Baaghi TV

Category: شوبز

  • کنگنا رناوت خبروں میں رہنے کے لیے اشتعال انگیز بیانات دیتی ہیں  شبانہ اعظمی

    کنگنا رناوت خبروں میں رہنے کے لیے اشتعال انگیز بیانات دیتی ہیں شبانہ اعظمی

    بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے متنازع ہیروئن کنگنا رناوت سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کنگنا خبروں میں رہنے کے لیے اشتعال انگیز بیانات دیتی ہیں۔

    باغی ٹی وی :بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور آئے دن نئے مقدمات اور تنازعات کا شکار رہتی ہیں۔کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی خود کشی کی وجہ بھارتی فلم انڈسٹری کو ٹھہرایا تھا –

    کنگنا رناوت نے اسٹار کڈز سمیت بڑے ہدایتکاروں کو سوشانت سنگھ کی خودکشی کی وجہ قرار د یتے ہوئے دہشت گرد کہا تھا اور فلم انڈسٹری کو ’ڈرگ مافیا‘ کے نام سے پکارا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بھارتی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے ایک انٹر ویو میں کنگنا رناوت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنگنا رناوت شہرت چھن جانے کے خوف میں مبتلا ہیں، اشتعال انگیز بیانات ہی کنگنا کو خبروں میں رکھتے ہیں۔

    شبانہ اعظمی نے دوران انٹر ویو کنگنا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کنگنا رناوت وہ کام کریں جو وہ بہتر کر سکتی ہیں جیسے کہ اداکاری ۔

    شبانہ اعظمی نے کہا کہ کنگنا رناوت اپنے بنائے ہوئے جھوٹ پر یقین کرنے لگ گئی ہیں کنگنا کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے انڈسٹری کو اقربا پروری اور عورتوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا سکھایا ہے۔

    انہوں نے کنگنا رناوت کو بے چاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کا خیال ہے کہ کنگنا رناوت اُس دن سے خوفزدہ ہیں کہ جس دن وہ خبروں کی ہیڈ لائنز میں نہیں ہوں گی اسی لیے خبروں میں رہنے کے لیے وہ اشتعال انگیز بیانات دیتی رہتی ہیں۔

    شبانہ اعظمی نے مزید کہا کہ وہ مانتی ہیں کو فلم انڈسٹری میں مسائل موجود ہیں مگر سب کو ایک ہی صف میں لا کھڑا کرنا ناانصافی ہے۔

  • ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں موجود دلیپ کمار کے آبائی گھر پر سیکشن 4 نافذ کردی

    ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں موجود دلیپ کمار کے آبائی گھر پر سیکشن 4 نافذ کردی

    خیبرپختونخوا(کے پی کے) حکومت نے بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے گھر پر سیکشن 4 نافذ کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : کے پی حکومت نے بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور کپور خاندان کی پشاور میں واقع آبائی رہائش گاہوں کو خرید کر میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اس معاملے پر اب وزیر اطلاعات کامران بنگش نے بتایا کہ محکمہ آثار قدیمہ نے دلیپ کمار کے گھر کو خریدنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا تھا۔

    تاہم اس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دلیپ کمار کے گھر پر سیکشن 4 نافذ کردی گئی ہے۔

    کامران بنگش کا کہنا ہے کہ حکومت دلیپ کمار کا 4 مرلے کا گھر خریدنے کا عزم رکھتی ہے۔

    کامران بنگش نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں گھر کو خریدا جائے گا جس کے لیے حکومت فنڈ مہیا کر رہی ہے۔

    کامران بنگش کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں گھر کی مرمت اور اس کی اصلی حالت میں بحالی کا کام ہوگا بحالی پلان کے تحت گھر کو میوزیم میں تبدیل کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دلیپ کمار کی اہلیہ نے بھی اپنے شوہر کے آبائی گھر کی خریداری اور پھر اسے میوزیم میں تبدیل کرنے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کی تھی۔

    انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں خیبر پختونخوا کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پاکستان کی صوبائی حکومت کی کوششوں پر بہت خوش ہوں اور مجھے پوری اُمید ہے کہ وہ اپنے اس اقدام میں ضرور کامیاب ہوں گے-

    دوسری جانب دلیپ کمار نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداؤحں کے ساتھ اپنے آبائی گھر کی یادیں شئیر کیں تھیں-

    واضح رہے کہ دلیپ کمار کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے قصہ خوانی بازار میں 1922 میں مسلمان گھرانے میں ہوئی تھی اور ان کا اصل نام محمد یوسف ہے۔دلیپ کمار کو ان کی فلمی خدمات پر حکومت پاکستان نشان امتیاز سے بھی نواز چکی ہے۔اسی طرح راج کپور کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے حویلی دلگران میں ہندو خاندان میں 1924 میں ہوئی تھی۔

    دونوں با لی وڈ لیجنڈز کے علاوہ بھی دیگر چند با لی وڈ شخصیات پشاور اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں پیدا ہوئی تھیں جب کہ متعدد شخصیات حالیہ پاکستان کے دیگر صوبوں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی پیدا ہوئی تھیں۔

    مجھے پشاور میں واقع اپنے گھر کا وہ کمرہ یاد ہے جہاں خواتین عبادت کیا کرتی تھیں…

    دلیپ کمارنے کی پی حکومت سے پشاور میں واقع آبائی گھر کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کردی

    دلیپ کمار کے آبائی گھر کو میو زیم میں تبدیل کرنے پر اہلیہ سائرہ بانو کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف

    خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں موجود دلیپ کمار اور راج کمار کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

  • اجے دیو گن کے چھوٹے بھائی  اور فلم ڈائریکٹر انیل دیوگن انتقال کر گئے

    اجے دیو گن کے چھوٹے بھائی اور فلم ڈائریکٹر انیل دیوگن انتقال کر گئے

    بالی وڈ کے مقبول ترین سُپر اسٹار اداکار اجے دیوگن کے چھوٹے بھائی اور فلم ڈائریکٹر انیل دیوگن گزشتہ رات حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن کے بھائی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے گزشتہ رات 45 سال کی عمر میں انتقال کر گئے-اس حوالے سے اجے دیو گن نے اپنے بھائی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی موت کے حوالے سے اپنے مداحوں کو اطلاع دی۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی وڈ سپر اسٹار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے اپنے بھائی انیل دیوگن کو گزشتہ شب کھودیا، بھائی کی بے وقت موت نے ہمارے خاندان کو دکھی کردیا ہے پورا خاندان اسکی کمی کو ہمیشہ محسوس کرتا رہے گا۔

    انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ان کا خاندان انیل دیوگن کی آخری رسومات کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے محدود پیمانے پر انجام دے گا۔

    یاد رہے کہ انیل دیوگن نے اجے کی فلم راجو چاچا اور بلیک میل کی ڈائریکشن دی تھی جبکہ فلم سن آف سردار کے کرییٹو ڈائریکٹر بھی وہی تھے۔

  • کسی کام کے لئے دوسروں کی منظوری کی ضرورت نہیں  میر ا اجازت نامہ میں خود ہوں  مہوش حیات

    کسی کام کے لئے دوسروں کی منظوری کی ضرورت نہیں میر ا اجازت نامہ میں خود ہوں مہوش حیات

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ اسے کسی کام کے لئے دوسروں کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے اداکارہ کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصویر نلیک اینڈ وائٹ نے لیکن اداکارہ کے منفرد انداز کے باعث تصویر خوبصورت اور دلکش نظر آ رہی ہے-
    https://www.instagram.com/p/CF9eS82F3xF/
    مہوش حیات نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ڈارلنگ مجھے اپنے کسی کام کو کرنے کے لیے آپ کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ میر ا اجازت نامہ میں خود ہوں۔

    اس کے ساتھ ہی مہوش حیات نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ Mindsgam اور MehwishHayat کا بھی استعمال کیا ہے-

    اداکارہ کی اس پوسٹ کو نہ صرف مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے بلکہ ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے تعریفی پیغامات موصول ہو رہے ہیں-

    واضح رہے کہ ادا کارہ مہوش حیات کو بسکٹ کے لئے شوٹ کرائے گئے اشتہار پر شدید تنقید کا سامنا بنایا گیا ہے ہوا کچھ یوں کہ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گالا بسکٹ کے اشتہار کی 1 منٹ 37 سیکنڈز کی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ ناچتی نظر آ رہی ہیں اور ساتھ ہی لکھا تھا کہ گالا کے اس ماسٹر پیس کا حصہ بننا بہت خوشی کا باعث تھا جس میں ہم اپنے ثقافتی تنوع کو دکھاتے ہیں کیونکہ ’ اپنے دیس کا ہر رنگ ہے نرالا‘۔

    مہوش حیات کی اس ویڈیو پر نہ صرف صارفین نے بلکہ معروف سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی سخت تنقید کی گئی-

    پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا بسکٹ کمپنی کے لئے نیا اشتہار،سوشل میڈیا پر بحث جاری

  • صبا قمر کا خواتین کے لئے خصوصی پیغام

    صبا قمر کا خواتین کے لئے خصوصی پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور مقبول ترین اداکارہ صبا قمر نے حوصلہ افزائی کرنے پر خواتین کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کو محبت دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی-

    باغی ٹی وی : اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے انڈسٹری میں اپنا الگ مقام اور پہچان بنانے والی اداکارہ صبا قمر مداحوں کے ساتھ تصاویر، ویڈیوز،ویلاگز اور پیغامات شیئر کرتی نظر آتی ہیں-

    اداکارہ صبا قمرنے حال ہی میں ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنے پرستاروں خصوصاً خواتین کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے صبا قمر کی حوصلہ افزائی کی اور اُنہیں محبت دی-
    https://www.instagram.com/p/CF654yJhz_n/?utm_source=ig_embed
    صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے سامنے رکھے ہوئے خوبصورت سفید پھولوں کے دستے کو دیکھ رہی ہیں جس میں ایک پیغامیہ نوٹ بھی نظر آ رہا ہے۔

    صبا قمر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ طاقت یہ نہیں ہوتی کہ آپ ٹوٹنے سے پہلے خود کو کتنا سنبھال سکتے ہیں بلکہ اصل طاقت تو یہ ہوتی ہے کہ ٹوٹنے کے بعد آپ کتنا برداشت کر سکتے ہیں۔

    صبا قمر نے مزید لکھا کہ وہ اپنے اس پیغام میں ہر اس خاتون کا شکریہ ادا کر رہی ہیں جنہوں نے اُنہیں تعمیر کرنے اور اس مقام تک پہنچانے میں کردار ادا کیا اُنہیں محبت دی اور اُن کی حوصلہ افزائی کی-

    صبا قمر نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ سب خواتین میری انسپائیریشن بھی ہیں-

    صبا قمر کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے کمنٹ سیکشن میں اُن سے پیار اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    منال خان کے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

    تُرک اداکارہ اسرا بلجیک نے جانوروں کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بُلند کردی

  • سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان المعروف چائے والا کونسا نیا پروجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں؟

    سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان المعروف چائے والا کونسا نیا پروجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں؟

    سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان المعروف چائے والا نے جدید طرز کا ڈھابہ کھول لیا-

    باغی ٹی وی :4 برس قبل پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر نے ایک چائے والے کی اس وقت قسمت بدل گئی تھی جب اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر جویریہ علی نے اکتوبر 2016 میں ان کی تصویر شیئر کی تھی –

    اپنی پہلی فوٹو گراف کے حوالے سے کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے ارشد کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتا کہ یہ کس نے لی تھی تاہم جب میڈیا ارشد تک پہنچا تو وہ کافی گھبرا گئے تھے اور ان کے ماموں بھی یہ سب دیکھ کر کافی پریشان ہوگئے تھے کہ آخر میڈیا ان کے پیچھے کیوں پڑ گیا ہے۔

    اس کے بعد ارشد خان ماڈل بن گئے اور اداکاری میں بھی قسمت آزمائی کی پھر 2017 کے شروع میں یہ افواہیں پھیل گئیں کہ ارشد خان اپنے اداکاری کے کیریئر کو چھوڑ کر واپس چائے کے اسٹال پر جارہے ہیں جس کی وجہ ان کے خاندان کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں ہیں-

    یہ افواہیں اس وقت شروع ہوئیں ارشد خان کی گلوکارہ مسکان جے کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو ریلیز ہوئی۔

    رپورٹس تھیں کہ ارشد خان کے گھر والوں کو گلوکارہ کے ساتھ بنائی گئی ان کی یہ ویڈیو بالکل پسند نہیں آئی اور انہوں نے ارشد کے شوبز کیریئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تاہم ایک انٹرویو میں ارشد خان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایاتھا کہ یہ خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

    بعدازاں گزشتہ برس انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کیا تھا وہ ایک بار پھر لوگوں کے لیے چائے بنانے کا کام کرنے لگے ہیں۔

    اب ارشد خان نے اسلام آباد میں اپنا کیفے بنالیا ہے جس کا نام انہوں نے کیفے چائے والا رکھا ہے ان کا کیفے 10 اکتوبر سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر بلند مرکز کی جانب کھل رہا ہے۔

    اردو نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں فخر کرتا ہوں کہ میں چائے بناتا تھا میرے دوست آتے رہتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ اپنے ہاتھ سے چائے بناکر دو تو میں چائے بناتا رہتا ہوں۔

    ارشد خان نے کہا کہ میں نے اسلام آباد میں اپنا ایک کیفے بنالیا ہے اپنے کیفے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے کہا کہ آپ نے کیفے کا نام چائے والا کیوں رکھا ہے اس کا نام صرف اپنے نام سے ارشد خان کردولیکن میں نے انہیں کہا کہ یہ میری پہچان ہے۔

    ارشد خان نے کیفے کے بارے میں بتایا کہ کیفے میں مکمل طور پر ٹرک آرٹ کا استعمال کیا گیا ہے اور یہاں دیسی اسٹائل میز اور کرسیاں بھی موجود ہیں۔

    ارشد خان نے بتایا کہ ان کے کیفے میں چائے کے علاوہ 15 سے 20 قسم کی کھانے کی اشیا بھی ہیں کیونکہ میرے کیفے کا نام بھی میرے نام کے سے جڑا ہے اس لیے میں اسے زیادہ وقت دے رہا ہوں۔

    اس کے ساتھ ہی ارشد خان نے بتایا کہ وہ آج کل اداکاری بھی کررہے ہیں اور ان کی ٹی وی شو کی کچھ اقساط نشر ہوچکی ہیں۔

    انٹرویو میں انہوں نے تعلیم کے حصول سے متعلق بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا ک ہمارے معاشرے میں اکثر لوگ کہتے ہیں کہ پڑھائی کرو مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ میں نے پڑھائی نہیں کی لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے اس مقام پر پہنچادیا۔

    ارشد خان نے بتایا کہ وہ ایک ایسا ادارہ بنانا چاہ رہا ہوں جہاں ان بچوں کو تعلیم دی جاسکے جن کے والدین تعلیم کے اخراجات برداشت کرسکیں اس ادارے میں بچے ہنر بھی سیکھیں گے کہ انہوں نے بڑے ہو کر کیا کرنا ہے۔

  • مشن امپوسبل 7 کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کے چلتی ٹرین پر خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    مشن امپوسبل 7 کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کے چلتی ٹرین پر خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    مشن امپوسبل 7 کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کےایک خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی:ہالی وڈ سُپر اسٹار ٹام کروز اپنے خطرناک اسٹنٹس کے باعث مشہور ہیں مگر کئی بار لوگ اپنے پسندیدہ اداکار کو خوفناک اسٹنٹ کرتے دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں ایسا ہی کچھ ناروے میں ہوا جہاں سڑک پر لوگ اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے ٹام کروز کو تیز رفتار ٹرین کی چھت پر بیٹھے دیکھا جہاں وہ ان کو دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے تھے۔

    ہالی ووڈ کے شہرہ آفاق اداکار ٹام کروز مشن امپوسیبل سیریز کی نئی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔

    اس وقت جاری فلم کی شوٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرنگ کے بعد خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ٹام کروز کو چلتی ٹرین کی چھت پر اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہےٹام کروز ٹرین کی چھت پر بیٹھ کر اپنے مداح کو ہاتھ بھی ہلا رہے ہیں۔

    ایک ٹک ٹاک صارف نے ویڈیو کو پوسٹ کیا جس میں ٹام کروز تیز رفتار ٹرین کی چھت پر بیٹھے ہوئے ہیں۔


    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 58 سالہ ٹام کروز نے ٹرین کے اوپر سے مداحوں کی جانب ہاتھ ہلایا اور دیکھنے والے حیرت سے چیخنے لگے۔

    مشن امپوسبل 7 کی شوٹنگ رواں سال فروری میں کورونا وائرس کے باعث روک دی گئی تھی اور ستمبر میں پروڈکشن کو دوبارہ آغاز ہوا۔

    تاہم اب یہ فلم جولائی 2021 کی بجائے نومبر 2021 میں ریلیز ہوگی اور اس فلم کی شوٹنگ خلا میں بھی کی جائے گی تو اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ اور ایک تاریخی اقدام ہوگا۔

    واضح رہے کہ ٹام کروز اس سے قبل دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ پر حیران کن اسٹنٹ کرچکے ہیں جبکہ ایک اے 400 فوجی طیارے پر بھی اسٹنٹ کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

    جیمز بانڈ سیریز نو ٹائم ٹو ڈائی ایک بار پھر تاخیر کا شکار

    ٹام کروز کی خلا میں فلم کی عکسبندی کی تاریخ سامنے آگئی

    اسرائیلی اور اماراتی فلم اداروں کے درمیان معاہدہ اور انٹرنشینل فلم لیب میں پہلی مرتبہ اماراتی فلم سازوں کی نمائندگی کی منصوبہ بندی

  • پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کی بہادر مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کے مزار پر حاضری

    پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کی بہادر مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کے مزار پر حاضری

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے ترکی کے شہر استنبول میں سلطنت عثمانیہ سے قیام سے قبل بہادر مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کے مزار پر حاضری دی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی پر اردو ڈبنگ کے ساتھ پیش کیا جانا والا ڈرامہ ‘ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں یہ ڈرامہ اور اس کے کرداروں نے نہ صرف پاکستانی عوام میں مقبول ہے بلکہ شوبز کی کچھ شخصیات بھی اس ڈرامے کو سراہ رہی ہیں جن میں عدنان صدیقی بھی شامل ہیں-

    گزشتہ دنوں عدنان صدیقی شوٹنگ کے سلسلے میں ترکی گئے تھے جہاں انہوں نے ترکی کے تاریخی مقامات کی سیر بھی کی۔

    حال ہی اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ سلطنت عثمانیہ سے قیام سے قبل بہادر مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کے مزار پر موجود ہیں۔
    https://www.instagram.com/tv/CF4ibUOHD3g/?igshid=waq8br73pbp
    ویڈیو میں عدنان صدیقی نے مداحوں کو ’ارطغرل غازی‘ کی قبر دکھائی اور اہم معلومات بھی بتائیں۔

    عدنان صدیقی نے ویڈیو کے ساتھ ایک طویل کیپشن بھی لکھا جس میں انہوں نے کہا اب اگر کوئی ارطغرل غازی سے متعلق نہیں جانتا ہوگا تویہ حیران کن ہوگا کیونکہ وہ بورنگ تاریخی کتابوں سے باہر نکل کر لیجنڈری ترک سیریز ارطغرل میں موجود ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں ارطغرل غازی کے مداح بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں اور ان دنوں اس ڈرامے پر بہت زیادہ بات چیت ہوتی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ میں ارطغرل کے مزار پر موجود ہوں جو سوغوت میں واقع ہے جنہیں تاریخی واقعات کی وجہ سے ایک طرح سے سلطنت عثمانیہ کا بانی کہا جاسکتا ہے۔

    اداکار عدنان صدیقی نے لکھا کہ ارطغرل غازی قائی قبیلے کے سردار تھے جنہوں نے اسلام کی خاطر بہت سی قربانیاں دیں، مسلمانوں اور غیرمسلموں کے لیے ایک جیسی محفوظ اور خوشحال ریاست کی خواہش کی جہاں سب کے لیے انصاف موجود ہو‘۔

    عدنان صدیقی نے لکھا کہ جب میں نے ارطغرل غازی کے مزار کی خوبصورتی اور سادگی دیکھی تو میرے ذہن میں بہت سے خیالات آئے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے سوچا تھا کہ ان کا مزار ایک بہت بڑی جگہ پر ہوگا لیکن ایسا بالکل نہیں ہے ان کا مقبرہ سادہ اور چھوٹی سی جگہ پر بنا ہوا ہے جو ارطغرل غازی کی عظمت کو بیان کرتا ہے۔

    اس سے قبل عدنان صدیقی نے انسٹا گرام اسٹوریز میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں وہ پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی بنانے والی کمپنی سے وابستہ قادر نامی شخص کے ساتھ موجود ہیں۔

    عدنان صدیقی نے پاک ترک دوستی زندہ باد کہتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ترک سیریز بنانے والی کمپنی کے حکام کے ساتھ موجود ہیں اور مداح جلد خوشخبری سنیں گے۔

    اس کے ساتھ ہی ویڈیوز میں عدنان صدیقی کو ارطغرل ڈرامے سے جڑے خصوصی تحائف وصول کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان میں خوب مقبولیت مل رہی ہے اورنہ صرف اس سیریز بلکہ اس کے کرداروں نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

    جو مقبولیت دنیا بھر میں ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسے دنیا کے کم و بیش ساٹھ ( 60 ) ممالک میں ڈب کر کے دکھایا گیا ہے-

    ارطغرل کی دنیا بھر میں کامیابی کا ندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے دنیا کے ایک سو چھالیس ( 146 ) ممالک سے نہ صرف ناظرین کی توجہ حاصل کی بلکہ وہاں ڈراموں کی دنیا کا بے تاج بادشاہ بھی قرار پایا۔

    یہ وہ ڈرامہ ہے جس نے مسلمانوں کو ان کے حقیقی ہیروز سے متعارف کرایا ہے۔ یہ وہ ڈرامہ ہے جس کے بارے میں رجب طیب اردگان نے کہا ”جب تک شیر اپنی تاریخ خود نہیں لکھیں گے ان کے شکاری ہی ہیرو ٹھہریں گے“ اور ”ہم اسلامی تاریخ اس طرح لکھیں گے جس طرح وہ تھی“ اور جب یہ اسلامی تاریخ ارطغرل نامی ڈرامے کے ذریعے دنیا کی دکھائی تو لوگ اسلام قبول کرنے لگے۔ یہ وہی ڈرامہ ہے جس نے اغیار کی ان کوششوں پر پانی پھیر دیا جو اسلام کے سنہری ماضی کو داغدار کرنے میں صرف کی گئی تھیں۔

    یورپ، مڈل ایسٹ، افریقہ اور یورپ سے 700 ملین ناظرین کو اپنے سحر میں گرفتار کرنے والا ڈراما غازی ارطغرل آذربائیجان، ترکمانستان، قازقستان، ازبکستان، البانیہ، پولینڈ، سربیا، بوسنیا، ہزروگوینا، ہنگری اور یونان اور پاکستان میں ریکارڈ توڑنے کے بعد اب آذر بائیجان کے سرکاری ٹیلی وژن اے زیڈ ٹی وی پر بھی نشر کیا جائے گا-

    خلافت عثمانیہ کے قیام سے قبل کے ترک خطے اور اسلامی دنیا کے حالات پر بنائی گئی یہ ٹی وی سیریز مسلم دنیا اور بالخصوص پاکستان میں مقبولیت کے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

    ’’ارطغرل غازی‘‘ اپنی کہانی، تیاری اور اداکاری کے لحاظ سے ایک شاہکار ڈرامہ ہے اس کی پروڈکشن اس کا پلاٹ اداکاری ہر چیز بہت ہی شاندار ہے یہ ڈرامہ ایک ایسے خانہ بدوش قبیلے کی کہانی بیان کرتا ہے جو موسموں کی شدت کے ساتھ ساتھ منگولوں اور صلیبیوں کے نشانے پر ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے-

    عدنان صدیقی کی شہرہ آفاق ترک سیریز دیریلیش ارطغرل سے جڑی اہم شخصیات سے ملاقات،…

    عدنان صدیقی نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے سلسلے میں ترکی روانہ

    کورلش عثمان کے سیزن 2 کے آغاز کی تاریخ سامنے آ گئی

    ارطغرل غازی کو پاکستان میں سب سے زیادہ کیوں دیکھا جاتا ہے وزیر اعظم عمران خان نے…

    ارطغرل غازی صرف یہ ثابت کرنے کے لئے پاکستان لایا تھا کہ فحاشی کے بغیر بھی ریٹنگ آ…

    عدنان صدیقی نے عمران خان کی نوجوانوں کیلئے تجویز کردہ کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘…

  • بالی وڈ منشیات کیس: ہر فلم سٹار کو اس تنازعے میں نہ گھسیٹیں  اکشے کمار کی مداحوں سے درخواست

    بالی وڈ منشیات کیس: ہر فلم سٹار کو اس تنازعے میں نہ گھسیٹیں اکشے کمار کی مداحوں سے درخواست

    بالی وڈ سُپر اسٹار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت کے بعد، بہت سے مسئلے سامنے آئے جنہوں نے ہمیں اتنی ہی تکلیف دی جتنی آپ کو دی۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار اکشے کمار نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے بالی وڈ کی حالات پر اہنا پیغام جاری کیا-


    اکشے کمار نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں بھرے دل کے ساتھ آج آپ سے بات کر رہا ہوں۔ گذشتہ کچھ ہفتوں سے میں کچھ کہنا چاہ رہا ہوں لیکن ہر طرف اتنی منفی سوچ ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کیا کہوں، کتنا کہوں اور کس سے کہوں۔

    اداکار نے مداحوں سے مخاب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ ہم ستارے تو کہلائے جاتے ہیں لیکن وہ آپ ہیں جنہوں نے بالی وڈ کو وہ بنایا جو وہ ہے، اپنے پیار سے۔ ہم صرف ایک صنعت نہیں ہیں۔ فلموں کے ذریعے ہم نے انڈین ثقافت اور اقدار کو فروع دیا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ فلموں نے ملک میں لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے، چاہے وہ کسی نوجوان کا غصہ ہو، بدعنوانی ہو یا بے روزگاری۔ تو آج اگر آپ غصہ ہیں تو ہم وہ غصہ قبول کرتے ہیں۔

    اکشے کمار نے کہا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت کے بعد بہت سے مسئلے سامنے آئے جنہوں نے ہمیں اتنی ہی تکلیف دی جتنی آپ کو دی۔

    بالی وڈ کھلاڑی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ان مسائل نے ہمیں انڈین فلم انڈسٹری کی خامیوں پر غور کروایا جیسا کہ منشیات کے بارے میں اب بات ہو رہی ہے۔ بالی وڈ میں نارکوٹکس اور ڈرگز کا مسئلہ موجود ہے لیکن یہ کہنا کہ اس میں ہر کوئی ملوث ہے یہ درست نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈرگز کا مسئلہ قانونی ہے اور مجھے یقین ہے کہ جو بھی کارروائی ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے آج کررہے ہیں وہ صحیح ہوں گے۔ اس کے علاقہ انڈسٹری میں ہر کوئی تحقیقات کے لیے ان کے ساتھ تعاون کرے گا۔

    اکشے کمار نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ہر فلم سٹار کو اس تنازعے میں نہ گھسیٹیں انہوں نے میڈیا سے بھی درخواست کی کہ کچھ مسائل کو ان کی حساسیت کے مطابق رپورٹ کریں۔

    بھارتی اداکار نے کہا کہ میں نے ہمیشہ میڈیا کی طاقت پر یقین رکھا ہے۔ اگر ہمارا میڈیا صحیح وقت پر مسئلہ نہ اٹھائے تو بہت سے لوگوں کی نہ تو آواز سنی جائے گی نہ انہیں انصاف ملے گا۔ میں میڈیا پر بھروسہ رکھتا ہوں۔ میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنی آواز اٹھانا جاری رکھیں لیکن حساسیت کے ساتھ کیونکہ ایک منفی خبر کسی انسان کی ساکھ تباہ کر سکتی ہے، جو اس نے بہت محنت کے بعد بنائی ہوتی ہے۔

    ویڈیو کے اختتام پر انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ اگر وہ ان سے ناراض ہیں تو وہ اپنی خامیوں پر کام کریں گے اور ان کا بھروسہ اور پیار جیتیں گے۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ میں منشیات کی تحقیقات کا آغآز اس وقت ہوا جب سوشانت کیس میں ایب سی بی نے سوشانت کی دوست ریا چکروتی کو سے تفتیش کی تو اس نے سوشانت کے ڈرگز لینے کے متعلق انکشافات کئے جس سے تحقیقات پر بالی وڈ میں ڈرگز کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے-

    بعد ازاں ناروکوٹکس بیورو نے ریا چکرورتی کو 8 ستمبر کو رواں برس جون میں خودکشی کرنے والے اداکار سوشانت سنگھ کیلئے منشیات کا بندوبست کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ریا چکرورتی کو مسلسل تین دن تک تفتیش کے بعد اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے نارکوٹکس حکام کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ وہ دوست سشانت سنگھ کے لیے منشیات کا بندوبست کرتی رہی تھیں۔

    ریا چکرورتی سے قبل ہی نارکوٹکس بیورو نے ان کے بھائی شووک چکرورتی اور سوشانت سنگھ راجپوت کے منیجر سیموئل مرنڈا اور باورچی دیپیش ساونت کو بھی گرفتار کیا تھا اداکارہ سمیت اب تک مجموعی طور پر 12 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔جن میں بالی وڈ کی صف اول کی اداکرائیں فیپیکا پڈوکون ،سارہ علی خان اور زردھا کپور کے نام سر فہرست ہیں-

  • منال خان کے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

    منال خان کے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

    پاکتسان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل منال خان کی برائیڈل فوٹو شوٹ کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پرچرچے-

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر منال خان کی ایک برائیڈل فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عروسی لباس میں ملبوس ہیں اور سیڑھیوں سے نیچے اُترتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو راحت فتح علی خان کے مشہور گانے ’آفریں آفریں‘ کے چند بول پر بنائی گئی ہے جبکہ یہ ویڈیو منال خان کے نئے برائیڈل شوٹ کی ہے جو اُنہوں نے ڈیزائنر ماہا وجاہت خان کے لیے شوٹ کروایا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CF7jSQnh7nX/?igshid=1cfwvvu5wvh9k
    منال خان کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے صارفین نے اداکارہ کی لُک کو رائل لُک جبکہ اداکارہ کو سُپر ماڈل اور قرار دیا اور کہا کہ ماشاءاللہ آپ بہت حسین لگ رہی ہیں۔


    https://www.instagram.com/p/CF7kfS4HIod/?igshid=vftgxvowtcq4
    منال خان کی تصویر کو اُن کے مداحوں کی جانب خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اب تک ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد صارفین اُن کی یہ پوسٹ لائک کرچکے ہیں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل حال ہی میں بورجان شوز برانڈ کے لئے کئے گئے ایک فوٹوشوٹ کے سیٹ سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں ان کا لیٹنے کا انداز لوگوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور لوگوں نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا-

    ویڈیو میں منال خال اور ماڈل حسین لہری کسی برانڈ کے فوٹوشوٹ کے لیے موجود ہیں اور منال خان سیٹ پر لیٹی ہوئی ہیں۔ لوگ ان کے لیٹنے کے انداز پر کافی تنقید کررہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ ہماری پاکستانی انڈسٹری بالی وڈ کی جانب جا رہی ہے کچھ صارفین نے کہا کہ منال خان ان کی پسندیدہ ایکٹریس ہیں لیکن ان کی اس ویڈیو نے انہیں مایوس کیا ہے-

    یاد رہے کہ منال خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی نہ صرف مقبول اداکاراؤں اور ماڈلز میں ہوتا ہے بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں۔ ان دنوں منال خان کے دو ڈرامے ’جلن‘ اور ’نند‘ لوگوں میں کافی پسند کیے جارہے ہیں اور لوگ ان کی اداکاری کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

    فوٹوشوٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منال خان پرسوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید