Baaghi TV

Category: شوبز

  • مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنی غلطی تسلیم کر لی

    مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنی غلطی تسلیم کر لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے شاعر مشرق علامہ اقبال سے منسوب غلط اشعار شیئر کرنے کی غلطی تسلیم کر لی

    باغی ٹی وی : چند روز قبل تمغہ امیتاز خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اور اُس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اداکارہ نے محمد اسماعیل الکرخی ندوی کی شاعری کے چند اشعار لکھے تھے لیکن مہوش حیات نےان اشعار کو شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سے منسوب کردیا تھا


    وہ اشعار یوں تھے:

    ہر شیشہ ٹوٹ جاتا ہے پتھر ک چوٹ سے
    پتھر ہی ٹوٹ جاۓ ، وہ شیشہ تلاش کر ۔۔

    ہر شخص جل رہا ہے عداوت کی آگ میں
    اُس آگ کو بجھادے، وہ پانی تلاش کر ۔۔

    سجدوں سے تیرے کیا ہوا صدیاں گذر گئیں
    دنیا تری بدل دے ، وہ سجدہ تلاش کر !

    اس ٹوئٹ کے بعد مہوش حیات کو ٹوئٹر صارفین نے تنوید کا نشانہ بنایا


    مہوش حیات کی ٹویٹ پر ڈاکٹر صائمہ راحیل قاضی نے بھی ری ٹویٹ کرتے ہوئے ان کی غلطی کی اصلاح کی اور لکھا کہ ویسے یہ علامہ اقبال کا شعر نہیں ہے

    جس کے بعداداکارہ نے اپنی غلطی تسلیم ہوئے ٹوئٹر پر اپنا ایک بیان جاری کیا ہے


    مہوش حیات نے لکھا کہ اصلاح ، مجھے معتبر طور پر مطلع کیا گیا ہے کہ علامہ اقبال سے منسوب یہ آیات در حقیقت محمد اسماعیل کی ہیں۔ اِس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ گوگل ہمیشہ ہمیشہ درست معلومات فراہم کرنے کا قابل اعتماد ذریعہ نہیں ہوتا ہے

    مہوش حیات کا پولیس کو خراج تحسین

    احد رضا میر کی نظر میں کونسی پاکستانی اداکارہ بہترین ہیں؟

  • انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں فلم : ناسا بھی اپنا موقف لےکرسامنے آگیا

    انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں فلم : ناسا بھی اپنا موقف لےکرسامنے آگیا

    واشنگٹن :انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں فلم : ناسا بھی اپنا موقف لےکرسامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ اداکار ٹام کروز اسپیس ایکس اور امریکی خلائی ادارے ناسا کے ساتھ مل کر ایک ایکشن فلم بالائی خلا میں بنانے والے ہیں۔

    ٹام کروز اور اسپیس ایکس کے نمائندگان نے تو اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا مگر ناسا کے منتظم جم برائیڈنسیٹ نے ایک ٹوئٹ میں اس کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ‘ناسا ٹام کروز کے ساتھ اسپیس اسٹیشن میں ایک فلم کی تیاری کے حوالے سے پرجوش ہے، ہمیں مقبول میڈیا کی ضرورت ہے تاکہ نئی نسل کے انجنیئرز کو سائنسدانوں کو ناسا کے منصوبوں کو حقیقت بنانے کے لیے پرعزم بناسکیں’۔

    ناسا کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔مگر گزشتہ روز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹام کروز اس وقت ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں جس میں ایک فیچر فلم خلا میں فلمانے کے امکان پر بات کی جارہی ہے جس میں امریکی خلائی ادارے ناسا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔اس منصوبے کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی اور ابتدائی بات چیت جاری ہے مگر رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ کافی سنجیدہ مذاکرات ہیں۔

    یہ منصوبہ ٹام کروز کے جان لیوا اسٹنٹس کرنے کی شوقین شخصیت سے مطابقت بھی رکھتا ہے خاص طور پر مشن امپاسبل سیریز میں ان کے اسٹنٹس لوگوں کو اب تک یاد ہیں۔مگر یہ نئی فلم مشن امپاسبل کا کوئی سیکوئل نہیں ہوگی بلکہ کسی بھی فلم کو خلا میں بنانے کے لیے کسی فرنچائز کا نام لگانے کی ضرورت نہیں۔

    ابھی یہ واضح نہیں کہ خلا میں فلم کو کیسے شوٹ کیا جائے گا مگر اسپیس ایکس کو پہلے انسان بردار خلائی طیارے کو بھیجنے کی منظوری مل چکی ہے اور 27 مئی کو یہ اسپیس کرافٹ ناسا کے خلابازوں کوو لے کر جائے گا۔اس کے بعد اس خلائی طیارے کو دیگر خلائی آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

    یہ کمپنی ایک اسپیس کرافٹ اسٹار شپ کی تیاری پر بھی کام کررہی ہے جو کئی بار استعمال ہونے والا خلائی طیارہ ہوگا اور اس میں اتننی جگہ ہوگی کہ کسی فلمی عملے کو اپنے ساتھ لے جاسکے۔اس کی تیاری میں ابھی کئی سال درکار ہیں مگر ناسا نے اسے اپنے مستقلب کے چاند پر بھیجے جانے والے انسانی مشنز کا حصہ بنایا ہوا جن کا آغاز 2024 کو ہوگا۔

  • والد بچوں کے جھگڑے کی وجہ سے قتل ہوئے ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر

    والد بچوں کے جھگڑے کی وجہ سے قتل ہوئے ٹک ٹاک سٹار غنی ٹائیگر

    چندروز قبل پنجاب کے شہرسیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاک اسٹار غنی ٹائیگر نے ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا تھا کہ کچھ لوگوں نے ان کی آنکھوں کے سامنے ان کے والد کو قتل اور بھائی کو زخمی کردیا

    باغی ٹی وی : غنی ٹائیگر نے ویڈیو میں روتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی آنکھوں کے سامنے ان کے والد کو قتل کیا گیا ان کے والد کا کوئی قصور نہیں تھا ان کے پاس لوہے کے راڈ اور اسلحہ تھا –

    ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ٹویٹر پر ،جسٹس فار داؤد، کی مہم چلائی گئی جس میں کئی شوبز اسٹار و اہم شخصیات نے بھی حصہ لیا اور حکومت سے ٹک ٹاک سٹار کی مدد کی اپیل کی-

    ٹک ٹاک اسٹار کے والد کے قتل کے خلاف معروف شخصیات کی جانب سے مہم چلائے جانے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور بعد ازاں وزیراعلی پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے ٹویٹر پر بتایا کہ مذکورہ واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا جس کے بعد غنی ٹائیگر نے پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرنے پر پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا

    اب غنی ٹائیگر کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ٹک ٹاک اسٹار غنی ٹائیگر نے ٹی وی و سوشل میڈیا اسٹار وقار ذکا سے اپنے والد کو قتل کئے جانے کے واقعے پر کھل کر بات کی ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے والد کو دراصل بچوں کے جھگڑے کے بعد قتل کیا گیا ویڈیو میں غنی ٹائیگر نے مخالف پارٹی کے ساتھ جھگڑےاور اپنے والد کے قاتلوں کے بارے میں تفصیل سے بات کی-

    وقار ذکا سے بات کرتے ہوئے غنی ٹائیگر نے بتایا کہ ماہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں محلے کے دو بچوں کے درمیان جھگڑا ہوا جن میں سے ایک بچے کا تعلق ان کے خاندان سے تھا اور اس سے پہلے بھی ایسے واقعات پیش آ چکے تھے لیکن اس بار انہیں سمجھ نہیں آیا کہ بات اس حد تک کیسے بڑھ گئی؟

    غنی ٹائیگر نے بتایا کہ بچوں کے جھگڑوں کا علم نہ صرف انہیں تھا بلکہ ان کے گھر کے دوسرے افراد کو بھی تھا اور انہوں نے ہی اپنے والد اور چچا کو بتایا کہ وہ بچوں کے جھگڑے کے معاملے پر سب میں صلح کروادیں گے

    غنی ٹائیگر نے مزید بتایا کہ جس وقت ان کے والد کو قتل کیا گیا اس سے کچھ دیر قبل ہی وہ والد سے بات کر رہے تھے اور انہیں بتا رہے تھے کہ وہ بچوں کے جھگڑے کی صلح کروادیں گے اور اسی دوران ہی باہر سے لڑنے جھگڑنے کی آوازیں آئیں تو وہ گھر سے نکل آئے
    جیسے ہی وہ گھر سے باہر آئے تو انہوں نے اپنے ہی ایک دوست کو گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں دیکھا اور پھر اچانک ان کے ایک کزن کو بھی گولی لگی اور وہ بھی زخمی ہوگئے انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ گولیاں کس طرف سے اور کون چلا رہا ہے

    غنی نے بتایا کہ بچوں کی لڑائی پر دوسری پارٹی کے لڑکوں نے طلبہ تنظیم انجمن طلبہ اسلام کا نام استعمال کرکے دیگر لڑکوں کو بھی اپنے ساتھ ملایا اور تقریبا 11 لڑکے ان کے محلے میں آئے اور ان کی فائرنگ سے پورا محلہ گونج اٹھا

    ٹک ٹاک سٹار نے آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ جب ان کے ایک دوست اور کزن کو گولی لگی اور حالات مزیدہ کشیدہ ہوگئے تو ان کے والد بھی گھر سے نکل آئے اور پھر ان پر بھی کسی نے گولی چلادی اور ان کے والد زندگی کی بازی ہار گئے

    غنی ٹائیگر کے والد کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    ٹک ٹاک سٹار کے والد کا قتل، انصاف کے لئے دی دہائی

  • سجل علی شوہر احد رضا میر کی پرکشش شخصیت کے سحر میں مبتلا

    سجل علی شوہر احد رضا میر کی پرکشش شخصیت کے سحر میں مبتلا

    دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن جاری ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں فارغ اوقات میں بہترین وقت گزاری کے لیے معروف شخصیات بھی اپنی دلچسپی کے مطابق کام سر انجام دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کررہی ہیں مداح بھی اپنے پسندیدہ اداکاروں کی دلچسپ سر گرمیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کا اپنے شوہر احد رضا میر شوہر کی پرکشش شخصیت کے سحر میں مبتلا ہوگئیں ہیں

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کا اپنے شوہر احد رضا میر شوہر کی پرکشش شخصیت کے سحر میں مبتلا ہوگئیں ہیں اداکارہ سجل علی نے احد رضا میرکا ایک خاکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ پرشئیرکیا جو انہوں نے خود تیار کیا ہے اورساتھ ساتھ لکھا کہ وہ اوربھی فن سیکھ رہی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B_zQPfDFjgf/
    سجل علی نے لکھا کہ یقین کیجیئے کہ احد رضا میر کی پرکشش اور خوبصورت شخصیت کو اس خاکہ میں قید کرنا آسان نہیں ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اداکارہ نے مداحوں سے یہ بھی پوچھا کہ آپ کی کیا رائے ہے

    واضح رہے کہ پاکستانی خوبر اداکارہ سجل علی رواں مارچ میں معروف اداکار احد رضا میر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں

    کورونا وائرس، مایا علی نے قرنطینہ میں نئی اور دلچسپ مصروفیت ڈھونڈ لی

    کورونا لاک ڈاؤن: علی ظفر نے پھولوں سے دوستی کر لی

  • ارطغرل غازی پر تنقید کے جواب میں ہم نیوز کے سنئیر پروڈیوسر نے شان شاہد کو کھری کھری سنا دیں

    ارطغرل غازی پر تنقید کے جواب میں ہم نیوز کے سنئیر پروڈیوسر نے شان شاہد کو کھری کھری سنا دیں

    اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے نے پاکستان میں دھوم مچائی ہوئی ہے جہاں پاکستان میں لوگ اس ڈرامے کے دیوانے ہوگئے ہیں وہیں یہ ڈرامہ اپنی پہلی قسط سے ہی تنقید کی زد میں بھی ہے

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خا ن کی ہدایت پر ترک ڈرامے’’ارطغرل غازی‘‘کو اردو میں ڈب کرکے یکم رمضان سے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کیا جارہا ہے اور اسے نہ صرف مقبولیت حاصل ہو ئی بلکہ یہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈرامہ بن گیا ہے

    سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر ’’ارطغرل غازی‘‘ کا یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے کہا تھا پی ٹی وی اور ترکی چینل ٹی آر ٹی کے اشتراک سے یہ ڈرامہ یوٹیوب پر پیش کیا جارہا ہے ‘ کی حمایت کی اور شان پر تنقید ک

    اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے نے پاکستان میں دھوم مچائی ہوئی ہے پاکستان میں لوگ اس ڈرامے کے دیوانے ہوگئے ہیں سوشل میڈیا ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی تعریفوں سے بھرا پڑا ہے عام لوگوں کے ساتھ فنکار بھی اس کے سحر میں مبتلا نظر آتے ہیں

    تاہم جہاں لوگ اور فنکار اس کے سحر میں مبتلا ہیں وہیں کچھ لوگ فنکاروں سمیت اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ ان کی کی تنقید بھرے جواب میں اس ڈرامے کی حمایت کرتے نظر آ رہے ہیں یا یو ں کہا جائے کہ سوشل میڈیا پر ارطغرل غازی کے چاہنے والوں اور تنقید نگاروں کے درمیان ایک جنگ چھڑی ہو ئی ہے تو بجا ہو گا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور سپر اسٹار شان شاہد نے گذشتہ دنوں ترکی کے مقبول ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘کو پاکستان میں نشر کرنے پرپاکستان ٹیلی ویژن( پی ٹی وی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری تاریخ اور ہمارے ہیروز کو تلاش کرنے کی کوشش کریں

    شان کی اس تنقید بھری ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین ’’ارطغرل غازی‘‘ کی حمایت کی اور شان پر تنقید کی تھی خود پر کی گئی تنقید پر اداکار بھی چُپ نہ رہے اور دو بدو صارفین کو جواب دیا

    اور مختلف ٹویٹس کر کے اپنے موقف پر قائم رہے اور خیالات کا اظہار کیا ایک ٹویٹ میں شان شاہد لے لکھا تھا کہ ہماری لیجنڈز اور ہمارے تاریخی ہیروز پر ڈرامے اور فلمیں بننی چاہیئں تاکہ ہمارے بچوں کو اپنے ہیروز اپنی تاریخ اور کامیابیوں کے بارے میں جان سکیں اور ہماری تاریخ کو نہ بھولیں


    شان شاہد کی اس ٹویٹ پر ہم نیوز کے ایک سینئر پروڈیوسر اداکار ، بریک فاسٹ شو کے ہوسٹ اویس مانگلوالا نے بھی ردعمل دیتے ہوئے تنقید بھرے انداز میں کہا کہ جب پاکستانی نوجوان غلاظت سے بھری گیم آف تھرونز دیکھتے تھے تب کسی شان دار انسان کو خیال نہیں آیا کہ اس سیریز کی شان میں کچھ کہے یا اس کی مذمت کرے. اب ایک صاف ستھری تاریخی سیریز ارطغرل دکھائی جا رہی ہے تو اعتراض اٹھ رہے ہیں. اعتراض کرنے سے بہتر ہے کہ خود ایک شان دار سیریز بنائیں!

    اس سے قبل حمزہ علی عباسی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے انتہائی منفرد انداز میں سے اپنی محبت کا اظہارکرتے ہوئے گٹار پر ارطغرل غازی کی دھن بجا رہے تھے

    و اضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    ہمیں اپنی تاریخ اور ہیروز کو تلاش کرنا چاہیئے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر شان شاہد کی تنقید

    حمزہ علی عباسی بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل

  • رشی کپور ’لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ کی ریلیز میں دلچسپی رکھتے تھے ، عمارہ حکمت

    رشی کپور ’لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ کی ریلیز میں دلچسپی رکھتے تھے ، عمارہ حکمت

    پاکستانی فلم ’لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے انکشاف کیا ہے کہ چند روز قبل وفات پانے والےبھارتی اداکار رشی کپور ان کی فلم کے بارے میں پوچھا کرتے تھے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے تھے

    باغی ٹی وی: پاکستانی فلم’لیجنڈ آف مولا جٹ ‘کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے ماضی میں ٹوئٹر پر رشی کپور سے اپنی فلم کے حوالے سے کی گئی گفتگو کے بارے میں بتایا کہ بھارتی سینئیر اداکار رشی کپور اکثر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیزمیں دلچسپی رکھتے تھے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے تھے

    عمارہ حکمت کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے رشی کپور کی اچانک موت کی خبر سنی تو وہ بہت دُکھی ہوگئیں تھیں

    فلم پروڈیوسر نے بتایا کہ وہ رشی کپور سے کی گئی گفتگو دیکھنے ٹوئٹر چیک کیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ گذشتہ ماہ رشی کپور نے ان سے بذریعہ ٹوئٹر رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی

    عمارہ حکمت نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر پر مستقل غیر فعالی کے باعث وہ یہ پیغام نہ دیکھ سکیں، اور انہیں رشی کپور کے پیغامات کا جواب نہ دینے کا دُکھ ہمیشہ رہے گا

    واضح رہے کہ فلم لیجنڈ‌آف مولو جٹ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر پیش کی جائے گے اس میں حمزہ علی عباسی ،فواد خان،ماہرہ خان اور حمائمہ ملک مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے

    رشی کپور کا وفات سے قبل آخری پیغام

    رشی کپور کو آنسوؤں سے نہیں ہمیشہ مسکراہٹ کے ساتھ یاد رکھیں گے اہلخانہ

  • کرونا سے خوف یا کوئی اور وجہ اب فلمیں‌خلا میں بنانے کی منصوبہ بندی شروع ہوگئی

    کرونا سے خوف یا کوئی اور وجہ اب فلمیں‌خلا میں بنانے کی منصوبہ بندی شروع ہوگئی

    نیویارک :کرونا سے خوف یا کوئی اور وجہ اب فلمیں‌خلا میں بنانے کی منصوبہ بندی شروع ہوگئی ،اطلاعات کے مطابق ہولی وڈ اسٹار ٹام کروز کا نام دیا کے یے نیا جو اپنے خطرناک اسٹنٹس خود کرنے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں مگر اب وہ ایسا اعزاز حاصل کرنے والے ہیں جو اب تک کسی فلمی ستارے نے حاصل نہیں کیا، وہ ہے ایک فلم خلا میں بنانا۔

    ایک رپورٹ کے مطابق ٹام کروز اس وقت ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں جس میں ایک فیچر فلم خلا میں فلمانے کے امکان پر بات کی جارہی ہے جس میں امریکی خلائی ادارے ناسا کو بھی شامل کای گیا ہے۔اس منصوبے کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی اور ابتدائی بات چیت جاری ہے مگر رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ کافی سنجیدہ مذاکرات ہیں۔یہ منصوبہ ٹام کروز کے جان لیوا اسٹنٹس کرنے کی شوقین شخصیت سے مطابقت بھی رکھتا ہے خاص طور پر مشن امپاسبل سیریز میں ان کے اسٹنٹس لوگوں کو اب تک یاد ہیں۔

    ابھی یہ واضح نہیں کہ خلا میں فلم کو کیسے شوٹ کیا جائے گا مگر اسپیس ایکس کو پہلے انسان بردار خلائی طیارے کو بھیجنے کی منظوری مل چکی ہے اور 27 مئی کو یہ اسپیس کرافٹ ناسا کے خلابازوں کوو لے کر جائے گا۔اس کے بعد اس خلائی طیارے کو دیگر خلائی آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

    یہ کمپنی ایک اسپیس کرافٹ اسٹار شپ کی تیاری پر بھی کام کررہی ہے جو کئی بار استعمال ہونے والا خلائی طیارہ ہوگا اور اس میں اتننی جگہ ہوگی کہ کسی فلمی عملے کو اپنے ساتھ لے جاسکے۔اس کی تیاری میں ابھی کئی سال درکار ہیں مگر ناسا نے اسے اپنے مستقلب کے چاند پر بھیجے جانے والے انسانی مشنز کا حصہ بنایا ہوا جن کا آغاز 2024 کو ہوگا۔

  • کامیڈین محمود کے والد، کریکٹرایکٹر اور ڈانسر ممتاز علی کی 46 ویں برسی آج

    کامیڈین محمود کے والد، کریکٹرایکٹر اور ڈانسر ممتاز علی کی 46 ویں برسی آج

    [advanced_iframe src=”//www.tinywebgallery.com/blog/advanced-iframe” width=”100%” height=”600″]بھارتی فلمی صنعت کے ماضی کے کریکٹرایکٹر اور ڈانسر ممتاز علی کی 46ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔بھارتی فلمی صنعت کے ابتدائی دور میں اداکارہ کا ڈانس کرنا معیوب سمجھا جاتا تھا اس لئے تقریباً ہر فلم میں ایک مرد ڈانسر کا کردار ضرورشامل کیا جاتا تھا۔یہ سلسلہ تقسیم ہند کے بعد بھی جاری رہا۔ ممتاز علی کا شمار بھی ایسے ہی ڈانسروں میں ہوتا تھا جو فلم میں مزاحیہ گانوں پر ڈانس کرتے تھے۔ ممتاز علی 15مارچ1905کو مدراس میں پیدا ہوئے ابھی ان کی عمر 7سال ہی تھی کہ ایک حادثے میں ان کی ماں اور باپ دونوں انتقال کر گئے جس کے بعدوہ اور ان کی بہن 9سالہ کریم النساء بالکل اکیلے رہ گئے۔ ان کے پاس کھانے پینے کے لئے بھی پیسے نہ تھے۔دونوں بمبئی کی گلیوں میں پھرتے رہتے۔ اور اگر کچھ کھانے کو مل جاتا تو کھا لیتے ورنہ بھوکے ہی سو جاتے۔ انہیں گانا گانے کا بھی شوق تھا۔ اسی شوق کو پورا کرنے کے عوض انہیں لوگ کچھ پیسے اور کھانا وغیرہ دے دیتے تھے۔ بمبئی کی گلیوں میں ان کی ملاقات معروف برطانوی صحافی اورانڈین سنیما کے مقبول اخبار بمبئے کرونیکل کے پبلشربینجمن جی ہورنیمین سے ہوئی جو انہیں اپنے گھر لے گئے اور انہیں اپنا ملازم رکھ لیا۔ اس کے ساتھ وہ ان کی مالی مدد بھی کیا کرتے تھے۔1933میں بینجمن نے انہیں اپنے ایک دوست ہیمانشو رائے سے ملوایا جو اس وقت اپنی نئی فلم کمپنی بمبئے ٹاکیز بنا رہے تھے۔انہوں نے ممتاز علی کو نوکری دے دی اور یوں ممتاز علی بمبئے ٹاکیز کے پہلے ملازمیں میں شمار ہوئے۔ ممتاز بمبئے ٹاکیز کے بینر تلے بننے والی پہلی فلم جوانی کی ہوا کی پروڈکشن ٹیم کا حصہ بن گئے۔ ہیمانشو رائے انہیں اپنی فلموں میں معولی سا رول دے دیتے تھے۔ ان کی پہلی فلم 1937میں بننے والی فلم جنم بھومی تھی۔ پریم کہانی، ساوتری، جیون پربھات، وچن، نرملا وغیرہ ان کی ابتدائی فلمیں تھیں۔1941میں انہوں نے فلم جھولا میں ایک گانا گایا اور اس کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔ گانے کے بول تھے ‘میں تو دلی سے دلہن لایا رے’یہ گانا اس وقت برصغیر کی ہر شادی بیاہ میں بجایا جانے لگا۔اس دوران ہیمانشو رائے کے بھائیوں نے بمبئے ٹاکیز کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد 1941 میں ممتاز علی نے بمبئے ٹاکیز کو خیرباد کہہ دیا۔ ممتاز علی نے اپنی فلمی زندگی میں 28فلموں میں کام کیا جن میں ہماری بات، بسنت، شہنائی، کھڑکی، سنگیتا، نرالا،قافلہ وغیرہ بے حد مشہور ہوئیں۔ان کی آخری فلم 1974میں بننے والی فلم کنوارہ باپ تھی۔ ممتاز علی6مئی 1974کو69سال کی عمر میں بمبئی میں انتقال کر گئے.ممتاز علی نے اکتوبر 1929میں لطیف النساء سے شادی کی۔ ان کے ہاں آٹھ بچے پیدا ہوئے جن کے نام حسینی، محمود، خیرالنساء، عثمان، ملک النساء، زبیدہ، شوکت اور انور تھے۔ ان کا دوسرا بڑا بیٹا محمود بھارتی فلمی صنعت کا سب سے کامیاب کامیڈین بنا۔ محمود نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1943 کی شہرہ آفاق فلم قسمت سے کیا۔محمود نے اداکاہ مینا کماری کی بہن ماہ لقا سے شادی کی۔ ممتاز کی ایک بیٹی ملک النساء 1950کی دہائی کی معروف ڈانسر بنی۔ ان کا فلمی نام مینو ممتاز تھا۔

  • حمزہ علی عباسی بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل

    حمزہ علی عباسی بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سابق اداکارحمزہ علی عباسی کی گٹار پر ترکی کے مقبول تاریخی ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کی دھن نہایت خوبصورتی سے بجانے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے

    باغی ٹی وی :اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے نے پاکستان میں دھوم مچائی ہوئی ہے پاکستان میں لوگ اس ڈرامے کے دیوانے ہوگئے ہیں سوشل میڈیا ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی تعریفوں سے بھرا پڑا ہے عام لوگوں کے ساتھ فنکار بھی اس کے سحر میں مبتلا نظر آتے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B_yUaK7Bwti/?igshid=1xk06jt4qw739
    ’ارطغرل غازی‘‘ کے مداحوں میں اداکار حمزہ علی عباسی بھی شامل ہیں اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں انتہائی منفرد انداز میں شو سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اپنی اہلیہ نمل خاور کے ذریعہ ریکارڈ کردہ ایک ویڈیو میں عباسی گٹار پر شو کا تھیم سانگ چلا رہے ہیں۔ جن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے حمزہ علی عباسی اتنی خوبصورتی سے دھن بجارہے ہیں کہ مداح ان کا یہ نیا ٹیلنٹ دیکھ کر حیرانی اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں

    خیال رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا تھا اور انہوں نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا تھا وزیر اعظم عمران خان نے اپنی خصوصی ویڈیو میں ’دیریلیش ارطغرل‘ کو نشر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لازم ہوگیا تھا کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے تاکہ پاکستان کی نئی نسل اپنی تاریخ سے وابستہ ہو۔

    و اضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    ارطغرل ڈرامہ سیریل میں حلیمہ کون ہے ؟

    وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی کے علاوہ ایک اور ترک ڈرامے کو پاکستان میں نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

  • وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کا حمزہ علی عباسی کو جواب

    وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کا حمزہ علی عباسی کو جواب

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معورف اداکار حمزہ علی عباسی کی احمدیوں کے حق میں کی گئی ٹویٹ پر پی ٹی آئی رہنما اور وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کا کرارا جواب

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ضمزہ علی عباسی نے گذشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قائداعظم کے تاریخی الفاظ پر مبنی ایک نوٹ شئیر کیا

    حمزہ علی عباسی کی طرف سے شئیر کئے گئے نوٹ پرلکھا تھا کہ 23 مئی 1944 کو قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احمدی مسلمان ہیں اور مسلم کانفرنس پر مشتمل تنظیم میں شامل ہونے کے حقدار ہیں۔ ہم ذیل میں اردو کتاب تاریخ حریت کشمیر سے اقتباس کرتے ہیں ہسٹری آف انڈیپینڈینس موومنٹ ان کشمیر والیوم 2 ، 1936-1945 صفحہ نمبر 291:


    اخباری نمائندوں نے قائداعظم سے مرزا ئیوں کے بارے میں ایک سوال پوچھا کہ انہیں مسلم کانفرنس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جارہی ہے کیونکہ وہ غیر مسلم سمجھے جاتے ہیں۔آپ کا اس کے بارے میں کیا موقف ہے؟ مسٹر جناح نے جواب دیا میں ایسے شخص کو غیر مسلم قرار دینے والا کون ہوں جو اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہو؟

    نوٹ میں لکھا تھا کہ اس مقام پر کتاب کا ایک مخصوص پوائنٹ سوال کے پس منظر کی وضاحت کرتا ہے:مسلم کانفرنس کی بحالی کے موقع پر اس کا آئین فلیکسیبل بنا دیا گیا ہے تاکہ کوئی احمدی کانفرنس کا ممبر نہ بن سکے۔

    یہ نوٹ شئیر کرتے ہوئے حمزہ علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ کے آخری نبی/رسول صل اللہ علیہ وسلم نےجو دین دیا اس میں انسانوں کو ایک دوسرے کی اصلاح کی کوشش کا اختیاریے لیکن کوئی فرد/گروہ، جو اپنے آپ کو مسلمان کہے، اس کی دلیل قرآن و سنت سے دے، اسے غیر مسلم ڈکلیر کرنے کا اختیار رسول اللہ کے دنیاسے رخصت ہونے کے بعد کسی انسان کے پاس نہیں.


    حمزہ علی عباسی کی اس ٹویٹ کا پی ٹی آئی رہنما اور وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھائی کوئی شخص تب تک مسلمان ہو ہی نہیں سکتا جب تک وہ عقیدہ ختم نبوت حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسّلم پہ کامل ایمان نہ رکھے کہ محمد(ص)اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں اور ان کے بعد نہ کوئ نبی آئے گا نہ کوئ رسول۔ یہی قرآن کہتا ہے۔ یہی حدیث سے ثابت ہے اور یہی آئین پاکستان کہتا ہے

    جنت اور جہنم کیسی اور اس کے حقدار کون لوگ، رحمت ہی رحمت سحر ٹرانسمیشن

    کورونا، سندھ اور اٹھارویں ترمیم: بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کوایسا کیا کہ دیا؟