    ارجن کپور کے بعد ملائیکا اروڑا نے بھی وبا کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی اور انہوں نے 21 ستمبر کو بتایا تھا کہ وہ وائرس سے صحتیاب ہوگئیں۔

    خیال رہے کہ اداکار ارجن کپور نے 6 ستمبر کو انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔اداکار نے بتایا تھا کہ ان کی طبیعت بہتر ہے اور ان میں کوئی بڑی علامات بھی نہیں-

    انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی صحت کے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے رہیں گے-

    ارجن کپور نے کہا تھا کہ یہ بہت ہی مشکل وقت ہے لیکن مجھے یقین ہے ہم سب مل کر اس وبائی مرض پر جلد ہی قابو پالیں گے-

    خیال رہے کہ کورونا کی وجہ سے سینیئر اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی بھی چل بسے ہیں، تاہم وہ خود وبا سے محفوظ رہے با لی وڈ کے متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے جو کئی دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت مند ہوئے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور کرن کمار سمیت دیگر شامل ہیں جو کم از کم 10 دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے۔

    علاوہ ازیں چند روز قبل بالی وڈ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی آئسولیشن میں گزارے گئے دنوں کو چیلنجنگ قرار دیا تھا بعد ازاں اداکار آفتاب شیو داسانی نے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی9 تصدیق کی تھی-

    اداکارہ میں 3 ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم ان میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی اور وہ 21 روز تک آئسولیشن میں رہیں۔

    بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جارہی ہے بھارت اس وقت دنیا سے متاثرہ دنیا کا دوسرا بدترین ملک ہے۔

    ملائکہ اروڑا نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی

    کورونا کا شکار ملائکہ اڑورا بچوں کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوں گئیں

    کورونا وائرس کا شکار ملائکہ اروڑا کو کورونا ویکسین کا بے صبری سے انتظار

    ارجن کے بعد ملائکہ اروڑا بھی کورونا وائرس کا شکار

    دلیپ کمار کو دونوں بھائیوں کی وفات کی خبرنہیں دی گئی۔ سائرہ بانو

    بالی وڈ اداکار ارجن کپور بھی کورونا وائرس کا شکار

    کرونا وائرس نے دو بھائی ہی چھین لیئے :دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس سے…

    بھارتی اداکارہ جینیلیا دیش مُکھ نے کورونا کو شکست دے دی

  • حریم شاہ کا خوبصورتی سے متعلق خصوصی پیغام

    حریم شاہ کا خوبصورتی سے متعلق خصوصی پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور معروف اداکارہ حریم فاروق نے سوشل میڈیا پر خوبصورتی سے متعلق ایک پیغام شیئر کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اکثر اوقات خوبصورتی صرف صاف رنگت تیکھے نقوش اور دبلے پتلے سراہے کو سمجھا جاتا ہے مگر اداکارہ حریم فاروق کی نظر میں ان کے علاوہ بھی شخصیت کے دو پہلو ایسے ہیں جو انسان کو خوبصورت بناتی ہیں-

    اداکارہ حریم نے اپنی خوبصورت تصاویر اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے خوبصورتی سے متعلق ایک معنی خیز پیغام بھی لکھا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CGDM7E0lBiH/
    اپنی پوسٹ میں خوبصورتی سے متعلق ایک پیغام میں اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ڈارلنگ، خود اعتمادی اور عقلمندی آپ کو خوبصورت نظر آنے سے نہیں روک سکتی، کبھی بھی نہیں۔

    حریم فاروق کی دلکش تصویر اور پیغام پر اُن کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں خوب سراہا جا رہا ہے ۔

    اس سے قبل خوبصورتی اور اپنی گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام جاری کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ میری گہری رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی اور نہ ہی مجھے میرے کسی بھی مقصد میں گرا سکے گی۔

    آمنہ الیاس نے کہا تھا کہ میری جلد چاہے جیسی بھی ہو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی اور اُنہیں حاصل کرکے رہوں گی-

    اداکارہ و ماڈل نے اپنی ایک پوسٹ میں ساتھی اداکاراؤں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انڈسٹری سے وابستہ میری کچھ ساتھی اداکارائیں پیسوں کی خاطر ایک عرصے سے رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کر رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے ہمارا یہ کام ہے کہ ہم دوسرے کو اس کی خوبصورتی کا احساس کرائیں نہ کہ اسے شرمندہ کریں کہ وہ خوبصورت نہیں ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی فکر کو پروان چڑھانے والوں کو شرم آنی چاہے۔

    آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر برہم

    آمنہ الیاس کا گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام

    سہانا خان کو رنگ پر تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے کالی چڑیل کہہ دیا

    اداکارہ آمنہ الیاس اور اداکار داور محمود نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

  • ٹوٹتے وہی ہیں جو حساس ہوتے ہیں احساس والے   حمیمہ ملک

    ٹوٹتے وہی ہیں جو حساس ہوتے ہیں احساس والے حمیمہ ملک

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معورف ماڈل و اداکارہ حمیمہ ملک نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ شئیر کی-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حمیمہ ملک نے ایک معنی خیز پوسٹ شئیر کی اداکارہ نے ’مٹی کا انسان‘ کے عنوان سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ کمزور انسان کو دیکھ کر لوگ بھول جاتے ہیں کہ وہ کمزور ٹوٹ کر ہوا ہے اور ٹوٹتے وہی ہیں جو حساس ہوتے ہیں احساس والے-
    https://twitter.com/HumaimaMalick/status/1313828906844205065?s=20
    حمیمہ ملک نے لکھا کہ مضبوط تو صرف عمارتیں ہوتی ہیں کبھی تو وہ بھی نہیں پھر ہم انسان تو محض گوشت پوست کے بنے ہیں۔

    ٹوئٹر پر معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے حمیمہ ملک نے لکھا کہ یہ صرف اُن کی سوچ ہے۔

    اداکارہ کی پوسٹ کی حمایت کرتے ہوئے ٹوئٹر صارفین نے ان کی سوچ کو اچھی سوچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بالکل ٹھیک کہا اور ہم آپ کی بات سے اتفاق کرتے ہیں۔


    https://twitter.com/Daniraz0/status/1313840030675349506?s=20


    واضح رہے کہ حمیمہ ملک نے بطور ماڈل شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا ماڈلنگ میں کامیابی کے بعد اُنہوں نے متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اُن کی معروف پاکستانی فلم ’بول‘ ہے جن میں انہوں نے زینب کا کردار ادا کیا جبکہ وہ ایک بالی وڈ میں بھی بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں۔

  • بلال مقصود کس کو حلیمہ سلطان کا نام دینا چاہتے ہیں ؟

    بلال مقصود کس کو حلیمہ سلطان کا نام دینا چاہتے ہیں ؟

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے مقبول ترین بینڈ اسٹرنگز بینڈ کے رکن اور نامور کمپوزر و گلوکار بلال مقصود نے مداحوں کو بتادیا کہ وہ اپنے گھر میں موجود طوطی کو حلیمہ سلطان کا نام دینا چاہتے ہیں-

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار بلال مقصود نے ایک خوبصورت طوطی کی تصویر پوسٹ کی جو اُن کے گھر میں موجود ہے اور کھڑکی سے باہر دیکھ رہی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CF92h2tHpF8/
    بلال مقصود نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اسے حلیمہ سلطان کا نام دینے کا سوچ رہا ہوں لیکن میری فیملی مجھے ایسا کرنے سے منع کر رہی ہے۔

    گلوکار نے پوسٹ میں اپنے مداحوں کی رائے لیتے ہوئے لکھا کہ آپ مجھے بتائیں کہ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

    بلال مقصود کے سوال پر زیادہ تر مداحوں کا کہنا تھا کہ کیوں نہیں یہ طوطی بہت خوبصورت ہے اس لیے آپ کو اُس کا نام حلیمہ سلطان ہی رکھنا چاہیے۔


    ایک صارف نے کہا کہ حلیمہ ہمارے نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضاعی ماں کا نام تھا- ایک صارف نے لکھا میں تو ایسرا بلاؤں گی ایک صارف نے مشوری دیا کہ بس سلطان یا سلطانہ ہی نام رکھیں ایک صارف نے رضی سلطانہ نام رکھنے کا مشورہ دیا جبکہ ایک صارف نے پارو نام رکھنے کا مشورہ دیا-ایک نے مالئکہ جبکہ ایک صارف نے دھانی جبکہ ایک نے گوکے خاتون اور ایک نے حلیمے نام رکھنے کا مشورہ دیا-

    مداحوں کے ساتھ ساتھ اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی بلال مقصود کی پوسٹ پر رد عمل دیا-

    ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں جاپان میں جنت مرزا اور اُن کی فیملی کے اعزاز میں خصوصی تقریب…

    نعمان اعجاز نے مداحوں کو دنیا کی حقیقت بتا دی

    سوشل میڈیا پیغام میں ماہرہ خان نے اپنے پہلے پیار کا نام بتا دیا

  • سیف علی خان نے بھارتی ایوارڈ فنکشنز کو بے نقاب کر دیا

    سیف علی خان نے بھارتی ایوارڈ فنکشنز کو بے نقاب کر دیا

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے بھارتی ایوارڈ فنکشنز کو بے نقاب کرتے ہوئے مضحکہ خیز اور ایک بڑا تماشہ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : اکثر مختلف اسٹارز کی جانب سے حق تلفی پر ان ایوارڈ فنکشنز پر آواز اٹھائی جاتی ہے، تاہم اسے میڈیا پر پذیرائی نہیں ملتی اور وہ آواز دب جاتی ہے تاہم اب سیف علی خان نے ان ہی ایوارڈ فنکشنز کے حوالے سے حیران کن انکشافات کردیے ہیں۔

    بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ وہ ہندوستانی ایوارڈ شوز پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس وقت کو بھی یاد کیا جب منتظمین نے ان سے ایوارڈ چھین لیا تھا جس کے بارے میں انہیں بتایا گیا تھا کہ وہ حاصل کریں گے کیونکہ کسی اور نے ان پر دباؤ ڈالا ہے-

    سیف نے اعتراف کیا کہ بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ اپنے قومی فلم ایوارڈ سے نااہل ہیں جو انہوں نے فلم ہم تم کے لئے جیتا تھا ، لیکن امید ہے کہ گذشتہ برسوں میں ، انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا ہے۔

    ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ مین انٹرٹینمنٹ پورٹل بالی ووڈ ہنگامہ کا حوالی دیتے ہوئے لکھا کہ سیف علی خان نے بالی ووڈ ہنگامہ کو ایک انٹرویو میں بتایا ، "ہاں ، میں نے اپنے کیریئر کے شروع میں ، ان چند ایوارڈز کی قدر نہیں کی تھی جن میں ہم تم کے لئے قومی ایوارڈ بھی شامل ہے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں نے پچھلے کئی سالوں میں اپنے آپ کو زیادہ قابل شناخت ثابت کیا ہے۔

    ہندوستانی ایوارڈ شوز میں ہونے والی ’’ ہیرا پھیری ‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے مزید کہا ، “سچ پوچھیں تو میں ان پر یقین نہیں کرتا۔ کچھ سال پہلے مجھے ایوارڈز کی تقریب کے لئے بلایا گیا تھا۔ جب میں وہاں پہنچا تو تنظیم کے کسی اعلی شخص نے مجھے بتایا ، ‘ہم آپ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دینا چاہتے تھے۔ لیکن آپ جانتے ہیں کہ یہ کیسا ہے؟ مزاحیہ کردار میں ہم آپ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیں گے۔

    سیف نے کہا کہ ایوارڈ شوز کی ساکھ کو اس وقت دھچکا لگا جب ایک شوق میں ’تجارتی پہلو‘ پیش کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ، انہوں نے کہا ، وہ صرف "ایک بڑا تماشا” بن گئے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا ، "ہم نے کیمراڈیری کا ماحول کیوں پیدا نہیں کیا ہے ، سوشیالوجی کے کچھ طالب علموں کے لئے یہ جاننے کے لئے ایک بحث ہے۔ جیسا کہ میں انھیں دیکھ رہا ہوں ، ایوارڈز کے افعال اسٹیج پر پرفارم کرکے کچھ رقم کمانے کا بہانہ ہیں۔ اگر آپ کے پاس ذہانت ہے تو ، پھر آپ اچھی طرح سے رقم خرچ کرتے ہیں۔ جہاں تک میں دیکھ سکتا ہوں یہی ایوارڈز کے قابل ہیں۔ یہ کسی برادری کا فن دکھانے کے بارے میں نہیں ہے۔

    انٹرنیٹ پر وائرل نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی خبروں نے مداحوں کو کشمکش…

  • نیہا ککڑ کا مقبول ترین گانا ملے ہو تُم ہم کو ایک ارب سے زائد ویوز کے ساتھ پہلا ’بھارتی لو سانگ‘ بن گیا

    نیہا ککڑ کا مقبول ترین گانا ملے ہو تُم ہم کو ایک ارب سے زائد ویوز کے ساتھ پہلا ’بھارتی لو سانگ‘ بن گیا

    بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ کا مقبول ترین گانا ’ملے ہو تُم ہم کو ‘ پرایک ارب سے زائد ویوز آنے کے بعد یہ گانا پہلا ’بھارتی لو سانگ‘ بن گیا جس پر ایک بلین ویوز آئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نیہا ککڑ نے اپنے بھائی ٹونی ککڑ کے ہمراہ ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے اُنہیں اتنی بڑی کامیابی ملی ہے۔

    گلوکارہ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ملے ہو تُم ہم کو ایک ارب سے زائد ویوز کے ساتھ انڈیا کا پہلا لو سانگ بن گیا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CGC50gBjbJ2/
    جبکہ نیہا ککڑ نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپنے بھائی ٹونی ککڑ کا شکریہ ادا کیا کیونکہ گانا ’ملے ہو تُم ہم کو’ کو کمپوز اور تحریر کرنے والے اُن کے بھائی ٹونی ککڑ ہی ہیں۔

    گلوکارہ نے کہا کہ اُنہیں یقین نہیں آرہا ہے کہ اُن کا گانا بھارت کا پہلا لو سانگ بن گیا ہے جس پر ایک ارب سے زائد ویوز آئے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ اس گانے کی ویڈیو صرف 11 ہزار روپے میں تیار کی گئی تھی لیکن آج اس کی مقبولیت دیکھنے کے بعد اس بات پر یقین ہوگیا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے اچھی چیز کو کامیابی ضروری ملتی ہے۔

    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نیہا ککڑ نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بےحد خوش ہیں اور تمام مداحوں کی بھی شُکر گزار ہیں۔ علاوہ ازیں نیہا کر کے بھائی ٹونی ککڑ نے بھی مداحوں کا شکریہ ادا کیا-

    بالی وڈ گلوکار نیہا ککڑ کا گانا ’ملے ہو تُم ہم کو‘ سال 2016 میں ریلیز ہوا تھا، اس گانے کی گلوکارہ نیہا ککڑ ہیں جبکہ گانے کو کمپوز اور تحریر اُن کے بھائی ٹونی ککڑ نے کیا تھا-

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ نیہا ککڑ اور اُن کے دوست گلوکار روہن پریت سنگھ رواں ماہ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں لیکن دونوں گلوکاروں کی جانب سے اب تک اس خبر کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے-

    انٹرنیٹ پر وائرل نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی خبروں نے مداحوں کو کشمکش…

  • ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں جاپان میں جنت مرزا اور اُن کی فیملی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

    ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں جاپان میں جنت مرزا اور اُن کی فیملی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

    پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کا نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز کے ساتھ پاکستان میں کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل بن گئی ہیں-

    باغی ٹی وی :جنت مرزا جاپان میں موجود ہیں اور جاپان سے بنائی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیوز کے ذریعےوہ دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو جاپان کی معلوماتی اور دلچسپ ٹک ٹاک ویڈیوز کےذریعے محظوظ کررہی ہیں۔

    گزشتہ روز جنت مرزا کے ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے جنت مرزا اور اُن کی فیملی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں جاپان کی اہم سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

    اس موقع پر جنت مرزا نے پاکستانی خبر رساں ادارے جنگ کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ اُن کی پاکستانی معروف ہدایتکار سید نور کی ہدایات میں بننے والی فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس میں صائمہ سمیت دیگر معروف فنکاروں نے کام کیا ہے-

    جنت مرزا نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا انتہائی موثر اور طاقت ور میڈیم کی شکل اختیار کرچکا ہے جس میں ہر شخص جس میں ذرا بھی ٹیلنٹ ہے وہ دنیا بھر میں اپنی شناخت بنا سکتا ہے۔

    ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ انہوں نے شوقیہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا شروع کیں تاہم دیکھتے ہی دیکھتے اتنی مقبولیت حاصل ہوئی جس کے بعد سید نور صاحب اور صائمہ جی نے خود اُن سے رابطہ کیا اور فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی۔

    انہوں نے فلم میں کام کے متعلق بتایا کہ شروع میں والدین نے اجازت نہیں دی تاہم سید نور صاحب نے خود والد سے رابطہ کرکے درخواست کی کہ اُن کی فلم ایک فیملی فلم ہوگی اور شوٹنگ کا ماحول بھی اچھا ہوگا جس کے بعد والد صاحب کی اجازت سے فلم میں کام کرنا شروع کیا شوٹنگ کے دوران والدہ بھی ساتھ ہی ہوتی ہیں۔

    جنت مرزا نے بتایا کہ اُن کی چھوٹی بہن علشبہ مرزا بھی ایک معروف ٹک ٹاک اسٹار ہیں اور پاکستان میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کے 7 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں جبکہ اُمید ہے جلد وہ بھی دس ملین فالوورز حاصل کرلیں گی جبکہ اُن کی بڑی بہن سحر مرزا یوٹیو ب کی معروف بلاگر ہیں جنہوں نے صرف چند ہفتوں میں یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ کے قریب فالوورز حاصل کرلیے ہیں۔

    اس موقع پر پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے جنت مرزا کو ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں خوشی ہے کہ جنت مرزا نے اپنی محنت سے پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اُمید کرتے ہیں کہ جنت مرزااپنی شو بز سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر بھی مکمل توجہ دیں گی اور اپنے ملک کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کی اُمیدوں پر بھی پورا اُتریں گی۔

    جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

    اریکا حق کے بعد ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا گلوکار بلال سعید کے نئے گانے کی ویڈیو میں شامل

    بلال سعید اور ٹک ٹاک جنت مرزا کا گانا ریلیز

    ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کے پہلے گانے نے دھوم مچا دی ، یوٹیوب ٹرینڈنگ میں ٹاپ پر

    حاسدین میری تصویریں فوٹو شاپ کر کے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں جنت مرزا