Baaghi TV

Category: شوبز

  • ہمایوں سعید ایسے محنت کرتے رہے تو شاید حادثاتی طور پر انہیں اداکاری آ جائے  نعمان اعجاز

    ہمایوں سعید ایسے محنت کرتے رہے تو شاید حادثاتی طور پر انہیں اداکاری آ جائے نعمان اعجاز

    دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس سے بچاؤ سے حفاظتی تدابیر کے باعث لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے تمام عوامی اور ثقافتی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد ہے عوام کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات بھی اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں اور ایسے میں مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لیے اب زیادہ سے زیادہ اداکار انسٹاگرام پر لائیو چیٹنگ اور کانسرٹس کررہے ہیں

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں پھیلے جان لیوا کورونا وائرس کے باعث عوام کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات بھی اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں اور ایسے میں مداحوں سے رابطے میں رہنے کیلئے اب زیادہ سے زیادہ اداکار انسٹاگرام پر لائیو چیٹنگ اور کانسرٹس کررہے ہیں حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز بھی اداکار و میزبان واسع چوہدری کے ہمراہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لائیو گئے جہاں انہوں نے مداحوں سے کئی دلچسپ باتیں کیں

    اس لائیو چیٹ کے دوران نعمان اعجاز نے اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی اداکاری پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی
    https://www.youtube.com/watch?v=rmZdYgXr8tE&feature=youtu.be
    لائیو چیٹ میں نعمان اعجاز نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ نہیں دیکھا لیکن اس ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے نعمان اعجاز نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ عام طور پر لوگ گزرتے سالوں کے ساتھ بہت کچھ سیکھ لیتے ہیں اور خود کو بدل لیتے ہیں لیکن ہمایوں نے ایسا نہیں کیا

    اداکار نے کہا کہ لیکن اگر ہمایوں سعید ایسے ہی محنت کرتا رہے تو انشاءاللہ شاید کسی دن حادثاتی طور پر انکو اداکاری آجائے گی میں پراُمید ہوں اور انسان کو اللہ کی ذات سے نااُمید نہیں ہونا چاہیے،میں دعا کرتا ہوں کہ انہیں جلد کام آجائے

    جب ویڈیو کے دوران واسع چوہدری نے نعمان اعجاز سے عدنان صدیقی کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ عدنان صدیقی بھی ہمایوں سعید کے پیشوا ہیں ان کے نقشے قدم پر ہیں لیکن خوشی ہے کہ وہ اس عمر میں بھی کامیاب ہورہے ہیں تاہم آخر میں نعمان اعجاز نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے یہ سب صرف مذاق میں کہا اور اس میں برا ماننے والی کوئی بات نہیں

    پاکستان انڈسٹری میں ٹی وی اور فلم کے بعد تھیٹر کا انتخاب کیرئیر کی خودکشی کہلاتا ہے گوہر رشید

    عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے عدنان صدیقی

  • ارطغرل لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کا سبب بنے گا ؛ شاہیر سیالوی

    ارطغرل لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کا سبب بنے گا ؛ شاہیر سیالوی

    اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے نے پاکستان میں دھوم مچائی ہوئی ہے جہاں پاکستان میں لوگ اس ڈرامے کے دیوانے ہوگئے ہیں وہیں یہ ڈرامہ اپنی پہلی قسط سے ہی تنقید کی زد میں بھی ہے

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خا ن کی ہدایت پر ترک ڈرامے’’ارطغرل غازی‘‘کو اردو میں ڈب کرکے یکم رمضان سے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کیا جارہا ہے اور اسے نہ صرف مقبولیت حاصل ہو ئی بلکہ یہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈرامہ بن گیا ہے

    اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے نے پاکستان میں دھوم مچائی ہوئی ہے پاکستان میں لوگ اس ڈرامے کے دیوانے ہوگئے ہیں سوشل میڈیا ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی تعریفوں سے بھرا پڑا ہے عام لوگوں کے ساتھ فنکار اور کئی معروف شخصیات بھی اس کے سحر میں مبتلا نظر آتے ہیں


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں اسٹیٹ یوتھ کے صدر کالجز کونسل کے سابقہ چئیرمین شاعر اور مصنف شاہیر سیالوی نے لکھا کہ ارتغل کی پہلی دس قسطیں دیکھنے کے بعد میں یہ کہنا چاہوں گا جو کہتے تھے کہ اسلام کا سیاست سے کیا کام امید ہے ارتغل ان کی سوچ میں تبدیلی لانے کا سبب بنے گا۔

    و اضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے

    دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

    ارطغرل غازی پر تنقید کے جواب میں ہم نیوز کے سنئیر پروڈیوسر نے شان شاہد کو کھری کھری سنا دیں

    حمزہ علی عباسی بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل

    وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی کے علاوہ ایک اور ترک ڈرامے کو پاکستان میں نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

  • پاکستان انڈسٹری میں ٹی وی اور فلم کے بعد تھیٹر کا انتخاب کیرئیر کی خودکشی کہلاتا ہے گوہر رشید

    پاکستان انڈسٹری میں ٹی وی اور فلم کے بعد تھیٹر کا انتخاب کیرئیر کی خودکشی کہلاتا ہے گوہر رشید

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید کا کہنا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اگر کوئی اداکار ٹی وی اور فلم کے بعد تھیٹر کا انتخاب کرے تو یہ اس کے کیریئر کا غلط فیصلہ ہوتا ہے

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل ڈان کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں گوہر رشید نے گوہر رشید ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کی گوہر رشید نے اپنے کیریئر میں تھیٹر، ٹی وی اور سینما تینوں ہی میں کام کیا ہے

    گوہر رشید کے مطابق انہیں آج بھی یقین نہیں آتا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں اداکار کے طور پر شمار کیے جارہے ہیں کیوں کہ انہیں اپنی زندگی میں لُکس پر کئی بار تنقید کا سامنا کرنا پڑا

    گوہر رشید کا اپنے انٹر ویو میں کہنا تھا کہ میں انڈسٹری میں کیوں آیا اس سوال کا جواب تو مجھے بھی نہیں معلوم اور کیسے آیا تو یہ بس اللہ کی مہربانی ہے

    اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد کہتے تھے میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ نہیں بن سکوں گا پاکستان آنے کے بعد جب میں ہدایتکاروں سے ملتا تو ہر کوئی مجھ سے پوچھتا کیا میں نے پہلے اداکاری کی ہے جس پر میں صرف اپنی ڈگری ہی دکھا سکتا تھا لوگ کہتے تھے میرے چہرے پر نشان ہیں تو مجھے شاید صرف چھوٹے موٹے کردار ہی مل سکیں گے

    گوہر رشید کا کہنا تھا کہ 2011 میں انہیں اسٹائل 360 نامی چینل سے کال آئی جو اس وقت ونیزہ احمد چلا رہی تھیں، انہوں نے گوہر کو لائن پروڈیوسر کی نوکری آفر کی، جس کے بعد دیگر مواقع پر بھی ان کی مدد کی

    اداکار نے بتایا کہ ان کے لیے چیزیں اس وقت تبدیل ہوئیں جب انہیں 2014 کے کامیاب ڈرامے ’ڈائجسٹ رائٹر‘ میں مرکزی کردار نبھانے کی پیشکش ہوئی

    انہوں نے بتایا کہ گوہر رشید نے شروعات میں اس ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد صبا قمر نے ان سے کہا تھا کہ انہیں یہ ڈرامہ ضرور کرنا چاہیے کیوں کہ لوگ انہیں ان کے کردار ’شوکت‘ سے یاد رکھیں گے

    گوہر نے بتایا کہ بعدازاں ڈراموں میں ایک جیسے کردار ملنے پر انہوں نے تھیٹر کی جانب لوٹنے کا فیصلہ کیا اور میں واپس تھیٹر کی جانب چلا گیا انڈسٹری کی رائے میں اسے کیریئر کی خودکشی کہا جاتا ہے

    انہوں نے کہا کہ ہالی وڈ میں تو بڑے بڑے اداکار فلموں کے ساتھ ساتھ تھیٹر شوز بھی کرتے ہیں تاہم پاکستان میں ٹی وی کے بعد تھیٹر ناکامی سمجھا جاتا ہے

    انہوں نے انور مقصود کے تھیٹر ڈراموں ’سوا 14 اگست‘ اور ’ہاف پلیٹ‘ میں کام کیا

    گوہر رشید نے بعدازاں ’من مائل‘ جیسے ڈرامے میں کام کرکے خوب شہرت حاصل کی

    انہوں نے بتایا کہ 2017 کی فلم ’رنگریزا‘ کی ناکامی سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا گوہر کا کہنا تھا کہ مذکورہ فلم کا ٹریلر سامنے آیا تو لوگوں نے میری بہت تعریف کی تاہم فلم کی ناکامی کے بعد ہر کسی نے کہنا شروع کردیا کہ میرا کیریئر ختم ہوجائے گا لیکن میں نے اس فلم کی ناکامی سے بہت کچھ سیکھا

    اداکار اس وقت ’عشقیا‘ نامی ڈرامے میں کام کررہے ہیں جب کہ مستقبل میں ریلیز ہونے والی فلموں ’دی لیجنڈز آف مولا جٹ‘ اور ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں انہوں نے اہم کردار نبھائے

    گوہر رشید کے مطابق فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں انہوں نے با لی وڈ فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے کردار ’سرکٹ‘ جیسا کردار نبھایا ہے

    گوہر کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم میں ہمایوں سعید کے ساتھ ان کے سرکٹ کے طور پر نظر آئیں گے

    انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں فلم : ناسا بھی اپنا موقف لےکرسامنے آگیا

    متنازع سعودی ٹی وی سیریز ’ام ہارون‘ شدید تنقید کی زد میں

    اداکاری فن کا وہ حصہ ہے جسے صرف ایک ملک تک محدود نہیں ہونا چاہئے، صبا قمر

  • مائرہ خان کا کوویڈ 19 کا انٹرویو لینے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    مائرہ خان کا کوویڈ 19 کا انٹرویو لینے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان کا دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا کورونا وائرس کا انٹرویو لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس سے صارفین خوب محفوظ ہو رہے ہیں

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان کی جانب سے کورونا وائرس کا انٹرویو لینے کی دلچسپ ویڈیوانسٹاگرام پرشیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ این فائیو ماسک پہنے ادکارہ کسی وائرس یا اجنبی مخلوق کا انٹرویو کر رہی ہیں
    https://www.instagram.com/p/B_2VA6xgc3R/?igshid=s15hu0x3bvgj
    ویڈیو میں مائرہ خان دو کردار ادا کررہی ہیں یعنی انٹرویو کرنے والی بھی وہ خود ہیں جبکہ کورونا سے مشابہہ کا کردار بھی خود ہی ادا کررہی ہیں

    اداکارہ نے ویمپائرز سے مشابہہ میک اپ کرکے خود کو کورونا کے کردار میں جس خوبصورتی سے ڈھالا، قابل تعریف ہے

    کورونا سے انٹرویو کرنے والی مائرہ خان کورونا وائرس سے پوچھتی ہیں کہ وہ کون ہے جس پر کورونا نے دلچسپ انداز میں اپنا نام کورونا، سرنیم وائرس، عرفیت کوویڈ، عمر 19سال، ماں کا نام چین، حالیہ دوست امریکا جبکہ سابقہ دوست اٹلی بتایا

    اپنے طرز کی یہ منفرد ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں وائرل ہو رہی ہے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں

    کوووڈ 19: فنڈریزنگ کے لئے پاکستانی گلوکاروں کا آن لائن پروگرام

    انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں فلم : ناسا بھی اپنا موقف لےکرسامنے آگیا

  • مخملی آواز کے مالک طلعت محمود کی 22 ویں برسی

    مخملی آواز کے مالک طلعت محمود کی 22 ویں برسی

    بر صغیر پاک و ہند کے منفرد غزل گائیک اور اداکار طلعت محمود کی 22ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ مخملی آواز کے مالک طلعت محمود 9مئی 1998کو 74سال کی عمر میں اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے۔ کنگ آف غزل کا خطاب پانے والے طلعت محمود 24فروری 1924کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد منظور محمود ایک کٹر مذہبی مسلمان تھے۔ طلعت محمود نے ہوش سنبھالا تو انہیں میوزک سے لگاؤ پیدا ہو گیا لیکن ان کے والد کو اپنے بیٹے کا میوزک کی طرف مائل ہونا بالکل پسند نہیں تھا۔ لیکن اپنے چھ بچوں میں سے وہ سب سے زیادہ پیار طلعت کو کرتے تھے۔ طلعت ساری ساری رات اس وقت کے مقبول کلاسیکی اساتذہ کا میوزک سنتے رہتے تھے اس لئے میوزک کے اتار چڑھاؤ انہوں نے کافی حد تک سیکھ لئے تھے۔جلد ہی انہوں نے موریس میوزک کالج میں داخلہ لے لیا۔طلعت محمود کی عمر صرف 16سال تھی جب انہوں نے آل انڈیا ریڈیو لکھنؤپر مرزا غالب، داغ اور خواجہ میر درد کا کلام پڑھنا شروع کر دیا۔ناقدین کا کہنا ہے کہ ان کی آواز اس وقت کے دوسرے گلوکاروں سے قدرے مختلف تھی جس کااس وقت کی سب سے بڑی میوزک کمپنی ایچ ایم وی نے سنجیدگی سے نوٹس لیا۔1941میں انہوں نے طلعت کا پہلا گراموفون ریکارڈ بنایا جس کے بول تھے’سب دن ایک سمان نہیں تھا، بن جاؤں گا کیا سے کیا میں، اس کا تو کچھ دھیان نہیں تھا’۔معروف شاعر فیاض ہاشمی کی لکھی اس غزل نے طلعت کوسنگر اسٹار بنا دیا۔ اس کے گراموفون ریکارڈ نے فروخت کے بھی نئے ریکارڈ قائم کر دئیے۔1944میں ایچ ایم وی نے طلعت سے ایک اور غزل گانے کا معاہدہ کیا۔ ‘تصویر تیری دل میرا بہلا نہ سکے گی، یہ تیری طرح مجھ سے تو شرما نہ سکے گی’۔ فیاض ہاشمی کی ہی لکھی غزل نے برصغیر میں دھوم مچا دی۔ بر صغیر میں اب تک کسی غیر فلمی غزل نے اتنی مقبولیت حاصل نہیں کی تھی۔اس غزل کے بعد کلکتہ کی فلمی صنعت کے فلمسازوں نے بھی طلعت محمود کی طرف رخ کیا اور انہیں فلموں کے لئے گانے کی پیشکش کر دی لیکن طلعت محمود نے شرط رکھ دی کہ وہ فلم میں گانے کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کریں گے۔1945میں ریلیز ہونے والی فلم راج لکشمی وہ پہلی فلم تھی جس میں طلعت نے اداکاری بھی کی اور پہلا فلمی گانا بھی گایا۔ اس فلم کے لئے طلعت محمود کو تپن کمار کا فلمی نام دیا گیا۔ نغمہ نگار سریش چوہدری کے لکھے اس گیت کے بول تھے، اس جگ میں کچھ آس نہیں۔ موسیقی ترتیب دی تھی موسیقار ڈی ایم روبن نے۔ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی۔ لیکن طلعت کی آواز میں مزید نکھار پیدا کر گئی۔کلکتہ میں طلعت نے فلم تم اور میں اور سمپتی میں کام بھی کیا اورگانے بھی گائے جس کے بعد 1949میں برصغیر کے فلمی مرکز بمبئی کی طرف رخ کیاجہاں پہلے ہی ان کے نام کی گونج سنائی دے رہی تھی۔ 1949میں موسیقار انیل بسواس نے اپنی فلم آرزو میں دلیپ کمار پر فلمائے گئے گیت کے لئے طلعت کی آوازکا انتخاب کیا جس کے بول تھے، اے دل مجھے ایسی جگہ لے چل جہاں کوئی نہ ہو، اس گیت کے بعد طلعت محمود کے لئے فلموں کی لائین لگ گئی۔طلعت محمود نے اپنی فلمی زندگی میں 478گانے گائے، ان کی غیرفلمی غزلوں کی تعداد192ہے جب کہ دیگر زبانوں میں انہوں نے 89 گانے گائے۔طلعت محمود نے پاکستانی فلم چراغ جلتا رہا میں دو گانے گائے جب کہ موسیقار سہیل رانا کے لئے بھی انہوں نے تین گانے ریکارڈ کروائے۔ طلعت محمود نے گلوگاری کے ساتھ ساتھ 14فلموں میں اداکاری کی لیکن وہ ایک کامیاب ہیرو نہ بن سکے۔ان کی بطور اداکار آخری فلم سونے کی چڑیا تھی جس میں ان کی ہیروئن نوتن تھی۔ طلعت محمود نے اپنی فلمی زندگی کا آخری گانا 1985میں فلم ولی اعظم کے لئے گایا جس کے بول تھے میرے شریک سفر۔ جسے احمد وارثی نے لکھا تھا۔طلعت محمود نے 1946میں ایک بنگالی عیسائی خاتون لاتیکا ملک سے شادی کی لیکن وہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔ 20فروری 1951کو طلعت نے گھر والوں کی مرضی سے نسرین نامی لڑکی سے شادی کی جس بطن سے1953میں ایک بیٹا خالد محمود اور1959میں بیٹی سبینا پیدا ہوئیں۔ خالد محمودآج کل امریکہ میں رہتے ہیں اور گلوکاری بھی کرتے ہیں لیکن وہ اپنے والد کی طرح نام نہیں کما سکے۔

  • برطانوی ہائی کمشنر عاطف اسلم کی قوالی کے کس قدر مداح سن کر آپ حیران رہ جائیں گے

    برطانوی ہائی کمشنر عاطف اسلم کی قوالی کے کس قدر مداح سن کر آپ حیران رہ جائیں گے

    لاہور :برطانوی ہائی کمشنر عاطف اسلم کی قوالی کے کس قدر مداح سن کر آپ حیران رہ جائیں گے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے عاطف اسلم کی آواز میں قوالی ’تاجدار حرم‘ کو پسندیدہ قرار دے دیا۔

     

     

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسچین ٹرنر کا کہنا تھا کہ مجھے متعدد بار مشورہ دیا گیا کہ میں پاکستانی موسیقی کے بارے میں معلومات میں اضافہ کروں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں اُن کے ایک ساتھی نے انہیں کوک اسٹوڈیو سیزن 8 میں پڑھی جانے والی عاطف اسلم کی آواز میں معروف قوالی ’تاجدار حرم‘ سننے کی تجویز دی جس سے وہ خوب لطف اندوز ہوئے۔

    کرسچین ٹرنرنے دیگر لوگوں سے بھی مزید پاکستانی موسیقی کی سفارشات مانگیں جس کے جواب میں صارفین کی بڑی تعداد اپنی من پسند موسیقی شیئر کررہے ہیں۔ کرسچن ٹرنر کے تعریفی پیغام کے جواب میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

  • صوبائی پارلیمانی سیکرٹری  برائے اقلیتی امور مہندر پال سنگھ  کا کرشن لال بھیل کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

    صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور مہندر پال سنگھ کا کرشن لال بھیل کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

    ملتان : پاکستان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ چولستانی لوک فنکارکرشن لال بھیل 3 ماہ علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کے انتقال پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور مہندر پال سنگھ نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کے صدارتی ایوا رڈ یافتہ چولستانی لوک فنکار کرشن لال بھیل 3 ماہ سے علیل تھے اور نہایت کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے کرشن لال بھیل نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے

    پاکستان کے اس صدارتی ایوا رڈ یافتہ عظیم فنکار کی موت پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور مہندر پال سنگھ نے رگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معروف گلوکارکرشن لال بھیل ملک کا قیمتی اثاثہ تھے

    مہندر پال سنگھ نے کہا کہ کرشن لال بھیل پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت مقبول گلوکار تھے اور کرشں لعل بھیل نے اپنی گلوکاری سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا

    مہندر پال سنگھ نے مزید کہا کہ علاقائی زبانوں میں گلوکاری کرنے والوں میں ان کانام ہمیشہ زندہ رہے گا

    دوسری جانب کرشن لال بھیل کے شاگرد جمیل لال بھیل کا کہنا ہے کہ کرشن لال بھیل غربت کی جنگ لڑتے لڑتے اپنی زندگی کی بازی ہار گئے کسی بھی حکومتی نمائندے نے تعاون نہیں کیا یہاں تک کہ ان کی کسی نے عیادت تک نہیں کی

    واضح رہے کہ کرشن لال بھیل پاکستان کے ایک عظیم لوک فنکار تھے انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا انہیں انہیں دنیا کی 18 زبانوں پر عبور حاصل تھا
    https://www.youtube.com/watch?v=JEmdd4AegW0&feature=youtu.be

    کوووڈ 19: فنڈریزنگ کے لئے پاکستانی گلوکاروں کا آن لائن پروگرام

    موسیقی کے بغیر زندگی کیسی ہو گی ؟ دیپیکا پڈوکون نے بتا دیا

  • کوووڈ 19:  فنڈریزنگ کے لئے پاکستانی گلوکاروں کا آن لائن پروگرام

    کوووڈ 19: فنڈریزنگ کے لئے پاکستانی گلوکاروں کا آن لائن پروگرام

    دنیا بھرکی طرح کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہےجس کے باعث کئی نامور گلوکاروں نے مداحوں کے لیے آن لائن کنسرٹس میں پرفام کر رہے ہیں

    باغی ٹی وی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں گلوکاروں نے اپنے گھروں میں موجود اپنے مداحوں کے لیے آن لائن کنسرٹس رکھنے میں کافی مصروف نظر آئے جس کے بعد پاکستانی گلوکاروں کی طرف سے ایک کووڈ 19 ورچیول صوفی پروگرام منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا جس کے ذریعے کورونا وائرس متاثرین کے لیے فنڈز جمع کیے جائیں گےیہ آن لائن صوفی پروگرام رواں سال 10 مئی اتوار کے روز منعقد کیا جائے گا

    اس فنڈریزنگ ویگا نامی ویب سائٹ کے مطابق اس پروگرام کو حمد و نعت اور صوفی پروگرام کا نام دیا گیا


    ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا کہ علی ظفر، رفاقت علی خان، علی سیٹھی، ہارون راشد اور استاد شفقت امانت علی جیسے گلوکار اس پروگرام میں پرفارم کریں گے ان کے علاوہ خرم اقبال، جنید یوسن اور علی شیر بھی اس پروگرام کا حصہ بنیں گے
    https://viga.org/covid
    viga نامی ویب سائٹ کے مطابق یہ فنکار کورونا وائرس متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے، ان کی ویڈیو کا لنک 10 ڈالر (1590 پاکستانی روپے) کی سبسکرپشن پر دیا جائے گا

    پروگرام کی تفصیل کے حوالے سے ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا کہ ’کورونا وائرس نے ہم سب کو ایک دوسرے سے دور کردیا ہے لیکن اس وائرس کی وجہ سے خود کو ان سے دور نہ کریں جنہیں اس وقت ہماری مدد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد حکومت پاکستان نے مارچ سے ملک کے کئی حصوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا اس لاک ڈاؤن کے باعث کئی افراد کی ملازمت خطرے میں پڑ گئی جبکہ کچھ کی نوکریاں ختم بھی ہوگئیں
    https://www.youtube.com/watch?v=jVG95Ob33Z0&feature=youtu.be

  • موسیقی کے بغیر زندگی کیسی ہو گی ؟ دیپیکا پڈوکون نے بتا دیا

    موسیقی کے بغیر زندگی کیسی ہو گی ؟ دیپیکا پڈوکون نے بتا دیا

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پراپنی ایک پوسٹ میں میوزک ترتیب دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے

    باغی ٹی وی :بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پراپنی ایک پوسٹ میں میوزک ترتیب دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے پیانو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے موسیقی کے حوالے سے اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا اور موسیقی کو زندگی کی اہم ضرورتوں میں سے ایک قرار دیا

    دیپیکا نے اپنی ایک پوسٹ میں بہترین میوزک ترتیب دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان تمام خوشیوں کے لئے شکریہ جو وہ لاتے ہیں

    اداکارہ نے مداحوں کوبتایا کہ اُن کا گلوکاری کا کوئی ارادہ نہیں

    انہوں نے لکھا کہ میں پوری ایمانداری سے پوچھتی ہوں اس (موسیقی ) کے بغیر کون جی سکتا ہے؟ زندگی کیا ہوگی؟

    انہوں نے کہا کہ گانا یا رقص کے بغیر ، ہم کیا ہیں؟ انہوں نے لکھا کہ اس کے بغیر ہماری زندگی بے رنگ و بے معنی ہو گی

    دیپیکا پڈوکون نے لکھا کہ تو میں موسیقی کے لئے آپ کا شکریہ اد اکرتی ہوں

    واضح رہے کہ اس سے قبل دپیکا نے اپنے پسندیدہ گانوں کی فہرست شیئر کی تھی جس میں کوک اسٹوڈیو کے ساتویں سیزن میں شامل عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی آواز میں امیر خسرو کا صوفی کلام ‘چھاپ تلک سب چھین لی‘ شامل ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث اداکارہ شوہر رنویز سنگھ کے ساتھ قرنطینہ میں ہیں قرنطینہ میں خود کو محفوظ رکھنے کے لئے اور بہترین وقت گزاری کے لیے اپنی مصروفیات مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے رہتے ہیں

    کورونا وائرس: لاک ڈاؤن سے کوئی فرق نہیں پڑا پچھلے دو سال سے قرنطینہ میں ہوں سونالی باندرے

  • بھارتی اداکار رشی کپور کی موت پر زیبا بختیار کا جذباتی پیغام

    بھارتی اداکار رشی کپور کی موت پر زیبا بختیار کا جذباتی پیغام

    ماضی کی نامور اداکارہ زیبا بختیار نے بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور کی موت پر انہیں یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام تحریر کیا اور ساتھ ہی فلم’حنا‘ کی کچھ تصاویر بھی شئیر کیں

    باغی ٹی وی :گذشتہ ماہ بالی ووڈ کے دو لیجنڈری اداکار عرفان خان اور رشی کپور کی موت سے جہاں ان کے مداحوں سمیت بھارتی فنکارغمزدہ ہیں وہیں پاکستانی فنکار بھی اُن کی موت کی خبر سُن کر افسردہ ہوگئے ہیں اور ان کے لیے مختلف پیغامات جاری کر تے نظر آرہے ہیں
    https://www.instagram.com/p/B_mESYVJ_g9/?igshid=5c04a8zjhxhz
    اداکارہ زیبا بختیار نے بھی رشی کپور کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ان سے جڑی چند خوبصورت یادیں شیئر کیں ہیں اور رشی کپور کے لیے انسٹا گرام پر نہایت جذباتی پیغام تحریر کیا ہے زیبا بختیار نے رشی کپور کے ساتھ فلم ’’حنا‘‘کی تصاویراپنےانسٹا گرام اکاؤنٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا اپنے پیارے دوست رشی کپور کی موت کی خبر سن کر صدمے میں ہوں وقت کتنی جلدی گزرجاتا ہے ایسا لگ رہا ہے ’’حنا‘‘ کی شوٹنگ کل ہی کی بات ہو

    زیبا بختیار نے لکھا کہ میں تمہیں ہمیشہ یاد کروں گی اس نقصان کو برداشت کرنا واقعی مشکل ہے۔ تم ہمارے لیے سپر اسٹار تھےمیرے چندر پرکاش تم ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہو گے۔ تم نے فلم کی شوٹنگ کے دوران جو چیزیں مجھے سیکھائیں اس کے لیے تمہارا شکریہ میں مزید اب نہیں لکھ سکتی صرف تمہاری حنا۔


    واضح رہے کہ 67 سالہ بھارتی اداکار رشی کپور گزشتہ ماہ ممبئی کے ایچ این ریلائنس ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے

    رشی کپور کی موت پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

    ’رشی کپور‘ ایک عہد تھا جس کا اختتام ہوگیا،رشی کپورخاندان کے سفرکی کہانی بڑی دلچسپ بڑی سہانی