Baaghi TV

Category: شوبز

  • باہر جانے کی بجائے اپنے ملک میں سیر و سیاحت کو فروغ دیں بشری انصاری کا مداحوں کو شمالی علاقہ جات کی سیر کا مشورہ

    باہر جانے کی بجائے اپنے ملک میں سیر و سیاحت کو فروغ دیں بشری انصاری کا مداحوں کو شمالی علاقہ جات کی سیر کا مشورہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور سینئر اداکارہ بشری انصاری نے اپنے سوشل میڈیا ویڈیو پیغام میں مداحوں کو شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے کا مشورہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ بشری انصاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں –

    بشری انصاری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کی سیر کریں شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی کو دیکھیں کیونکہ یہاں بے شمار حسین مناظر ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CF_0gRxhCak/?utm_source=ig_embed
    انہوں نے کہا کہ جو لوگ بیرونی ممالک گھومنے پھرنے کے خواہش مند ہیں یا عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک نہیں جاسکتے ہیں وہ اپنے ملک کی خوب صورتی سے لطف اندوز ہوں اور شمالی علاقہ جات کی جانب رخ کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک خوب صورتی سے مالا مال ہے باہر جانے کی بجائے اپنے ملک میں سیر و سیاحت کو فروغ دیں۔

    واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری 6 مہینوں پر مشتمل لاک ڈاؤن کُھلنے کے بعد سے متعدد فنکاروں نے پاکستان کے خوبصورت اور ٹھنڈے علاقوں کا رُخ کر لیا ہے جن میں حمیمہ ملک، اداکار بہنیں ایمن اور منال اور عروی حسین کے بعد اب شوبز جوڑی اقراءعزیز اور یاسر حسین بھی شامل ہیں-

    یاسر حسین اور اقراء عزیز کی شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوں کی نئی تصاویر وائرل

  • پاکستان میں چڑیلز بین کئے جانے پر ہدایتکار عاصم عباسی اور شائقین برہم

    پاکستان میں چڑیلز بین کئے جانے پر ہدایتکار عاصم عباسی اور شائقین برہم

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز کا اعزاز رکھنے والی ایکشن تھرلر سیریز ’چڑیلز‘ کو ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر رواں سال 11 اگست کو ریلیز گیا جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی تھی تاہم اب اسے پاکستانی شائقین کے لیے بند کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ’چڑیلز‘ کے پہلے سیزن کی تمام 10 اقساط کو ہی جاری کردیا گیا، جن کے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں ان کی دھوم مچ گئی تھی-ہدایت کار عاصم عباسی کی ویب سیریز ’چڑیلز‘میں ایسی چار شادی شدہ خواتین کی کہانی دکھائی گئی ہےجو اپنے شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جاتی ہیں۔

    پاکستان کی پہلی ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چاروں خواتین اپنی جیسی دوسری عورتوں کی زندگی بچانے کے لیے کام کرتی ہیں اور بیویوں سے دھوکا کرنے والے شوہروں کو بے نقاب کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اس دوران جب وہ جاسوس بن جاتی ہیں تو انہیں معاشرے کے کئی مکروہ چہرے دکھائی دیتے ہیں۔

    جاسوس بن جانے والی خواتین پھر کم عمری کی شادیوں، بچوں کے ساتھ ناروا سلوک، زبردستی کی شادیوں، غربت، جرائم، رنگ و نسل کے واقعات اور خودکشی جیسے بھیانک حقائق کا سامنا کرتی ہیں۔

    ویب سیریز میں ثروت گیلانی نے سارہ، یاسرا رضوی نے جگنو، نمرا بچہ نے بتول اور مہربانو نے زبیدہ کا کردار ادا کیا ہے اور ویب سیریز میں ان چار مختلف شعبوں وکیل ، باکسر،ویڈنگ پلانر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایک گینگ کے طور پر دکھایا گیا ہے-

    فیشن ہاؤس کے نام پر جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے درجنوں خواتین کو فیشن اور ماڈلنگ کے نام ملازمت پر رکھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

    فیشن کے نام جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو برقع پہن کر بیویوں سے بے وفائی کرنے والے شوہروں کی جاسوسی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے.

    لیکن دنیا بھر میں دھمو مچانے والی اس سیریز کو اس میں خواتین کے بولڈ کرداروں کی وجہ سے اور ایک ویڈیو کلپ میں بولے گئے نا زیبا مکالمے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یہاں تک کہ چڑیلز پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے اور اس ڈرامے کے لئے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں اور اس ڈرامے اور اس میں مسلمان خواتین کے کرداروں کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں-

    سوشل میڈیا پر وائرل س کلپ میں اداکارہ یہ کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ جب تم اپنے منہ چاندی کا چمچ منہ میں لیے اور آئی وی لکس سکلو میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ فلرٹ کررہی تھی ناں تو میں اپنے سے 30 سال بڑے اپنے باس کو دن میں دو مرتبہ ہینڈ جاب دے رہی تھی پھر کہیں جا کر انہوں نے مجھے اس سیلون میں رکھا وقت گزرتا گیااور ہر قسم کے جابز دیئے پھر کہیں جا کر رسیپشنسٹ بنی پھر سٹائلش بنی پھر اسی آدمی کی بیوی بنی ہاں چوائس تھی میری کہ ان کا کھیل انہیں کی طرح کھیلوں یا پھر بوریا بستر باندھ کر گوجرانوالہ واپس چلی جاؤں اور گوجرانوالہ تو مجھے واپس جانا ہی تھا تو تم مجھے جتنی مرضی دھمکیاں دینا چاہتی دے کو مجھے جتنا ڈرانا چاہتی ہو ڈرا لو لیکن مجھے اپنے پہلے اسی ہینڈ جاب کی قسم تم مجھے یہاں سے ہلا نہیں سکو گی-

    تاہم یہی خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کلپ کے وائرل ہوتے ہی اس ویب سیریز کو پاکستان میں بین کر دیا گیا ہیے جس پر چڑیلز کے ہدایتکار اور شائقین نے برہمی کا اظہار کیا ہے لیکن تاحال زی فائیو نے بھی آفیشلی کوئی بیان جاری نہیں کیا کہ چڑیلز کو پاکستان میں کیوں بند کیا گیا ہے-

    دوسری جانب چڑیلز کے ہدایت کار عاصم عباسی نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا کہ پاکستان میں ان کی ویب سیریز کو بند کردیا گیا۔


    انہوں نے ٹوئٹس میں چڑیلز کو بند کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیران کن طور پر جس ویب سیریز کی دنیا بھر میں تعریفیں کی جا رہی ہیں اسے اپنے ہی ملک میں بند کردیا گیا۔

    عاصم عباسی نے چڑیلز کو پاکستان میں بند کیے جانے کو نہ صرف فلم سازوں، اداکاروں اور آرٹسٹوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا بلکہ انہوں نے اس عمل کو خواتین روشن خیال طبقے اور مالی بہتری کے لیے اسٹریمنگ سائٹس جیسے پلیٹ فارمز کا سہارا لینے والے تخلیقی افراد کے لیے بھی نقصان دہ قرار دیا۔


    عاصم عباسی نے اپنی ٹوئٹس میں کہا کہ اس ملک کے متعدد فنکار اور اداکار مل کر کچھ نیا تخلیق کررہے ہیں تاہم ان کی محنت پر پانی پھیرا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں آرٹسٹوں کو ان کے کام کی وجہ سے دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں اور انہیں اخلاقیات کا درس دیا جاتا ہے۔


    عاصم عباسی نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ لکھا کہ چڑیلز کی پاکستان میں بندش نہ صرف فنکاروں اور اداکاروں، بلکہ رائٹرز ،پروڈیوسرز اور تکنیکی عملے کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ یہ خواتین کے لیے بھی دل آزاری کا سبب ہے اور اس عمل سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ یہاں پر زن بیزار افراد کی حکمرانی ہے اور ان کی بات کو اہمیت دی جاتی ہے۔

    عاصم عباسی کے بعد شائقین نے بھی ’چڑیلز‘ کی پاکستان میں بندش پر برہمی کا اظہار کیا اور شائقین نے ویب سیریز کو بند کیے جانے کو آزادی اظہار رائے پر مہر قرار دیا۔


    ایک صارف نے لکھا کہ عوام سیریز میں دکھائے گئے تمام جدوجہد کو نظر انداز کرتے ہیں خواتین کو جن حالات سے گزرنا پڑتا ہے۔ اور صرف ہینڈ کام کے لفظ پر محیط ہو کر رہ گئے ہیں جاہل عوام کی منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے-


    ایک صارف نے لکھا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ ایک ایسے ملک میں یہاں لوگوں کو فحش نگاہوں کی سب سے زیادہ شرح ہے اس میں چڑیلز کے ایک منظر کے ساتھ ایک مسئلہ ہے جس نے اس کام کی حقیقت کو اجاگر کیا ہے کہ خواتین کو کام کی جگہ پر کیا سلوک کرنا چاہئے ایکشن فلموں پر بھی پابندی لگائیں کیوں کہ پاکستان میں تشدد اور قتل و غارت گری کا بحران پڑا ہے!


    ایک صارف نے لکھا کہ قتل ، زیادتی ، تشدد ، شادی سے پہلے کے تعلقات اور واضح زبان سب کچھ اس سے پہلے پاکستانی میڈیا میں ہوچکا ہے۔ فرق صرف اتنا تھا کہ چڑیلز مضبوط خواتین کی قیادت کی کہانی ہے۔

    چڑیلز کو پاکستان میں بین کر دیا گیا

    ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی ٹیم پر فرانسیسی آرٹسٹ کا خاکہ کاپی کرنے کا الزام

    ’چڑیلز‘ شوہروں کی بے وفائی سے پردی اٹھاتیں ذہین بولڈ بہادر اور خوبصورت خواتین کی کہانی

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا ٹریلر جاری

    پاکستانی بہادر ،بولڈ اور ذہین ’چڑیلز‘ کی دنیا بھر میں دھوم

  • چڑیلز کو پاکستان میں بین کر دیا گیا

    چڑیلز کو پاکستان میں بین کر دیا گیا

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز کا اعزاز رکھنے والی ایکشن تھرلر سیریز ’چڑیلز‘ کو ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر 11 اگست کو ریلیز کیا گیا تھا جس نے ریلیز ہوتے ہی پوری دنیا میں دھوم مچا دی تھی –

    باغی ٹی وی :ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ’چڑیلز‘ کے پہلے سیزن کی تمام 10 اقساط کو ہی جاری کردیا گیا، جن کے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں ان کی دھوم مچ گئی تھی ہدایت کار عاصم عباسی کی ویب سیریز ’چڑیلز‘میں ایسی چار شادی شدہ خواتین کی کہانی دکھائی گئی ہےجو اپنے شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جاتی ہیں۔

    پاکستان کی پہلی ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چاروں خواتین اپنی جیسی دوسری عورتوں کی زندگی بچانے کے لیے کام کرتی ہیں اور بیویوں سے دھوکا کرنے والے شوہروں کو بے نقاب کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اس دوران جب وہ جاسوس بن جاتی ہیں تو انہیں معاشرے کے کئی مکروہ چہرے دکھائی دیتے ہیں۔

    جاسوس بن جانے والی خواتین پھر کم عمری کی شادیوں، بچوں کے ساتھ ناروا سلوک، زبردستی کی شادیوں، غربت، جرائم، رنگ و نسل کے واقعات اور خودکشی جیسے بھیانک حقائق کا سامنا کرتی ہیں۔

    ویب سیریز میں ثروت گیلانی نے سارہ، یاسرا رضوی نے جگنو، نمرا بچہ نے بتول اور مہربانو نے زبیدہ کا کردار ادا کیا ہے اور ویب سیریز میں ان چار مختلف شعبوں وکیل ، باکسر،ویڈنگ پلانر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایک گینگ کے طور پر دکھایا گیا ہے-

    فیشن ہاؤس کے نام پر جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو اپنے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے درجنوں خواتین کو فیشن اور ماڈلنگ کے نام ملازمت پر رکھتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

    فیشن کے نام جاسوسی کا ادارہ چلانے والی چاروں خواتین کو برقع پہن کر بیویوں سے بے وفائی کرنے والے شوہروں کی جاسوسی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے.

    لیکن دنیا بھر میں دھمو مچانے والی اس سیریز کو اسم میں خواتین کے بولڈ کرداروں کی وجہ سے اور ایک ویڈیو کلپ میں بولے گئے نا زیبا مکالمے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یہاں تک کہ چڑیلز پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے اور اس ڈرامے کے لئے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں اور اس ڈرامے اور اس میں مسلمان خواتین کے کرداروں کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں-

    اس کلپ میں اداکارہ یہ کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ جب تم اپنے منہ چاندی کا چمچ منہ میں لیے اور آئی وی لکس سکلو میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ فلرٹ کررہی تھی ناں تو میں اپنے سے 30 سال بڑے اپنے باس کو دن میں دو مرتبہ ہینڈ جاب دے رہی تھی پھر کہیں جا کر انہوں نے مجھے اس سیلون میں رکھا وقت گزرتا گیااور ہر قسم کے جابز دیئے پھر کہیں جا کر رسیپشنسٹ بنی پھر سٹائلش بنی پھر اسی آدمی کی بیوی بنی ہاں چوائس تھی میری کہ ان کا کھیل انہیں کی طرح کھیلوں یا پھر بوریا بستر باندھ کر گوجرانوالہ واپس چلی جاؤں اور گوجرانوالہ تو مجھے واپس جانا ہی تھا تو تم مجھے جتنی مرضی دھمکیاں دینا چاہتی دے کو مجھے جتنا ڈرانا چاہتی ہو ڈرا لو لیکن مجھے اپنے پہلے اسی ہینڈ جاب کی قسم تم مجھے یہاں سے ہلا نہیں سکو گی-
    https://twitter.com/M_Momin222/status/1313791375784243202?s=20
    ایک صارف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو بتایا کہ ہماری فلم انڈسٹری پاکستانی فحش انڈسٹری کا ابتدائی مرحلہ ہے۔
    یا یہ کہ مواد بنانے کی نام نہاد آزادی …


    ایک صارف نے چڑیلز کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس ڈرامے میں وہ عورت کو جو اہمیت دے رہے ہیں وہ حقیقی طور پر یہاں پاکستان میں نہیں دی جارہی ہے کیونکہ ہمارا ملک اتنا جدید نہیں ہے جتنا اس سیریز میں دکھایا گیا ہے اور ہر اچھی عورت سگریٹ نہیں پیتی ہے یہ اسلامی جمہوریہ ہندوستان نہیں-


    ایک صارف نے لکھا کہ ٹھیک ہے چٍڑیلز ڈرامے پر حیرت نہیں ہے لیکن اس ڈرامے کے اسکرپٹ میں اور کرداروں میں جس طرح خواتین کو دکھایا گیا ہے لیکن اس طرح خواتین کو با اختیار بنانا اور دکھانا صرف حماقت ہے-


    ایک صارف نے لکھا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ ایک ایسے ملک میں یہاں لوگوں کو فحش نگاہوں کی سب سے زیادہ شرح ہے اس میں چڑیلز کے ایک منظر کے ساتھ ایک مسئلہ ہے جس نے اس کام کی حقیقت کو اجاگر کیا ہے کہ خواتین کو کام کی جگہ پر کیا سلوک کرنا چاہئے ایکشن فلموں پر بھی پابندی لگائیں کیوں کہ پاکستان میں تشدد اور قتل و غارت گری کا بحران پڑا ہے!


    ایک صارف نے چڑیلز کے سین پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چڑیلز بہت سارے لوگوں کے روکنے اور غم و غصے کے باوجود ٹھیک کام کررہے تھے یہاں تک کہ ہینڈ کام کے بارے میں ایک منظر وائرل ہو گیا جس نے پاگلوں کی طرح پاکستانیوں کو متحرک کردیا اور تنقید میں پیش پیش یہ وہی پاکستانی ہیں جو فحش تلاش اور دیکھنے کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔
    https://twitter.com/ali_zarwan/status/1313818698621349888?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ چڑیلز اور اس گھٹیا پن کا دفاع کرنے والے سبھی لوگ آپ کے لئے میرے پاس ایک سوال ہیں۔ سوال یہ ہے کہ آپ ابوجہل اور یزید اور فرعون اور نمرود جیسے لوگوں کا دفاع کرنے کا ارادہ کرتے ہیں۔ کیونکہ آپ ان لوگوں سے مختلف نہیں ہیں۔ آپ سب ایک جیسے ہیں-


    ایک صارف نے لکھا کہ جب آپ معیاری مواد پر پابندی لگاتے ہیں اور نشریاتی طور پر مطلق ردی کے علاوہ کسی اور چیز میں سرمایہ کاری نہیں کرتے ہیں تو آپ اس ملک سے ذہنی اور اخلاقی طور پر کس طرح ترقی کریں گے؟


    ایک صارف نے لکھا کہ قتل ، زیادتی ، تشدد ، شادی سے پہلے کے تعلقات اور واضح زبان سب کچھ اس سے پہلے پاکستانی میڈیا میں ہوچکا ہے۔ فرق صرف اتنا تھا کہ چڑیلز مضبوط خواتین کی قیادت میں کہانی سنانا ہے۔


    ایک صارف نے چڑیلز کی حمایت کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ عورت مارچ میں پورے سال کے لئے ، آپ میڈیا میں خواتین کے جنسی زیادتی کی مخالفت کرتے ہیں لیکن اسی سلسلے میں چڑیلز کی طرح اس کی حمایت کرتے ہیں اگر یہاں کوئی منافق ہے تو آپ ہی ہیں-


    ایک صارف نے لکھا کہ اگر آپ شراب پینے اور تمباکو نوشی کے جوائن کر کے خواتین کو بااختیار بنارہے ہیں تو آپ اسے غلط دکھا رہے ہیں-
    https://twitter.com/F_Z1214/status/1313823152351322112?s=20
    ایک صارف نے کورلش عثمان کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہی اصلی مواد ہے جسے ہمیں دیکھنا چاہئےہمیں پاکستانی ڈراموں کو بائیکاٹ کرنا ہے اگر آپ واقعی میں کچھ جاننا چاہتے ہیں اور مثبت چیزیں سیکھنے کے خواہشمند ہیں تو ہماری اسلامی ہیروز کی تاریخ کسی بھی دوسرے مواد سے بہتر ہے۔
    https://twitter.com/iamkanwalshah/status/1313813540151668737?s=20

    ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی ٹیم پر فرانسیسی آرٹسٹ کا خاکہ کاپی کرنے کا الزام

    ’چڑیلز‘ شوہروں کی بے وفائی سے پردی اٹھاتیں ذہین بولڈ بہادر اور خوبصورت خواتین کی کہانی

    پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا ٹریلر جاری

    پاکستانی بہادر ،بولڈ اور ذہین ’چڑیلز‘ کی دنیا بھر میں دھوم

  • سوشل میڈیا پیغام میں ماہرہ خان نے اپنے پہلے پیار کا نام بتا دیا

    سوشل میڈیا پیغام میں ماہرہ خان نے اپنے پہلے پیار کا نام بتا دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اور صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے آخر اپنے مداحوں کو بتا ہی دیا کہ اُن کا پہلا پیار کون ہے۔

    باغی ٹی وی:ماہرہ خان سوشل میڈیا کے ذریعے ہمیشہ دوسورن کی خوشیوں اور گم میں برابر کی شریک رہتی ہیں اور موقع کی مناسبت سے اپنے پیغامات جاری کرتی ہیں کسی کی بھی سالگرہ ہو یا کوئی بھی خوشی کی خبر ماہرہ خان کبھی بھی نیک خواہشات کا اظہار کرنا نہیں بھولتیں اسی طرح کسی ناخوشگوارواقعے یا کسی غم کی خبر سامنے آنے پر بھی اُن کی طرف سے ہمیشہ پیغام جاری کیا جاتا ہے۔

    تاہم ہمیشہ کی طرح اب بھی اداکارہ نے اپنی دوست انیسہ فیصل کی سالگرہ پر ایک خوبصورت پیغام جا ری کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے –
    https://www.instagram.com/p/CGCZR-7BcEp/?utm_source=ig_embed
    اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے می ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے تصویر میں وہ اپنی ایک دوست کے ہمراہ موجود ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔

    دوسری جانب ویڈیو میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ساتھ کھڑے ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں خوبصورت گانا ’کھو گئے ہم کہاں‘ چل رہا ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کرتے ہوئے کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا کہ میری انسیہ دوست نہیں پہلا پیار ہو تم جان سے زیادہ عزیز ہو تم، میرے جگر کا ٹکراہو تم ہمیشہ خوش رہو۔

    اداکارہ نے اپنی سہیلی انسیہ فیصل کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو، صرف تمہاری ماہرہ۔

    ماہرہ خان نے اپنے کیپشن میں شیئر کردہ ویڈیو کے حوالے سے لکھا کہ یہ گانا اور یہ تصویر مجھے ہم دونوں کی یاد دلاتی ہے جب ہم آپ کی بالکونی میں کھڑے ہوکر ہماری زندگیوں کے بارے میں بات کررہے ہوتے تھے ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے۔

  • انٹر نیٹ پر ان معروف شخصیات کو سرچ کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے

    انٹر نیٹ پر ان معروف شخصیات کو سرچ کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے

    اپنی پسندیدہ معروف شخصیات کو انٹر نیٹ پر سرچ کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے-

    باغی ٹی وی : مداح اپنی پسندیدہ شخصیات کے بارے میں جاننے کے لیے انٹرنیٹ پر سرچ کرتے ہیں ویسے تو یہ عام سی بات ہے لیکن ان معروف شخصیات کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ کرنا اب خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ کیونکہ اس سے سائبر تھریٹس یا وائرس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر نئے بگز اور وائرس سے سیکورٹی فراہم کرنے والی کمپنی ’میکافی‘ نے حال ہی میں بھارت کی ’موسٹ ڈینجرس سیلیبرٹی لسٹ 2020‘ یعنی رواں سال کے لیے خطرناک ترین سیلبرٹی فہرست کا 14 واں ایڈیشن جاری کیا ہے۔اس میں سرفہرست معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں جبکہ اداکارہ تبو دوسرے نمبر پر ہیں۔

    لاک ڈاؤن کے دوران دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چنانچہ ہیکرز نے صارفین کو پھنسانے کے لیے ایسی شخصیات اور ناموں کا استعمال کیا جو عموماً زیادہ سرچ کیے جاتے ہیں صارفین کے سامنے ہیکرز ایسی سائٹس پیش کرتے ہیں جو باآسانی کسی کے بھی پھنسنے کا باعث بن سکتی ہیں سیکیورٹی کمپنی ’میکایفی‘ ہر سال خطرناک ترین افراد کی فہرست جاری کرتی ہے۔

    اس میں سرفہرست معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں جبکہ بھارتی اداکارہ تبو دوسرے نمبر پر ہیں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ خطرناک شخصیت اداکارہ تاپسی پنوں ہیں-

    جبکہ ’میکافی‘ کی فہرست کے مطابق چوتھے نمبر پر اداکارہ انوشکا شرما اور پانچویں نمبر پر سوناکشی سنہا کے پرستاروں کو انتباہ کیا گیا ہے جن کے بارے میں سرچ کرنے کے دوران خطرناک وائرس آپ کے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر میں جگہ بنا سکتے ہیں۔

    اسی طرح گلوکار ارمان ملک کو سرچ کرنا بھی آپ پر بھاری پڑسکتا ہے کیونکہ وہ خطرناک شخصیات کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

    اداکارہ سارہ علی خان ساتویں نمبر پر جبکہ بھارت کی ٹی وی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی کا نمبر آٹھواں ہے جو خطرناک ترین سیلیبرٹی ثابت ہو سکتی ہیں-

    اس طرح اس فہرست میں بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان نویں اور گلوکار ارجیت سنگھ دسویں نمبر پر موجود ہیں جو حقیقی زندگی میں جتنے بھی اچھے ہوں مگر آن لائن ورلڈ میں ان کے بارے میں سرچ کرنا تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔
    1:کرسٹیانو رونالڈو

    2: تبو

    3:تاپسی پنو

    4:انوشکا شرما

    5: سوناکشی سنہا

    6:ارمان ملک

    7:سارہ علی خان

    8:دیوینیکا ترپاٹھی

    9:شاہ رخ خان

    10:ارجیت سنگھ

    معروف شخصیات کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

  • سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس  سے منسلک منشیات معاملے میں گرفتار اداکارہ ریا چکرورتی کو ضمانت مل گئی

    سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس سے منسلک منشیات معاملے میں گرفتار اداکارہ ریا چکرورتی کو ضمانت مل گئی

    بالی وڈ آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس سے منسلک منشیات معاملے میں گرفتار اداکارہ ریا چکرورتی کو ضمانت مل گئی –

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے سوشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی درخواست ضمانت پر آج فیصلہ سنایا ہے ایک ماہ سے جیل میں قید ریا نے لوئر کورٹ سے دو مرتبہ عرضی خارج ہونے کے بعد ہائی کورٹ میں ضمانت کی اپیل کی تھی۔

    اسی کیس میں مقامی عدالت نے گزشتہ روز ریا چکرورتی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کی تھی تاہم اب انہیں ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔

    ضمانت ملنے کے بعد ریا پورے ایک ماہ بعد جیل سے باہر آئیں گی جبکہ منشیات کیس میں ریا کے بھائی شووک چکرورتی، عبدالباسط پریہار، دیپیش ساونت اور سیموئل میرانڈا کی درخواست ضمانت کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کی کارروائی آج صبح 11 بجے شروع ہوئی تھی جس کے بعد بینچ نے فوراً فیصلہ سنا دیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالت نے ضمانت کے عوض ریا چکرورتی کو ایک لاکھ روپے بطور بانڈ جمع کرانے اور رہائی کے بعد روزانہ 10 روز قریبی پولیس اسٹیشن میں حاضری لگانے کی ہدایت کی ہے۔

    اس کے علاوہ اداکارہ کو اپنا پاسپورٹ بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور وہ عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر نہیں کرسکتیں-

    تاہم ، ان کے بھائی ، شویک کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔جبکہ جسٹس سارنگ کوتوال کے بنچ نے راجپوت کے معاون دیپش ساونت اور سیموئیل مرندا کی بھی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے منشیات فروش عبدل کی مبینہ ضمانت کی درخواست بھی خارج کردی۔

    اداکارہ ریا چکرورتی کے وکیل نے اپنی مؤکلہ کی ضمانت کو سچ اور انصاف کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلآخر حقائق اور قانونی نکات کو عدالت نے تسلیم کیا ہے۔

    واضح رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ریا چکرورتی کو 8 ستمبر کو گرفتار کیا تھا، ریا پر 14 جون کو گھر میں مردہ پائے جانے والے سوشانت سنگھ کے لیے منشیات کا انتظام کرنے کا الزام ہےدوسری جانب اداکارہ نے اس کیس میں اپنی اور اپنے بھائی کی گرفتاری کو ایجنسیوں کی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

    دپیکا پڈوکون سے تفتیش کرنے والے این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    سوشانت کی موت کے متعلق لیک ویڈیو پر سوشانت کے وکیل اور خاندان کا نئی فرانزک رپورٹ…

    اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو قتل نہیں کیا گیا یہ خودکشی کا معاملہ ہے

    سوشانت کی موت کا کیس حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے، بہن شویتا سنگھ کیرتی کا انکشاف

    میں منشیات کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے کبھی منشیات کے استعمال کو فروغ…

    بالی وڈ مشیات کیس: سارہ علی خان اور شردھا کپور نے کے تمام الزامات کی تردید کر دی

    بالی وڈ منشیات کیس:دیپیکا پڈوکون نے دوران تفتیش اعتراف جُرم کر لیا

    بالی وڈ منشیات کیس: سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور شردھا کپور کے موبائل فونز ضبط

    بالی وڈ منشیات کیس: دوران تفتیش دپیکا پڈوکون این سی بی کی جانب سے پوچھے گئے سخت…

    سوشانت سنگھ راجپوت کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زہر کے شواہد نہیں ملے

     

  • حبا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    حبا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حبا علی خان خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں-

    باغی ٹی وی :اداکارہ حبا علی خان نے اپنی شادی کی اطلاع مداحوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دیتے ہوئے اپنی شادی کی خبر کی تصدیق کی اداکارہ نے انسٹاگرام پر نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’قبول ہے‘ لکھا –
    https://www.instagram.com/p/CF9tP4XAOxf/?igshid=hwvvzr98um06
    انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپنا نام بھی تبدیل کر کے ’حبا سلمان‘ کرلیا ہے ۔

    رپورٹس کے مطابق اداکارہ حبا علی کی یہ دوسری شادی ہے پہلی شادی سے اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے۔

    مداحوں اور ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے اداکارہ کی نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے-

    اداکارہ حبا علی نے کئی پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے اپنا الگ مقام بنایا اداکارہ نے اپنے پرائے، بے تابیاں، پرفیوم چوک جیسے ڈراموں میں کام کیا۔

  • معروف شخصیات کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

    معروف شخصیات کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

    معروف اور پسندیدہ شخصیات کی انٹر نیٹ پر تلاش اب صارفین کو مہنگی پڑ سکتی ہے-

    باغی ٹی وی : چند معروف شخصیات کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ کرنا خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے سائبر تھریٹس یا وائرس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کمپیوٹر سیکیورٹی کمپنی میکافی نے آن لائن سرچنگ کے حوالے سے 10 موسٹ ڈینجرس سیلبرٹی لسٹ 2020 یعنی رواں سال کے لیے خطرناک ترین سیلبرٹی کاایڈیشن جاری کیا ہے جن میں ہا لی وڈ اداکارہ اینا کینڈرک کو انٹرنیٹ کے لیے سب سے خطرناک سلیبرٹی قرار دیا گیا ہے۔

    اس فہرست میں مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اسٹارز کو سبقت حاصل ہے کیونکہ ٹاپ 10 میں 6 پر خواتین کو دسترس حاصل ہے۔

    لاک ڈاؤن کے دوران دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چنانچہ ہیکرز نے صارفین کو پھنسانے کے لیے ایسی شخصیات اور ناموں کا استعمال کیا جو عموماً زیادہ سرچ کیے جاتے ہیں صارفین کے سامنے ہیکرز ایسی سائٹس پیش کرتے ہیں جو باآسانی کسی کے بھی پھنسنے کا باعث بن سکتی ہیں سیکیورٹی کمپنی ’میک ایفی‘ ہر سال خطرناک ترین افراد کی فہرست جاری کرتی ہے۔

    اس سال فہرست میں پہلے نمبر پر ہالی وڈ ادکارہ اینا کینڈرک ہیں جبکہ امریکی گلوکار سین کومبس دوسرے نمبر پر ہیں، تیسرے پر ادکارہ بلیک لائیولی موجود ہیں جو حقیقی زندگی میں جتنے بھی اچھے ہوں مگر آن لائن ورلڈ میں ان کے بارے میں سرچ کرنا تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

    ان کے بعد چوتھے نمبر پر ہالی وڈ کی ایک اور اداکارہ ماریہ کیری کے پرستاروں کو انتباہ کیا گیا ہے، جن کے بارے میں سرچ کرنے کے دوران خطرناک وائرس آپ کے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر میں جگہ بنا سکتے ہیں۔

    اسی طرح گلوکار اور اداکار جسٹن ٹمبرلیک کو سرچ کرنا بھی آپ پر بھاری پڑسکتا ہے کیونکہ وہ 5 ویں نمبر پر موجود ہیں ، ٹیلر سوئفٹ 6ویں خطرناک ترین سلیبرٹی ہیں معروف ٹاک شو میزبان جمی کمیل 7 ویں جبکہ اداکارہ جولیا رابرٹس 8 ویں نمبر پر خطرناک ترین سلیبرٹی ہیں-

    اداکارہ کیٹ میکینون 9 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ 10 ویں نمبر پر امریکی گلوکار سانگ رائٹر اور ڈانسر جیسن جویل ڈرسولیکس ہیں-

    1:اینا کینڈرک

    2:گلوکار سین کومبس

    3:ادکارہ بلیک لائیولی

    4:اداکارہ ماریہ کیری

    5: جسٹن ٹمبر لیک

    6:ٹیلر سوئفٹ

    7:جمی کمیل

    8:جولیا رابرٹس

    9:کیٹ میکینون

    10:جیسن جویل ڈرسولیکس

  • جاناں ملک نے اداکاری سے بریک لے کر آن لائن بیکنگ کا کام شروع کر دیا

    جاناں ملک نے اداکاری سے بریک لے کر آن لائن بیکنگ کا کام شروع کر دیا

    ٹی وی کی نامور اور خوبصورت اداکارہ جاناں ملک پروفیشنل شیف بن گئیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ جاناں ملک پی ٹی وی سمیت نجی چینلز پر کئی یادگار ڈراموں میں کام کرچکی ہیں تاہم اب وہ پروفیشنل شیف بن چکی ہیں اور انہوں نے اداکاری سے بریک لے کر آن لائن بیکنگ کا کام شروع کردیا ہے۔ وہ انسٹاگرام پر’بیکس بائے جاناں ملک ‘ کے نام سے اپنا ایک آن لائن بیکنگ کا اکاؤنٹ بھی چلا رہی ہیں جس پر ان کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

    اردو نیوز کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے اپنے نئے پروفیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوکنگ کا شوق انہیں بچپن سے ہی تھا اور ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ کوکنگ بھی کریں یہ شوق انہیں اپنی نانی سے ورثے میں ملا۔

    انہوں نے اپنے انٹر ویو میں تایا کہ بے شک اداکاری میرا پروفیشن تھا لیکن دل میں ہمیشہ یہ خواہش تھی کہ کوکنگ کروں۔

    جاناں نے بتایا کہ کہ ان کے ساتھی فنکار بھی ان کے بنائے ہوئے کھانوں کی خوب تعریف کرتے تھے۔سرمد سلطان کھوسٹ کا ڈرامہ سیریل ’مور محل‘ کے دوران چھٹی کے دن میرے پاس ایک لمبی لسٹ ہوتی تھی کہ کیا کیا بنانا ہے میں شامی کباب بنا کر سیٹ پر لے جاتی تو سب اپنے گھروں سے آیا کھانا چھوڑ کر میرے کباب کھاتے یہاں سے میرے اعتماد بڑھا اور مجھے لگا کہ میرے ہاتھ میں ذائقہ ہے۔

    انہوں نے اردو نیوز کو بتایا کہ ایسے ہی ایک دن میرے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ کچھ عرصہ کے لیے ایکٹنگ سے بریک لے کر کوکنگ کے شوق کو پورا کیا جائے بس پھر یوٹیوب پر موجود ریسپیز کو ٹرائی کرنا شروع کیا۔

    جاناں ملک شوقیہ کوکنگ ایکسپرٹ نہیں ہیں بلکہ انہوں نےلاہور کے کوکنگ اسکول اسکافا سے باقاعدہ ڈپلومہ لے رکھا ہے جس کا مشورہ ان کی والدہ نے انہیں کوکنگ میں ان کا شوق دیکھتے ہوئے دیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ جب مجھ سے کلائنٹس ڈسکس کرتے ہیں کہ ایسا کیک بنا کر دیں اور ڈیکوریکٹ کریں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ میں جب آرڈر پر کیکس بناتی ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے براہ راست میں دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہوگئی ہوں۔
    https://www.instagram.com/p/CF7TaSjFHhV/?igshid=3ha5j26yi2rs
    جاناں ملک کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کو بتانا چاہتی ہیں کہ شوبز میں رہتے ہوئے بھی کچھ مختلف کیا جا سکتا ہے کھانا بنانا بنیادی ضرورت ہے اور یہ کام مرد اور عورت دونوں کو آنا چاہیے کھانا ہر کوئی بنا سکتا ہے بس محنت کی ضرورت ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFyt5P8lcqo/?igshid=9ob68k8ki59t
    آج کل بننے والی فلموں کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل بھی فلمیں بہت اچھی بن رہی ہیں لیکن حکومت سے تعاون مل جائے تو بہت حد تک بہتری آسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے شان اور صائمہ کی جوڑی بہت پسند رہی ہے،بلکہ شان پر تو ایک عرصہ تک کرش بھی رہا ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CFaJYwdl2iI/?igshid=1ujgw6f810n20
    اداکارہی کی طرف لوٹنے کے جواب میں جاناں نے کہا کہ اگر کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو یقینا کروں گی لیکن روایتی کہانیوں میں کام کرنے میں فی الحال کوئی دلچپسی نہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ میں جب کام کررہی تھی تو مجھے ایسا لگنے لگا تھا کہ جیسے نو سے پانچ کی کوئی ملازمت ہے سکرپٹس بھی ایک جیسے مل رہے تھے اس لیے کچھ وقت کے لیے کام سے بریک لی۔

    سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان المعروف چائے والا کونسا نیا پروجیکٹ شروع…

    پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا بسکٹ کمپنی کے لئے نیا اشتہار،سوشل میڈیا پر بحث جاری

  • آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر برہم

    آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر برہم

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پربرہم ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں ساتھی اداکاراؤں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انڈسٹری سے وابستہ میری کچھ ساتھی اداکارائیں پیسوں کی خاطر ایک عرصے سے رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کر رہی ہیں۔


    انہوں نے کہا کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے ہمارا یہ کام ہے کہ ہم دوسرے کو اس کی خوبصورتی کا احساس کرائیں نہ کہ اسے شرمندہ کریں کہ وہ خوبصورت نہیں ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی فکر کو پروان چڑھانے والوں کو شرم آنی چاہے۔

    آمنہ الیاس نے اپنی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ اینڈ کلرازم یعنی رنگت کے فرق کا خاتمہ بھی استعمال کیا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر اپنی گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام جاری کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ میری گہری رنگت مجھے ناکام نہیں کرسکتی اور نہ ہی مجھے میرے کسی بھی مقصد میں گرا سکے گی۔

    آمنہ الیاس نے کہا تھا کہ میری جلد چاہے جیسی بھی ہو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی اور اُنہیں حاصل کرکے رہوں گی-

    دوسری جانب بھارتی سُپراسٹار شاہ رُخ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اپنی سکن کے رنگ سے متعلق ہونے والی تنقید کے خلاف آواز اُٹھائی تھی –

    سہا نا نے لکھا تھا کہ ابھی بہت کچھ چل رہا ہے اور یہ ان مسائل میں سے ایک ہے جس کی ہمیں اصلاح کرنے کی ضرورت ہے !! یہ صرف میرے بارے میں نہیں ہے یہ ہر نوجوان لڑکی / لڑکے کے بارے میں ہے جو قطعی طورپر کسی وجہ سے کمتر محسوس نہیں ہوا ہے۔

    سہانا نے مزید لکھا تھا کہ یہ ہر ایک انسان کا مسئلہ ہے جس پر ہمیں بات کرنی چاہیے اور اس سوچ کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہم سب ہی کا الگ الگ رنگ ہے جس کے مطابق کوئی گہری رنگت کا ہے کوئی سانولی تو کوئی گوری رنگت رکھتا ہے۔

    انہوں نے لکھا تھا کہ ہاں ہم مختلف رنگوں میں آتے ہیں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ میلانین سے کتنا دور ہوجائیں ، آپ صرف یہ نہیں کرسکتے . اپنے ہی لوگوں سے نفرت کرنے کا صرف یہ مطلب ہے کہ آپ تکلیف دہ طور پر غیر محفوظ ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایک بھارتی سوچ ہے کہ اگر آپ 5 فُٹ 7 انچ لمبے اور گورے ہیں تو ہی آپ خوبصورت ہیں، وہ 5 فُٹ 3 انچ قد اور گہری رنگت کی مالک ہیں مگر خود سے بہت پیار کرتی ہیں اورخوش ہیں اور اُنہیں خوش ہونا بھی چاہیے-

    آمنہ الیاس کا گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام

    سہانا خان کو رنگ پر تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے کالی چڑیل کہہ دیا

    اداکارہ آمنہ الیاس اور اداکار داور محمود نے شادی کی خبروں کی تردید کردی