Baaghi TV

Category: شوبز

  • سینئیر اداکار ،شاعر اور ڈرامہ نگار اطہر شاہ خان جیدی انتقال کر گئے

    سینئیر اداکار ،شاعر اور ڈرامہ نگار اطہر شاہ خان جیدی انتقال کر گئے

    اردوادب ممتاز شاعر ، ڈرامہ نگار، فلم ساز اور ٹیلی ویژن کے کردار جیدی سے شہرت حاصل کرنے والے سئینر اداکار اطہر شاہ خان جیدی انتقال کر گئے

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے سئینئر اور لیجنڈری اداکار اطہر شاہ خان جیدی انتقال کر گئے وہ کئی برس سے ذیابیطس اور گردے کے امراض میں مبتلا تھے اداکارنے لاہور سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پشاور سے سیکنڈری تک پڑھا اور پھر کراچی میں اُردو سائنس کالج سے گریجویشن کیا بعدازاں انہوں نے پنجاب یونی ورسٹی سے صحافت کے شعبے میں ماسٹرز کیا ان کا شمار ٹیلی ویژن کے ابتدائی ڈرامہ نگاروں اور فن کاروں میں کیا جاتا ہے

    اطہر شاہ خان جیدی کی سپرہٹ ڈرامہ سیریلز میں انتظار فرمائیے، ہیلو ہیلو، برگر فیملی، آشیانہ، آپ جناب، جیدی اِن ٹربل، پرابلم ہائوس، ہائے جیدی، بااَدب با ملاحظہ ہوشیار اور متعدد ڈرامے شامل ہیں

    انتظار فرمائیے ان کے کرئیر کی وہ سیریل تھی جس نے اطہر شاہ خان کو ’جیدی‘ بنا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا

    2001ء میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی ) نے جب اپنی سلور جوبلی منائی تو اطہر شاہ خان جیدی کو گولڈ میڈل عطا کیا

    اللہ تعالی اطہر شاہ خان جیدی کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کریں آمین ثم آمین

    مخملی آواز کے مالک طلعت محمود کی 22 ویں برسی

    صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور مہندر پال سنگھ کا کرشن لال بھیل کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

    کامیڈین محمود کے والد، کریکٹرایکٹر اور ڈانسر ممتاز علی کی 46 ویں برسی آج

  • نیلم منیر کا مداحوں کے لئے خوبصورت پیغام

    نیلم منیر کا مداحوں کے لئے خوبصورت پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے اللہ تعالی پر یقین سے متعلق ایک خوبصورت پیغام جاری کردیا

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر چاند کی ایک تصویر شیئر کی چاند کی خوبصورت تصویر شئیر کرتے ہوئے نیلم منیر نے اپنے مداحوں کے لیے اللہ تعالی پر یقین سے متعلق ایک پیغام بھی جاری کیا۔
    https://www.instagram.com/p/B_6KcsSl0rS/?igshid=1x8g7v566ok67
    اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم میں سے جو اللہ تعالی پر یقین رکھتا ہے، اُس شخص کو اُس کی کمزوری کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی
    اور جو شخص اللہ تعالی سے دور ہے تو اُس شخص کو اُس کی طاقت بھی کوئی فائدہ نہیں دے سکتی ہے

    اُنہوں نے لکھا کہ ’اللہ تعالی کی طرف سے بہترین کی توقع رکھنا ہماری زندگی کی خوشی اور کامیابی کے لیے سب سے اہم ہے

    دوسری جانب نیلم منیر نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنی والدہ کی خوبصورت تصویر شئیر کی جس پر خوبصورت الفاظ تحریر تھے کہ میری پیاری ماں یہ کامیابیاں ، یہ عزت ،یہ نام تم سے ہے ، خدا نے جو بھی دیا ہے مقام تم سے ہے
    https://www.instagram.com/p/B__eVPxFPvP/?igshid=ykl7dxge1c7y
    تصویر کے کیپشن میں نیلم منیر نے ماشاءاللہ لکھا-

    واضح رہے کہ نیلم منیر جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’کہیں دیپ جلے‘ میں ردا کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ ڈرامے میں اُن کے ساتھ مرکزی کردار اداکار عمران اشرف ادا کر رہے ہیں

    شنیرا اکرم کے مطابق ذہنی و قلبی پریشانی کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے

    مائیں سب سے اچھی ہوتی ہیں ،اداکارہ ثنا جاوید نے یہ محبت بھرے الفاظ کس خوش نصیب کے لیے کہے ؟

  • ارطغرل غازی نے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، تحریر طہ منیب

    ارطغرل غازی ترکی کی ایک معروف ڈرامہ سریل ہے جو ترکی کے سرکاری چینل ٹی آر ٹی کی پروڈکشن ہے، تین سو سے زائد اقساط اور پانچ سیزنز پر مبنی یہ سیریل خلافت عثمانیہ کی بنیاد رکھنے والے ترک قائی قبیلے ایک سردار ارطغرل غازی کی زندگی کے نشیب و فراز ، سازشوں و چالوں اور بیک وقت عیسائیوں، منگولوں اور اندرونی سازشوں کا مقابلہ کرکے ترک ریاست کے قیام کی کہانی ہے جو بعد ازاں اسکے تیسرے بیٹے عثمان کے نام سے ایک ترک ریاست سے بڑھ کر خلافت عثمانیہ کی بنیاد پر منتج ہوتی ہے۔ کورلش عثمان کے نام سے ایک نئی سیریز ارطغرل کا تسلسل ہے اور اسکے بیٹے عثمان کی زندگی پر بنائی گئی ہے جسکا پہلا سیزن ٹی آر ٹی ترک سرکاری چینل پر دکھایا جا رہا ہے۔

    ارطغرل اسلامی روایات جہاد، عدل و انصاف اور دیگر شعائر کی ترجمانی کرتا فلم و ڈرامہ انڈسٹری کا شاہکار ہے، جس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑے ہیں۔ متعدد تراجم اور سب ٹائٹلز کے ساتھ چوبیس سے زیادہ ممالک کے سرکاری و غیر سرکاری چینلز پر دکھایا جانے والا یہ ڈرامہ ہالی وڈ انڈسٹری پر بم بن کر گرا ہے۔ نیویارک ٹائمز تک کو آرٹیکل لکھنا پڑ گیا کہ ترکی اس ڈرامے کو بنیاد بنا کر خلافت عثمانیہ تجدید نو پر گامزن ہے۔ سعودیہ عرب، متحدہ عرب امارات نے فتویٰ کی بنیاد پر سرکاری طور پر ارطغرل کو بین کیا جبکہ بھارت نے بھی بین کیا ہے۔

    ارطغرل یوٹیوب چینل پرصرف دو ہفتوں میں ایک ملین سبسکرائبرز

    چند ماہ قبل وزیراعظم پاکستان کی ترک صدر طیب ارگان سے ملاقات کے بعد ارطغرل کے اردو ترجمہ کی پاکستانی سرکاری چینل پی ٹی وی پر آن ائر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جو تسلیم کیا گیا، ٹی آر ٹی ارطغرل پی ٹی وی کے نام سے رمضان سے چند دن قبل یوٹیوب پر ایک نیا چینل بنایا اور روزانہ کی بنیاد پر شام سات بج کر پینتالیس منٹ پر نئی قسط اپلوڈ کی جاتی ہے جس کی ری پیٹ رات اور اگلے دن بارہ بجے دکھائی جاتی ہے۔ ارطغرل اردو کا یوٹیوب چینل مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے صرف دو ہفتوں میں ایک ملین سبسکرائبرز کا عدد عبور کر چکا ہے جبکہ یوٹیوب پر ورلڈ ریکارڈ ایک مہینے میں چھے اعشاریہ چھے ملین سبسکرائبرز کا ہے، اب پی ٹی وی کا اگلا ہدف یقیناً پچیس اپریل تک چھے ملین سے زائد سبسکرائبرز لے کر ورلڈ ریکارڈ بنانے کا ہے یہ ہدف مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔ اس مقبولیت نے پی ٹی وی کے مردہ گھوڑے میں جان ڈال دی ہے جو گزشتہ ایک دہائی سے زوال کا شکار تھا۔

    پی ٹی وی کی پروموشنل ٹویٹ

    یوٹیوب پر اب تک اپلوڈ کی گئی ہر قسط کے ویوز ملینز میں ہیں

    ارطغرل ڈرامہ سیریل یوٹیوب پر اب تک اپلوڈ ہوئی تمام چودہ اقساط میں ہر ایک کے ویوز ملینز میں ہیں۔ ارطغرل غازی ٹویٹر پاکستان پر اب تک متعدد بار ٹرینڈنگ ٹاپک بن چکا ہے اس وقت بھی ٹاپ ٹرینڈ ارطغرل سے متعلق ہی ہے۔ #ErtugrulYoutubeRecord ۔فیس بک پر گزشتہ دو ہفتوں سے ارطغرل زیر بحث ہے، جہاں ارطغرل کے حامیوں کی بڑی تعداد اس کے فوائد و ثمرات گنوا رہی ہے وہاں فریق مخالف بھی فتاویٰ اور دیگر دلائل کے ہمراہ میدان میں ہے۔ ٹک ٹاک پاکستان پر بھی ہر دوسری ویڈیو کا عنوان ارطغرل ہی ہے۔

    پی ٹی وی کا یوٹیوب ریکارڈ ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ

    جہاں پاکستان کے بہت سے معروف لوگوں حمزہ علی عباسی و دیگر نے اسکی حمایت کی اور دیکھنے کی درخواست کی وہاں لالی وڈ انڈسٹری کے کچھ بڑے نام جیسا کہ شان شاہد نے اسکی مخالفت کی اور اپنے ہیروز پر کام کرنے کی تجویز دی۔قطع نظر اختلافات کے ارطغرل غازی ڈرامہ سیریل اس سے بہت بہتر ہے جو پروڈکشن پاکستانی اور انڈین ڈرامہ و فلم انڈسٹری پیدا کر رہی ہے۔

  • ارطغرل غازی کو نشر کرنے پر پی ٹی وی کی مقبولیت میں اضافہ

    ارطغرل غازی کو نشر کرنے پر پی ٹی وی کی مقبولیت میں اضافہ

    اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے نے پاکستان میں دھوم مچائی ہوئی ہے اور مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے پاکستان میں ٹویٹر اور یو ٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہے

    باغی ٹی وی : زیراعظم عمران خا ن کی ہدایت پر ترک ڈرامے’’ارطغرل غازی‘‘کو اردو میں ڈب کرکے یکم رمضان سے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کیا جارہا ہے اور اسے نہ صرف مقبولیت حاصل ہو ئی بلکہ یہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈرامہ بن گیا ہے

    اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے نے پاکستان میں دھوم مچائی ہوئی ہے پاکستان میں لوگ اس ڈرامے کے دیوانے ہوگئے ہیں سوشل میڈیا ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی تعریفوں سے بھرا پڑا ہے عام لوگوں کے ساتھ فنکار اور کئی معروف شخصیات بھی اس کے سحر میں مبتلا نظر آتے ہیں

    جس کا اندازہ اس ڈرامے کا نہ صرف یو ٹیوب اور ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہونا ہے بلکہ فیس بک اور ٹک ٹاک پر بھی ارطغرل کے بارے میں سب سے زیادہ ڈسکس کیا جا رہا ہے اس ڈرامے کے ڈائیلاگز اوت مناظر خوب وائرل ہو رہے ہیں علاوہ ازیں ترک ڈرامے کو نشر کرنے سے پی ٹی وی کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل کو اس کی پہلی قسط نشر کرنے کے بعد ایک ہی دن میں 40 ہزار نئے صارفین نے سبسکرائب کیا تھا اور کچھ ہی دنوں میں ایک ملین سے زیادہ سبسکرائب ہو گئے ہیں


    پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے اپنے ٹویٹر ہینڈلر پر اعلان کیا کہ کچھ ہی دنوں میں پی ٹی وی کے یو ٹیوب چینل پر ایک ملین سبسکرائبرز کے بعد پاکستان میں ہیش ٹیگ ارطغرل یو ٹیب ریکارڈ پاکستان میں ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہے

    https://twitter.com/MajeedMahmood2/status/1258989616792776705?s=20
    مجید محمود نامی صارف نے لکھا کہ آئیے ریکارڈ کرپشن بنائیں


    اویس خٹک نامی صارف نے لکھا کہ جب سلطان عبد الحمید کو فلسطین بیچنے کے لئے 150 ملین سٹرلنگ سونے کی پیش کش کی گئی تو اس نے جذباتی طور پر جواب دیا ، "اگر آپ نے مجھے دنیا کا سونا بھی دے دیا تو میں قبول نہیں کروں گا۔ فلسطین مسلمانوں کی سرزمین ہے اور لوگوں نے اپنی جانیں قربان کردی ہیں
    https://twitter.com/hijjabigirl18/status/1258985745152462848?s=20
    ایک صارف نے بالی وڈ ہیروز کی اور ارطغرل غازی کے ہیروز کی تصاویر کا کولاج شئیر کیا اور لکھا کہ جب تک اصلی ہیرو نہ آجائیں ہر کوئی ہیرو ہوتا ہے
    https://twitter.com/hamzabutt61/status/1258979192135442432?s=20
    حمزہ کلیم بٹ نامی صارف نے بالی وڈ ہیروز کی اور ارطغرل غازی کے ہیروز کی مزاحیہ تصویر شئیر کی اور لکھا کہ کمال ارطغرل غازی بالی وڈ گندگی سے ہزار گُنا بہتر ہے


    ایم بلال خان نامی صارف نے لکھا کہ کیوں نہ ٹویٹر پر ریٹویٹنگ شروع کریں اور اس سیریل کو پھیلائیں
    https://twitter.com/Naseemwazir143/status/1259044492096819200?s=20
    نسیم اللہ نامی صارف نے لکھا کہ پانچ سیزن مکمل دیکھ لئے ہیں اتنا بہترین ہے کہ بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں
    https://twitter.com/JQ_Rizvi/status/1259022119205310465?s=20
    جاذب رضوی نامی صارف نے لکھا کہ یہ دنیا کی بہترین سیریز ہے، اسلام کی حقیقت
    https://twitter.com/MQKhan20/status/1259052856998592513?s=20
    ایم کیو خان نامی صارف نے لکھا کہ وزیر اعظم 14 اگست کے آنے والے موقع پر ہمارے 4 سپر ہیروز کو مدعو کریں۔ کہ ہم ان کی موجودگی میں حقیقی آزادی محسوس کرسکتے ہیں۔
    https://twitter.com/WasiiCA/status/1258838383671087104?s=20
    وصی نامی صارف نے لکھا کہ آئیں ہمارے ہیروز کے لئے ایک ریکارڈ بنائیں


    فاحد صالح نامی صارف نے ارطغرل ڈارمے کی ٹیم کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے بچوں سے کہوں گا کہ اس ٹیم نے ایک ہی ڈرامے سے 163 ممالک کی فلم انڈسٹری کو تباہ کردیا تھا

    و اضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    ارطغرل غازی کے نشر کئے جانے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام

    ترک ڈرامہ’ارطغرل’دیکھنا جائزنہیں ہے ، جامعۃ‌العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاون، فتوے سے نئی بحث چھڑگئی سچا،کون جھوٹا کون ؟

  • علی ظفر گلوکار بلال مقصود کی صلاحیتوں کے متعرف

    علی ظفر گلوکار بلال مقصود کی صلاحیتوں کے متعرف

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور بینڈ اسٹرنگز کے کمپوزر و گلوکار بلال مقصود کی تخلیقی صلاحیت سے معروف گلوکار علی ظفر متاثر ہو گئے

    باغی ٹی وی :پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور بینڈ اسٹرنگز کے کمپوزر و گلوکار بلال مقصود کی تخلیقی صلاحیت سے معروف گلوکار علی ظفر متاثر ہو گئے پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے سوشل میڈیا ویب انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اسٹرنگز بینڈ کے گلوکار بلال مقصود کا گانا ’تھک سا گیا ہوں‘ اپنے انداز میں گاتے نظر آرہے ہیں

    انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں علی ظفر نے کہا کہ میں نے فیس بُک پر بلال مقصود کا گانا ’تھک سا گیا ہوں‘ سنا جس نے مجھے بہت متاثر کیا اُس کے بعد میں نے بلال مقصود کی اجازت لے کر اس گانے میں اپنی کمپوزیشن کرکے اپنے مداحوں کے لیے کچھ نئے بول تیار کیے ہیں

    اداکار و گلوکار نے کہا کہ میں اس نئی کمپوزیشن کے ساتھ یہ گانا آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں امید ہے کہ آپ سب کو پسند آئے گا
    https://www.instagram.com/tv/B_7EYKal-2d/?igshid=a8zt6lrn0uap
    گلوکار نے اپنے انداز میں گانا کچھ اس طرح گایا:

    جیتا نہیں پر
    ہارا نہیں ہوں
    بس
    تھوڑا تھک سا گیا ہوں
    ٹوٹا ہوا ہوں
    بھکرا نہیں ہوں
    بس
    تھوڑا تھک سا گیا ہوں
    کل تک میں یوں جی رہا تھا
    جیسے کوئی کل ہی نہیں
    غم سارے یوں میں پی رہا تھا
    جیسے کوئی حل ہی نہیں
    خاموش ہوں میں
    بھولا نہیں ہوں
    بس
    تھوڑا تھک سا گیا ہوں
    مدہوش ہوں میں
    کھویا نہیں ہوں
    بس
    تھوڑا تھک سا گیا ہوں

    واضح رہے کہ دو روز قبل بلال مقصود نے اپنے مداحوں کے لیے گانا ’تھوڑا تھک سا گیا ہوں‘ گایا تھا اور اُس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی تھی
    https://www.instagram.com/tv/B_2mOCaJVXf/?igshid=1ky20o4z5rf3m

    کوووڈ 19: فنڈریزنگ کے لئے پاکستانی گلوکاروں کا آن لائن پروگرام

    رمضان المبارک :علی ظفر کی آواز میں حمد سوشل میڈیا پر وائرل

  • میرا کا ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین

    میرا کا ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو خراج تحسین

    پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے اور اس جنگ میں اپنی جان کی بازی ہارنے والے ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

    باغی ٹی وی : پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے اور اس جنگ میں اپنی جان کی بازی ہارنے والے ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے
    https://web.facebook.com/watch/?v=2869419763144081
    اداکارہ میرا نے فیس بک پر اپنا ایک ویڈیو پیغام شئیر کیا انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے کی بہادری کی تعریف کی اداکارہ نے کہا ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بغیر سہولیات کے قابل تعریف کام کررہے ہیں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کرقوم کی خدمت کرنے اور فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کو سلام

    میرا جی نے مزید کہا اگر ڈاکٹرز بہادری نہ دکھاتے تو ہم وبا سے محفوظ نہ ہوتے اس وبا سے لڑتے ہوئے ہمارے بہت سے ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز ہم سے بچھڑ گئے ہیں میں انہیں خراج عقیدت پئش کرتی ہوں

    یہ وقت کسی کا مذاق اڑانے کا نہیں؛ اداکارہ میرا

    میرا کی وزیر اعظم سے مدد کی درخواست ڈرامہ نکلی

  • عدنان صدیقی نے سابق قومی کپتان سرفراز احمد سے معافی مانگ لی

    عدنان صدیقی نے سابق قومی کپتان سرفراز احمد سے معافی مانگ لی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے سابق قومی کرکٹ کپتان سرفراز احمد کا مذاق اڑانے اور ان کی تضحیک کرنے پر لائیو شو کے دوران معافی مانگ لی تاہم فہد مصطفی نے اس موضوع کو ہی غیر اہم قرار دے دیا

    باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے سابق قومی کپتان سرفراز احمد کا مذاق اڑانے اور ان کی تضحیک کرنے پر لائیو شو کے دوران معافی مانگ لی دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے گیم شو’’جیتو پاکستان لیگ‘‘ کے دوران عدنان صدیقی نے سرفراز احمد کے ہکلاکر بولنے کی نقل اتارتے ہوئے ان کے بولنے انداز کا مذاق اڑایا تھا

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عدنان صدیقی کی اس حرکت کو سوشل میڈیا پر صاعفین کی جانب سے بے حد تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان سے سرفراز احمد سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد عدنان صدیقی نے گزشتہ روز لائیو شو کے دوران سابق کپتان سے اپنی حرکت کی معافی مانگی لی
    https://www.instagram.com/p/B_9FQijhIUR/?igshid=1qoup8hlv4lol
    عدنان صدیقی نے کہا کہ سرفرازمیں آپ کے پرستاروں، آپ کے گھر والوں اور دوستوں سے معذرت چاہتاہوں میں قسم کھا کر کہہ رہاہوں میں نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی جس سے سرفراز کا یا ان کے دوستوں کا دل دکھے

    اس موقع پر سرفراز نے کہا آپ کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے عدنان صدیقی نے کہا آپ مجھ سے ناراض تو نہیں ہیں نا جس پر سرفراز نے کہا نہیں میں آپ سے ناراض نہیں ہوں

    تاہم اس دوران شو کے میزبان فہد مصطفی نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بڑے ہیں آپ ہمیں لائیو تھپڑ بھی ماردیں گے تو کوئی فرق نہیں پڑے گالہذا یہ فضول کی باتیں ہیں ہم آپ سے معافی مانگتے ہیں کہ لوگ اس طرح کی باتیں کررہے ہیں اور ہم آپ سے پیار کرتے ہیں بعد ازاں انہوں نے ایک بار پھر سرفراز احمد کا اسی انداز میں مذاق اڑایا جس طرح عدنان صدیقی نے اڑایا تھا

    ہمایوں سعید ایسے محنت کرتے رہے تو شاید حادثاتی طور پر انہیں اداکاری آ جائے نعمان اعجاز

    ارطغرل غازی پر تنقید کے جواب میں ہم نیوز کے سنئیر پروڈیوسر نے شان شاہد کو کھری کھری سنا دیں

  • فرحان سعید کا اپنے بھائیوں اور والد کو خراج تحسین

    فرحان سعید کا اپنے بھائیوں اور والد کو خراج تحسین

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے دنیا بھر میں پھیلے جان لیوا کورونا وائرس سے فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے اپنے ڈاکٹر والد اور بھائیوں کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا

    باغی ٹی وی :پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جس میں اُن کے والد ڈاکٹر راحت سعید، بھائی ڈاکٹر ہارون سعید اور ڈاکٹر سلمان سعید کی تصاویر ہیں
    https://www.instagram.com/p/B_67PISFfri/?igshid=u4xxe3xoxbf4
    فوٹو کولاج کے کیپشن میں فرحان سعید نے لکھا کہ میں یہ جانتا ہوں کہ ڈاکٹر بننا کتنا مشکل ہے کیونکہ میں بچپن سے ہی اپنے والد اور دونوں بھائیوں کو دیکھتا آرہا ہوں

    فرحان سعید نے لکھا کہ میں نے دیکھا ہے کہ کس طرح میرے والد اور میرے بھائی راتوں کو جاگ کر مطالعہ کرتے تھے

    اداکار و گلوکارنے لکھا کہ میں نے اپنے والد کو ہر وقت (24-7) اسپتال میں ڈیوٹی دینے کے لیے تیار دیکھا ہے میں نے اُن کو جس طرح سے سخت محنت کرتے دیکھا ہے مجھے اُن پر فخر ہوتا ہے

    انہوں نے لکھا کہ اب جب میں کورونا کی جنگ میں اپنے والد اور بھائیوں کو فرنٹ لائن ہیروز کی حیثیت سے لڑتے دیکھتا ہوں تو میرا دل اُن کی صحت کے حوالے سے بہت پریشان ہوتا ہے

    فرحان سعید نے لکھا کہ میں اس بہادری اور ہمت کے لیے اپنے والد اور دونوں بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی میرے والد ڈاکٹر راحت سعید، میرے بھائی ڈاکٹر ہارون اور ڈاکٹر سلمان سعید کو سلامت رکھے

    فرحان سعید نے لکھا کہ میں اپنے والد اور بھائیوں سے بہت محبت کرتا ہوں اور اب میری نظر میں اُن کی عزت مزید بڑھ گئی ہے

    اداکار و گلوکار نے مزید لکھا کہ اس مشکل وقت میں آپ اور پوری دُنیا کے فرنٹ لائن ہیروز محفوظ رہیں اور اسی طرح محنت کرتے رہیں ہمارے ہیروز کے لیے میرا بہت سارا پیار اور دُعائیں

    یاد رہے کہ اس سے قبل ماہرہ خان نے بھی اپنی کزن ڈاکٹر کو جبکہ منشا پاشا نے اپنی بہن کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا تھا

    ماہرہ خان کا اپنی کزن اور پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین

    شہزاد رائے نے اپنے مداح ڈاکٹر کی فرمائش پر گا نا گا دیا

    منشا پاشا کا اپنی بہت سمیت دنیا بھر کے طبی عملے کو خراج تحسین

  • کبھی کبھی خود کے لئے جینا اور خود کا خیال رکھنا اچھا لگتا ہے ؛ عائزہ خان

    کبھی کبھی خود کے لئے جینا اور خود کا خیال رکھنا اچھا لگتا ہے ؛ عائزہ خان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ انسان کو کبھی کبھی خود کے لیے جینا اور خود کا خیال رکھنا بھی اچھا لگتا ہے

    باغی ٹی وی : عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے حال ہی میں کیے گئے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ خوبصورت لباس کے ساتھ کانوں میں حسین جھمکے پہنے دلکش لگ رہی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B_7RRskAboo/?igshid=1rtrwrw9sfkl8
    ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ کبھی کبھی خود کے لیے جینا اچھا لگتا ہے کبھی خود کا خیال رکھنا اچھا لگتا ہے

    اداکارہ نے لکھا کہ کبھی خود کو صرف اپنی ہی نظر سے دیکھنا بھی اچھا لگتا ہے کبھی خود پر پیار آنا بھی اچھا لگتا ہے

    انہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ پھر میں سوچتی ہوں کہ وہ زندگی بھی کیا کوئی زندگی ہے جسے اکیلے جینا اچھا لگتا ہے؟ عائزہ خان نے اپنے مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اپنے آس پاس کے لوگوں سے پیار کریں کیونکہ یہی لوگ آ پ کی خوشی کی وجہ ہیں
    https://www.instagram.com/p/B_7QcIegTVl/?igshid=13wzre4zaw2oy
    اداکارہ عائزہ نے اپنے فوٹو شوٹ کی ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپکے پاس ہمیشہ خوش رہنے کا انتخاب ہوتا ہے سڑک پر ٹھوکر کھا کر گرنے سے کچھ سیکھیں اور مثبت رہتے ہوئے دوبارہ اُٹھ کھڑے ہوں اور آگے بڑھیں
    https://www.instagram.com/p/B_7P60UghWM/?igshid=1j0b6kadmay5q
    ایک اور تصویر شئیر کرتے ہوئے ادکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ایک اور خوبصورت دن بہت سی امیدیں لئے..

    واضح رہے کہ عائزہ خان جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مہرپوش‘ میں ’مہرو‘ کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اُن کے ساتھ اُن کے شوہر دانش تیمور ڈرامے میں’شاہ جہاں ‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں

    عائزہ خان کا شوبز چھوڑنے کے حوالے سے اہم انکشاف

    کپڑوں کے ساتھ اب میچنگ ماسک کی ضرورت ہے عائزہ خان

    اللہ سے شفاء اور معافی مانگتے رہیں انشاءاللہ ہمیں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی عائزہ خان

  • شنیرا اکرم کے مطابق ذہنی و قلبی پریشانی کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے

    شنیرا اکرم کے مطابق ذہنی و قلبی پریشانی کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کا کہنا ہے کہ روزانہ 30 سے 45 منٹ کی ورزش آپ کی قلبی و ذہنی بے چینی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل سمندر پر لی گئی ایک تصویر شئیر کی اور ساتھ ہی ڈپریشن سے بچاؤ کا حل بھی بتا دیا

    شنیرا اکرم نے قلبی و ذہنی بے چینی کو ختم کرنے کے حوالے سے لکھا کہ ساحلِ سمندر پر سورج کی شعاعوں میں 30 سے 45 منٹ کی ورزش آپ کی چہرے کی افسردگی ،قلبی و ذہنی بے چینی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے
    https://www.instagram.com/p/B_34lXZg2Rf/?igshid=bnp2x0vy6u3c
    شنیرا نے لکھا کہ لاک ڈاؤن کی غیر یقینی صورتحال میں بھی اپنی ذہنی و جسمانی صحت کا بھرپور خیال رکھنے کے لیے جو کرنا پڑے کریں

    شنیرا نے مزید لکھا کہ خود کو جسمانی طور پر تندرست رکھ کر ہم کئی ذہنی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں اپنے دماغ اور جسمانی تندرست رہنے کے لئے جو کچھ کرنا ہے اسے کریں

    واضح رہے کہ شنیرا سوشل میڈیا پر کورونا سے متعلق عوام کو کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے لئے آگاہی فراہم کرنے کی اکثر و بیشتر ویڈیو پیغام دیتی نظر آ تی ہیں

    کورونا وائرس کے حوالے سے شنیرا اکرم کا پیغام

    کورونا کے باعث پابندیوں کی وجہ سے شوبز سے وابستہ افراد پریشان