Baaghi TV

Category: شوبز

  • مجھے پشاور میں واقع اپنے گھر کا وہ کمرہ یاد ہے جہاں خواتین عبادت کیا کرتی تھیں  دلیپ کمار

    مجھے پشاور میں واقع اپنے گھر کا وہ کمرہ یاد ہے جہاں خواتین عبادت کیا کرتی تھیں دلیپ کمار

    بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع اپنے آبائی گھر کی یادیں شیئر کی ہیں۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں واقع بھارتی لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی دوبارہ تزئین و آرائش کرکے انہیں میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس خبر کو سن کر دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ نے بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا-

    دلیپ کمار نے چند روز قبل پشاور کے شہریوں سے ان کے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کرنے کی بھی درخواست کی تھی اور اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے چند سلسہ وار ٹوئٹس کی گئی ہیں جن میں انہوں نے پشاور والے گھر میں گزارے گئے وقت اور اپنے بچپن کی حسین یادیں لوگوں کے ساتھ شیئر کی ہیں-
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1311557282883272704?s=20
    دلیپ کمار نے لکھا کہ مجھے والدین ، ​​دادا دادی اور بہت سے ماموں ، خالہ اور چچا زاد بھائیوں کے ایک ساتھ رہنے کے دنوں کی تمام لمحات ابھی تک یاد ہیں جن کی چہچہاہٹ اور ہنسی کی آوازیں گھر میں گونجتی رہتی تھیں-
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1311557427398025216?s=20
    انہوں نے لکھا کہ ہمارے پشاور والے گھر میں میری والدہ ہمیشہ بڑے سے کچن میں مصروف رہتی تھیں اس وقت میں بہت چھوٹا تھا اور انتظار کرتا تھا کہ کب میری والدہ کچن کے کام ختم کریں تاکہ میں ان کے ساتھ بیٹھ کر ان کا خوبصورت چہرہ دیکھ سکوں۔
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1311558293144301568?s=20
    دلیپ کمار نے لکھا کہ مجھے اس گھر کا وہ کمرہ یاد ہے جہاں تمام گھر والے شام کی چائے کے لیے جمع ہوتے تھے۔ وہ ایک کشادہ کمرہ تھا اور اسی کمرے میں خواتین عبادت کرتی تھیں۔ اس کے علاوہ مجھے اس گھر کا ٹیرس، کمرے اور ہر چیزیاد ہے۔
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1311558860524535808?s=20
    لیجنڈ اداکار نے لکھا کہ مجھے واضح طور پر یاد ہے اپنے دادا کی پیٹھ پر بیٹھ کر سواری کرنا اور وہ خوفناک کہانیاں جو دادی مجھے سناتی تھیں تاکہ میں اکیلے باہر نہ جاؤں۔
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1311559198266650625?s=20
    دلیپ کمار نے لکھا کہ میرے پاس قصہ خوانی بازار کے گھر کی خوبصورت یادیں ہیں جہاں مجھے اپنی زندگی کا پہلا سبق ملا جس نے بعد میں مجھے اسکرپٹ منتخب کرنے میں رہنمائی کی۔
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1311559428915621888?s=20
    انہوں نے لکھا کہ ہر روز جب قصہ خوانی بازار میں تجارت بند ہوتی تھی تو ایک کہانی سنانے والا بہادری، فتح، فریب اور انتقام کی داستانیں بیان کرتا تھا جنہیں میں اپنے والد اور انکل کے ساتھ بیٹھ کر بڑی توجہ سے سنتا تھا۔
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1311693693242339330?s=20
    علاوہ ازیں دلیپ کمار نے اردو میں ٹوئٹ کرکے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی خواہش پر ان کے آبائی گھر کی تصویریں شیئر کی تھیں۔

    واضح رہے کہ دلیپ کمار کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے قصہ خوانی بازار میں 1922 میں مسلمان گھرانے میں ہوئی تھی اور ان کا اصل نام محمد یوسف ہے۔دلیپ کمار کو ان کی فلمی خدمات پر حکومت پاکستان نشان امتیاز سے بھی نواز چکی ہے۔اسی طرح راج کپور کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے حویلی دلگران میں ہندو خاندان میں 1924 میں ہوئی تھی۔

    دونوں با لی وڈ لیجنڈز کے علاوہ بھی دیگر چند با لی وڈ شخصیات پشاور اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں پیدا ہوئی تھیں جب کہ متعدد شخصیات حالیہ پاکستان کے دیگر صوبوں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی پیدا ہوئی تھیں۔

    دلیپ کمارنے کی پی حکومت سے پشاور میں واقع آبائی گھر کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کردی

    دلیپ کمار کے آبائی گھر کو میو زیم میں تبدیل کرنے پر اہلیہ سائرہ بانو کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف

    خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں موجود دلیپ کمار اور راج کمار کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

  • میری زندگی پر بننے والی فلم بریانی کے 12 مسالوں جیسی ہوگی  مہوش حیات

    میری زندگی پر بننے والی فلم بریانی کے 12 مسالوں جیسی ہوگی مہوش حیات

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ اگر اُن کی زندگی پر فلم بنائی گئی تو وہ بریانی کے 12 مسالوں کی طرح ہوگی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ مہوش حیات نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تین ویڈیوز شیئرز کیں جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔
    https://www.instagram.com/p/CFza1LNFU1O/
    ایک مداح کی جانب سے مہوش حیات سے پوچھا گیا کہ اگر اُن کی زندگی پر فلم بنتی ہے تو وہ کس طرح کی ہوگی اور اس میں اداکارہ کا مرکزی کردار کون ادا کرے گا؟ اس سوال پر مہوش حیات نے بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میری زندگی پر فلم بنتی ہے تو وہ بریانی کے 12 مسالوں کی طرح ہوگی۔

    مہوش حیات نے کہا کہ میری اس فلم میں ایکشن، ڈرامہ، پیار اور غم بھی شامل ہوگا یہاں تک کہ عام زندگی کی طرح اس فلم میں بھی اُتار چڑھاؤ ہوگا اور انشاہ اللہ فن اور طنز و مزاح سے بھرپور فلم ہوگی۔

    اداکارہ نے فلم میں مرکزی کردار سے متعلق کہا کہ میری اس فلم میں میرا کردار کوئی اور نہیں بلکہ میں خود ہی ادا کروں گی۔

    مہوش حیات سے سوال پوچھا گیا کہ آخری مرتبہ انہوں نے جھوٹ کیا بولاتھا اور کس کے ساتھ بولا تھا جس پر اداکارہ نے کہا کہ اپنی بیسٹ فرینڈ سے اور یہ کہ اسے کہا تھا کہ میں پانچ منت میں پہنچ رہی ہوں لیکن ابھی تک یہاں بیٹھی ہوں لیکن میرا یہ جھوٹ نقصان دہ نہیں ہے کیونکہ وہ جانتی ہے-

    آپ کا پسندیدہ ایمو جی کونسا ہے اس پر مہوش حیات نے کہا کہ ہارٹ (دل ) ان کا پسندیدہ ایموجی ہے-

  • ایمن خان نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورزرکھنے والی پاکستانی اداکارہ کا خصوصی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    ایمن خان نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورزرکھنے والی پاکستانی اداکارہ کا خصوصی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ترین ماڈل و اداکارہ ایمن خان نےانسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورزرکھنے والی پاکستانی اداکارہ کا خصوصی ایوارڈ اپنے نام کر لیا جس پر انہوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روزہم ٹی وی نیٹ ورک کی جانب سے ’ہم سوشل میڈیا ایوارڈز‘ کی تقریب منعقد کی گئی ا جس میں سوشل میڈیا پر مقبول اور متحرک رہنے والے اسٹارز جنہیں ’سوشل میڈیا اسٹارز‘ بھی کہا جاتا ہے کو ایوارڈز دئیے گئے۔

    ہم سوشل میڈیا ایوارڈز کے دوران جہاں مختلف کیٹگریزمیں ایوارڈز دئیے گئے وہیں اداکارہ ایمن خان کو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ کا خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔

    اداکارہ ایمن خان کو ایوارڈ دیتے وقت انسٹاگرام پران کے فالوورزکی تعداد 7.3 ملین یعنی 73 لاکھ تھی جو کہ اب بڑھ کر 7.4 ہوچکی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CF2f5vZD8-5/
    ایمن خان تقریب میں اپنے شوہرمنیب بٹ کے ہمراہ شریک ہوئیں انہوں نے ایوارڈ کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور ایوارڈ کواپنے مداحوں، فیملی اوردوستوں کے نام کرتے ہوئے ہم ٹی وی سمیت تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ احد رضامیر اور سجل علی کو مقبول ترین آن اسکرین اورآف اسکرین جوڑی، عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کو سوشل میڈیا پر مقبول ترین میوزک آرٹسٹ، فہد مصطفیٰ کو مقبول ترین ٹیلی ویژن میزبان، پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبرزید علی کو مقبول ترین کانٹینٹ کری ایٹر، سجل علی کو مقبول اداکارہ، احد رضامیر کو مقبول اداکار، سعدیہ خان کو مقبول ترین فی میل ماڈل، شہزاد نورکو مقبول ترین میل ماڈل اورشاہد آفریدی کو مقبول ترین اسپورٹس کی شخصیت کے ، گلیکسی لالی وڈ کو مقبول ترین سوشل میڈیا پورٹل ،وائس اوور مین کو مقبول ویب شو ،زینب چوٹھانی کو مقبول ڈیزائنر،جے ڈاٹ کو مقبول برانڈ اور قاسم اسلم کو مقبول ترین میک اپ آرٹسٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    https://www.instagram.com/p/CF2XQd3jz2r/

    https://www.instagram.com/p/CF2XBJ9DzDP/

  • عائزہ خان مداحوں کی شکرگزار

    عائزہ خان مداحوں کی شکرگزار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و مقبول اداکارہ عائزہ خان کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : ڈرامہ سیریل پیارے افضل سے شہرت حاصل کرنے والی اور میرے پاس تم ہو اور مہر پوش جیسے ڈراموں میں لازوال اداکاری کی بدولت مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے-

    عائزہ خان کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ کی صرف ایک آنکھ نظر آرہی ہے جبکہ اُنہوں نے اپنی دوسری آنکھ بالوں سے چُھپائی ہوئی ہے۔
    https://www.instagram.com/p/CF14RIAB-lK/
    عائزہ خان نے تصویرشئیر کرتے ہوئے کیپشن میں کسی کو مخاطب کیے بغیر لکھا کہ میری نظر تُم پہ ہے۔

    اداکارہ کی تصویر دیکھ کر نہ صرف اُن کے مداح اُن کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ ساتھی اداکارائیں بھی عائزہ خان کی خوب تعریفیں کررہی ہیں۔

    https://www.instagram.com/p/CF1YnuXBvOk/
    اس کے علاوہ عائزہ خان نے اپنی ایک اور تصویر بھی پوسٹ کی جس میں اداکارہ بستر پر موجود ہیں-

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے خود کو مداحوں کی جانب سے دی جانے والی محبت پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا-

    اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وہ تمام پیغامات نظر آتے ہیں جو آپ لوگ مجھے روزانہ بھیجتے ہیں اور میں جانتی ہوں کہ آپ سب مجھ سے کتنا پیار کرتے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CF3-Vo9BYi9/
    عائزہ خان نے کہا کہ لیکن بدقسمتی سے میں ان میں سے ہر ایک کو ہمیشہ جواب نہیں دے سکتی کیونکہ میں ہمیشہ اپنے کام میں مصروف رہتی ہوں اور اس کے بعد میری فیملی کو بھی وقت دینا پڑتا ہے جس کی مجھے بھی ضرورت ہے۔

    لہذا میں نے اپنے آؤٹ ورک سے قبل صبح سویرے صرف آپ کے لئے یہ پیغام ریکارڈ کیا ، یہ بتانے کے لئے کہ میں اپنے سب مداحوں سے کتنا پیار کرتی ہوں اورآپ کی محبت اور احترام میرے لئے بہت معنی رکھتا ہے۔

    عائزہ خان کی اس ویڈیو پر مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اداکارہ نے یہ ویڈیو ایک گھنٹہ قبل اپلوڈ کی ہے جسے اب تک 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں-

  • پاکستان،بھارت اور چین کی دلچسپ کہانی پر مبنی ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز

    پاکستان،بھارت اور چین کی دلچسپ کہانی پر مبنی ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز

    پاکستان،بھارت اور چین کی دلچسپ کہانی ’تاریخ کے مسافر،کی شوٹنگ جاری ڈرامہ جلد ہی شائقین کو محفوظ کرنے کے لئے نشر کیا جائے گا- جس میں اداکارہ حنا دل پذیر بطوراندراگاندھی اور علی خان بطور ذوالفقار علی بھٹو جلوہ گر ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان،بھارت اور چین کی دلچسپ کہانی ’تاریخ کے مسافر ‘کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے اور شوٹںگ تیزی سے جاری ہے ڈرامےکا مرکزی خیال عمیر ہارون کا ہے ڈرامے کی شوٹنگ مقامی یونی ورسٹی میں جاری ہے۔

    ڈرامے میں شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حنا دل پذیرسمیت سہیل ہاشمی، عمیر ہارون اور علی خان نے شوٹنگ میں حصہ لیا-

    ڈرامے میں جس میں اداکارہ حنا دل پذیر بطوراندراگاندھی اور علی خان بطور ذوالفقار علی بھٹو جلوہ گر ہوں گے جبکہ عمیر ہارون ہٹلر کا کردار ادا کریں گے-

    جبکہ ڈرامے میں سہیل ہاشمی چینی انقلابی لیڈر کی حیثیت سے نظر آئیں گے-

    ڈرامے کو ڈائریکٹر اسامہ سعید نے ڈائریکٹ کیا ہے-

    مذکورہ سیاسی اور دلچسپ تاریخی ڈرامے کا ناظرین کونے چینی سے انتظار ہے ۔

  • لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں  طلب کر لیا

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع اور ان کے گواہوں طلب کر لیا

    لاہور کی سیشن عدالت نے پاکستانی عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور اداکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر میشا شفیع اوران کےگوہواں کوجرح کےلیے طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایڈیشنل سیشن جج کے رخصت پرہونےکے باعث ڈیوٹی جج نے کیس پرسماعت کی وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع اوران کے گواہوں کے بیانات پر جرح ہونی ہے تاہم فاضل جج رخصت پرہیں ۔

    عدالت نے میشاشفیع اور ان کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

    علی ظفر نے میشاشفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

    علی ظفر کا مؤقف ہے کہ میشا شیع نےجنسی ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام لگا کر ان کی شہرت اورساکھ کو نقصان پہنچایا ہے-

    واضح رہے کہ :پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی جن میں میشا شفیع ، عفت عمر ،لینہ غنی،حسیم الزمان ، عفت عمر، حمنہ رضا، ماہم جاوید، علی گل پیر، فریحہ ایوب اور سید فیضان رضا شامل ہیں-

    خیال رہے کہ نومبر 2018 میں علی ظفر نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کے خلاف ‘توہین آمیز اور دھمکی آمیز مواد’ پوسٹ کررہے ہیں۔انہوں نے اپنے دعوے کی حمایت میں ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی تھیں۔

    علی ظفر نے الزام لگایا تھا کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزام سے ہفتوں قبل کئی جعلی اکاؤنٹس نے گلوکار کے خلاف مذموم مہم کا آغاز کیا تھا۔گلوکار و اداکار نے کہا تھا کہ ان میں سے اکثر جعلی اکاؤنٹس مبینہ طور پر میشا شفیع سے منسلک تھے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میشا شفیع علی ظفر کے خلاف اپنے (جنسی ہراسانی کے) الزام کی حمایت میں کوئی گواہ پیش کرنے میں ناکام ہوگئی تھیں۔

    علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کروالی

    علی ظفر کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

    آج کا ڈرامہ بے ہودہ اور مخصوص کہانیوں میں پھنس کر رہ گیا ہےجن میں رشتوں کا مذاق…

  • گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل کردیا گیا

    گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل کردیا گیا

    لاہور:گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے افسر کومعطل کردیا گیا.اطلاعات کے مطابق گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مذموم مہم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر گلوکارہ میشا شفیع سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے عہدیدار کو سروس سے معطل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے (سائبر کرائم ونگ) عامر فاروقی کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا کہ ’ سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر لاہور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ سینئر انویسٹی گیٹر (بی پی ایس-17) محمد آصف اقبال کی خدمات فوری طور پر تاحکم ثانی معطل کی جاتی ہیں‘۔

    ذرائع کے مطابق محمد آصف اقبال کو اس ٹوئٹ کی بنیاد پر معطل کیا گیا جو انہوں نے میشا شفیع اور دیگر افراد سے متعلق کیس میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کے سیکشن 20 کی وضاحت دینے کے لیے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ معطل ہونے والے افسر نے کوئی تبصرہ نہیں کیا، نہ ہی اپنی رائے دی بلکہ صرف قانون ٹوئٹ کیا تھا اور اس میں شامل سزائیں بتائیں تھیں۔

    خیال رہے کہ 28 ستمبر کو پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کے سیکشن (1) 20 اور پاکستان پینل کوڈ کے آر/ڈبلیو 109 کے تحت میشا شفیع، اداکارہ و میزبان عفت عمر، لینیٰ غنی، فریحہ ایوب، ماہم جاوید، علی گل، حزیم الزمان خان، حمنہ رضا اور سید فیضان رضا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے محمد آصف اقبال کے ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ جو بھی فرد عوامی سطح پر غلط معلومات پھیلاتا ہے جو کسی شخص کی ساکھ کو نقصان پہنچاتی ہیں تو وہ سائبر کرائم ایکٹ کے سیکشن 20 کے تحت جرم کا مرتکب ہے۔ان کے ٹوئٹ میں اردو زبان میں کہا گیا تھا قانون میں سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی خبریں پھیلا کر کسی دوسرے فرد کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں ملوث فرد کو 3 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے یا دونوں کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ ایک وزیر کی بیٹی نے محمد آصف اقبال پر سوشل میڈیا پر علی ظفر کا ترجمان ہونے کا الزام عائد کیا تھا اور ان کے خلاف مہم چلائی۔انہوں نے لکھا تھا کہ ’ خواتین، سنیں کہ ریاست ہمیں کیا بتارہی ہے کہ: ہم آپ کی سنتے ہیں لیکن پروا نہیں کرتے، ایف آئی آر زیادہ بری نہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور بنیادی طور پر علی ظفر کے ذاتی ترجمان ہیں‘۔

    ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد میں ’کچھ بااثر افراد‘ نے ایف آئی اے کے افسر کو معطل کرانے میں کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ‘تفتیش کار کو بھی انہی بنیادوں پر(میشا شفیع کے خلاف مذموم مہم چلانے) علی ظفر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا‘۔

    محمد آصف اقبال سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہے کیونکہ وہ سائبر کرائم سے جڑے جرائم اور قوانین سے متعلق آگاہی دیتے رہے ہیں۔اسلام آباد میں ایک سینئر عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایکٹو ہونا افسر کی معطلی کی بنیادی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر حکومتی ملازمین کی طرح ایف آئی اے کے عہدیداران کو سوشل میڈیا پر رائے نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ نومبر 2018 میں علی ظفر نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کے خلاف ‘توہین آمیز اور دھمکی آمیز مواد’ پوسٹ کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ نومبر 2018 میں علی ظفر نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کے خلاف ‘توہین آمیز اور دھمکی آمیز مواد’ پوسٹ کررہے ہیں۔انہوں نے اپنے دعوے کی حمایت میں ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی تھیں۔

    علی ظفر نے الزام لگایا تھا کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزام سے ہفتوں قبل کئی جعلی اکاؤنٹس نے گلوکار کے خلاف مذموم مہم کا آغاز کیا تھا۔گلوکار و اداکار نے کہا تھا کہ ان میں سے اکثر جعلی اکاؤنٹس مبینہ طور پر میشا شفیع سے منسلک تھے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میشا شفیع علی ظفر کے خلاف اپنے (جنسی ہراسانی کے) الزام کی حمایت میں کوئی گواہ پیش کرنے میں ناکام ہوگئی تھیں۔

  • کورلش عثمان کے سیزن 2 کے آغاز کی تاریخ  سامنے آ گئی

    کورلش عثمان کے سیزن 2 کے آغاز کی تاریخ سامنے آ گئی

    تُرک ڈرامہ سیریل کورلش عثمان کے سیزن 2 کا ایک نیا ٹریلر جاری کرتے ہوئے ڈرامے کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تُرک ڈرامہ سیریل کورلش عثمان کے سیزن 2 کا ایک نیا ٹریلر جاری کرتے ہوئے ڈرامے کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے کورلش عثمان کے آفیشل فیس بک پیج پر بتایا گیا کہ کورلش عثمان کے سیزن 2 کی پہلی قسط بدھ 7 اکتوبر کو ترکی کے وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے) نشر ہوگی۔

    ترکی کے اے ٹی وی پر اس کی پہلی قسط نشر کی جائے گی یہ کورلش عثمان کی 28 ویں قسط ہوگی جس میں چند نئے کرداروں کا اضافہ بھی ہونے والا ہے جبکہ ارطغرل غازی کی بھی واپسی ہورہی ہےمگر اس بار انجین التان دوزیتان کی جگہ تامیر یاگت ارطغرل غازی کے روپ میں نظر آئیں گے –

    ایک اور ترک لیجنڈ اداکار جنید آرکین اس ڈرامے کا حصہ بن رہے ہیں۔اس سیزن کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں عثمان کے علاوہ جن کرداروں کو دکھایا گیا ہے وہ پہلی بار اس سیریل کا حصہ بن رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ کورلش عثمان سیزن ون میں ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان کی جوانی کی جدوجہد کو دکھایا گیا تھا جو منگولوں اور کلوچسائیار قلعے میں موجود دشمنوں کے خلاف تھی۔

    پہلے سیزن کا اختتام جون کے آخر میں ہوا جبکہ شائقین اس کے سیزن 2 کا انتظار بے چینی سے کررہے ہیں خیال کیا جارہا تھا کہ سیزن 2 کا آغاز اکتوبر کے آخر یا نومبر کے شروع میں ہوگا –

    خیال رہے کہ ارطغرل کے کرداروں میں سے صرف بامسی اور عبدالرحمن کورلش عثمان کے سیزن 1 میں نظر آئے تھے جن کے بارے میں امید ہے کہ وہ سیزن 2 میں بھی جلوہ گر ہوں گے تاہم ٹریلرز میں ان کی جھلک نظر نہیں آئی۔

    کورلش عثمان کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہی اور محمد بوزداغ کا کہنا تھا کہ کورلش عثمان مزید 5 سے 6 سال تک جاری رہے گا اور یقیناً اپنے عہد کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہوگا۔

    کورلش عثمان سیزن 2 کا پہلا ٹریلر جاری

  • جنسی زیادتی کی ایک سچی کہانی پر مبنی مختصر فلم بلیو-دی کلائیڈو اسکوپ ریلیز

    جنسی زیادتی کی ایک سچی کہانی پر مبنی مختصر فلم بلیو-دی کلائیڈو اسکوپ ریلیز

    پاکستان میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے افراد کو معاشرے کی جانب سے کئے جانے والے سلوک پر ایک سچی کہانی پر مبنی مختصر فلم ‘بلیو-دی کلائیڈو اسکوپ ریلیز کردی گئی۔

    باغی ٹی وی :بلیو-دی کلائیڈو اسکوپ کے عنوان سے جاری اس فلم میں یہ بتایا اور دکھایا گیا ہے کہ ایک طرف جہاں ریپ کا شکار ہونے والے افراد صدمے سے گزرتے ہیں تو دوسری جانب معاشرے کا رویہ بھی متاثرہ فرد اور اس کے خاندان کو دکھ سے دوچار کرتا ہے۔
    https://www.instagram.com/tv/CEwR4zunMeV/
    9 منٹ 24 سیکنڈ پر مشتمل اس مختصر فلم میں ایک خاتون کی کہانی ہے جو 10 برس کی عمر میں ریپ کا شکار ہوتی ہے اور اس ہولناک واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل کی جاتی ہے اور وہ بڑے ہونے کے بعد بھی صدمے میں رہتی ہے۔

    فلم میں دکھایا گیا ہے کہ 10 سالہ بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے متاثرہ بچی اور اس کے اہلخانہ کو کس کرب سے گزرنا پڑا۔
    https://www.instagram.com/p/CFrWSTTnZ6Q/
    یہ مختصر فلم سال 2015 میں پاکستان کے ایک دیہات میں 10 سالہ بچی کے ساتھ ریپ پر مبنی ہے جسے 4 افراد کی جانب سے ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو آن لائن وائرل کی گئی تھی۔
    https://www.instagram.com/p/CFvAN_uHwsz/
    جب یہ ویڈیو بی بی سی اردو کو موصول ہوئی تھی تو ان کی جانب تحقیق بھی کی گئی تھی بعدازاں پولیس نے ملزمان کو گرفتار بھی کیا تھا اور انہیں ریپ، اغوا کے جرم اور ویڈیو شیئر کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

    فلم میں ریپ کا شکار ہونے والی زہرہ نامی لڑکی کا کردار اداکارہ سندس شاہین نے ادا کیا ہے اور وہ کہتی ہیں کہ ایسے واقعات کو سننے اور اسے محسوس کرنے میں فرق ہے۔

    انڈیپنڈنٹ اردو کو دئیے گئے انٹرویو میں سندس شاہین نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کا کردار ادا کرتے ہوئے ایک سین میں مجھے بہت زیادہ چیخنا تھا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس کیفیت سے نکل نہیں سکی اور سین مکمل ہونے کے باوجود میں اس سے باہر نہیں آسکی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ میرے ہاتھ، پاؤں جیسے بے جان ہوگئے تھے۔

    سندس شاہین کا کہنا تھا کہ جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے افراد اگر خاموش رہیں تو وہ اندر ہی اندر مرجاتے ہیں لیکن اگر وہ آواز اٹھائیں تو ان کے ارد گرد موجود لوگ انہیں مار دیتے۔

    ‘بلیو-دی کلائیڈو اسکوپ’ کے لکھاری اور ڈائریکٹر دانیال افضل خان نے بتایا کہ سال 2018 کے آغاز میں قصور میں زینب نامی بچی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد انہیں یہ فلم بنانے کا خیال آیا تھا۔

    دانیال افضل خان نے کہا کہ انہوں نے سوچ لیا تھا کہ اب مزید چپ نہیں رہنا بلکہ ریپ کے واقعات کا ذکر جو ہمارے معاشرے میں ایک ٹیبو بنا ہوا ہے اسے ختم کرنا ہے۔

    دانیال افضل خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کی ریلیز میں تاخیر ہوئی لیکن حال ہی میں موٹر وے پر ریپ کا واقعہ سامنے آیا تھا تو میں نے سوچا اس فلم کو اب ریلیز کرنے کا یہی وقت ہے۔

  • سائرہ یوسف  کی نئی لُک  نے مداحوں کے دل جیت لئے

    سائرہ یوسف کی نئی لُک نے مداحوں کے دل جیت لئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف کی نئی لُک نے مداحوں کے دل جیت لئے-

    باغی ٹی وی:اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف کی بہن پلوشہ یوسف نے اُن کا ہیئر اسٹائل تبدیل کردیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
    https://www.instagram.com/p/CFwiXMHpW7G/
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سائرہ یوسف نے اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کروایا ہے جبکہ تصویر میں اداکارہ کا چہرہ واضح نظر نہیں آرہا۔

    سائرہ یوسف نے تصویر کے کیپشن میں اپنی چھوٹی بہن پلوشہ یوسف کو ٹیگ کیا جس کا مطلب ہے کہ اداکارہ کا یہ نیا ہیئر اسٹائل اُن کی بہن نے بنایا ہے۔

    اداکارہ کی اس تصویر پر اُن کے مداح تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکے اور اُنہیں ’کوئین‘ اور ’اینجل‘ قرار دے رہے ہیں۔ جبکہ جچھ صارفین نے اداکارہ سے پوچھا کہ وہ کون سا شیپمو استعمال کرتی ہیں مداحوں کی بے پناہ تعریفوں سے لگتا ہے کہ مداحوں کو اداکارہ کا نیا روپ بھا گیا ہے-

    اداکارہ کے نئے لُک کو سمانتھا سٹیفن نے بھی خوبصورت قرار دیا-


    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔

    شنیرا اکرم کی نئی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

    آمنہ الیاس کا گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام

    ہانیہ عامر کی منگنی ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گئی

    صبا قمر کے خوبصورت برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ترک اداکارہ کو پاکستانی برانڈ بھا گیا