Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکارہ میرا نے اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کا فیصلہ کر لیا

    اداکارہ میرا نے اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کا فیصلہ کر لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور اسکینڈل گرلز کے نام سے مشہو اداکارہ ر میرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی پرکتاب لکھیں گی-

    باغی ٹی وی : پاسکتان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور اپنی انگلش اورمختلف بیانات کی وجہ سے اسکینڈلز گرکز کے نام سے مشہوراداکارہ میرا نے اپنی زندگی پرکتاب لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے میرا کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی کی کہانی پرکتاب لکھنے کا ارادہ ہے کہ میں کون ہوں اورکیوں ہوں، جب میں نے اس متعلق ڈائریکٹرسے بات کی تو ان کا کہنا تھا یہ لاجواب خیال ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ میرا نے نیویارک سے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس یں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے انہیں وطن واپس لانے کی درخواست کی تھی میرا کا کہنا تھا کہ یہاں روزانہ ہزاروں لوگ مررہے ہیں، نیویارک قبرستان میں تبدیل ہورہا ہے وہ یہاں نہیں بلکہ أنے أنے ملک میں آ کر مرنا چاہتیں ہیں

    میرا کی اس ویڈیو کے بعد وہ دیگر مسافروں کے ہمراہ غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے واشنگٹن سے لاہور پہنچیں، جس کے بعد وہ ہوٹل میں قرنطینہ ہوگئیں تھیں وہاں ان کے کوویڈ19 کے ٹیسٹ کئے جن کی رپورٹ مثبت آئی تھی

    کورونا وائرس : امریکا میں پھنسی اداکارہ میرا لاہور پہنچ گئیں

    نیویارک میں پھنسی اداکارہ میرا نے واپسی کے لیے ہاتھ جوڑ لیے

  • ارطغرل غازی بہترین ڈاراموں میں سے ایک ہے    عمران عباس

    ارطغرل غازی بہترین ڈاراموں میں سے ایک ہے عمران عباس

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف عالمی شہرت یافتہ اداکار اور ماڈل عمران عباس کا کہنا ہے کہ سنا ہے ارطغرل غازی بہترین ڈاراموں میں سے ایک ہے

    باغی ٹی وی :پاکستان کے معروف اداکارعمران عباس سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر مداحوں کی جانب سے کئی دلچسپ سوالات پوچھے گئے جن کے اداکار نے دلسچپ جواب دیئے جس میں سے معروف ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ بھی یہ ڈرامہ دیکھ رہے ہیں ؟

    مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر عمران عباس نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں ارطغرل غازی نہیں دیکھتا بلکہ کتابیں پڑھنے کو ترجیح دیتا ہوں ان کتابوں میں مذہبی تاریخی کتابیں بھی شامل ہیں۔

    عمران عباس نے تُرک ڈرامے ارطغرل کے متعلق یہ بھی کہا کہ میں نے سنا ہے کہ ڈرامہ ارطغرل غازی بہترین ڈراموں میں سے ایک ہے۔

    ایک اور مداح نے پو چھا کہ کیا آپ تُرکش ڈرامے دیکھتے ہیں اداکار نے کہا کہ میں ڈرامے نہیں دیکھتا وہ پاکستانی ہو یا ترکی-

    ایک مداح نے پوچھا آپ کون سا فیس واش استعمال کرتے ہیں ہمیں بھی بتا دیں جس پر اداکار نے مزاحیہ جواب دیتے ہوئے کیا لاڈو مارکہ صابن-

    دنیا میں سب سے زیادہ آپ کے نزدیک سب سے خوبصورت چیز کو نسی ہے جس پر اداکار نے کہا ماں اور ماں کا پیار-

    ایک مداح کے سوال میں اداکار نے کہا یہ سندھی ،پنجابی،مہاجر،پٹھان ،بلوچی،سے نکل آؤ ہم سب پاکستانی ہیں اور یہ ہمارا سب سے بڑا فخر ہے-

    ارطغرل غازی دیکھ کر ارطغرل ہوتا جارہا ہوں یاسر نواز

  • قرنطینہ میں رہتے ہوئے ہم بہت سی نئی چیزیں بھی سیکھ رہے ہیں   ہارون رشید

    قرنطینہ میں رہتے ہوئے ہم بہت سی نئی چیزیں بھی سیکھ رہے ہیں ہارون رشید

    پاکستان کے معروف گلوکار ہارون رشید نے اپنے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران آپ نے کیا سیکھا؟ کیا آپ کی ترجیحات بدل گئی ہیں؟

    باغی ٹی وی :پاکستان کے معروف گلوکار ہارون رشید نے اپنے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران آپ نے کیا سیکھا؟ کیا آپ کی ترجیحات بدل گئی ہیں؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرہارون رشید نے اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ جھیل کے کنارے سبز جھاڑیوں میں بیٹھے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CA9wGswpIVB/?igshid=1pwajblrx0s1i
    تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اگر آپ معاشرتی فاصلہ برقرا ر رکھتے ہیں تو پھر بھی آپ قدرت کے حیر ت انگیز مناظر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ قدرت کے حیرت انگیز اور خوبصورت ہیں –

    گلوکار نے لکھا کہ لیکن مجھے حیرت ہے کہ ، کرونا وائرس زمین پر چیزوں کو دوبارہ توازن دینے کا طریقہ ہے ، جہاں یہ ایک ہی نوع پر مکمل طور پر غلبہ پایا گیا ہے اور وہ قابو سے باہر ہوچکا ہے۔ اس کی وجہ سے فضائی اور زمینی آلودگی بھی ختم ہو رہی ہےاس وبا کے دوران قرنطینہ میں رہتے ہوئے بہت ساری چیزیں سیکھ سکتے ہیں۔

    گلوکار نے لکھا کہ میں نے اس لاک ڈاؤن میں یہ سیکھا ہے کہ ہم اپنی زندگی میں جن کاموں کو کرنے میں جلدی کرتے ہیں اُن کو کرنے سے پہلے اگر ہم ہر چیز نے کے بارے میں سوچ لیں تو یہ ہمارے لیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے

    ہارون رشید نے کہا کہ مجھے اب احساس ہوا ہے کہ میرے لیے میرا خاندان، دوست، تخلیقی صلاحیتیں، میرے جذبات اور معاشرتی ذمہ داری کا حصول سب سے اہم ہے۔

    آخر میں گلوکار نے مداحوں سے بھی اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئےسوال کیا کہ آپ سب نے لاک ڈاؤن کے دوران کیا سیکھا؟کیا آپ کی ترجیحات بدل گئی ہیں؟

    لاک ڈاؤن کے دوران نئی چیزیں سیکھنے کا نتیجہ ہے کہ اب میں سچائی کا سامنا کرسکتا ہوں امیتابھ بچن

  • کورونا وائرس : معلوم نہیں مستقبل قریب میں سینما کا کیا ہو گا   صنم سعید

    کورونا وائرس : معلوم نہیں مستقبل قریب میں سینما کا کیا ہو گا صنم سعید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں معلوم نہیں کہ مستقبل قریب میں سنیما کا کیا ہو گا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صنم سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی آنے والی فلم ’عشرت میڈ ان چائنہ‘ کا پوسٹر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ ایسی صورتحال میں کہ جب ہمیں کوئی معلوم نہیں کہ مستقبل قریب میں سنیما کا کیا ہو گا لیکن ہم نے شائقین کو مصروف رکھنے کا بہانہ تلاش کرلیا ہے


    صنم سعید نے اپنے ٹویٹ میں کریکٹر پوسٹر شئیر کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ پوسٹر فلم میں نبھائے جانے والے کردار کی مناسبت سے ہے۔

    انہوں نے اپنے ٹویٹ میں محب مرزا کی فلم کی کاسٹ کا حصہ ہونے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ ’عشرت میڈ ان چائنہ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے یہ ہدایتکار محب مرزا کی پہلی فلم ہے جس کی کاسٹ میں وہ خود بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی پروڈکشن بھی انہوں نے دی ہیں-

    تھائی لینڈ سے آنے والے فنکاروں کی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج سامنے آ گئے

    بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانی صبر اور ہمت سے کام لیں صنم سیعد

  • امیتابھ بچن کا اپنی شادی کے متعلق دلچسپ انکشاف

    امیتابھ بچن کا اپنی شادی کے متعلق دلچسپ انکشاف

    بھارتی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی شادی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں پر اپنی اور جیا کی شادی کے حوالے سے ایک اہم اور دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر امیتابھ بچن نے اپنی اور جیا کی شادی کی یاد گار تصاویر کا ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جس کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ انسٹاگرام پر شیئر کردہ فوٹو کولاج کے ساتھ امیتابھ بچن نے لکھا کہ آج 3 جون 2020 کو میری اور جیا بچن کی شادی کو 47 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
    https://www.instagram.com/p/CA8iuzvh-ru/?igshid=jr8vg44ildzv
    امیتابھ بچن نے لکھا کہ میری فلم ’زنجیر‘ میں کامیابی کے بعد ہم دوستوں نے لندن جانے کا فیصلہ کیا تھا جب میرے والد کو یہ معلوم ہوا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ پہلی مرتبہ لندن جارہا ہوں تو اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تمہارے ساتھ کون جارہا ہے؟

    امیتابھ بچن نے لکھا کہ میں نے اپنے والد کو جیا کے بارے میں بتایا تو میرے والد نے مجھ سے کہا کہ لندن جانے سے پہلے جیا سے شادی کرو۔

    اداکار نے لکھا کہ میرے والد نے کہا کہ اگر تم لندن جانے سے پہلے جیا سے شادی نہیں کروگے تو میں تمہیں لندن نہیں جانے دوں گا۔

    اداکار نے لکھا کہ والد کے کہنے پر میں نے جیا سے شادی کر لی-

    یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی 3 جون 1973 میں ہوئی تھی-انہوں نے شادی کے بعد بھی متعدد فلموں میں اکٹھے کام کیا-

    ارطغرل غازی دیکھ کر ارطغرل ہوتا جارہا ہوں یاسر نواز

  • ارطغرل غازی دیکھ کر ارطغرل ہوتا جارہا ہوں  یاسر نواز

    ارطغرل غازی دیکھ کر ارطغرل ہوتا جارہا ہوں یاسر نواز

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر نواز کا کہنا ہے کہ وہ مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ دیکھ کر ارطغرل ہوتے جارہے ہیں۔

    با غی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر نواز نے گزشتہ روز اپنی اوراہلیہ ندا یاسرکی شادی کی 18ویں سالگر ہ کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی ندا یاسر کے ہمراہ ایک لائیو سیشن کیا جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کے سوالات کے جواب دیئے-

    لائیو سیشن کے دوران ندا نے کہا کہ ہم اس لائیوسیشن کے ذریعے اُن تمام جھوٹی افواہوں کی تردید کرتے ہیں جو ہماری صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔
    https://www.instagram.com/tv/CA7s-CgA3_P/?igshid=1pp3sqdq8tf26
    یاسر نے کہا اللہ کے کرم سے ہم تینوں ٹھیک ہیں ہم 13 دنوں تینوں آئسولیٹ ہیں اور ٹھیک ہیں-

    یاسر نواز نے کہا کہ ہمیں سال 2020 ہمیشہ یاد رہے گا کیونکہ اس سال ہماری شادی کو 18 سال مکمل ہوگئے ہیں اور ہم کورونا کی وجہ سے 13 دن سے ایک ساتھ قرنطینہ میں ہیں۔

    یاسر نواز نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ سب سے کمال کی بات یہ ہے کہ ان 13دنوں میں ندا نے مجھ سے کوئی لڑائی نہیں کی میں تو ویسے بھی لڑائی نہیں کرتا-

    ندا یاسر نے کہا کہ اس دوران ہمیں تھوڑی گھبراہٹ اور بے چینی بھی تھی کہ کیسے سب ٹھیک ہوگا لیکن اللہ کا شکر ہے اُس نے ہم پر اپنا کرم کیا۔

    ندا نے کہا ٹھیک ہونے کے بعد جب میں شو پر آؤں گی تو بتاؤں گی کہ کیا کیا استعمال کرنا چاہیئےاور کس طرح خیال رکھنا چاہیئے-

    یاسر نواز نے کورونا میں کی جانے والی احتیاطی تدابیر سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ہم اے سی میں زیادہ نہیں بیٹھ رہے اور اپنی خوارک میں ہم کلونجی اور وٹامن سی اور زنک کی گولیوں کا استعمال کر رہے ہیں لیموں پانی دار چینی اور ادرک کی چائے باقاعدگی سے پی رہے ہیں

    اُنہوں نے لائیو سیشن میں اپنے پڑوسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پڑوسی ہمارا بہت خیال رکھ رہے ہیں۔اور کھانے پینے کی اشیاء لوگ دور دور سے بھیج رہے ہیں یہ سب بہت اچھا لگ رہا ہے ایسے لگتا تھا لوگ مادہ پرست ہو گئے لیکن اب یہ سب دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے اب احساس ہوا ہے لوگوں میں ابھی بھی انسانیت باقی ہے

    یاسر نے کہا کہ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ابھی بھی اچھے لوگ ہیں اور اچھے لوگ تیمارداری خایل رکھنا آپ کا اس سے بھی بہت حوصلہ ملتا ہے –

    ایک مداح سوال نے سوال کیا کہ یاسر بھائی سٹائلش ہوتے جا رہے ہیں جس کے جواب میں یاسر نواز نے کہا کہ میں ارطغرل غازی دیکھ کر ارطغرل ہوتا جارہا ہوں۔

    ندا یاسر نے کہا کہ میں قرنطینہ کے دوران 13 دن سے ارطغرل غازی دیکھ رہی ہوں اور یہ دیکھ کر اچھا ٹائم پاس ہو رہا ہے یہ تُرک سیریز دیکھ کر ایک جوش پیدا ہوتا ہے کہ کیسے تاریخ میں مسلمانوں نے فتوحات اپنے نام کیں-

    لائیو سیشن میں یاسر نواز نے کورونا علامات سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بخار، جسم میں درد اور کمزوری ہوئی تھی جس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جوکہ مثبت آیا ۔

    آئسولیشن میں منائی گئی شادی کی سالگرہ یادگار ہے یاسر نواز

    میری صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ندا یاسر

  • پاکستانی فنکار بھی امریکی سیاہ فاموں کی حمایت میں بول پڑے

    پاکستانی فنکار بھی امریکی سیاہ فاموں کی حمایت میں بول پڑے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ اور اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر امریکی سیاہ فام شہریوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے پیغامات جاری کئے ہیں

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ اشنا شاہ نے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ ایک لمحے کے لیے سوچیے کہ اگر ہمارے ملک میں اِس طرح اقلیتوں کے ساتھ ہو رہا ہوتا جیسے آج امریکا میں سیاہ فام لوگوں کے ساتھ ہو رہا ہے تو کیا ہمیں اقلیتی برادری کا ساتھ دینے کے لیے سڑکوں پر نکلنے کی اجازت دی جاتی؟
    https://twitter.com/ushnashah/status/1267515790644916224?s=19
    انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی اقلیتی برادری کا ساتھ دینے کے لیے سڑکوں پر نہیں نکلتے اگر ہم نکل بھی جاتے تو ہمارے اپنے ہی لوگ ہم پر توہین مذہب یا بدعت کا الزام لگا دیتے اور ہمیں پھانسی دے دیتے۔

    اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں blacklivesmatter #pakistaniminorities# بھی استعمال کیے۔


    دوسری جانب اداکار عثمان خالد بٹ نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ امریکی پولیس اہلکار کے تشدد سے ہلاک ہونے والے امریکی سیاہ فام شہری کی ویڈیو پورے امریکا میں دیکھی جارہی ہے اور جس طرح امریکا میں لوگ اس نسل پرستی کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں یہ ہم سب کے لیے اقلیتوں کے حق میں آواز اُٹھانے کے لیے ایک بہترین مثال ہے

    واضح رہے کہ 25 مئی کو منیسوٹا میں ایک امریکی پولیس اہلکار کے تشدد سے سیاہ فام امریکی شہری ہلاک ہوگیا تھا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے امریکا میں سیاہ فام امریکی شہریوں کی جانب سے مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

  • وسیم اکرم کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

    وسیم اکرم کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کا محبت بھرا پیغام

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نےاپنے شوہر کی 54ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر اُن کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے اپنے شوہر وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام شئیر کیا-


    شنیرا نے لکھا کہ میں نے غیر متوقع مستقبل کے لیے اپنا شیڈول بنالیا ہے کہ میں نہ تو اپنے دوستوں سے ملوں گی نہ بیوٹی سیلون جاؤں گی اور نہ ہی بلا ضرورت گھر سے باہر نکلوں گی۔

    شنیرا نے لکھا کہ اس خوشی کے موقع پر میں اپنی تمام معاشرتی سرگرمیاں ترک کرکے اپنے شوہر کے ساتھ ایک معیاری وقت گُزاروں گی۔

    شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ QuarantineBday بھی استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ وسیم اکرم 3 جون 1966ء کو لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کی

    کرکٹ میں ان کی انٹری اچنک ہی ہوئی جس کا سفر بڑا شاندار رہاوسیم اکرم بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیوالے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں انہوں 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹس جبکہ 356 ون ڈے میں انہوں نے 502 وکٹس حاصل کیں اس طرح وہ ون ڈے کرکٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔

    وسیم ورلڈکپ 2003 میں وکٹوں کی پانچویں سنچری مکمل کر کے دنیا کے پہلے بولر بنے، 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باؤلنگ سے ورلڈ کپ پاکستان کی زینت بنا-ورلڈکپ 2003 میں 19برس تک کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے-

    کورونا وائرس جنگ میں ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، اخبارات اور سیاستدان اپنی طاقت کا صحیح استعمال کریں اور ہمیں اعداد و شمار کے بجائے حقیقت سے آگاہ کیا جائے شنیرا اکرام

  • ایک بچی کے والد کو اس طرح تنقید کا نشانہ بنانا سابقہ بیوی کی حمایت نہیں ہے  اشنا شاہ

    ایک بچی کے والد کو اس طرح تنقید کا نشانہ بنانا سابقہ بیوی کی حمایت نہیں ہے اشنا شاہ

    پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والے شرم کریں کہ اس وبائی مرض میں شہروز اور صدف پر تنقید نے تین خاندانوں کو متاثر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرصدف کنول اور شہروز سبزواری کی شادی کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں اور شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف سے اظہار ہمدردی کرنے والوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ ایک بچی کے والد کو اس طرح تنقید کا نشانہ بنانا سابقہ بیوی کی حمایت نہیں ہے۔
    https://twitter.com/ushnashah/status/1267508753278152705?s=19
    اداکارہ نے لکھا کہ اس طرح سوشل میڈیا پر شوہر اور سابقہ بیوی سے بدتمیزی کا کیا فائدہ؟ کہ شوہر اپنے دفاع میں ویڈیو بنانے پر مجبور ہوجائے۔

    اشنا شاہ نے لکھا کہ اس چیز نے ہماری انڈسٹری کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ تنقید کرنے والے شرم کریں کہ اس وبائی مرض کے دوران نئی شادی شُدہ جوڑے پر تنقید نے تین خاندانوں کو متاثر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد علیحدگی اختیار کر لی تھی جس کی سوشل میڈیا تصدیق پرکی تھی انسٹا گرام پر دونوں نے ایک جیسے ہی پیغام میں مداحوں کو بتایا تھا کہ اب وہ میاں اور بیوی نہیں رہے اور ان کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہوگئی۔

    دونوں نے اپنی شادی ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا اور مداحوں سے گزارش کی کہ ان کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جائے اور ان کی طلاق پر افواہیں یا غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔دونوں نے کہا تھا کہ شادی کو ختم کرنا دونوں کے لیے مشکل فیصلہ اور مرحلہ تھا تاہم وہ امید کرتے ہیں کہ اس فیصلے کے اثرات ان کی اکلوتی بیٹی پر نہیں پڑیں گے۔

    یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر افوہیں گردش میں تھیں کہ شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے درمیان تعلقات کی وجہ سے اداکار سے سائرہ یوسف نے علیحدگی اختیار کی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان اختلاف مزید شدید ہوئے تو دونوں میں طلاق ہوگئی۔

    طلاق کی تصدیق کے 2 ماہ بعد شہروز سبزواری نے تصدیق کی کہ انہوں نے ماڈل صدف کنول سے نکاح کرلیا ہے۔

    میری اور سائرہ کی طلاق کی وجہ صدف کنول نہیں شہروز سبز واری

    سائرہ یوسف کو طلاق، صدف کنول سے نکاح کرنے پر شہروز سبزواری دونوں پر تنقید جاری

  • صبا قمر کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    صبا قمر کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ صبا قمر سُرخ جوڑے میں ملبوس دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر رہی ہیں جنھیں مداحوں کی طرف سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ کی جانب سے کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں جنھیں مداحوں کی طرف سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-
    https://www.instagram.com/p/CA8D_OvB6uS/?igshid=19myv5bikobhr
    صبا قمرنے تصویر شئیر کی جس میں وہ لال جوڑا پہنے ہوئے ہیں اور چاندنی رات میں اپنے چہرے پر مسکراہٹ لئے دلکش انداز اپنائے ہوئے ہیں –
    https://www.instagram.com/p/CA7dHoghXYL/?igshid=3g143cdyerku
    ایک اور تصویر میں اداکارہ چا ند کے ساتھ موجود ہیں اور کیپشن میں بھارتی فلم ’زخم‘ کے مشہور گانے ’گلی میں آج چاند نکلا‘ کے اشعار لکھے-

    تُم آئے تو آیا مجھے یاد
    گلی میں آج چاند نکلا

    جانے کتنے دنوں کے بعد
    گلی میں آج چاند نکلا
    https://www.instagram.com/p/CA7KRIGB_hB/?igshid=17xz0szlijd1g
    ایک اور تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ لال میرے دل کا حال-اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ کا پسندیدہ رنگ بھی لال ہی ہے-

    اداکارہ کی ان تصاویر کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کہہ رہے ہیں کہ وہ واقعی بہت خوبصورت ہیں اور ان کے اسٹائل کے دیوانے ہیں۔

    جبکہ ایک مداح نے کہا کہ صبا اس قرنطینہ میں آپ بھی اپنے چاند کی خوشخبری سنا دیں ہمیں دوسروں کی طرح-
    https://www.instagram.com/p/CA9sx5jhfaE/?igshid=bs5nqyrlx1ip
    صبا قمر نے ان کے علاوہ اپنی ایک اور تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے خوبصورت کڑھائی والا سوٹ زیب تن کیا ہو ا ہے اور اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ پیار پھیلائیں-

    واضح رہے کہ حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں صبا قمر کا شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ وہ ایسے شخص کو ساتھی بنانا چاہیں گی جو اپنی ذات سے خوش ہو وہ ان کی طرح کسی چیز سے ڈرتا نہ ہو پیار غیر مشروط ہونا چاہیے، اس میں لین دین کے معاملات نہ ہوں اور اسی وجہ سے مجھے روایتی تعلقات ہی سمجھ نہیں آتے۔

    اداکارہ نے کہا تھا مجھے روایتی تعلقات بالکل سمجھ نہیں آتے کیونکہ اُس میں لوگ پہلے ہی طے کرلیتے ہیں کہ اس عمر میں شادی کرنی ہے، اس عمر میں بچے ہوجانے چاہیے اور اس عمر میں یہ کرنا ہے یا وہ کرنا ہے۔صبا قمر نے کہا تھا لوگ زندگی گزار رہے ہیں مگر مجھے زندگی جینی ہے، ہر ایک لمحے کو محسوس کرنا چاہتی ہوں۔

    پیار غیر مشروط ہونا چاہیے، اس میں لین دین کے معاملات نہیں ہونے چاہیئں صبا قمر