Baaghi TV

Category: شوبز

  • دپیکا میرے لیے ایک بہترین رہنما اور ایک مضبوط ستون ہے   رنویر سنگھ

    دپیکا میرے لیے ایک بہترین رہنما اور ایک مضبوط ستون ہے رنویر سنگھ

    بھارتی نامور اداکارہ رنوہر سنگھ نے اپنی کامیابیوں کا سہرہ اپنی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے سر باندھ دیا

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے اپنی کامیابیوں کا سہرا ان کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ اگر وہ میرے ساتھ نہ ہوتی تو میں زندگی میں کچھ حاصل نہ کر پاتا، ہار جاتا۔

    عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے فنکار گھروں میں بیٹھے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں ہیں، ان کے فیس بُک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر لائیو سیشن کے ذریعے انٹرویوز بھی جاری ہیں۔

    رنویر سنگھ نے گزشتہ دنوں ایک انسٹا گرام لائیو چیٹ میں شرکت کی، اس دوران رنویر سنگھ نے دپیکا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک فلمی ہیرو ہونے کے ناطے اس پریشر کو اکیلے بر داشت نہیں کر سکتے تھے۔

    لائیو چیٹ کے دوران رنویر سنگھ سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ کی زندگی میں دپیکا نہ ہوتی تو زندگی کا حاصل کیا تھا، جواب میں رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ ’ہم دونوں کے کرداروں میں سے دپیکا کا زیادہ مضبوط اور اہم کردار ہے، بطور شوہر وہ اپنا کردار نبھانے کے لیے کو ششیں کرتے رہتے ہیں

    اداکار نے کہا کہ دپیکا نے اپنے کیریئر میں مجھ سے زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھ رکھے ہیں، دپیکا میرے لیے ایک بہترین رہنما اور ایک مضبوط ستون ہے، وہ مجھے میرے مرکز پر توجہ مبذول کرائے رکھنے میں مدد کرتی ہے، اگر دپیکا میری زندگی میں نہ ہوتی تو شاید میں نے کچھ حاصل نہ کیا ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے دپیکا سے ملے ہوئے 10 سال ہو گئے ہیں، میں اپنے کیریئر کے شروع ہونے کے 3 سال بعد دپیکا سے ملا اور باقی 7 سال اُس کے ساتھ گزارے ہیں، میں نے بغیر کسی نقصان کے دپیکا کے ساتھ مؤثر انداز میں اپنی محنت کے نتائج حاصل کئے ہیں۔

    واضح رہے کہ جوڑی کی نئی آنے والی فلم کو رواں سال 10 اپریل کو ریلیز کیا جانا تھا جبکہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کی ریلیز ملتوی کر دی گئی تھی-

    کورونا وائرس : وینس فلم فیسٹیول کا آغاز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا

    عاصم اظہر کا پہلا بالی وڈ گانا ‘ہمراہ’ ریلیز

  • طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی ادکارہ و ماڈل زارا عابد کی پہلی شارٹ فلم ریلیز

    طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی ادکارہ و ماڈل زارا عابد کی پہلی شارٹ فلم ریلیز

    کراچی میں 22 مئی جمعۃ الوداع کو حادثے کا شکار ہونے والا پی آئی اے کا طیارہ پی کے 8303 میں جاں بحق ہونے والی معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی شارٹ فلم یوٹیوب پر ریلیز ہوگئی۔

    باغی ٹی وی:حادثے کا شکار ہونے والا پی آئی اے کا طیارہ پی کے 8303 میں جاں بحق ہونے والی معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی شارٹ فلم ’سکہ‘ یوٹیوب پر ریلیز ہوگئی یہ فلم زارا عابد کی زندگی کی پہلی اور آخری فلم ثابت ہوئی۔

    فلم میں سکے کے دو پہلو دکھائے گئے ہیں جس میں زارا کو دو ایسی خواتین کے روپ میں دکھایا جو بالکل الگ زندگی گزار رہی ہیں تاہم ان کی خواہشات ایک سی ہیں اس فلم کی ہدایات احمد صارم نے دی ہیں

    نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ہدایت کار احمد صارم کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال اس فلم کی کہانی تحریر کی، اس وقت ان کی عمر 16 برس کی تھی اوروہ صحافت سے فلم سازی کی جانب کیریئر موڑنا چاہتے تھے ، اس وقت انہوں نے زارا سے رابطہ کیا جنہوں نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی دی-

    احمد صارم نے مزید بتایا کہ وہ اس سے قبل انہیں نہیں جانتے تھے، لیکن انہوں نے اسکرپٹ پڑھ کر اس میں کام کرنے کا فیصلہ کیا، خود ہی اداکارہ نے زارا اور کھادی برانڈز سے اپنے ملبوسات کا انتظام کیا اور اسلام آباد سے کراچی اس فلم کی شوٹنگ کے لیے پہنچ گئیں۔

    احمد صارم کے یوٹیوب چینل کا نام ’قصہ نگری‘ ہے اور اس چینل کی پہلی ویڈیو ’سکہ‘ ہے جس میں زارا عابد نے کام کیا۔

    یاد رہے کہ کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 99 افراد سوار تھے جن میں 2 مسافر زبیر اور ظفر مسعود حادثے میں معجزاتی طور پر بچ گئے جبکہ 97 افراد جاں بحق ہو گئے تھے-

    واضح رہے کہ زارا عابد نے رواں سال انہوں نے ہم اسٹائل ایوارڈز میں بہترین فیمیل ماڈل کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔اور بہت جلد عظیم سجاد کی فلم چوہدری سے بڑی اسکرین پر بھی ڈیبیو کرنے والی تھیں۔

    طیارہ حادثہ ہم سب کے لیے ایک بڑا نقصان ہے عدنان صدیقی

    شوبز شخصیات کا عید انتہائی سادگی سے منانے کا فیصلہ

  • عاصم اظہر کا پہلا بالی وڈ گانا ‘ہمراہ’ ریلیز

    عاصم اظہر کا پہلا بالی وڈ گانا ‘ہمراہ’ ریلیز

    پاکستان شوز انڈسٹری کے معروف گلوکار و موسیقار عاصم اظہر کا پہلا بالی وڈ گانا ‘ہمراہ’ ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوز انڈسٹری کے معروف گلوکار و موسیقار عاصم اظہر کا پہلا بالی وڈ گانا ‘ہمراہ’ ریلیز کردیا گیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گذشتہ سال میں اس وقت ثقافتی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کردیا تھا۔

    اگست 2019 کے بعد جہاں بھارت میں پاکستانی گلوکاروں اور فنکاروں کے کام پر پابندی عائد کردی گئی تھی، وہیں پاکستان میں بھی بھارتی فلموں اور گانوں کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
    https://www.instagram.com/p/CApxzfilPEj/?igshid=1pgepkkpenjvg
    لمبے عرصے کی پابندی کے بعد اب عاصم اظہر کے بالی وڈ گانے کو ریلیز کر دیا گیا ہے جس کا اعلان عاصم اظہر نے انسٹا گرام پر کیا انہوں نے لکھا کہ ہمراہ ریلیز ہو گیا ہے

    تاہم اب لمبے عرصے کی پابندی کے بعد اب عاصم اظہر کے بالی وڈ گانے کو ریلیز کر دیا گیا ہے اور اس کو دونوں ممالک کے ثقافتی تعاقات کو بہتری کی جانب دیکھا جا رہا ہے

    عاصم اظہر کا گانا ‘ہمراہ’ بالی وڈ کی آنے والی فلم ‘ملنگ’ میں شامل ہیں اور اس گانے کو اداکارہ دیشا پٹنانی اور ادیتی رائے کپور پر فلمایا گیا ہے۔

    گانے کو 27 مئی کو جاری کیا گیا اور گانے کو مداحوں نے کافی پسند کیا اور ابتدائی 23 گھنٹوں میں 445,820(40 لاکھ پینتالیس ہزار آٹھ سو بیس ) بار دیکھا جا چکا ہے ‘ہمراہ’ گانے میں جہاں عاصم اظہر نے آواز کا جادو جگایا ہے، وہیں انہوں نے اس گانے کی موسیقی بھی ترتیب دی ہے

    https://www.instagram.com/p/CAnc5NZF0GE/?igshid=otrara3w67lh
    عاصم اظہر نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر خوشخبری دیتے ہوئے گانے کا ٹیزر جاری کیا تھا اور ایک دن قبل ہی بتایا تھا کہ ان کا گانا 27 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

    عاصم اظہر کا یہ پہلا با لی وڈ گانا ہے لیکن ان سے قبل متعدد پاکستانی گلوکار و موسیقار جن میں استاد نصرت فتح علی خان، راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور علی ظفر نمایاں ہیں، جنہیں بالی وڈ میں کافی پذیرائی ملی اور ان کے متعدد گانے بالی وڈ فلموں میں شامل کیے جا چکے ہیں

  • حمائمہ ملک کو کیسا دولہا چاہیئے؟

    حمائمہ ملک کو کیسا دولہا چاہیئے؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے بتا دیا کہ انہیں کیسا دولہا چاہیئے

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے شوہر کے حوالے سے واضح کرتےہوئے بتایا کہ دولہا خوبصورت ہو، لمبا ، پیسے والا ہو اور اس کی آنکھیں نیلی ہوں

    ایک انٹرویو کے دوران حمائمہ ملک سے ان کی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں حمائمہ نے کہا کہ اُن کا ابھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن جب بھی وہ شادی کریں گی سب کو ضرور بتائیں گی۔

    اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی شادی میں سب کو مدعو کریں گی اور ان کی شادی میں سب کو کھلی دعوت ہوگی کہ وہ آئیں اور ڈانس بھی کریں۔

    اداکارہ نے یہ تمام باتیں تو مذاق میں کیں اور کہا کہ جس سے وہ شادی کریں گی وہ خوبصورت ہو، لمبا ، پیسے والا ہو اور اس کی آنکھیں نیلی ہوں لیکن ساتھ ہی سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کریں گی جو ان کے ماضی اور کیرئیر کو لے کر ذہنی اور جذباتی طور پر اُن کی حوصلہ افزائی ، سپورٹ اور عزت کرے۔

    واضح رہے کہ حمائمہ ملک گزشتہ کچھ عرصے سے ڈراموں اور فلموں سے دور ہیں۔

    خیال رہے کہ حمائمہ ملک نے 2010 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی لیکن یہ شادی صرف 2 سال ہی چل سکی تھی اور اس بعد انہوں نے 2012 میں اپنے راستے الگ کرلیے تھے۔

    اگر دفتر کے کاغذ سائن کرنے سے پہلے پڑھے جاتے ہیں تو نکاح نامہ پڑھنا بھی ممنوع نہیں ہونا چاہیے

    لاک ڈاؤن کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے فنکار

  • بائیس سالہ بھارتی ایکٹریس کی روڈ ایکسیڈینٹ میں موت

    بائیس سالہ بھارتی ایکٹریس کی روڈ ایکسیڈینٹ میں موت

    بھارتی معروف اداکارہ میبیانہ مائیکل منگل کی شام ایک سڑک حادثے میں انتقال کر گئیں

    باغی ٹی وی : کنیڈا ٹی وی کی معروف 22 سالہ اداکارہ میبیانا مائیکل ، ان کی شہرت میں مقبول رئیلٹی شو ‘پیائٹ ہوڈگیر ہالی لائف سیزن 4’ جیتنے کے بعد مزید اضافہ ہوا ، منگل کی شام ایک سڑک حادثے میں انتقال کر گئیں۔ حادثہ مبینہ طور پر میبیانا اپنے آبائی شہر میڈیکیری جاتے ہوئے پیش آیا ۔

    میبیانا کے اچانک انتقال کی تصدیق ، ‘پیئٹی ہڈوگیر ہالی زندگی’ کے میزبان ، اکول بالاجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کی


    انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پی ایچ ایل سیزن 4 کے فائنل کے دوران جیتنے والے لمحے سے ایک ساتھ ان کی تصویر شئیر کی اور اداکارہ کے اچانک انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ میری ایک پسندیدہ امیدوار اور پی ایچ ایل 4 کی فاتح کے اچانک انتقال کی خبر سن کر شدید حیرت کا سامنا ہوا۔ بہت ہی کم عمر اور زندگی سے بھر پور

    انہوں نے لکھا کہ اس حقیقت کو ہضم نہیں کرسکتے۔میری دعائیں اس حادثے کا شکار ہونے والی مینیانہ مائیکل کے خاندان کے ساتھ ہیں

    ایک اور بھارتی اداکار رشی کپور چل بسے

    بالی وڈ اداکار عرفان خان آئی سی یو میں زیر علاج،کرونا وائرس یا کوئی اوروجہ اہم خبرآگئی

  • چینی فوج کے مقابلے میں ان کمانڈرز کو بھیجا جائے، سوشل میڈیا صارفین کا مطالبہ

    چینی فوج کے مقابلے میں ان کمانڈرز کو بھیجا جائے، سوشل میڈیا صارفین کا مطالبہ

    پانچ‘ چھ مئی کو بھارتی اور چینی افواج کی لداخ میں جھڑپیں ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی افوا ج لدّاخ میں پانچ مختلف مقامات پر آٹھ سے دس کلومیٹر اپنی سابقہ پوزیشن سے آگے بڑھیں۔ انہوں نے سینکڑوں بھارتی فوجیوں کو ماراپیٹا اورکچھ دیر تک گرفتار کیے رکھا۔ ایک سو بھارتی فوجی زخمی ہوئے۔ چند دنوں کے وقفہ سے لداخ کے ساتھ ساتھ سکّم میں بھی دونوں ملکوں کی افواج میں جھڑپیں ہوئیں

    باغی ٹی وی : چین اوربھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی مسلسل بڑھتی جارہی ہے پانچ اور چھ چینی فوج نے لداخ اور سکم کی سرحد پر آپریش کے دوران متعدد بھارتی فوجی گرفتار کئے جبکہ اکثر بھارتی فوجیوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی بھارت کی اس پسپائی اور شکست پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے خوب تنقید اور مزاح کا نشانہ بنایا جبکہ پاکستان ٹویٹر پر لداخ آپریشن ٹاپ ٹرینڈ پر بھی رہا

    صارفین نے سوشل میڈیا پر بھارتی اداکاروں کی آرمی کے کرداروں میں تصاویر سوشل میڈیا ہر شئیر کرتے ہوئے مطالبہ کیا اور خوب مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چینی فوج کے مقابلے کے لئے ان کمانڈوز کو بھیجا جائے

    https://twitter.com/MHanzalaTayab/status/1265165202951200769?s=19
    بلاگر اور ویلاگر ایم حنظلہ نے بھارتی اداکاروں کا آرمی گیٹ اپ میں شاہ رخ ،اکشے کمار، اجے دیوگن اور جان ابراہم کی تصویروں کا ایک کولاج شئیر کیا اور لکھا کہ چین ہندوستانی سرزمین پر قبضہ کرنے کے بعد اب بھارت لداخ میں مسلح افواج کی تعیناتی کر رہا ہے۔ ہندوستانی فوج کے یہ اعلی 4 ناقابل شکست کمانڈر فوجیوں کی قیادت کریں گے۔ جئے ہند!


    باذل علی نامی صورف نے سیف علی خان اور کترینہ کیف کی پاکستان کے خالف بنائی جانے والی فلم میں لی گئی ایک تصویر شئیر کتے ہوئے لکھا کہ ہمیں بھول گئے

    https://twitter.com/ZariaKhanPTI/status/1265166621137567747?s=20

    زاریہ خان نامی صارف نے ابھے نندن کی پاک آرمی کی قید میں لی گئی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر وہ چاروں لیڈ کریں گے تو اس ہیرو کا کیا ہوگا-

    بلال نامی صارف نے ابھے نندن کو لکھا کہ یہ ویر چکرا ونر ہے یہ ائیر فورس جکو لیڈ کرے گا اب دیکھنا یہ ہے کہ چین والے اسے کیا پلاتے ہیں
    https://twitter.com/Abubaka00836296/status/1265221413520257026?s=20
    ابوبکر نصیروی نامی صارف نے لداخ پر چینی فوج کے قابض ہونے کے بعد بھارتی آرمی شکست تسلیم کرکے چینی فوج سے واپس جانے کی درخواست کرتے ہوئے بینرز کی تصویر شئیر کی اور مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ مہربانی کر کے واپس چلے جاؤ


    ماریہ ملک نامی صارف نے لکھا کہ میں چاہتی ہوں شاہ رخ خان لیڈ کرے پپ پپ پاکستان کہتا ہوا

    واضح رہے کہ چند روز قبل لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا تے ہوئے، متعدد فوجی گرفتار کئے، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی گذشتہ روز اس وقت لداخ اور سکم کی سرحد پر چینی فوج کی نقل و حرکت سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔جب چینی فوج نے ان پر اچانک حملہ کیا اور کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتارکرلیاتھا جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے بھاگ کرجان بچائی تھی

    وینا ملک نے بھارتی میڈیا اور فوج کو ان کی اوقات بتا دی

    ‏لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دے، متعدد فوجی گرفتار، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی

  • نادیہ کی دوست نے پچیس سالہ دوستی کی لاج رکھ کر اپنے سر کے بال منڈوا دئیے

    نادیہ کی دوست نے پچیس سالہ دوستی کی لاج رکھ کر اپنے سر کے بال منڈوا دئیے

    پاکستانی ادکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل کینسر سے لڑنے کے ساتھ ہی کیموتھراپی کے دوران بہادری کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ اداکارہ اپنی تکلیف اور اس کے ساتھ کیسے مقابلہ کر رہی ہیں اس کے بارے میں وہ مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں

    باغی ٹی وی :نادیہ جمیل کینسر سے لڑنے کے ساتھ ہی کیموتھراپی کے دوران بہادری کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ اداکارہ اپنی تکلیف اور اس کے ساتھ کیسے مقابلہ کر رہی ہیں اس کے بارے میں اپنے انسٹاگرام اور ٹویٹر پر اپنے جاری علاج اور سرجری سے تازہ ترین معلومات شیئر کرتی رہی ہیں۔


    مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر نادیہ جمیل نے حال ہی میں شیئر کیا تھا اپنے پیغام میں نادیہ جمیل نے لکھا تھا کہ السلام علیکم، میری پیاری ٹوئٹر فیملی یہ عمر گزر رہی ہے کیمو تھراپی کے دوسرے مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اس مرحلے میں بال چلے گئے، جسم بہت کمزور ہے لیکن میری روح روز بروز مضبوط ہوتی جارہی ہے۔

    نادیہ جمیل نے لکھا تھا کہ ایک تکلیف دہ اور بااختیار بنانے والے سفر سے گزر رہی ہوں اللہ نے ہر دن مجھے محبت، شکر گزاری اور بقا سے نوازا ہے۔

    کیمو تھراپی کے دوران نادیہ جمیل کے بال جھڑ گئے جس پر ان کی پچیس سال پُرانی دوست نے اپنی دوست کی محبت میں اپنے سر کے بال منڈوا دیئے جس پر نادیہ جمیل نے انسٹا گرام پر اپنی دوست کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی کالج کی پچیس سال پُرانی دوستی پر ایک تفصیلی نوٹ لکھا
    https://www.instagram.com/p/CAn-nc9hHYk/?igshid=1fba3g4p97f1
    نادیہ جمیل نے لکھا کہ 25 سال پہلے میں نے کالج میں رین سے ملاقات کی اور ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم زندگی بھر بہنیں رہیں گے۔
    آج جب میں کیموتھراپی سے لڑنے والے بدترین دنوں میں سے ایک سے لڑ رہی ہوں نہ کھانے کے قابل یا پانی پینے کے لئے اپنا سر تک نہیں اٹھا سکتی ، میں مسکراتے ہوئے مدد نہیں کرسکتی۔ میرے دل اور اپنی زندگی میں میرے ساتھ اب بھی میری حیرت انگیز بہن ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ رین نے مجھ سے یکجہتی کے ساتھ اپنا سر منڈوایا ، اور اس کی صاف ، گہری ، نیلی آنکھوں کو دیکھتے ہوئے میں اس کی محبت اور دوستی کے لئے خدا کا شکر ادا کرتی ہوں۔ ان تمام مکالموں اور ہر چیز کے لئے جو ہم اپنی الگ زندگی میں گزر رہے ہیں۔ غم ، خوشی۔ یہاں ہم بہت سال بعد زندہ بچ گئے ہیں۔

    نادیہ جمیل نے لکھا کہ ہمارے بالوں کے بغیر ہمارے چہرے چمک جاتے ہیں … کچھ بھی پوشیدہ نہیں … اور مجھے یہ کہنا ضروری ہے کہ میں جو کچھ دیکھ رہی ہوں وہ مجھے پسند ہے۔دو بہنیں. بااختیار۔ ہمارے چہروں میں دیانتداری ، اخلاص اور طاقت کے ساتھ پیار کرنا ، دینا …میرے گنجے سر کو دیکھ کر بہت سے لوگ رو پڑے ہیں ، حیرت ہے کہ کیوں .. مجھے ضرور کہنا چاہئے ، مجھے اس کی شکل پسند ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ لوگ مجھ پر خیالات ڈالتے ہیں کہ میں اس کو کیسے چھپا سکتی ہوں ، اسکارف ، ٹوپیاں ، وگ … جب میں صرف اتنا کرنا چاہتی ہوں کہ اسے اپنے ہاتھوں سے محسوس کروں اور اپنے چہرے اور سر کو بہتر طور پر جان سکوں تو ، چہرے اور سر کو میں نے اپنے پیچھے چھپا لیا۔ بالوں کا انسان اور میں … میں آہستہ آہستہ مجھے جانتی ہوں۔ مجھے شفامل رہی ہے … بہت آہستہ آہستہ … میں مضبوط ہونے کے لئے اب سیکھ رہی ہوں۔ کیسے نہیں کہوں ، حدود کیسے بنائیں ، اپنی حفاظت کیسے کریں ، اور اپنے آپ سے محبت کیسے کریں۔
    میرا کام میرا انتظار کر رہا ہے۔ بچے ، میری حوصلہ افزائی ، چھوٹے ہیرو اور زندہ بچ جانے والوں کے لئے میں نے ساری زندگی کام کیا۔ وہ کہیں زیادہ مضبوط اور زیادہ بااختیار نڈو حاصل کریں گے۔ انشاء اللہ

    نادیہ جمیل نے لکھا کہ تخلیقیت میرا انتظار کرتی ہے۔محبت میرا انتظار کرتی ہے۔ توانائی ، جذبہ ، سرگرمی ، ایک آواز ہونے کے ناطے ، امید ، سب میرے منتظر ہیں۔لیکن ابھی کے لئے … مجھے کوشش کرنی ہوگ میرے پاس ایسے خوبصورت ساتھی ہیں۔ میرے بہن بھائی ، میرے پیارے ، میرے نیکو ، میرے دوست … میری ماں .. آپ سب جانتے ہیں کہ آپ کون ہیں … شکریہ۔ بہت بہت شکریہ!

    واضح رہے کہ نادیہ جمیل نے رواں سال 3 اپریل کو اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔اور ان کا علاج جاری ہے انہوں نے مداحوں سے دعا کے لئے بھی درخواست کی تھی-

    نادیہ جمیل کا بریسٹ کینسر کی کیمو تھراپی کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل

    کس قدر اذیت میں آٹھ سال گزارے ، صبا قمر کے چونکا دینے والے انکشافات

  • میرے لباس پر ڈسکشن ختم ہو گئی ہو تو کچھ وقت اپنے گھر والوں کو بھی دیکھ لیں

    میرے لباس پر ڈسکشن ختم ہو گئی ہو تو کچھ وقت اپنے گھر والوں کو بھی دیکھ لیں

    پاکستان کے نجی ٹی وی چینل جی این این نیوز کی ٹی وی اینکر نیلم اسلم کا اپنے لباس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ڈسکشن کرنے والے صارفین کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ میرے لباس پر ڈسکشن ختم ہو گئی ہو تو کچھ وقت اپنے گھر والوں کو بھی دیکھ لیں

    باغی ٹی وی : عید الفطر کے موقع پر جی این این نیوز کی نیوز اینکر نیلم اسلم کے خوبصورت زین تن کئے گئے لباس اور سج دھج اور ان کے سٹائل نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا سوشل میڈیا پر ان کے لباس اور سٹائل کے خوب چرچے رہے اور صارفین نے ان کے انداز کو سراہا اور خوب تعریف کی-


    عزہ نامی ٹویٹر صارف نے اپنے ٹویٹر اکآنٹ پر نیوز اینکر کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ پاکستانی لڑکوں کا نیا کرش-

    عزہ نامی صارف کی اس ٹویٹ پر لوگوں نے دلچسپ کمنٹس کئے


    گل افشین نامی صارف نے لکھا کہ نہ صرف لڑکے بلکہ میں ایک لڑکی ہوں اور یہ میرا پرانا کرش ہیں
    https://twitter.com/_qqqq9999/status/1265370632939876354?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ نیلم اسلم گارجئیس خاتون ہیں

    سوشل میڈیا پر وائرل یہ تصویر اور پوسٹس کے جواب میں نیوز اینکر نیلم اسم نے کہا کہ تمام نفرت کرنے والوں کو– میں تم سب سے پیار کرتی ہوں

    انہوں نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے طنزیہ لکھا کہ میری ڈسکسشن ختم ہو گئی ہوں تو تھوڑا سا ٹائم اپنی فیملیز کو بھی دے دیں وہ بھی اچھے لوگ ہیں ان کو بھی نوٹس کر لیا کریں


    نیلم اسلم کی اس ٹویٹ پر کالم نگار اور جرنلسٹ جویریہ صدیقی نے کہا کہ سب نے عید منائی ہے وہ الگ بات ہے آپ کو بھا شن دینے والے تھوڑی منا فقت کرگئے ۔

    رواں سال ہم میں سے بہت سے لوگوں کیلئےکچھ مفید ثابت نہیں ہوا عروہ حسین

    بھارتی اداکاراؤں کی جانب سے مسلمان مداحوں کو عید مبارک

    بول نیوز: سچ بولنے پرشاپنگ مال انتظامیہ اوردوکانداروں کا حملہ

  • اگر دفتر کے کاغذ سائن کرنے سے پہلے پڑھے جاتے ہیں تو نکاح نامہ پڑھنا بھی ممنوع نہیں ہونا چاہیے

    اگر دفتر کے کاغذ سائن کرنے سے پہلے پڑھے جاتے ہیں تو نکاح نامہ پڑھنا بھی ممنوع نہیں ہونا چاہیے

    ڈپٹی سی ای اور چکلالہ چھاؤنی ڈاکٹر سسی ملک کا کہنا ہے کہ عجیب بات ہے کہ اپنا نکاح نامہ پڑھنا کیوں ممنوع سمجھا جاتا ہے اگر دفتر کے کاغذ سائن کرنے سے پہلے پڑھے جاتے ہیں تو نکاح نامہ پڑھنا بھی ممنوع نہیں ہونا چاہیے

    باغی ٹی وی :ڈپٹی سی ای اور چکلالہ چھاؤنی ڈاکٹر سسی ملک کا کہنا ہے کہ عجیب بات ہے کہ اپنا نکاح نامہ پڑھنا کیوں ممنوع سمجھا جاتا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر سسی ملک نے لکھا کہ ہم دفتر میں موجود دستاویزات کو پڑھتے ہیں جس پر ہمیں اپنے ناموں کے دستخط کرنے ہیں ، یہ عجیب بات ہے کہ آپ کا اپنا نکاح نامہ پڑھنا کیوں ممنوع سمجھا جاتا ہے۔
    https://twitter.com/SassiMalikSher/status/1265336494232940547
    انہوں نے لکھا کہ میں نے حتمی طور پر اپنے نکاح پر دستخط کرنے سے پہلے تمام شقوں کو سمجھنے کے لئے دو دن قبل یہ فارم پڑھا تھا۔

    ڈاکٹر سسی ملک کی اس ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے بھی ان کی تائید کی اور انہیں نکاح کی مبارکباد دینے کے ساتھ دعاؤں اور تمناؤں سے نوازا-


    ایک صارف ڈاکٹر سعدیہ نے لکھا کہ ایک آگاہی ٹویٹ ہے۔ غیر شادی شدہ لڑکیوں کے لئے پبلج سروس پیغام۔


    عدنان نامی صارف نے لکھا کہ اس پروگرام سے پہلے زیادہ تر لوگ نکاح کاغذ پڑھتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ …
    https://twitter.com/Er_quarantined/status/1265374845619109888?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ لیکن ہمیں شادی سے پہلے پڑھنے کے لئے کسی کاغذ کی ضرورت نہیں ہے .. یہ ایک رشتہ ہے۔ معاہدہ نہیں


    کپل دیو نامی صارف نے نکاح کی مبارکباد دی اور لکھا کہ بھگوان آپ کو خوش رکھے اور تمام تر خوشیاں آپ کو عطا کرے-


    حسن پرویز نامی صارف نے لکھا کہ سب دلہنیں یہ ضرور کریں گی ، میں نے سنا ہے کہ بہت سارے مولوی اس شق کو مٹا دیتے ہیں جہاں لڑکی کو طلاق دینے کا حق ہے۔


    علی ناصر نامی صارف نے بھی حسن پرویز نامی صارف کی تائید کرتے ہوئے لکھا کہ بالکل ٹھیک تمام دلہنیں ضرور پڑھیں یہ بیوٹی پارلر جانے سے زیادہ اہم ہے۔


    مفتی نجم الثاقب نامی صارف نے لکھا کہ جیسے مرد کے لئے ضروری ہے کہ اس نکاح اور اسکی مبادیات اور متعلقات کا علم ہو ایسے ایک عورت کے لئے بھی ضروری ہے معاشرے میں برائ کو برا نہیں سمجھاجاتا البتہ شریعت سے متعلق معاملات ہمیشہ دقیانوسی کہاجاتا ہے
    بہت بہت مبارک ..اللہ تعالی دونوں خاندانوں میں خوشیاں ورحمتیں جاری فرمائے


    ڈاجٹر ہما نامی صارف نے بھی انہیں نکاح کی مبارکباد دی-


    محمد قسم نامی صارف نے ڈاکٹر سسی کو نئے سفر کی مبارکباد دی-
    https://twitter.com/iNoreenn/status/1265356376794161157?s=20
    نورین نامی صارف نے بھی شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا دی لکھا کہ مبارک ہو میم ..آپکا یہ سفر پیار اور خوشیوں سے بھرپور ہو-
    https://twitter.com/sonisarwat/status/1265515475720699904?s=20
    ثروت علی نامی صارف نے لکھا نکاح مبارک۔ میں نے اپنا نکاح نامہ بھی پڑھا اور اپنی اپنی شقیں بھی لکھیں۔ میرے سسر غیرت مند تھے اور میرے شوہر کو کہتے تھے۔ وہ ہنس پڑا اور کہا یہی وجہ ہے کہ وہ ایک پڑھی لکھی بیوی چاہتا ہے

    لاک ڈاؤن کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے فنکار

  • یومِ تکبیر پر "راجہ ریپسٹار” کا ترانہ "یومِ تکبیر” ریلیز کر دیا گیا

    یومِ تکبیر پر "راجہ ریپسٹار” کا ترانہ "یومِ تکبیر” ریلیز کر دیا گیا

    28 مئ یومِ تکبیر پر "راجہ ریپسٹار” کا ترانہ "یومِ تکبیر” ریلیز کر دیا گیا

    باغی ٹی وی : 28 مئ یومِ تکبیر پر "راجہ ریپسٹار” کا ترانہ "یومِ تکبیر” ریلیز کر دیا گیا، ترانے کی ویڈیو کی شروعات تُرک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے میوزک اور مناظر کیا گیا ہے ساتھ ہی ترانہ میں پاک فوج کو اسلام کی طاقت ظاہر کرنے کے لئے ارطغرل غازی سے ظاہر کیا گیا ہے،

    علاوہ ازیں 3 منٹ پینتالیس سیکنڈ کی ویڈیو میں ترانے میں پاک فوج کی اس ملک کے لئے قربانیاں دکھائی گئی ہیں ، اور اس ملک کے محافظوں کا جذبہ بڑھایا گیا ہے، اور ساتھ ہی ساتھ کشمیر کی آزادی کی خاطر ہر جنگ لڑنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے
    https://www.youtube.com/watch?v=UFaO4ojmmDo&feature=youtu.be
    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گذشتہ ماہ راجہ ریپ سٹار کا عالمی وبا کورونا پر ایک گانا سامنے آیا تھا جسے عوام میں بے حد پسند کیا گیا تھا اور رواں ماہ رمضان المبارک کے مہینے کی مناسبت سے رمضان کلام رحمت کا مہینہ ریلیز بھی ریلیز کیا تھا

    رمضان المبارک :علی ظفر کی آواز میں حمد سوشل میڈیا پر وائرل

    "راجہ ریپسٹار” کا پہلا رمضان کلام "رحمت کا مہینہ” ریلیز

    سلمان خان نے کورونا پر پیار کرونا گانا ریلیز کر دیا