Baaghi TV

Category: شوبز

  • شنیرا اکرم بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کے خلاف میدان میں آگئیں

    شنیرا اکرم بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کے خلاف میدان میں آگئیں

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے پاکستان میں بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کے خلاف آواز اُٹھائی ہے۔

    باغی ٹی وی : شنیرا اکرم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور معاشرے کے مسائل پر آواز اٹھاتی نظر آتی ہیں اور اکثر و بیشتر والدین اور بچوں کے لئے معنی خیز پیغامات بھی جاری کرتی ہیں علاوہ ازیں پاکستان اور نو جوان نسل کے مسائل سے متعلق اکثر ٹوئٹ کرتی رہتی ہیں۔

    تاہم اب بھی شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پاکستان میں بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کےخلاف آواز اُٹھائی ہے۔

    شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں پیغام جاری کیا کہ پورے پاکستان میں عام جگہوں پر جنسی استحصال ہو رہا ہے۔


    انہوں نے لکھا کہ اگر آپ عوام میں ہیں اور کوئی آپ کو غیر موزوں طور پر چھوتا ہے تو آپ کو اس کا بھرپور جواب دینے کی ہمت ہونی چاہیئے۔

    شنیرا اکرم نے لکھا کہ اگر آپ اس قسم کے سلوک کا شکار ہوں تو میں آپ کو اجازت دیتی ہوں کہ آپ اس کی طرف انگلی سے تنبیہ کر تے ہوئے زور سے چیخیں اور کہیں کہ مجھے ہاتھ مت لگاؤ۔

    انہوں نے ہیش ٹیگ ’پاکستان بچوں سے بدسلوکی کے خلاف ہے‘ کا بھی استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں 8 سالہ ملازم بچے کی آنکھوں دیکھی کہانی ٹوئٹر صارفین کے ساتھ شیئر کی تھی۔

    شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ آج صبح ایک گھر کے سامنے سے گزرنا ہوا جہاں انہوں نے ایک چھوٹے سے تقریباً 8 سالہ بچے کو گھر کا مرکزی دروازہ کھولتے ہوئے دیکھا، گھر کے اندر سے ایک کار باہر آرہی تھی جس میں دروازہ کھولنے والے بچے کا ہم عمر بچہ اسکول یونیفارم پہنے بیٹھا تھا اور اسکول جا رہا تھا۔

    شنیرا اکرم نے مزید بتایا کہ گاڑی میں بیٹھے بچے نے دروازہ کھولنے والے چھوٹے بچے کو ہاتھ ہلایا اور اسکول کی جانب روانہ ہو گیا، بہتر ہوتا کہ دونوں بچوں کو ایک ساتھ اسکول چھوڑ دیا جاتا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر والدین کے لیے اُن کے بچوں کی ابتدائی تعلیم سے متعلق ایک اہم پیغام جاری کیا تھا کہ زندگی کے ابتدائی مراحل میں اپنے بچوں کو غذا اور صحت سے متعلق تعلیم دینا بالکل اُسی طرح ضروری ہے جس طرح دوسرے مضامین کی تعلیم دینا ہے اگر اسکولوں میں بچوں کو ابتداء میں ہی فوڈ سائنس، ہیومن ڈیولپمنٹ، غذائیت اور کھیلوں سے متعلق آگاہی تعلیم دی جائے تو ہم پُرجوش انداز میں ذیابطیس جیسی متعدد بیماریوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

    شنیرا اکرم کا بچوں کی ابتدائی تعلیم سے متعلق اہم پیغام

    شنیرا اکرم 8 سالہ بچے کی آنکھوں دیکھی دُکھ بھری کہانی سناتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں

    سی ویو کی صفائی دیکھ کر شنیرا اکرم اور وسیم اکرم کی جانب سے خوشی اور اطمینان کا اظہار

    سی ویو پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر شنیرا اکرم کا برہمی کا اظہار

    کراچی سی ویو کی حالت دیکھ کر وسیم اکرم کا مایوسی کا اظہار،کہا اہلیہ کو سی ویو پر…

    ہمارا کراچی تکلیف میں ہے ہم مدد کے لیے آواز بُلند کر رہے ہیں لیکن ہماری آواز سُننے والا کوئی نہیں ہے شنیرا اکرم

  • میشا شفیع نے4 سال بعدکوک اسٹوڈیومیں آتےہی پھرعشق ومحبت کاقصّہ”عشق آپ بھی اولّا”چھیڑدیا

    میشا شفیع نے4 سال بعدکوک اسٹوڈیومیں آتےہی پھرعشق ومحبت کاقصّہ”عشق آپ بھی اولّا”چھیڑدیا

    لاہور:میشا شفیع کی 4 سال بعد کوک اسٹوڈیو میں شانداراوربھرپور واپسی:آتے ہی عشق ومحبت کاقصّہ”عشق آپ بھی اولّا”چھیڑدیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مشہور میوزک شو ‘کوک اسٹوڈیو’ کا 13 واں سیزن جلد شروع ہونے والا ہے جس میں 4 سال کے وقفے بعد گلوکارہ میشا شفیع بھی واپس آرہی ہیں۔

     

    ذرائع کے مطابق چند روز قبل کوکا کولا کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا تھا جس کے آخر میں کوک اسٹوڈیو کا 13واں سیزن جلد شروع ہونے کی نوید سنائی گئی تھی۔اشتہار دیکھنے کے بعد سے کوک اسٹوڈیو کے مداح نئے سیزن کے لیے کافی پرجوش ہیں۔

     

     

    یاد رہے کہ معروف گلوکارہ میشا شفیع ماضی میں کوک اسٹوڈیو کے 4 سیزنز کا حصہ رہ چکی ہیں اور آنے والے سیزن 13 میں وہ پانچویں بار کوک اسٹوڈیو کے پلیٹ فارم سے پرفارم کریں گی۔میشا شفیع نے سب سے پہلے 2010 میں جاری ہونے والت کوک اسٹوڈیو کے سیزن 3 میں 2 گانے گائے تھے۔انہوں نے سیزن 3 میں ’چوری چوری’ اور ’الف اللہ’ پر پرفارم کیا تھا، چوری چوری گانا پہلی مرتبہ گلوکارہ ریشما نے گایا تھا۔

     

     

    میشا شفیع نے اسی سیزن میں الف اللہ پر معروف گلوکار عارف لوہار کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔بعدازاں میشا شفیع 2012 میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 5 کا حصہ بنی تھیں اور اس سیزن میں بھی انہوں نے 2 گانوں پر پرفارم کیا تھا۔

     

    گلوکارہ میشا شفیع نے سیزن 5 میں پہلی مرتبہ اقبال بانو کی جانب سے گایا جانے والا ‘دشت تنہائی’ اور ’عشق آپ بھی اعلیٰ’ پر چکوال گروپ کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔میشا شفیع 2014 میں سیزن 7 کا بھی حصہ تھیں اور انہوں نے نور جہاں کے گانے ’سن وے بلوری‘ پر پرفارم کیا تھا۔بعدازاں انہوں نے 2016 میں کوک اسٹوڈیو کے نویں سیزن میں ’اے راہ حق کے شہیدوں‘ ، ’بھولے بھالے’ اور ’آیا لاڑیے‘ پر پرفارم کیا تھا۔

     

    حال ہی میں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 13 میں اپنی واپسی کا اعلان کیا۔میشا شفیع نے 2 علیحدہ ٹوئٹس میں مداحوں کو سیزن 13 کے جلد آغاز اور پھر اپنی واپسی سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وہ کوک اسٹوڈیو 2020 میں واپس آرہی ہیں۔

     

    یہاں یہ بات بھی مدنظر رہے کہ میشا شفیع کی جانب سے 2018 میں علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے کے بعد یہ ان کا پہلا بڑا پروجیکٹ ہے۔میشا شفیع نے اپریل 2018 میں اداکار و گلوکار علی ظفر پر اپنی ٹوئٹس میں جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے، جنہیں علی ظفر نے جھوٹا قرار دیا تھا۔

     

    بعد ازاں میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف جنسی ہراسانی کی درخواست محتسب اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کو بھی دی تھی اور گلوکارہ کی دونوں درخواستوں کو مسترد کردیا گیا تھا۔

     


    مذکورہ درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف لاہور کی سیشن کورٹ میں ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، جس پر تقریبا گزشتہ 2 سال سے درجنوں سماعتیں ہوچکی ہیں جس کے جواب میں گلوکارہ نے بھی علی ظفر کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

    دوسری جانب ستمبر کے آخر میں علی ظفر کی شکایت پر ایف آئی اے نے میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت 9 شخصیات کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا جن میں 5 ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق بھی ہوچکی ہے۔علاوہ ازیں گزشتہ روز لاہور کی سیشن کورٹ نے میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر کے دائر کردہ ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔

  • اہلیہ کو لڑکی کہنے پر ٹوئٹر صارف کو زید علی کا کرارا جواب

    اہلیہ کو لڑکی کہنے پر ٹوئٹر صارف کو زید علی کا کرارا جواب

    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کی اہلیہ یمنیٰ کو ’لڑکی‘ کہنے پر یوٹیوبر نے ٹوئٹر صارف کو کرارا جواب دے دیا-

    باغی ٹی وی : زید علی نے گزشتہ روز ہی اپنی اہلیہ یمنیٰ کو تحفے میں کار دی ہے جس کی تصویر اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایپ انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں زید علی کی اہلیہ اپنی نئی کار پر بیٹھی ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGev9H1JhNz/?utm_source=ig_embed
    انسٹاگرام پر تصویر شئیر کرتے ہوئے زید علی نے لکھا تھا کہ آج ہماری شادی کی سالگرہ نہیں ہے اور نہ ہی آج یمنیٰ کی سالگرہ ہے آج کوئی خاص دن نہیں لیکن اس کے باوجود بھی میں نے اپنی اہلیہ یمنیٰ کو یہ نئی کار خرید کر تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا۔

    یوٹیوبر نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اپنے پیاروں کو تحفہ دینے کے لیے کسی خاص دن کا انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہمیں ہر دن اُن سے اتنا ہی پیار کرنا چاہیے جتنا کسی خاص موقع پر کرتے ہیں کیونکہ اس سے رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔

    اُنہوں نے اپنی اہلیہ یمنیٰ کو نئی کار سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دیا۔

    زید علی کی جانب سے شئیر کی گئی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا اور بیوی کو تحفہ دینے پر ان کی تعریف کی جبکہ بعض صارفین نے طنزیہ تبصرے بھی کئے-

    جس میں سے ایک ٹوئٹر صارف نے زید علی کی شئیر کی گئی تصویر کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زید علی نے اس لڑکی کو خوبصورت کار تحفے میں دی ہے اور تُم لوگوں سے ایک آئی فون تک نہیں دیا جاتا۔


    ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے زید علی نے لکھا کہ یمنیٰ لڑکی نہیں بلکہ میری بیوی ہے اور میری زندگی کی ہر جدوجہد اور مشکلات کی میری ساتھی ہے۔‘

    یوٹیوبر نے لکھا کہ اپنے تعلقات کو مادہ پرستی جیسی چیزوں کی بنیاد پر نہ بناؤ کیونکہ جو تعلقات دولت دیکھ کر بنائے جاتے ہیں وہ طویل عرصے تک قائم نہیں رہ پاتے۔

    یاد رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی اور کینیڈا میں مقیم ہیں-

    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے جلد شادی کے فوائد بتا دیئے

     

  • میشا شفیع کی علی ظفرکے خلاف ایک درخواست مسترد ہوگئی

    میشا شفیع کی علی ظفرکے خلاف ایک درخواست مسترد ہوگئی

    لاہور: میشا شفیع کوایک اورجھٹکا:علی ظفرکے خلاف ایک درخواست مسترد ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

    لاہور کی سیشن عدالت کے جج یاسرعلی نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے میشا شفیع کی ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میشا شفیع کے گواہوں کو 27 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

    یاد رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ سماعت پر سائبر کرائم کی ایف آئی آر کا فیصلہ ہونے تک دعوے پر کارروائی روکنے کی استدعا کی تھی۔ میشا شفیع کا موقف تھا مقدمہ درج ہونے سے گواہ خوف کا شکار ہیں، لہذا ایف آئی اے کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ ہونے تک علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکی جائے۔

    دوسری جانب علی ظفر نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا تھا میشا شفیع تاخیری حربے استعمال کررہی ہیں، ان کے صرف پانچ گواہ مقدمے میں نامزد ہیں، لہذا عدالت میشا شفیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی مکمل کرے۔واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے پر میشا شفیع کے خلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔

  • پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل  کی برطانیہ واپسی

    پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی برطانیہ واپسی

    رواں برس 9 مارچ کو باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کرنے والا برطانوی شاہی جوڑے پرنس ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل برطانیہ واپس آرہے ہیں لیکن ان کے شیڈول میں ملکہ الزبتھ ثانی سے ملاقات شامل نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑا ملکہ برطانیہ کے ساتھ کرسمس گزارنے کے بجائے آئندہ سال جنوری میں میگھن کی عدالت میں پیشی سے قبل برطانیہ واپس آئے گا۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میگھن اور پرنس ہیری کرسمس اور نیو ایئر کے عرصے کے دوران برطانیہ روانہ ہوں گے۔ حالانکہ شاہی پرستاروں میں یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ پرنس ہیری اور میگھن کی ملکہ برطانیہ سے ملاقات ہوگی۔

    تاہم شاہی پرستاروں کی قیاس آرائیاں اس وقت غلط ثابت ہوئیں اور انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب یہ خبر سامنے آئی کہ شاہی جوڑے کے شیڈول میں ملکہ الزبتھ ثانی کے ساتھ ملاقات شامل نہیں ہے-

    ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق فروگمور کاٹیج اسٹاف، پرنس ہیری اور میگھن کے دورے یا پھر ان کی ملکہ الزبتھ سے ملاقات کے حوالے سے کوئی تیاریاں نہیں کررہا ہے اور شاہی جوڑے کا دورہ اسٹاف کے شیڈول میں شامل نہیں ہے۔

    شاہی جوڑا کرسمس کا تہوار اپنے نئے 14 ملین ڈالر کے سانتا باربرا کے مینشن میں منائے گا اور یہ سینڈرنگہام (برطانیہ) میں مسلسل دوسرا کرسمس ایونٹ ہوگا جب یہ دونوں یہاں موجود نہیں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے مئی 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں اگلے ہی سال بیٹے کے پیدائش ہوئی بیٹے کی پیدائش کے چند ماہ بعد ہی دونوں نے شاہی حیثیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور رواں برس 9 مارچ کو انہوں نے باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کی تھی شاہی حیثیت چھوڑنے کے بعد پہلے کینیڈا اور اب امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سانتا باربرا کاؤنٹی میں رہائش پذیر ہیں۔جہاں انیوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی شروع کی ہے نیٹ فلیکس کے ساتھ کروڑوں ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔

    میگھن مارکل کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع غیر ملکی میڈیا کا دعوی

    شہزادہ ہیری کی 36ویں سالگرہ پرشہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہالی وڈ پروڈکشن میں کام کرنے جا رہے ہیں؟

    شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے نیٹ فلیکس سے معاہدہ شاہی خاندان پر دباؤ بڑھانے کے…

    برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں بنانے کا معاہدہ کرلیا

     

  • مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزری پر پاکستان شوبز فنکاروں کی کیپٹن (ر)صفدرپر شدید تنقید

    مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزری پر پاکستان شوبز فنکاروں کی کیپٹن (ر)صفدرپر شدید تنقید

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزری پر پاکستان شوبز فنکاروں نے کیپٹن (ر)صفدر اور (ن) لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز مزار قائد پر حاضری کے دروان کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے سیاسی نعرے بازی کی گئی جس کے بعد پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو گرفتار کیا جو بعد ازاں عدالت سے ضمانت لیکر رہا ہوگیا تاہم مزار قائد پر سیاسی نعرے بازی کرنے پر عوام اور سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ شوبز سے وابستہ افراد نے بھی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    فئیرنس کریموں کی تشہیر کے خلاف اور سانولے رنگ اورموٹی جسامت والے افراد کی حمایت میں سوشل میڈیا پر آواز بُلند کرنے والی اداکارہ آمنہ الیاس نے انسٹا گرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب سیاست اور گٹر میں کوئی فرق نہیں رہا کہ، کیپٹن(ر) صفدر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر جا کر نعرے لگا رہے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو۔
    https://www.instagram.com/p/CGhgpkqnCju/?utm_source=ig_embed
    اداکارہ نے کہا کہ اس طرح کے اقدام کرکے یہ لوگ قائد کو یہ عزت دے رہے ہیں، کیا یہ لوگ بھی اپنے والدین کی قبر پر جا کر بھی مفاد کے خاطر مجمع لگا کر نعرے بازی کرتے ہیں؟۔ کیا اس طرح کے لوگ ہمارے لیڈر بنے گے؟۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کر حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ ایسے لوگوں کے خلاف فوری ایکشن لیں۔


    معروف گلوکار و اداکار خالد انعم نے بھی ویڈیو پیغام میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن میں منہ سے کوئی ایسی بات نکالنا نہیں چاہتا لیکن کیپٹن (ر) صفدر نے جو کل قبر کے احاطے میں کیا، اگر میں وہاں موجود ہوتا توان کی اس حرکت پر منہ پر تھپڑ رسید کرتا کیوں کہ قائد اعظم اس ملک کے بانی ہیں بلکہ ہمارے باپ کی طرح ہیں اور ہمیں ان کی عزت کرنی چاہیے۔


    میزبان،گلوکار و اداکار فخر عالم نے ٹوئٹ میں لکھا کہ جناب قائداعظم آپ کے مزار کی بے حرمتی پر ہم لوگ معذرت خواہ ہیں۔

    صفدر کیخلاف پرچہ درج کرانے والا مدعی خود دہشتگردی مقدمات کا مفرور ہے،مریم نواز

    لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت پیش کردیا گیا،وفاقی وکلا نے عدالت میں بڑی…

    میاں کو جیل ناشتہ ملا یا نہیں لیکن مریم کے کھابے ، ویڈیو سامنے آ گئی

    مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے…

    سندھی اوربلوچ غیرت کا تقاضا ہے کہ زرداری…کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر سلیم…

    شوہر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے کس سے کیا رابطہ؟

    مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر…

  • ماضی میں بولڈ اورغیر مہذب کردار کی وجہ سے 20 سے 30 فلموں مین کام کرنے سے انکار کیا  ملکہ شراوت

    ماضی میں بولڈ اورغیر مہذب کردار کی وجہ سے 20 سے 30 فلموں مین کام کرنے سے انکار کیا ملکہ شراوت

    بالی وڈ کی بولڈ اداکارہ ملکہ شراوت نے انکشاف کیا ہے کہ غیر مہذب کردار دئیے جانے پر انہوں نے ماضی میں 20 سے 30 فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : 43 سالہ بھارتی اداکارہ ملکہ شراوت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے غیر مہذب کرداروں کی پیش کش کے باعث ماضی میں ڈھائی درجن فلموں کو مسترد کیا۔

    ٹائمز آف انڈیا کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں ملکہ شراوت نے مذکورہ فلموں کے نام نہیں بتائے اور نہ ہی انہوں نے ان کرداروں کی مکمل طور پر وضاحت کی جن کی انہیں پیش کش کی گئی تھی تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں جن کرداروں کی پیش کش کی گئی وہ ان کی حقیقی شخصیت سے مطابق نہیں رکھتے تھے۔

    ملکا شراوت کے مطابق انہوں نے جن کرداروں کی وجہ سے فلموں کو مسترد کیا اگر وہ یہ کردار نبھاتیں تو ان کی حقیقی اور فلمی شخصیت میں تضاد ہوجاتا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے مذکورہ 20 سے 30 فلموں کی پیش کش کس عرصے میں مسترد کیں۔

    مذکورہ انٹرویو میں انہوں نے بھارت میں خواتین کے لباس اور ان کی چال کی وجہ سے انہیں ریپ اور تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے کلچر پر بھی بات کی اور کہا کہ یہ کم علمی اور تعلیم سے دوری کا نتیجہ ہے۔

    ملکہ شراوت کا کہنا تھا کہ فلموں یا خواتین کے لباس پہننے کا ان کے ریپ کیے جانے سے کوئی تعلق نہیں لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ کسی کا لباس دوسروں کو ریپ کی دعوت نہیں دیتا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں کئی دہائیوں قبل ایک خاتون وزیر اعظم بنیں اور آج متعدد شعبوں کی سربراہی خواتین کے ہاتھوں میں ہے لیکن اس کے باوجود یہاں خواتین کا استحصال اور انہیں کم اہمیت دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین کی عزت سے متعلق ہمیں گھر سے کام کا آغاز کرنا ہوگا اور پہلے اپنے بیٹوں کو لڑکیوں کی عزت کرنا سکھانا ہوگا اور اس کے بعد ریپ جرائم کو روکنے کے لیے سخت قوانین بنانے ہوں گے۔

    ملکہ شروات نے مذکورہ انٹرویو ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب کہ کچھ دن قبل ہی سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر پر مداحوں نے کمنٹس کرکے ان کی فلموں کو بھارت میں ریپ کیسز کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

    ٹوئٹر پر صارفین نے ملکہ شراوت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی بولڈ فلموں اور کرداروں کی وجہ سے ہی خواتین کا ریپ ہوتا ہے، جس پر اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

    اس سے قبل بھی بولڈ پرفارمنس اور آئٹم گانوں پر پرفارم کرنے والی اداکارہ ملکہ شراوت ماضی میں با لی وڈ میں اقربا پروری اور کام کے بدلے جنسی تعلقات پر بات کرتی آئی ہیں اور انہوں نے پہلے بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہیں بھی جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

    اداکارہ نے 2018 میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ماضی میں انہیں متعدد بار کہا گیا کہ وہ جس طرح اسکرین پر اداکاروں کے ساتھ رومانس کرتی ہیں اسی طرح آف اسکرین بھی ان کے ساتھ رومانس کریں۔

    ملکہ شراوت نے بتایا تھا کہ انہیں کہا جاتا تھا کہ جس کام کو سر انجام دینے میں انہیں آن اسکرین یعنی فلم میں کوئی شرم نہیں آتی تو انہیں اسے بند کمرے میں کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟

    اداکارہ نے کسی بھی اداکار، پروڈیوسر و ڈائریکٹر کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ بعض مرتبہ انہیں رات کو 3 بجے تنہائی میں ملنے کے لیے بلایا جاتا۔

    اسی طرح انہوں نے جون 2019 میں دعویٰ کیا تھا کہ اب با لی وڈ میں فلم پروڈیوسرز اور ہدایت کار عام اداکاراؤں کے بجائے اپنی گرل فرینڈز کو کاسٹ کر رہے ہیں۔

    ملکہ شراوت نے کسی بھی فلم ساز یا ان کی گرل فرینڈ کا نام نہیں لیا تھا تاہم دعویٰ کیا تھا کہ اب فلموں میں ہی ہیروز کی گرل فرینڈز ہی کاسٹ کی جا رہی ہیں انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہیں خواتین کے حقوق پر بات کرنے کی وجہ سے نظر انداز کیا جاتا اور ان کی حق گوئی کی وجہ سے ہی ماضی میں انہیں 20 سے 30 فلموں سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔

    خیال رہے کہ ملکا شراوت نے 2002 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تاہم انہیں شہرت 2004 کی ہارر رومانٹک فلم ’مرڈر‘ سے ملی، وہ اب تک 3 درجن سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں ملکہ شراوت ن 2016 میں چینی فلم ‘ٹائم ریڈرز‘ میں ایکشن میں دکھائی دیں۔

    ملکہ شراوت نے اپنے فلمی کیریئر میں متعدد آئٹم سانگس پر بھی شاندار پرفارمنس کی، ان کے مشہور گانوں میں ’جلیبی بائی، شالو کے ٹھمکے، لیلیٰ اور گاگھرا‘ شامل ہیں ملکہ شراوت کی آخری ہارر کامیڈی ویب سیریز’بو۔۔ سب کی پھٹے گی‘ 2019 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے ذریعے وہ 2 سال بعد اسکرین پر دکھائی دیں تھیں۔

    عامر خان کو خود کو مسٹر پرفیکشنسٹ ثابت کرنے میں کن مشکلات کا سامنا رہا؟

    لندن میں شاہ رخ خان اور کاجول کے مجسموں کی نقاب کشائی کی جائے گی

  • منشا پاشا کی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

    منشا پاشا کی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور باصلاحیت اداکارہ منشا پاشا کی سالگرہ کی خوبصوت تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں منشا پاشا کے منگیتر، سماجی کارکن جبران ناصر بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منشا پاشا نے اپنی 33 ویں سالگرہ منائی منشا پاشا کی جانب سے اپنی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی گئی ہیں۔

    منشا پاشا کی تصاویر اور ویڈیو میں اُن کے منگیتر جبران ناصر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CGfKm6TFhD5/?igshid=2tp9yxqeqkqm
    منشا پاشا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنی سالگرہ کی خبر دی ہے اور لکھا ہے کہ ’ یہ سالگرہ منانے کا وقت اور ساتھ میں کیک کا ا یموجی بھی بنایا ہے۔

    منشا پاشا کی جانب سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں وہ باقاعدہ جبران ناصر کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں ۔
    https://www.instagram.com/p/CGfcpj6F8Fc/?igshid=d55buzofd8yo
    منشا پاشا کی جانب سے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا کہ اُن کی سالگرہ کے ساتھ اُن کے ایک دوست کی بھی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

    منشا پاشا کا کیپشن میں بتانا تھا کہ اُنہیں یہ سرپرائز برتھ ڈے پارٹی اُن کے دوستوں کی جانب سے دی گئی ہے جس سے متعلق وہ بالکل بھی نہیں جانتی تھیں۔
    https://www.instagram.com/p/CGhW6GIl_rm/?igshid=3ehm8p43rzqj
    اداکارہ کی جانب سےفیملی کے ساتھ سالگرہ منانے کی ویڈیو اور تصاویر شئیر کی گئیں جس کے کیپشن میں منشا نے بتایا کہ ہر سال جب میں چھوٹی تھی تو ہم آدھی رات کو گھر میں کیک کاٹتے تھے-منشا نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیک کے متعلق بتایا کہ یہ کیک انہیں ان کی مداح اسماء درانی نے امریکہ سے بھیجا ہے- منشا نے بتایا کہ اسماء درانی پچھلے کچھ سالوں سے انہیں باقاعدگی سے سالگرہ پر کیک بھیج رہی ہیں-
    https://www.instagram.com/p/CGhmGAsFSDq/?igshid=7ipfwrb9rufm
    منشا پاشا نے جبران ناصر کے ساتھ تصویر لی گئیں تصاویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ جبران ناصر کا ساتھ ہر لمحہ خاص بناتا ہے-

    منشا پاشا کو اُن کی پوسٹس پر مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکاروں کی جانب سے بھی سالگرہ کی خوب مبارکباد دی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا جن میں جنید خان، علی گل پیر، زاہد احمد،انوشے اشرف اور علی رحمنٰ خان شامل ہیں-

  • عامر خان کو خود کو مسٹر پرفیکشنسٹ ثابت کرنے میں کن مشکلات کا سامنا رہا؟

    عامر خان کو خود کو مسٹر پرفیکشنسٹ ثابت کرنے میں کن مشکلات کا سامنا رہا؟

    بھارتی سُپر اسٹارعامر خان کا شمار با لی وڈ کے کامیاب ترین سُپراسٹارز میں ہوتا ہے عامر خان نے بالی وڈ کو متعدد کامیاب فلمیں دی ہیں جو کہ بلاک بسٹر ثابت ہوئیں اور انہوں نے اپنے کرداروں سے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا اور مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے پُکارے جانے لگے لیک ان کو مسٹر پرفیکشنسٹ تک کا سفر کرنے میں انہیں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے حال ہی میں اپنے مداھوں کے ساتھ شئیر کیا-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار عامر خان نے چند روز قبل بھارت کی ایک نجی بینٹ یونیورسٹی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں انہوں نے طلبا سے بہت سی باتیں شیئر کیں اور ساتھ ہی انہیں اپنے اُس وقت کے بارے میں بھی بتایا جب وہ اپنے کیرئیر کے حوالے سے بہت زیادہ پریشان تھے۔

    عامر خان نے بتایا کہ اُن کی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کے بعد انہوں نے مختلف کہانیوں کی بنیاد پر تقریباً آٹھ یا نو فلمیں سائن کیں اُس وقت تقریباً تمام ڈائریکٹرز ہی نئے تھے۔ عامر خان کی فلموں نے بم باری شروع کردی اور اُنہیں میڈیا کے ذریعے ون فلم ونڈر کہا جانے لگا۔

    انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود میرا کیریئر ڈوب رہا تھا ایسا لگ رہا تھا جیسے میں کسی جلدی میں ہوں اُس وقت گھر آکر میں بہت زیادہ دکھی تھا اور بہت رویا کرتا تھا۔

    عامر خان نے بتایا کہ وہ جن لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے وہ اُن میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے تھے۔ اُس وقت عامر خان کو ایسا محسوس ہوا کہ انہوں نے جو فلمیں مکمل کرلی ہیں اور اُس وقت وہ جو فلمیں کررہے ہیں وہ اچھی نہیں ہیں۔ پھر ایسا ہی ہوا کہ اُن کی سائن کردہ فلمیں ایک کے بعد ایک ریلیز اور فلاپ ہونے لگیں۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کو ایسا لگا کہ اب وہ ختم ہو رہے ہیں انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب بھلے کیریئر ختم ہو جائے لیکن تب تک وہ کسی بھی فلم کو سائن نہیں کریں گے جب تک اُنہیں کوئی بہترین ہدایتکار، عظیم اسکرپٹ اور ایک بہترین پروڈیوسر نہ مل جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ 44 سال کی عمر میں انہوں نے راجکمار ہیرانی کی فلم ’3 ایڈیٹس‘ میں کالج کےاسٹوڈنٹ کا کردار ادا کیا۔ اداکار نے بتایا کہ جب فلم کے پروڈیوسر نے اُن سے رابطہ کیا اور کہا کہ کالج کے اسٹوڈنٹ کا کردار کرنا ہے تو انہوں نے سوچا کہ وہ کالج کے اسٹوڈنٹ کا کردار کیسے کر پائیں گے۔

    بالی وڈ سُپر اسٹار نے کہا کہ راجکمار ہیرانی کو مجھ پر یقین تھا کہ میں اس کردار کے ساتھ انصاف کروں گا اور انہوں نے مجھے اس فلم کے لیے کاسٹ کرلیا تھا۔ جس کے بعد یہ فلم اُن کے کیرئیر کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔

    اس کے بعد جیسے عامر خان کی قسمت ہی بدل گئی اورانہوں نے ایک کے بعد ایک بہترین فلم کی۔ اُن کی بلاک بسٹر فلموں میں گجنی’لگان، قیامت سے قیامت تک، دل، تارے زمین پر، 3 ایڈیٹس، دنگل ، پی کے، رنگ دے بسنتی ‘ سیکریٹ سُپر اسٹاراور دیگر شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ عامر خان کی نئی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں اُن کے ساتھ کرینہ کپور خان نظر آئیں گی جس کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔

    خیال رہے کہ عامر خان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی فلم کی شوٹنگ ترکی میں بھی ہوئی شوٹنگ کے لئے ترکی میں قیام کے دوران انہوں نے ترک اول خاتون سے ملاقات کی جس پر انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے عامر خان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا-

    بالی وڈ سُپر اسٹار عامر خان کی تُرکی خاتون اول سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    مودی ملے تو یار، عامر خان ملے تو غدار؟ مبشر لقمان نے مودی سرکار کو کھری کھری سنا…

    عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر…

     

  • علی ظفر کی جانب سے دائر مقدمے میں عفت عمر سمیت  5 ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتوں کی توثیق

    علی ظفر کی جانب سے دائر مقدمے میں عفت عمر سمیت 5 ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتوں کی توثیق

    لاہور کی سیشن کورٹ نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں عفت عمر سمیت 5 ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتوں کی توثیق کردی۔

    باغی ٹی وی : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے 28 ستمبر کو پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی-

    پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کے سیکشن 20 (1) اور پاکستان پینل کوڈ کے آر/ڈبلیو 109 کے تحت 9 افراد میں میشا شفیع ، عفت عمر ،لینہ غنی،حسیم الزمان ، عفت عمر، حمنہ رضا، ماہم جاوید، علی گل پیر، فریحہ ایوب اور سید فیضان رضا شامل ہیں-

    ان تمام شخصیات پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک منصوبے کے تحت علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر الزامات لگائے۔

    علی ظفر کے جمع کرائے گئے شواہد کے مطابق یہ الزامات انہیں ایک ملٹی نیشنل کے بہت بڑے کنٹریکٹ سے نکلوانے کے لئے لگائے گئے-

    علی ظفر نے اپنی گواہی میں بتایا تھا کہ میشا شفیع کی جانب سے ان کو یہ دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ اس کانٹریکٹ سے پیچھے نہ ہٹے تو وہ ان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیں گی-

    اس دھمکی میں نہ آنے پر میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف 19 اپریل 2018 کو ٹوئٹر پر اپنے ساتھیوں سمیت الزامات کی بوچھاڑ کر دی اور ان کو اس پروگرام سے خارج کروادیا-

    علی ظفر نے کہا تھا کہ ان کے خلاف یہ مہم می ٹو کے بینر تلے لانج کی گئی جس میں میشا شفیع اور ان کی وکیل نے اپنے ساتھیوں کی مدد لی اور میڈیا پر ان کی کردار کشی کرنے کے لئے ٹوئٹر فیس بک اور انسٹا گرام پر متعدد جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے علی ظفر کو ایک لمبے عرصے تک سائبر پلنگ اور ہراسمنٹ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ان میں سے کئی اکاؤنٹس ان کی ایف آئی اے کمپلین کے بعد اچانک ڈیلیٹ کر دیئے گئے-

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے اڑھائی سال کی اندرونی تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کی۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے ان ملزمان کو دفاع کے3 سے زائد مواقع دئیے گئے تھے –

    تاہم بعد میں سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ و ماڈل عفت عمر، فریحہ ایوب، شہزاد رضا ،علی گُل پیر اور حمزہ رضا کو شامل تفتیش کیاتھا ملزمان نے جُرم سے انکار دیا تھا ملزمان نے بیان دیتے ہوئے کہا تھا ہم نے عوامی رائے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسٹیٹس اپ لوڈ کئے اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی کی دل آزاری کے لیے پوسٹ نہیں کیں۔

    تاہم اب ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے ایف آئی اے کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمات میں نامزد 5 ملزمان کی درخواستوں پر سماعت کی۔

    عدالت نے ملزمان میں فریحہ ایوب، سید فیضان رضا، عفت عمر، حزیم الزمان خان اور علی گل شامل ہیں۔

    درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ بے قصور ہیں ایف آئی اے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا درخواستوں پر سماعت کے دوران گلوکار علی ظفر کے وکلا نے ضمانتوں کی مخالفت نہیں کی۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان کی سزا اور جزا کا فیصلہ ٹرائل میں کیا جائے گا اس کے ساتھ ہی سیشن کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو جلد چالان جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا فیشن بلاگرحمنہ رضا نے علی ظفر کے خلاف میشا شفیع کا ساتھ دینے پر علی ظفر سے معافی مانگی تھی حمنہ کے مطابق 19 اپریل 2018ء کو میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات کے بعد انہوں نے بھی ان کی تائید میں ٹوئٹس کئے اور اداکار پر جھوٹے الزامات لگائےتھے اور میری اس لاپرواہی نے اداکار کی ساکھ کو متاثر کیا انہیں ذہنی پریشانی میں مبتلا کیا اور اہل خانہ کو بھی تکلیف پہنچی جس کے لیے میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔

    حمنہ رضا نے ایک ایسے موقع پر علی ظفر سے معافی مانگی جب کہ کچھ دن قبل ہی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حمنہ رضا، عفت عمر اور میشا شفیع سمیت 9 خواتین کے خلاف علی ظفر کو بدنام کرنے کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا۔

    واضح رہے کہ علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھاعلی ظفر کی طرف سے ایف آئی اے سائبرکرائمز ونگ کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر مہم میں نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے علی ظفر کی درخواست پر کارروائی شروع کردی تھی-

    یاد رہے کہ اس سے قبل علی ظفر میشا شفیع کے خلاف کیا گیا ہائی کورٹ میں کیس جیت چکے ہیں-

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    علی ظفر نے صارفین سے آن لائن سوشل میڈیا عدالتوں کے بارے میں رائے مانگ لی

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل…

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت…